🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

5. بَابٌ الْعُصْبَةُ .
عصبہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7140
عَنْ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" كُلُّ بَنِي أُنْثَى، فَإِنَّ عَصَبَتَهُمْ لِأَبِيهِمْ مَا خَلَا بَنِي فَاطِمَةَ، فَإِنِّي أَنَا عَصَبَتُهُمْ، وَأَنَا أَبُوهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ مِهْرَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ. قُلْتُ: وَلَهُ طَرِيقٌ فِي الْمَنَاقِبِ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بیٹی کی تمام اولاد کے عصبہ، اُس کے باپ کے رشتہ دار ہوتے ہیں، صرف فاطمہ کے بیٹوں کا معاملہ مختلف ہے، کیونکہ میں اُن کا عصبہ ہوں اور میں اُن کا باپ ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بشر بن مہران ہے اور وہ متروک ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کی ایک اور سند ”مناقب“ سے متعلق باب میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 7140]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2631)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2631»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7141
وَعَنْ فَاطِمَةَ الْكُبْرَى قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لِكُلِّ بَنِي أُنْثَى عَصَبَةٌ يَنْتَمُونَ إِلَيْهِ إِلَّا وَلَدَ فَاطِمَةَ، فَأَنَا وَلِيُّهُمْ وَأَنَا عَصَبَتُهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ شَيْبَةُ بْنُ نَعَامَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ فاطمہ کبری رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر عورت کے بچے کا عصبہ (رشتہ دار) ہوتے ہیں، جن کی طرف وہ منسوب ہوتے ہیں، صرف فاطمہ کی اولاد کا معاملہ مختلف ہے، میں اُن کا ولی ہوں اور میں اُن کا عصبہ ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی شیبہ بن نعامہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 7141]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2632، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3969، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6773»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7142
وَعَنْ عَلِيٍّ، وَابْنِ مَسْعُودٍ (قَالَا) : عَصَبَةُ ابْنِ الْمُلَاعَنَةِ عَصَبَةُ أُمِّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کا عصبہ وہ ہو گا، جو اُس کی ماں کا عصبہ ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اور ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 7142]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9663)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں