🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

20. بَابٌ فِي الشَّاهِدِ وَالْيَمِينِ .
ایک گواہ اور قسم (کی بنیاد پر فیصلہ دینا)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7046
وَعَنْ عُمَارَةَ بْنِ حَزْمٍ أَنَّهُ شَهِدَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَضَى بِالْيَمِينِ وَالشَّاهِدِ.
قَالَ زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ: سَأَلْتُ مَالِكَ بْنَ أَنَسٍ عَنِ الْيَمِينِ وَالشَّاهِدِ هَلْ يَجُوزُ فِي الطَّلَاقِ وَالْعَتَاقِ؟ فَقَالَ: لَا ؛ إِنَّمَا هَذَا فِي الشِّرَاءِ وَالْبَيْعِ وَأَشْبَاهِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وِجَادَةً، وَكَذَلِكَ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عماره بن حزم رضی اللہ عنہ گواہی دے کر یہ بات بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قسم اور ایک گواہ کی بنیاد پر فیصلہ دے دیا تھا۔ زید بن حباب بیان کرتے ہیں: میں نے امام مالک بن انس سے، قسم اور ایک گواہ کی بنیاد پر فیصلہ دینے کے بارے میں دریافت کیا، کیا طلاق دینے اور غلام آزاد کرنے کے بارے میں یہ درست شمار ہو گا؟ انہوں نے فرمایا: جی نہیں! یہ خرید و فروخت اور اس طرح کی چیزوں کے بارے میں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے ”وجادہ“ کے طور پر روایت کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسی طرح نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَحْكَامِ/حدیث: 7046]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 27917»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7047
وَعَنْ بِلَالِ بْنِ الْحَارِثِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا بلال بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گواہ کے ہمراہ، قسم کی بنیاد پر فیصلہ دے دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَحْكَامِ/حدیث: 7047]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1139)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2368، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 655»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7048
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ الْحَكَمِ الْجُذَامِيُّ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: لَيْسَ بِالْمُتْقِنِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گواہ کے ہمراہ قسم کی بنیاد پر فیصلہ دے دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن حکم جذامی ہے، ابوحاتم کہتے ہیں: یہ ’ متقن، نہیں ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَحْكَامِ/حدیث: 7048]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4909)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2368، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 655»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7049
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گواہ کے ہمراہ قسم کی بنیاد پر فیصلہ دے دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زید بن اسلم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَحْكَامِ/حدیث: 7049]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (684)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2368، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 655»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7050
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَرَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گواہ کے ہمراہ قسم کی بنیاد پر فیصلہ دے دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبداللہ بن عبید بن عمر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَحْكَامِ/حدیث: 7050]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1063)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1063، 7345»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7051
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمَرَنِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ أَنْ أَقْضِيَ بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ".
قُلْتُ: رَوَى لَهُ ابْنُ مَاجَهْ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ.
وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي حَيَّةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جبرائیل نے مجھ سے کہا: کہ میں ایک گواہ کے ہمراہ، قسم کی بنیاد پر فیصلہ دے دوں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس صحابی کے حوالے سے
یہ روایت نقل کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گواہ کے ہمراہ، قسم کی بنیاد پر فیصلہ دے دیا تھا۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن ابوحیہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَحْكَامِ/حدیث: 7051]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (800)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2368، 2369، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 655»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7052
وَعَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ ثَعْلَبَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ صَحَابَتَهُ فَأَخَذُوا سَبْيَ بَنِي الْعَنْبَرِ - وَهُمْ مُخَضْرَمُونَ وَقَدْ أَسْلَمُوا - فَرَكِبَ زَبِيبٌ نَاقَةً لَهُ، ثُمَّ اسْتَقْدَمَ الْقَوْمَ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي إِنَّ صَحَابَتَكَ أَخَذُوا سَبْيَ بَنِي الْعَنْبَرِ وَهُمْ مُخَضْرَمُونَ، وَقَدْ أَسْلَمُوا؟ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَكَ بَيِّنَةٌ يَا زَبِيبُ؟" قَالَ: نَعَمْ ؛ شَهِدَ سَمُرَةُ وَحَلَفَ زَبِيبٌ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رُدُّوا عَلَى بَنِي الْعَنْبَرِ كُلَّ شَيْءٍ لَهُمْ فَرَدُّوا عَلَيْهِمْ كُلَّ شَيْءٍ لَهُمْ غَيْرَ زِرْبِيَّةِ أُمِّي. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ: وَدَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ زَبِيبٍ فَمَسَحَ يَدَهُ عَلَى رَأْسِهِ حَتَّى أَجْرَاهَا عَلَى سُرَّتِهِ. قَالَ زَبِيبٌ: حَتَّى وَجَدْتُ بَرْدَ كَفِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ ارْزُقْهُ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ". ثُمَّ انْصَرَفَزَبِيبٌ بِالسَّيْفِ فَبَاعَهُ بِبَكْرَتَيْنِ مِنْ صَدَقَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَوَالَدَتَا عِنْدَ زَبِيبٍ حَتَّى بَلَغَتَا مِائَةً وَنَيِّفًا.
قُلْتُ: رَوَى لَهُ أَبُو دَاوُدَ حَدِيثًا بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ، وَفِيهِ: أَنَّهُمْ رَدُّوا عَلَيْهِ نِصْفَ الَّذِي لَهُمْ. وَهُنَا: أَنَّهُمْ رَدُّوا الْجَمِيعَ. وَهُنَاكَ: لَمْ يَشْهَدْسَمُرَةُ وَأَبَى أَنْ يَشْهَدَ. وَهُنَا: أَنَّهُ شَهِدَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدہ زینب بنت ثعلبہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو بھیجا، انہوں نے بنوعنبر کے قیدیوں کو پکڑ لیا، جو مخضرمین تھے اور اسلام قبول کر چکے تھے، زبیب اپنی اونٹنی پر سوار ہو کر لوگوں سے پہلے آئے اور عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ کے اصحاب نے بنو عنبر کے قیدیوں کو پکڑ لیا ہے، حالانکہ وہ لوگ ”مخضر مین“ ہیں اور اسلام قبول کر چکے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: اے زبیب! کیا تمہارے پاس کوئی ثبوت ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! پھر سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نے گواہی دے دی اور سیدنا زبیب رضی اللہ عنہ نے قسم اٹھا لی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بنو عنبر کی ہر چیز انہیں واپس کر دو! تو لوگوں نے ان لوگوں کی ہر چیز انہیں واپس کر دی، صرف میری والدہ کا قالین نہیں دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری روایت ذکر کی ہے، جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں: وہ کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا زبیب رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، آپ نے اپنا دست مبارک ان کے سر پر پھیرا، یہاں تک کہ ان کی ناف تک لے کے آئے، سیدنا زبیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلی کی ٹھنڈک میں نے محسوس کی، پھر آپ نے دعا کی: اے اللہ! تو اسے عفو اور عافیت عطا فرما! پھر سیدنا زبیب رضی اللہ عنہ تلوار لے کر گئے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقہ کے اونٹوں میں سے، دو جوان اونٹنیوں کے عوض میں وہ تلوار فروخت کر دی، ان اونٹنیوں نے سیدنا زبیب رضی اللہ عنہ کے ہاں بچوں کو جنم دیا، یہاں تک کہ ان کے ہاں ایک سو سے زیادہ اونٹنیاں ہو گئیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس صحابی کے حوالے سے اس سیاق کے بغیر روایت نقل کی ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: ان لوگوں نے ان لوگوں کی چیزوں کا نصف واپس کیا تھا، جبکہ یہاں یہ ہے کہ سب کچھ واپس کر دیا تھا، وہاں یہ بات ذکر ہوئی ہے: سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نے گواہی نہیں دی تھی، انہوں نے گواہی دینے سے انکار کر دیا تھا، جبکہ یہاں یہ ذکر ہو رہا ہے کہ انہوں نے گواہی دی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَحْكَامِ/حدیث: 7052]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5299)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5299»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں