🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

4. بَابٌ فِيمَا يُسْكِرُ .
اس چیز کا بیان، جو نشہ کر دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8101
عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَنِ الْأَوْعِيَةِ فَقَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْمُزَفَّتَةِ وَقَالَ:" كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ".
قَالَ: قُلْتُ: وَمَا الْمُزَفَّتَةُ؟ قَالَ: الْمُقَيَّرُ. قَالَ: قُلْتُ: فَالرَّصَاصُ وَالْقَارُورَةُ؟ قَالَ: وَمَا بَأْسٌ بِهِمَا؟ قَالَ: قُلْتُ: فَإِنَّ نَاسًا يَكْرَهُونَهُمَا. قَالَ: دَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَى مَا لَا يَرِيبُكَ، فَإِنَّ كُلَّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ. قَالَ: قُلْتُ: صَدَقْتَ السُّكْرُ حَرَامٌ فَالشَّرْبَةُ وَالشَّرْبَتَانِ عَلَى طَعَامِنَا؟ قَالَ: الْمُسْكِرُ قَلِيلُهُ وَكَثِيرُهُ حَرَامٌ. وَقَالَ: الْخَمْرُ مِنَ الْعِنَبِ، وَالتَّمْرِ، وَالْعَسَلِ، وَالْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيرِ، وَالذُّرَةِ فَمَا خُمِّرَتْ مِنْ تِلْكَ فَهُوَ الْخَمْرُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: حُرِّمَتِ الْخَمْرُ، وَهِيَ مِنَ الْعِنَبِ، وَالتَّمْرِ، وَالْعَسَلِ، وَالْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيرِ، وَالذُّرَةِ فَذَكَرَهُ. وَزَادَ الْبَزَّارُ بَعْدَ قَوْلِهِ: دَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَى مَا لَا يَرِيبُكَ ؛ فَإِنَّهَا كَلِمَةُ حُكْمٍ أَخَذَ بِهَا مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ.
وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مختار بن فلفل بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے برتنوں کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”مزفت“ سے منع کیا ہے، اور یہ ارشاد فرمایا ہے: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے دریافت کیا: مزفت سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے جواب دیا: مقیر (تارکول جیسی ایک چیز)، راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: سیسے (یا قلعی) اور شیشے کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: اس میں کوئی حرج نہیں ہے میں نے دریافت کیا: لوگ ان دونوں کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہیں، انہوں نے کہا: جو چیز تمہیں شک میں مبتلا کرتی ہے اسے چھوڑ کر اس چیز کی طرف چلے جاؤ، جو تمہیں شک میں مبتلا نہیں کرتی ہے، ویسے ہر نشہ آور چیز حرام ہے، میں نے کہا: آپ نے ٹھیک کہا: ہے، ہر نشہ آور چیز حرام ہے، خواہ ہمارے کھانے کے بعد اس کے ایک یا دو گھونٹ ہوں؟ انہوں نے کہا: نشہ آور چیز کی تھوڑی اور زیادہ مقدار حرام ہے، پھر انہوں نے کہا: خمر انگور سے، کھجور سے، شہد سے، گندم سے، جو سے اور جوار سے بنائی جاتی ہے، ان میں سے جو بھی خمر ہو گی، وہ خمر شمار ہو گی۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”خمر کو حرام قرار دیا گیا ہے، یہ انگور، کھجور، شہد، گندم، جو اور جوار سے بنائی جاتی ہے“۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے، امام بزار نے ان کے ان الفاظ کے بعد: ”تم اس چیز کو چھوڑ دو! جو تمہیں شک میں مبتلا کرے، اور اس چیز کی طرف جاؤ، جو تمہیں شک میں مبتلا نہ کرے“۔ اس کے بعد یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”یہ ایک فیصلہ کن بات ہے، تم سے پہلے کے لوگوں نے اسے اختیار کر لیا تھا“۔
یہ روایت امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اور امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8101]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2920) اخرجه أبو يعلى فى المسند (3966) اخرجه أحمد فى المسند (112/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11689، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3727/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8102
وَعَنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنْ شَرَابٍ بِالْيَمَنِ يُقَالُ لَهُ: الْبَتْعُ وَالْمِزْرُ فَقَالَ:" مَا أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یمن میں موجود ایک شراب کے بارے میں دریافت کیا گیا: جسے ”بتع“ اور ”مزر“ کہا: جاتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو چیز نشہ پیدا کرے وہ حرام ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8102]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3971)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3782/3»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8103
وَعَنِ أَنَسٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَمَّا يُصْنَعُ فِي الظُّرُوفِ، وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس چیز سے منع کرتے ہوئے سنا ہے، جسے برتنوں میں تیار کیا جاتا ہے، اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ مدلس ہے، لیکن ثقہ ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8103]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3589)، أخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6515، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6318»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8104
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعَمَ الْإِفْرِيقِيُّ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زیاد بن انعم افریقی ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8104]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2911) اخرجه ابو يعلى فى المسند (248)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8105
وَعَنْ قُرَّةَ بْنِ إِيَاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ زِيَادٌ الْجَصَّاصُ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: رُبَّمَا يَهِمُ.
سیدنا قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز، حرام ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زیاد جصاص ہے، جمہور ائمہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے، اور یہ کہا: ہے: یہ بعض اوقات وہم کا شکار ہو جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8105]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2914)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8106
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" كُلُّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ وَابْنُ لَهِيعَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا قیس بن سعد بن عبادہ انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ہر نشہ آور چیز، خمر ہے، اور ہر نشہ آور چیز، حرام ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، (اور اس میں) ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8106]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1436) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (352/18) اخرجه احمد فى المسند (422/3)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8107
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ أُمَّتِي يَشْرَبُونَ الْخَمْرَ [ فِي آخِرِ الزَّمَانِ] ] يُسَمُّونَهَا بِغَيْرِ اسْمِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”آخری زمانے میں میری امت کے لوگ شراب پییئں گے، اور وہ اس کا نام تبدیل کر دیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8107]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11228)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11228، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 105»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8108
وَعَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَنْتَبِذُوا فِي الدُّبَّاءِ وَلَا فِي الْجَرِّ وَلَا فِي الْمُزَفَّتِ وَكُلُّ شَرَابٍ أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا الْبَابِ فِي بَابِ الْأَوْعِيَةِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیده میمونہ رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”تم، دباء، مٹکے اور مزفت میں نبیذ تیار نہ کرو اور جو مشروب نشہ کر دے، وہ حرام ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے، اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس باب سے متعلق دیگر احادیث آگے چل کر، برتنوں سے متعلق باب، میں آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8108]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7103) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (439/23) اخرجه احمد فى المسند (332/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26283»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں