🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ الْحَثِّ عَلَى الْوَصِيَّةِ
وصیت کے بارے میں ترغیب دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7080
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَاتَ فُلَانٌ. قَالَ:" أَلَيْسَ كَانَ مَعَنَا آنِفًا؟". قَالُوا: بَلَى. قَالَ:" سُبْحَانَ اللَّهِ كَأَنَّهَا إِخْذَةٌ عَلَى غَضَبٍ. الْمَحْرُومُ مَنْ حُرِمَ وَصِيَّتَهُ".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ:" الْمَحْرُومُ مَنْ حُرِمَ وَصِيَّتَهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، ایک شخص آپ کے پاس آیا اور بولا: یا رسول اللہ! فلاں شخص کا انتقال ہو گیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ابھی تھوڑی دیر پہلے وہ ہمارے پاس نہیں تھا؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سبحان اللہ یہ غضب والی گرفت محسوس ہوتی ہے، وہ شخص محروم ہے، جو وصیت کرنے سے محروم رہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس میں سے یہ حصہ نقل کیا ہے: ”وہ شخص محروم ہے، جو وصیت سے محروم رہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7080]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4122)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2700، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3022/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 7080 in Urdu