🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

17. بَابٌ فِيمَنْ نَوَى فِعْلَ خَيْرٍ .
اس شخص کا بیان، جو بھلائی کا کام کرنے کی نیت کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6976
عَنْ خَوَّاتِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: مَرِضْتُ فَعَادَنِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا بَرِئْتُ قَالَ:" صَحَّ جِسْمُكَ يَا خَوَّاتُ فِ لِلَّهِ بِمَا وَعَدْتَهُ". قُلْتُ: مَا وَعَدْتُ اللَّهَ شَيْئًا. قَالَ:" إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ مَرِيضٍ يَمْرَضُ إِلَّا نَذَرَ شَيْئًا أَوْ نَوَى شَيْئًا مِنَ الْخَيْرِ. فَفِ لِلَّهِ بِمَا وَعَدْتَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْحَاقَ الْهَاشِمِيُّ ضَعَّفَهُ الْعُقَيْلِيُّ.
سیدنا خوات بن جبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں بیمار ہو گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت کے لئے تشریف لائے جب میں تندرست ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا جسم تندرست ہو گیا ہے، تو تم نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کرو میں نے عرض کی: میں نے تو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی وعدہ نہیں کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو بھی مریض بیمار ہوتا ہے، تو وہ کوئی نہ کوئی نذر مانتا ہے یا بھلائی کا کوئی کام کرنے کی نیت کرتا ہے، تو تم نے اس کے ساتھ جو وعدہ کیا ہے اللہ تعالی کے لئے اسے پورا کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن اسحاق ہاشمی ہے، جسے عقیلی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 6976]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4148)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5805، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4148»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں