🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

3. بَابٌ فِي الْغُبَيْرَاءِ، وَالْفَضِيخِ، وَالْخَلِيطَيْنِ، وَالطِّلَاءِ .
غبیراء، فضیخ، دو مختلف چیزوں سے ملا کر بنائی گئی شراب اور طلاء کا حکم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8098
وَعَنْ مَعْبَدِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ أُمِّهِ - وَكَانَتْ قَدْ صَلَّتِ الْقِبْلَتَيْنِ - قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَنْتَبِذُوا التَّمْرَ وَالزَّبِيبَ جَمِيعًا وَانْتَبِذُوا كُلَّ وَاحِدٍ عَلَى حِدَتِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا معبد بن کعب بن مالک رضی اللہ عنہ اپنی والدہ کا بیان نقل کرتے ہیں: جنہوں نے دونوں قبلوں کی طرف رخ کر کے نماز ادا کی ہے، وہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کھجور اور کشمش کی نبیذ اکھٹی تیار نہ کرو ان میں سے ہر ایک کی نبیذ الگ سے تیار کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے وہ ثقہ ہے، لیکن وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8098]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (147/25)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8099
وَعَنْ أُمِّ مَعْبَدٍ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَنِ الْخَلِيطَيْنِ قُلْتُ: وَمَا هُمَا؟ قَالَ:" التَّمْرُ وَالزَّبِيبُ".
وَكَانَتْ أُمُّ مُغِيثٍ جَدَّةُ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَقَدْ صَلَّتِ الْقِبْلَتَيْنِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ ام معبد رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دو چیزیں ملا کر (نبیذ تیار کرنے) سے منع کرتے ہوئے سنا ہے میں نے دریافت کیا: وہ دو چیزیں کیا تھیں؟ انہوں نے جواب دیا: کھجوریں اور کشمش۔ سیدہ ام مغیث رضی اللہ عنہا ربیعہ بن ابوعبدالرحمن کی دادی ہیں اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں دونوں قبلوں کی طرف رخ کر کے نماز ادا کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن ابوفروہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8099]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (176/25)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8100
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَوَّلُ مَا يُكْفَأُ الْإِسْلَامُ كَمَا يُكْفَأُ الْإِنَاءُ فِي شَرَابٍ يُقَالُ لَهُ: الطِّلَاءُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ فُرَاتُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ أَحْمَدُ: ثِقَةٌ، وَذِكْرُهُ ابْنُ عَدِيٍّ وَقَالَ: لَمْ أَرَ أَحَدًا صَرَّحَ بِضَعْفِهِ، وَأَرْجُو أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سب سے پہلے اسلام کو، جس طرح برتن کو اوندھا کیا جاتا ہے، اس طرح ایک مشروب کے ذریعے اوندھا کیا جائے گا، جس کا نام طلا، ہوتا ہے“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فرات بن سلیمان ہے۔ امام أحمد کہتے ہیں: یہ ثقہ ہے ابن عدی نے اس کا ذکر کیا ہے، اور یہ بات بیان کی ہے میں نے ایسے کسی شخص کو نہیں دیکھا جس نے اس کے ضعیف ہونے کی صراحت کی ہو مجھے یہ امید ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہو گا اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8100]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4731)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں