الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَوْعِيَةِ .
برتنوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8111
عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: كُنَّا بِالْمَدِينَةِ، وَكَانَتْ كَثِيرَةَ الثَّمَرَةِ، فَحَرَّمَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْفَضِيخَ. وَجَاءَهُ رَجُلٌ فَسَأَلَهُ عَنِ امْرَأَةٍ عَجُوزٍ كَبِيرَةٍ أَنَسْقِيهَا النَّبِيذَ فَإِنَّهَا لَا تَأْكُلُ الطَّعَامَ؟ فَنَهَاهُ مَعْقِلٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم مدینہ منورہ میں ہوتے تھے، وہاں پھل بہت زیادہ ہوتا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم پر فضیخ کو حرام قرار دیدیا۔ ایک شخص ان (یعنی سیدنا معقل رضی اللہ عنہ) کے پاس آیا اور اس نے ایک بوڑھی عمر رسیدہ خاتون کے بارے میں دریافت کیا: کہ کیا ہم اسے نبیذ پلا دیں کیونکہ وہ کھانا نہیں کھاتی ہے، تو سیدنا معقل رضی اللہ عنہ نے اس شخص کو منع کر دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8111]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8111]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (217/20) اخرجه احمد فى المسند (25/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19788، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3765/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 8111 in Urdu