الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابٌ: مَتَى يَرِثُ الْمَوْلُودُ؟ .
نومولود بچہ کب وارث بنتا ہے؟
حدیث نمبر: 7143
عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ، وَجَابِرٍ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَرِثُ الصَّبِيُّ حَتَّى يَسْتَهِلَّ صَارِخًا وَاسْتِهْلَالُهُ أَنْ يَصِيحَ أَوْ يَعْطِسَ أَوْ يَبْكِيَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الْخَلَّالُ وَثَّقَهُ أَبُو مُسْهِرٍ، وَمَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ: لَا أُحَدِّثُ عَنْهُ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پیدا ہونے کے فوراً بعد مر جانے والا) بچہ اس وقت تک وارث نہیں بنتا، جب تک وہ (پیدائش کے وقت) چیختا نہیں ہے اور چیخنے سے مراد یہ ہے کہ وہ چیخ مار دے، یا چھینک مار دے، یا روئے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عباس بن ولید خلال ہے، جسے مسہر اور مروان بن محمد نے ثقہ قرار دیا ہے، امام ابوداؤد کہتے ہیں: میں اس کے حوالے سے روایت نقل نہیں کرتا ہوں، اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 7143]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (20/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 7144
وَعَنِ ابْنِ سِيرِينَ أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ قَسَّمَ مَالَهُ بَيْنَ بَنِيهِ فِي حَيَاتِهِ، ثُمَّ مَاتَ فَوُلِدَ لَهُ وُلَدٌ بَعْدَ مَا مَاتَ فَلَقِيَ عَمْرٌو أَبَا بَكْرٍ، فَقَالَ: مَا نَمْتُ اللَّيْلَةَ مِنْ أَجْلِ ابْنِ سَعْدٍ هَذَا الْمَوْلُودِ، وَلَمْ يَتْرُكْ لَهُ شَيْئًا. فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ: وَأَنَا وَاللَّهِ مَا نِمْتُ اللَّيْلَةَ - أَوْ كَمَا قَالَ - مِنْ أَجْلِهِ فَانْطَلِقْ بِنَا إِلَى قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ فَكَلِّمْهُ (فِي أَخِيهِ) ، فَأَتَيَاهُ فَكَلَمَّاهُ. فَقَالَ قَيْسٌ: أَمَّا شَيْءٌ أَمْضَاهُ سَعْدٌ فَلَا أَرُدُّهُ أَبَدًا، وَلَكِنْ أُشْهِدُكُمَا أَنَّ نَصِيبِي لَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طُرُقٍ رِجَالُهَا كُلُّهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّهَا مُرْسَلَةٌ لَمْ يَسْمَعْ أَحَدٌ مِنْهُمْ مِنْ أَبِي بَكْرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طُرُقٍ رِجَالُهَا كُلُّهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّهَا مُرْسَلَةٌ لَمْ يَسْمَعْ أَحَدٌ مِنْهُمْ مِنْ أَبِي بَكْرٍ.
ابن سیرین بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے اپنا مال، اپنی زندگی میں اپنے بیٹوں کے درمیان تقسیم کر دیا، پھر ان کا انتقال ہو گیا، اس کے بعد ان کا ایک اور بیٹا پیدا ہوا، وہ ان کے انتقال کے بعد پیدا ہوا تھا، سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کی ملاقات سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے ہوئی، تو انہوں نے کہا: سعد کے نو مولو بیٹے کی وجہ سے میں گزشتہ رات سو نہیں سکا، کیونکہ انہوں نے اس کے لئے کچھ نہیں چھوڑا ہے، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! گزشتہ رات میں بھی نہیں سو سکا اور اس کی وجہ بھی یہی تھی، یا انہوں نے اس کی مانند کوئی اور کلمات کہے (پھر انہوں نے فرمایا:) تم میرے ساتھ قیس بن سعد کے پاس چلو اور اس کے بھائی کے بارے میں اس کے ساتھ بات چیت کرو! یہ دونوں صاحبان ان کے پاس آئے، اور ان کے ساتھ بات چیت کی، توقیس بن سعد نے کہا: سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے جو کیا ہے، میں اس میں کوئی تبدیلی نہیں کروں گا، البتہ میں آپ دونوں حضرات کو گواہ بنا کر یہ کہتا ہوں کہ میر مخصوص حصہ اس (بچے) کو ملتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف طرق کے حوالے سے نقل کی ہے اور ان تمام کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ
یہ روایت ”مرسل“ ہے، ان راویوں میں سے کسی نے بھی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 7144]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (347/18)»
الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
حدیث نمبر: 7145
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اسْتِهْلَالُ الصَّبِيِّ الْعُطَاسُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بچے کے چیخ کر رونے میں، چھینکنا بھی شامل ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن بیلمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 7145]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن بیلمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 7145]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1390)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف