🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

2. بَابُ فَضْلِ السُّودَانِ .
سیاہ فام لوگوں کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7209
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اتَّخِذُوا السُّودَانَ، فَإِنَّ ثَلَاثَةً مِنْهُمْ مِنْ سَادَاتِ أَهْلِ الْجَنَّةِ: لُقْمَانُ الْحَكِيمِ، وَالنَّجَاشِيُّ، وَبِلَالٌ الْمُؤَذِّنُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ: أَرَادَ الْحَبَشَ، وَفِيهِ أَبْيَنُ بْنُ سُفْيَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سیاہ فام (غلاموں کو) رکھو! کیونکہ ان میں سے تین افراد اہل جنت کے سرداروں میں سے ہیں لقمان حکیم، نجاشی اور سیدنا بلال مؤذن رضی اللہ عنہ“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”حبشی“ مراد لیے ہیں، اس روایت کی سند میں ایک راوی ابین بن سفیان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7209]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11482)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11482»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7210
وَعَنْ عُمَيْرٍ قَالَ: قَالَ لِي سَهْلُ بْنُ صَخْرٍ -، وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ: يَا بُنَيَّ إِذَا مَلَكْتَ ثَمَنَ عَبْدٍ فَاشْتَرِ بِهِ عَبْدًا، فَإِنَّ الْجُدُودَ فِي نَوَاصِي الرِّجَالِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عمیر بیان کرتے ہیں: سیدنا سہل بن صخر رضی اللہ عنہ، جنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے، انہوں نے مجھ سے فرمایا: اے میرے بیٹے! جب تم کسی غلام کی قیمت کے مالک بن جاؤ، تو اس کے ذریعے غلام خرید لو، کیونکہ رزق مردوں کی پیشانی میں ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7210]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں