🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. بَابٌ فِي الشَّاهِدِ وَالْيَمِينِ .
ایک گواہ اور قسم (کی بنیاد پر فیصلہ دینا)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7052
وَعَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ ثَعْلَبَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ صَحَابَتَهُ فَأَخَذُوا سَبْيَ بَنِي الْعَنْبَرِ - وَهُمْ مُخَضْرَمُونَ وَقَدْ أَسْلَمُوا - فَرَكِبَ زَبِيبٌ نَاقَةً لَهُ، ثُمَّ اسْتَقْدَمَ الْقَوْمَ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي إِنَّ صَحَابَتَكَ أَخَذُوا سَبْيَ بَنِي الْعَنْبَرِ وَهُمْ مُخَضْرَمُونَ، وَقَدْ أَسْلَمُوا؟ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَكَ بَيِّنَةٌ يَا زَبِيبُ؟" قَالَ: نَعَمْ ؛ شَهِدَ سَمُرَةُ وَحَلَفَ زَبِيبٌ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رُدُّوا عَلَى بَنِي الْعَنْبَرِ كُلَّ شَيْءٍ لَهُمْ فَرَدُّوا عَلَيْهِمْ كُلَّ شَيْءٍ لَهُمْ غَيْرَ زِرْبِيَّةِ أُمِّي. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ: وَدَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ زَبِيبٍ فَمَسَحَ يَدَهُ عَلَى رَأْسِهِ حَتَّى أَجْرَاهَا عَلَى سُرَّتِهِ. قَالَ زَبِيبٌ: حَتَّى وَجَدْتُ بَرْدَ كَفِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ ارْزُقْهُ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ". ثُمَّ انْصَرَفَزَبِيبٌ بِالسَّيْفِ فَبَاعَهُ بِبَكْرَتَيْنِ مِنْ صَدَقَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَوَالَدَتَا عِنْدَ زَبِيبٍ حَتَّى بَلَغَتَا مِائَةً وَنَيِّفًا.
قُلْتُ: رَوَى لَهُ أَبُو دَاوُدَ حَدِيثًا بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ، وَفِيهِ: أَنَّهُمْ رَدُّوا عَلَيْهِ نِصْفَ الَّذِي لَهُمْ. وَهُنَا: أَنَّهُمْ رَدُّوا الْجَمِيعَ. وَهُنَاكَ: لَمْ يَشْهَدْسَمُرَةُ وَأَبَى أَنْ يَشْهَدَ. وَهُنَا: أَنَّهُ شَهِدَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدہ زینب بنت ثعلبہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو بھیجا، انہوں نے بنوعنبر کے قیدیوں کو پکڑ لیا، جو مخضرمین تھے اور اسلام قبول کر چکے تھے، زبیب اپنی اونٹنی پر سوار ہو کر لوگوں سے پہلے آئے اور عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ کے اصحاب نے بنو عنبر کے قیدیوں کو پکڑ لیا ہے، حالانکہ وہ لوگ ”مخضر مین“ ہیں اور اسلام قبول کر چکے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: اے زبیب! کیا تمہارے پاس کوئی ثبوت ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! پھر سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نے گواہی دے دی اور سیدنا زبیب رضی اللہ عنہ نے قسم اٹھا لی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بنو عنبر کی ہر چیز انہیں واپس کر دو! تو لوگوں نے ان لوگوں کی ہر چیز انہیں واپس کر دی، صرف میری والدہ کا قالین نہیں دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری روایت ذکر کی ہے، جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں: وہ کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا زبیب رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، آپ نے اپنا دست مبارک ان کے سر پر پھیرا، یہاں تک کہ ان کی ناف تک لے کے آئے، سیدنا زبیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلی کی ٹھنڈک میں نے محسوس کی، پھر آپ نے دعا کی: اے اللہ! تو اسے عفو اور عافیت عطا فرما! پھر سیدنا زبیب رضی اللہ عنہ تلوار لے کر گئے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقہ کے اونٹوں میں سے، دو جوان اونٹنیوں کے عوض میں وہ تلوار فروخت کر دی، ان اونٹنیوں نے سیدنا زبیب رضی اللہ عنہ کے ہاں بچوں کو جنم دیا، یہاں تک کہ ان کے ہاں ایک سو سے زیادہ اونٹنیاں ہو گئیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس صحابی کے حوالے سے اس سیاق کے بغیر روایت نقل کی ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: ان لوگوں نے ان لوگوں کی چیزوں کا نصف واپس کیا تھا، جبکہ یہاں یہ ہے کہ سب کچھ واپس کر دیا تھا، وہاں یہ بات ذکر ہوئی ہے: سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نے گواہی نہیں دی تھی، انہوں نے گواہی دینے سے انکار کر دیا تھا، جبکہ یہاں یہ ذکر ہو رہا ہے کہ انہوں نے گواہی دی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7052]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5299)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5299»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 7052 in Urdu