🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابٌ فِيمَا يُسْكِرُ .
اس چیز کا بیان، جو نشہ کر دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8101
عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَنِ الْأَوْعِيَةِ فَقَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْمُزَفَّتَةِ وَقَالَ:" كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ".
قَالَ: قُلْتُ: وَمَا الْمُزَفَّتَةُ؟ قَالَ: الْمُقَيَّرُ. قَالَ: قُلْتُ: فَالرَّصَاصُ وَالْقَارُورَةُ؟ قَالَ: وَمَا بَأْسٌ بِهِمَا؟ قَالَ: قُلْتُ: فَإِنَّ نَاسًا يَكْرَهُونَهُمَا. قَالَ: دَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَى مَا لَا يَرِيبُكَ، فَإِنَّ كُلَّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ. قَالَ: قُلْتُ: صَدَقْتَ السُّكْرُ حَرَامٌ فَالشَّرْبَةُ وَالشَّرْبَتَانِ عَلَى طَعَامِنَا؟ قَالَ: الْمُسْكِرُ قَلِيلُهُ وَكَثِيرُهُ حَرَامٌ. وَقَالَ: الْخَمْرُ مِنَ الْعِنَبِ، وَالتَّمْرِ، وَالْعَسَلِ، وَالْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيرِ، وَالذُّرَةِ فَمَا خُمِّرَتْ مِنْ تِلْكَ فَهُوَ الْخَمْرُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: حُرِّمَتِ الْخَمْرُ، وَهِيَ مِنَ الْعِنَبِ، وَالتَّمْرِ، وَالْعَسَلِ، وَالْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيرِ، وَالذُّرَةِ فَذَكَرَهُ. وَزَادَ الْبَزَّارُ بَعْدَ قَوْلِهِ: دَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَى مَا لَا يَرِيبُكَ ؛ فَإِنَّهَا كَلِمَةُ حُكْمٍ أَخَذَ بِهَا مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ.
وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مختار بن فلفل بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے برتنوں کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”مزفت“ سے منع کیا ہے، اور یہ ارشاد فرمایا ہے: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے دریافت کیا: مزفت سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے جواب دیا: مقیر (تارکول جیسی ایک چیز)، راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: سیسے (یا قلعی) اور شیشے کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: اس میں کوئی حرج نہیں ہے میں نے دریافت کیا: لوگ ان دونوں کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہیں، انہوں نے کہا: جو چیز تمہیں شک میں مبتلا کرتی ہے اسے چھوڑ کر اس چیز کی طرف چلے جاؤ، جو تمہیں شک میں مبتلا نہیں کرتی ہے، ویسے ہر نشہ آور چیز حرام ہے، میں نے کہا: آپ نے ٹھیک کہا: ہے، ہر نشہ آور چیز حرام ہے، خواہ ہمارے کھانے کے بعد اس کے ایک یا دو گھونٹ ہوں؟ انہوں نے کہا: نشہ آور چیز کی تھوڑی اور زیادہ مقدار حرام ہے، پھر انہوں نے کہا: خمر انگور سے، کھجور سے، شہد سے، گندم سے، جو سے اور جوار سے بنائی جاتی ہے، ان میں سے جو بھی خمر ہو گی، وہ خمر شمار ہو گی۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”خمر کو حرام قرار دیا گیا ہے، یہ انگور، کھجور، شہد، گندم، جو اور جوار سے بنائی جاتی ہے“۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے، امام بزار نے ان کے ان الفاظ کے بعد: ”تم اس چیز کو چھوڑ دو! جو تمہیں شک میں مبتلا کرے، اور اس چیز کی طرف جاؤ، جو تمہیں شک میں مبتلا نہ کرے“۔ اس کے بعد یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”یہ ایک فیصلہ کن بات ہے، تم سے پہلے کے لوگوں نے اسے اختیار کر لیا تھا“۔
یہ روایت امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اور امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8101]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2920) اخرجه أبو يعلى فى المسند (3966) اخرجه أحمد فى المسند (112/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11689، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3727/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 8101 in Urdu