الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابٌ لَا تَرِثُ مِلَّةٌ مِلَّةً .
ایک مذہب کے لوگ، دوسرے مذہب کے وارث نہیں بنیں گے
حدیث نمبر: 7149
وَعَنِ الْحَسَنِ عَنْ جَابِرٍ، قِيلَ لَهُ: ذَكَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" لَا نَرِثُ أَهْلَ الْكِتَابِ، وَلَا يَرِثُونَنَا إِلَّا أَنْ يَرِثَ الرَّجُلُ عَبْدَهُ أَوْ أَمَتَهُ وَنَنْكِحُ نِسَاءَهُمْ، وَلَا يَنْكِحُونَ نِسَاءَنَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حسن نے، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات ذکر کی ہے: ان سے دریافت کیا گیا: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ چیز ذکر کی ہے۔ انہوں نے فرمایا: جی ہاں! آپ نے یہ فرمایا ہے: ہم اہل کتاب کے وارث نہیں بنیں گے اور وہ ہمارے وارث نہیں بنیں گے، البتہ کوئی شخص اپنے (اہل کتاب) غلام یا کنیز کا وارث بن سکتا ہے، ہم ان کی عورتوں سے نکاح کر لیں گے، لیکن وہ ہماری عورتوں کے ساتھ نکاح نہیں کر سکتے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7149]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7149]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الدارمي برقم: 2994، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8911»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 7149 in Urdu