الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ الْحَثِّ عَلَى الْوَصِيَّةِ
وصیت کے بارے میں ترغیب دینا
حدیث نمبر: 7078
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تَرْكُ الْوَصِيَّةِ عَارٌ فِي الدُّنْيَا، وَنَارٌ وَشَنَارٌ فِي الْآخِرَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”وصیت کو ترک کرنا، دنیا میں شرمندگی اور آخرت میں آگ اور شرمندگی والے عیب کا باعث ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْوَصَايَا/حدیث: 7078]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْوَصَايَا/حدیث: 7078]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (809)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5419، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 777»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7079
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا حَقُّ امْرِئٍ مُسْلِمٍ أَنْ يَبِيتَ لَيْلَتَيْنِ سَوْدَاوَيْنِ، وَعِنْدَهُ مَا يُوصِي فِيهِ إِلَّا وَصِيَّتُهُ مَكْتُوبَةٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کسی مسلمان شخص کو اس بات کا حق حاصل نہیں ہے کہ وہ دو سیاہ راتیں گزار دے، جبکہ اس کے پاس ایسی چیز موجود ہو، جس کے بارے میں وہ وصیت کر سکتا ہو، مگر یہ کہ اس کی وصیت اس کے پاس تحریری صورت میں ہونی چاہیے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ عمری ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْوَصَايَا/حدیث: 7079]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ عمری ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْوَصَايَا/حدیث: 7079]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7080
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَاتَ فُلَانٌ. قَالَ:" أَلَيْسَ كَانَ مَعَنَا آنِفًا؟". قَالُوا: بَلَى. قَالَ:" سُبْحَانَ اللَّهِ كَأَنَّهَا إِخْذَةٌ عَلَى غَضَبٍ. الْمَحْرُومُ مَنْ حُرِمَ وَصِيَّتَهُ".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ:" الْمَحْرُومُ مَنْ حُرِمَ وَصِيَّتَهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ:" الْمَحْرُومُ مَنْ حُرِمَ وَصِيَّتَهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، ایک شخص آپ کے پاس آیا اور بولا: یا رسول اللہ! فلاں شخص کا انتقال ہو گیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ابھی تھوڑی دیر پہلے وہ ہمارے پاس نہیں تھا؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سبحان اللہ یہ غضب والی گرفت محسوس ہوتی ہے، وہ شخص محروم ہے، جو وصیت کرنے سے محروم رہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس میں سے یہ حصہ نقل کیا ہے: ”وہ شخص محروم ہے، جو وصیت سے محروم رہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْوَصَايَا/حدیث: 7080]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْوَصَايَا/حدیث: 7080]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4122)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2700، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3022/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔