الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَوْعِيَةِ .
برتنوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8111
عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: كُنَّا بِالْمَدِينَةِ، وَكَانَتْ كَثِيرَةَ الثَّمَرَةِ، فَحَرَّمَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْفَضِيخَ. وَجَاءَهُ رَجُلٌ فَسَأَلَهُ عَنِ امْرَأَةٍ عَجُوزٍ كَبِيرَةٍ أَنَسْقِيهَا النَّبِيذَ فَإِنَّهَا لَا تَأْكُلُ الطَّعَامَ؟ فَنَهَاهُ مَعْقِلٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم مدینہ منورہ میں ہوتے تھے، وہاں پھل بہت زیادہ ہوتا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم پر فضیخ کو حرام قرار دیدیا۔ ایک شخص ان (یعنی سیدنا معقل رضی اللہ عنہ) کے پاس آیا اور اس نے ایک بوڑھی عمر رسیدہ خاتون کے بارے میں دریافت کیا: کہ کیا ہم اسے نبیذ پلا دیں کیونکہ وہ کھانا نہیں کھاتی ہے، تو سیدنا معقل رضی اللہ عنہ نے اس شخص کو منع کر دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8111]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8111]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (217/20) اخرجه احمد فى المسند (25/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19788، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3765/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8112
وَعَنْ سُوَيْدِ بْنِ مُقْرَنٍ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِنَبِيذِ جَرٍّ فَسَأَلْتُهُ عَنْهُ، فَنَهَانِي عَنْهُ فَأَخَذْتُ الْجَرَّةَ فَكَسَرْتُهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا هِلَالٍ الْمُزَنِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا هِلَالٍ الْمُزَنِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا سوید بن مقرن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں نبیذ کا مٹکا لے کر آیا، میں نے آپ سے اس بارے میں دریافت کیا، تو آپ نے مجھے اس سے منع کر دیا، میں نے وہ مٹکا پکڑا اور اسے توڑ دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ہلال مزنی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8112]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ہلال مزنی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8112]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (447/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15277، 23231»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8113
وَعَنِ أَبِي إِسْحَاقَ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ أَنَّهُمْ ذَكَرُوا يَوْمًا مَا يُنْتَبَذُ فِيهِ، فَتَنَازَعُوا فِي الْقَرْعِ، فَمَرَّ بِهِمْ أَبُو أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيُّ فَأَرْسَلُوا إِلَيْهِ فَقَالُوا: يَا أَبَا أَيُّوبَ الْقَرْعُ يَنْتَبِذُ فِيهِ؟ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَنْ كُلِّ مُزَفَّتٍ يُنْتَبَذُ فِيهِ فَرَدَّ عَلَيْهِ الْقَرْعَ فَرَدَّ أَبُو دَاوُدَ مِثْلَ قَوْلِهِ الْأَوَّلِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو إِسْحَاقَ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ مَسْتُورٌ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو إِسْحَاقَ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ مَسْتُورٌ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
ابواسحاق، جو بنو ہاشم کے آزاد کردہ غلام ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: ان لوگوں نے ایک دن اُس چیز کا ذکر کیا، جس میں نبیذ تیار کی جاتی ہے، تو کدو کے بنے ہوئے برتن کے بارے میں اُن کے درمیان اختلاف ہو گیا، سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ ان لوگوں کے پاس سے گزرے، اُن لوگوں نے سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیج کر دریافت کیا: اے سیدنا ابوایوب! کدو میں نبیذ تیار کی جا سکتی ہے؟ سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر مزفت چیز سے منع کرتے ہوئے سنا ہے، جس میں نبیذ تیار کی جائے۔ تو انہوں نے کدو کے بارے میں (جواز کو) مسترد کر دیا، ابوداؤد نے ان کے پہلے قول کی مانند جواب نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ ابواسحاق جو بنو ہاشم کے غلام ہیں، وہ مستور ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8113]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4000) اخرجه احمد فى المسند (414/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23001، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4000»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8114
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: قَامَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَطَبَ، فَنَهَى عَنِ الدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ وِقَاءُ بْنُ إِيَاسٍ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَابْنُ حِبَّانَ، وَالثَّوْرِيُّ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُمْ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ وِقَاءُ بْنُ إِيَاسٍ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَابْنُ حِبَّانَ، وَالثَّوْرِيُّ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُمْ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے آپ نے خطبہ ارشاد فرمایا:، اور دباء اور مزفت سے منع کر دیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی وقاء بن ایاس ہے، جسے ابوحاتم ابن حبان اور ثوری نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8114]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6758) اخرجه احمد فى المسند (17/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19673، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6758»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 8115
وَعَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" لَا تَنْتَبِذُوا فِي الدُّبَّاءِ، وَلَا فِي الْمُزَفَّتِ، وَلَا فِي النَّقِيرِ وَلَا فِي الْجَرِّ، وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”تم لوگ دباء میں، یا مزفت میں، یا نقیر میں، یا مٹکے میں نبیذ تیار نہ کرو، اور ہر نشہ آور چیز، حرام ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال، صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8115]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26283»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 8116
عَنِ أَبِي شِمْرٍ الضُّبْعَيِّ قَالَ: سَمِعْتُ عَائِذَ بْنَ عَمْرٍو يَنْهَى عَنِ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالْمُزَفَّتِ، وَالنَّقِيرِ. فَقُلْتُ لَهُ: عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: نَعَمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوشمر ضبعی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عائذ بن عمرو رضی اللہ عنہ کو دباء حنتم، مزفت اور نقیر سے منع کرتے ہوئے سنا، میں نے ان سے دریافت کیا: کیا یہ حکم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8116]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8116]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (18/18) اخرجه احمد فى المسند (64/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20115»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8117
وَعَنِ الْفُضَيْلِ بْنِ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَعْقِلٍ فَتَذَاكَرْنَا الشَّرَابَ فَقَالَ: الْخَمْرُ حَرَامٌ. فَقُلْتُ: الْخَمْرُ حَرَامٌ فِي كِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ: فَأَيْشُ تُرِيدُ؟ تُرِيدُ مَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَنِ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالْمُزَفَّتِ. قُلْتُ: مَا الْحَنْتَمُ؟ قَالَ: خَضْرَاءُ وَبَيْضَاءُ. قَالَ: قُلْتُ: مَا الْمُزَفَّتُ؟ قَالَ: كُلُّ مُقَيَّرٍ مِنْ زِقٍّ أَوْ غَيْرِهِ.
وَفِي رِوَايَةٍ: وَالنَّقِيرُ. وَقَالَ: فَانْطَلَقْتُ إِلَى السُّوقِ فَاشْتَرَيْتُ أَفِيقَةً فَمَا زَالَتْ مُعَلَّقَةً فِي بَيْتِي.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بَعْضُهُ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْفُضَيْلِ بْنِ زَيْدٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.

فضیل بن یزید رقاشی بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عبداللہ بن معقل رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے، ہم نے شراب کے بارے میں گفتگو شروع کی، تو انہوں نے فرمایا: خمر حرام ہے، میں نے کہا: خمر کے حرام ہونے کا ذکر، اللہ کی کتاب میں ہے؟ انہوں نے فرمایا، پھر تم اور کیا چاہتے ہو؟ کیا تم وہ (حدیث سننا) چاہتے ہو؟ کہ جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے، تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دباء، ختم اور مزفت سے منع کرتے ہوئے سنا ہے۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) میں نے دریافت کیا: حنتم کیا ہوتا ہے؟ انہوں نے فرمایا: یہ سبز اور سفید رنگ کا ہوتا ہے، میں نے دریافت کیا: مزفت کیا ہوتا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ہر مقیر چیز، خواہ وہ مشکیزہ ہو، یا اُس کے علاوہ کوئی اور چیز ہو۔ ایک روایت میں لفظ ”نقیر“ منقول ہے، وہ بیان کرتے ہیں: میں بازار کی طرف گیا، میں نے چمڑا خریدا، وہ ہمیشہ میرے گھر میں لٹکا رہتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف فضیل بن زید کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8117]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (57/5 و 86/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16353، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2112، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3732/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8118
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَابِرٍ الْعَبْدِيِّ قَالَ: كُنْتُ فِي الْوَفْدِ الْذِينَ أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ عَبَدِ الْقَيْسٍ قَالَ: أَوْ لَسْتُ فِيهِمْ إِنَّمَا كُنْتُ مَعَ أَبِي، فَنَهَاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الشُّرْبِ فِي الْأَوْعِيَةِ الَّتِي سَمِعْتُمُ الدُّبَّاءَ، وَالْحَنْتَمَ، وَالنَّقِيرَ، وَالْمُزَفَّتَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن جابر عبدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اس وفد میں شامل تھا، جس کا تعلق عبدالقیس قبیلے سے تھا، وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے، راوی کہتے ہیں: یا شاید، میں اُن لوگوں میں شامل نہیں تھا، میں اپنے والد کے ساتھ تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو برتنوں میں شراب (تیار کرنے) سے منع کر دیا، یہ وہ برتن ہیں، جن کے بارے میں تم نے سن رکھا ہے، یعنی دباء، حنتم، نقیر اور مزفت۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8118]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8118]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2077) اخرجه احمد فى المسند (446/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8119
وَعَنْ دُلْجَةَ بْنِ قَيْسٍ أَنَّ الْحَكَمَ الْغِفَارِيَّ قَالَ لِرَجُلٍ مَرَّةً: أَتَذْكُرُ نَهْيَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ وَالْمُقَيَّرِ؟ قَالَ: نَعَمْ قَالَ: وَأَنَا أَشْهَدُ.
دلجہ بن قیس بیان کرتے ہیں: سیدنا حکم غفاری رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ ایک صاحب سے دریافت کیا: کیا تمہیں یاد ہے؟ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دباء، حنتم، نقیر اور مقیر سے منع کیا تھا، تو ان صاحب نے جواب دیا: جی ہاں! تو انہوں نے فرمایا: میں بھی اس بات کی گواہی دیتا ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8119]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (213/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17408»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8120
وَفِي رِوَايَةٍ: أَنَّ الْحَكَمَ الْغِفَارِيَّ قَالَ لِرَجُلٍ: أَتَذْكُرُ حِينَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّقِيرِ وَالْمُقَيَّرَ أَوْ أَحَدِهِمَا وَعَنِ الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: وَأَنَا أَشْهَدُ عَلَى ذَلِكَ.
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ.
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا حکم غفاری رضی اللہ عنہ نے ایک صاحب سے دریافت کیا: کیا تمہیں یہ بات یاد ہے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نقیر اور مقیر (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) ان دونوں میں سے کسی ایک سے اور دباء اور حنتم سے منع کیا تھا، ان صاحب نے جواب دیا: جی ہاں، تو انہوں نے فرمایا: میں بھی اس بات کی گواہی دیتا ہوں۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8120]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (213/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح