🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

3. بَابٌ فِيمَنْ يُكْثِرُ الطَّلَاقَ وَسَبَبِ الطَّلَاقِ .
اس شخص کا بیان، جو بکثرت طلاق دیتا ہے، اور طلاق کے سبب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7761
عَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تُطَلَّقُ النِّسَاءُ إِلَّا مِنْ رِيبَةٍ، إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لَا يُحِبُّ الذَّوَّاقِينَ، وَلَا الذَّوَّاقَاتِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ وَأَحَدُ أَسَانِيدِ الْبَزَّارِ فِيهِ عِمْرَانُ الْقَطَّانُ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، وَغَيْرُهُ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: خواتین کو صرف مشکوک صورت حال (یعنی کسی شرعی خرابی کی صورت) میں طلاق دی جائے گی، بے شک اللہ تعالیٰ چکھنے والے مردوں اور چکھنے والی عورتوں (یعنی حلالہ کی خاطر وقتی نکاح کرنے والوں) کو پسند نہیں کرتا ہے۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام بزار کی اسانید میں سے ایک سند میں ایک راوی عمران القطان ہے، جسے امام أحمد اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے یحیی بن سعید اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 7761]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1498 و 1497)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7844»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7762
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَا يُحِبُّ الذَّوَّاقِينَ، وَلَا الذَّوَّاقَاتِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ إِسْنَادِهِ حَسَنٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: بے شک اللہ تعالیٰ چکھنے والے مردوں اور چکھنے والی عورتوں (یعنی حلالہ کی خاطر وقتی نکاح کرنے والوں) کو پسند نہیں کرتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس کی بقیہ سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 7762]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7763
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ امْرَأَتِي لَا تَدَعُ يَدَ لَامِسٍ قَالَ:" طَلِّقْهَا" قَالَ: إِنِّي أُحِبُّهَا وَهِيَ جَمِيلَةٌ قَالَ:" فَاسْتَمْتِعْ مِنْهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میری بیوی کسی چھونے والے کے ہاتھ کو پرے نہیں کرتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے طلاق دیدو اس نے عرض کی: میں اس سے محبت کرتا ہوں وہ بہت خوبصورت ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، پھر تم اس سے نفع حاصل کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 7763]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6406، وأخرجه شرح السنة برقم: 2383»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7764
وَعَنْ مُحَمَّدٍ - يَعْنِي ابْنَ سِيرِينَ - قَالَ: خَطَبَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ إِلَى مَنْصُورِ بْنِ سَيَّارِ بْنِ رَيَّانَ الْفَزَارِيِّ ابْنَتَهُ فَقَالَ: وَاللَّهِ إِنِّي لَأُنْكِحُكَ، وَإِنِّي لَأَعْلَمُ أَنَّكَ عَلِقٌ طَلِقٌ مَلِقٌ غَيْرَ أَنَّكَ أَكْرَمُ الْعَرَبِ بَيْتًا وَأَكْرَمُهُ نَسَبًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے منصور بن سیار بن ریان فزاری سے اس کی بیٹی کا رشتہ مانگا، تو اس نے کہا: میں اللہ کی قسم! (اپنی بیٹی کی) شادی آپ سے کروا دوں گا حالانکہ میں یہ بات جانتا ہوں کہ آپ خواتین (کے ساتھ شادی) میں دلچسپی رکھتے ہیں، (اکثر اوقات، اپنی ازواج کو) طلاق دیدیتے ہیں، اور شادی کرنے کے بعد، اپنی بیویوں سے) علیحدگی اختیار کر لیتے ہیں، البتہ یہ ہے کہ عربوں میں، آپ سب سے زیادہ معزز گھرانے کے مالک ہیں اور نسب کے اعتبار سے سب سے زیادہ معزز ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 7764]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2563)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7765
عَنْ فُضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَلَاثٌ لَا يَجُوزُ اللَّعِبُ فِيهِنَّ: الطَّلَاقُ وَالنِّكَاحُ وَالْعِتْقُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ نَحْوُ هَذَا.
سیدنا فضالہ بن عبید انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین چیزوں میں کھیل (یعنی مذاق) جائز نہیں ہے طلاق دینا نکاح کرنا اور غلام آزاد کرنا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اور اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے اس نوعیت کی احادیث گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 7765]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (304/18)»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن لغيرہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں