الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابٌ فِيمَنْ يُكْثِرُ الطَّلَاقَ وَسَبَبِ الطَّلَاقِ .
اس شخص کا بیان، جو بکثرت طلاق دیتا ہے، اور طلاق کے سبب کا بیان
حدیث نمبر: 7764
وَعَنْ مُحَمَّدٍ - يَعْنِي ابْنَ سِيرِينَ - قَالَ: خَطَبَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ إِلَى مَنْصُورِ بْنِ سَيَّارِ بْنِ رَيَّانَ الْفَزَارِيِّ ابْنَتَهُ فَقَالَ: وَاللَّهِ إِنِّي لَأُنْكِحُكَ، وَإِنِّي لَأَعْلَمُ أَنَّكَ عَلِقٌ طَلِقٌ مَلِقٌ غَيْرَ أَنَّكَ أَكْرَمُ الْعَرَبِ بَيْتًا وَأَكْرَمُهُ نَسَبًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے منصور بن سیار بن ریان فزاری سے اس کی بیٹی کا رشتہ مانگا، تو اس نے کہا: میں اللہ کی قسم! (اپنی بیٹی کی) شادی آپ سے کروا دوں گا حالانکہ میں یہ بات جانتا ہوں کہ آپ خواتین (کے ساتھ شادی) میں دلچسپی رکھتے ہیں، (اکثر اوقات، اپنی ازواج کو) طلاق دیدیتے ہیں، اور شادی کرنے کے بعد، اپنی بیویوں سے) علیحدگی اختیار کر لیتے ہیں، البتہ یہ ہے کہ عربوں میں، آپ سب سے زیادہ معزز گھرانے کے مالک ہیں اور نسب کے اعتبار سے سب سے زیادہ معزز ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7764]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7764]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2563)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 7764 in Urdu