🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

8. بَابٌ لَا تَرِثُ مِلَّةٌ مِلَّةً .
ایک مذہب کے لوگ، دوسرے مذہب کے وارث نہیں بنیں گے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7147
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَرِثُ مِلَّةٌ مِلَّةً".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ رَاشِدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ، وَوَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک ملت، دوسری ملت کی وارث نہیں بنتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن راشد ہے اور جمہور کے نزدیک یہ ضعیف ہے، عجلی نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 7147]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5430»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7148
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: وَقَعَ مَوْلًى لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ نَخْلَةٍ فَمَاتَ فَأَعْطَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِيرَاثَهُ أَهْلَ دِينِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک غلام کھجور سے گر کے مر گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی وراثت اُس کے دین سے متعلق افراد کو دی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن عمارہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 7148]
تخریج الحدیث: «أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 155، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4747»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7149
وَعَنِ الْحَسَنِ عَنْ جَابِرٍ، قِيلَ لَهُ: ذَكَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" لَا نَرِثُ أَهْلَ الْكِتَابِ، وَلَا يَرِثُونَنَا إِلَّا أَنْ يَرِثَ الرَّجُلُ عَبْدَهُ أَوْ أَمَتَهُ وَنَنْكِحُ نِسَاءَهُمْ، وَلَا يَنْكِحُونَ نِسَاءَنَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حسن نے، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات ذکر کی ہے: ان سے دریافت کیا گیا: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ چیز ذکر کی ہے۔ انہوں نے فرمایا: جی ہاں! آپ نے یہ فرمایا ہے: ہم اہل کتاب کے وارث نہیں بنیں گے اور وہ ہمارے وارث نہیں بنیں گے، البتہ کوئی شخص اپنے (اہل کتاب) غلام یا کنیز کا وارث بن سکتا ہے، ہم ان کی عورتوں سے نکاح کر لیں گے، لیکن وہ ہماری عورتوں کے ساتھ نکاح نہیں کر سکتے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 7149]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الدارمي برقم: 2994، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8911»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7150
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: وَرِثَ أَبَا طَالِبٍ عَقِيلٌ وَطَالِبٌ، وَلَمْ يَرِثْهُ عَلِيٌّ. قَالَ عَلِيٌّ: فَمِنْ أَجْلِ ذَلِكَ تَرَكْنَا نَصِيبَنَا مِنَ الشِّعْبِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ اللَّالِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جناب عقیل اور جناب طالب، جناب ابوطالب کے وارث بنے تھے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ ان کے وارث نہیں بنے تھے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اسی وجہ سے ہم نے ”شعب ابی طالب“ میں سے اپنے حصے کو ترک کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن حسین لالی ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 7150]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں