🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

7. بَابُ جَوَازِ الْاِنْتِبَاذِ فِي كُلِّ وِعَاءٍ .
ہر قسم کے برتن میں نبیذ تیار کرنے کا جائز ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8150
وَعَنِ أَبِي بَكْرَةَ أَنَّهُ كَانَ يُنْبَذُ لَهُ فِي جَرٍّ أَخْضَرَ، قَالَ: فَقَدِمَ أَبُو بَرْزَةَ مِنْ غَيْبَةٍ غَابَهَا فَبَدَأَ بِمَنْزِلِ أَبِي بَكْرَةَ، فَلَمْ يُصَادِفْهُ فِي الْمَنْزِلِ، فَوَقَفَ عَلَى امْرَأَتِهِ فَسَأَلَهَا عَنِ أَبِي بَكْرَةَ فَأَخْبَرَتْهُ، ثُمَّ أَبْصَرَ الْجَرَّ الْتِي كَانَتْ فِيهَا النَّبِيذُ فَقَالَ: مَا فِي هَذِهِ الْجَرَّةِ؟ قَالَتْ: نَبِيذٌ لِأَبِي بَكْرَةَ قَالَ: وَدِدْتُ أَنَّكِ جَعَلْتِيهِ فِي سِقَاءٍ، فَأَمَرَتْ بِذَلِكَ النَّبِيذِ فَجُعِلَ فِي سِقَاءٍ، ثُمَّ جَاءَ أَبُو بَكْرَةَ فَأَخْبَرَتْهُ عَنِ أَبِي بَرْزَةَ فَقَالَ: مَا فِي هَذَا السِّقَاءِ؟ قَالَتْ: أَمَرَنَا أَبُو بَرْزَةَ أَنْ نَجْعَلَ نَبِيذَكَ فِيهِ قَالَ: مَا أَنَا بِشَارِبٍ مِمَّا فِيهِ لَئِنْ جَعَلْتِ الْخَمْرَ فِي سِقَاءٍ لِيَحِلَّنَّ، وَلَئِنْ جَعَلْتِ الْعَسَلَ فِي جَرٍّ لِيَحْرُمَنَّ عَلَيَّ، إِنَّا قَدْ عَرَفْنَا الْذِي نُهِينَا عَنْهُ.
نُهِينَا عَنِ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالنَّقِيرِ، وَالْمُزَفَّتِ. فَأَمَّا الدُّبَّاءُ فَإِنَّا مَعْشَرَ ثَقِيفٍ كُنَّا نَأْخُذُ الدُّبَّاءَ فَنَخْرُطُ فِيهَا عَنَاقِدَ الْعِنَبِ، ثُمَّ نُدْفِئُهَا حَتَّى تُهْدَرَ، ثُمَّ تَمُوتُ.
وَأَمَّا النَّقِيرُ فَإِنَّ أَهْلَ الْيَمَامَةِ كَانُوا يَنْقُرُونَ أَصْلَ النَّخْلَةِ، ثُمَّ يَشْدَخُونَ فِيهَا الْرُطَبَ وَالْبُسْرَ، ثُمَّ يَدَعُونَهُ حَتَّى يُهْدَرَ، ثُمَّ يَمُوتُ. وَأَمَّا الْحَنْتَمُ فَجِرَارٌ حُمْرٌ كَانَتْ تُحْمَلُ إِلَيْنَا فِيهَا الْخَمْرُ، وَأَمَّا الْمُزَفَّتُ فَهَذِهِ الْأَوْعِيَةُ الْتِي فِيهَا الزِّفْتُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ان کے لئے ایک سبز گھڑے میں نبیذ تیار کی جاتی تھی راوی کہتے ہیں: سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ طویل عرصے تک غیر موجود رہنے کے بعد تشریف لائے وہ پہلے سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، تو وہ انہیں گھر نہیں ملے، وہ ان کی اہلیہ کے پاس ٹھہرے اور ان سے سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں دریافت کیا، تو ان کی اہلیہ نے انہیں بتایا کہ وہ باہر گئے ہوئے ہیں) پھر سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ نے وہ گھڑا دیکھا جس میں ان کے لئے نبیذ تیار کی جاتی تھی، انہوں نے دریافت کیا: یہ گھڑا کس لئے ہے؟ اس خاتون نے کہا: سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے لئے نبیذ تیار کرنے کے لئے، تو سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میری یہ خواہش ہے کہ تم وہ نبیذ مشکیزے میں تیار کیا کرو تو اس خاتون نے ہدایت کی کہ ان کے لئے نبیذ مشکیزے میں تیار کی جائے، جب سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ تشریف لائے، تو اس خاتون نے انہیں سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں بتایا، سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: یہ مشکیزہ کس لئے ہے؟ اس خاتون نے کہا: سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں یہ ہدایت کی ہے کہ ہم آپ کی نبیذ مشکیزے میں تیار کیا کریں، تو سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس میں جو نبیذ ہے، وہ میں نہیں پیؤں گا، کیا ایسا ہو گا کہ اگر تم شراب کو مشکیزے میں تیار کر لو تو وہ حلال ہو جائے گی؟ اور اگر تم نے شہد کو گھڑے میں رکھا ہوا ہو، تو وہ مجھ پر حرام ہو جائے گا؟ ہمیں ان باتوں کا پتہ ہے، جن سے ہمیں منع کیا گیا ہے، ہمیں دباء، حنتم، نقیر اور مزفت سے منع کیا گیا ہے، جہاں تک دباء کا تعلق ہے، تو ہم ثقیف قبیلے کے لوگ دباء (یعنی کدو) لیتے تھے، پھر اس میں انگور کے گچھے ڈال دیتے تھے، پھر اس کو گرم رکھتے تھے، یہاں تک کہ (وہ مشروب) جوش میں آ جاتا، پھر وہ جوش ختم ہو جاتا۔ جہاں تک نقیر کا تعلق ہے، تو اہل یمامہ کھجور کی جڑ کو کھودتے تھے، پھر اس میں تازہ اور خشک کھجوریں ڈال دیتے تھے، پھر وہ اسے چھوڑ دیتے تھے“ یہاں تک کہ (وہ مشروب) جوش میں آ جاتا، پھر وہ جوش ختم ہو جاتا۔ جہاں تک حنتم کا تعلق ہے، تو یہ سرخ رنگ کے گھڑے ہوتے تھے، جنہیں اُٹھا کر ہماری طرف لایا جاتا تھا، ان میں شراب ہوتی تھی۔ جہاں تک مزفت کا تعلق ہے، تو اس سے مراد وہ برتن ہے، جن میں زفت (تارکول نمام چیز) ہوتی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8150]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2909)، أخرجه مسند البزار برقم: 3689، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5407»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8151
وَعَنْ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: جَلَسْنَا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ وَفْدُ عَبْدِ الْقَيْسِ فَقَالَ:" مَا لَكُمْ قَدِ اصْفَرَّتْ أَلْوَانُكُمْ، وَعَظُمَتْ بُطُونُكُمْ، وَظَهَرَتْ عُرُوقُكُمْ؟" قَالُوا: أَتَاكَ سَيِّدُنَا فَسَأَلَكَ عَنْ شَرَابٍ كَانَ لَنَا مُوَافِقًا فَنَهَيْتَهُ عَنْهُ، وَكُنَّا بِأَرْضٍ وَبِيئَةٍ وَخِمَةٍ قَالَ:" فَاشْرَبُوا مَا بَدَا لَكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَجِيبَةُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَا يَكَادُ يُعْرَفُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، عبدالقیس قبیلے کا وفد آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا وجہ ہے کہ تم لوگوں کے رنگ زرد ہو رہے ہیں اور پیٹ بڑھ رہے ہیں اور تمہاری رگیں ظاہر ہو گئی ہیں؟ انہوں نے عرض کی: ہمارے سردار آپ کے پاس آئے تھے، انہوں نے آپ سے مشروب کے بارے میں دریافت کیا تھا، جو ہمیں موافق تھا، تو آپ نے انہیں منع کر دیا تھا، ہم ایک نا موافق آب و ہوا والی سرزمین پر رہتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں جو مناسب لگے وہ پی لو!
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عجیبہ بن عبدالحمید ہے، امام ذہبی کہتے ہیں: یہ غیر معروف ہونے کے قریب ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8151]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8256)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8256»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8152
وَعَنِ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ: كَانَ يَنْبَذُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي تَوْرٍ مِنْ حِجَارَةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابومالک اشجعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے پتھر کے پیالے میں نبیذ تیار کیا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8152]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8182)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8182»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8153
وَعَنْ عُمَيْرِ بْنِ مُسْلِمٍ قَالَ: أُهْدِيَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَرَّةٌ خَضْرَاءُ فِيهَا كَافُورٌ، فَقَسَّمَهَا بَيْنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ وَقَالَ:" يَا أُمَّ سُلَيْمٍ انْتَبِذِي لَنَا فِيهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُزَاحِمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الثَّقَفِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمیر بن مسلم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں سبز گھڑا تحفے کے طور پر پیش کیا گیا، جس میں کافور موجود تھا، تو آپ نے وہ کافور، انصار اور مہاجرین کے درمیان تقسیم کیا (جب وہ گھڑا خالی ہو گیا) تو آپ نے فرمایا: اے ام سلیم! اس میں ہمارے لئے نبیذ تیار کر لیا کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں مزاحم بن عبدالعزیز ثقفی ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8153]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (436/19)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8154
وَعَنْ قُرَّةَ بْنِ إِيَاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنِ الْأَوْعِيَةِ فَقَالَ:" إِنَّ الْأَوْعِيَةَ لَا تُحَرِّمُ شَيْئًا، فَانْتَبِذُوا فِيمَا بَدَا لَكُمْ وَاجْتَنِبُوا كُلَّ مُسْكِرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ زِيَادُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ الْجَصَّاصُ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: رُبَّمَا يَهِمُ.
سیدنا قره بن ایاس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے برتنوں کے بارے میں دریافت کیا گیا: تو آپ نے ارشاد فرمایا: برتن کسی چیز کو حرام نہیں کرتے ہیں، تمہیں جو مناسب لگے، اس میں نبیذ تیار کر لو، لیکن ہر نشہ آور چیز سے اجتناب کرنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زیاد بن ابوزیاد جصاص ہے، اور وہ متروک ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں: یہ بعض اوقات وہم کا شکار ہو جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8154]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (22/19)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8155
وَعَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ سَقَاهُ نَبِيذًا فِي جَرَّةٍ خَضْرَاءَ فَقَالَ أَبُو وَائِلٍ: قَدْ رَأَيْتُ تِلْكَ الْجَرَّةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَامِرُ بْنُ شَقِيقٍ وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَأَبُو حَاتِمٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
شقیق بن سلمہ، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: انہوں نے انہیں سبز گھڑے میں سے نبیذ پلائی، ابووائل نے کہا: میں نے وہ گھڑا دیکھا ہوا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عامر بن شقیق ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، یحیی بن معین اور ابوحاتم نے اس کو ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8155]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9710)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8156
وَعَنْ عِيسَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ قَالَ: سَأَلْتُ الْحَسَنَ عَنِ النَّبِيذِ فَقَالَ: لَا تَشْرَبْ إِلَّا فِي شَيْءٍ مُوكَئٍ فَقَالَ ابْنُهُ: أَلَيْسَ قَدْ بَلَغَنَا كَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ يَشْرَبُ عِنْدَكُمْ فِي الْجَرِّ الْأَخْضَرِ؟ قَالَ: بَلَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عیسیٰ بن عبدالرحمن سلمی بیان کرتے ہیں: میں نے حسن سے نبیذ کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: تم صرف اس چیز میں سے پیو، جس کا منہ بند کیا گیا ہو، اُن کے صاحبزادے نے کہا: کیا ہم تک
یہ روایت نہیں پہنچی ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے آپ کے ہاں سبز گھڑے میں تیار کی جانے والی نبیذ پی تھی؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8156]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (9185)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8157
وَعَنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ، وَعَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ بَعْدَ ثَلَاثٍ، وَعَنِ النَّبِيذِ فِي النَّقِيرِ، وَالدُّبَّاءِ، وَالْمُزَفَّتِ.
قَالَ: ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ ذَلِكَ:" إِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ ثَلَاثٍ، ثُمَّ بَدَا لِي فِيهِنَّ: نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ ثُمَّ بَدَا لِي أَنَّهَا تُرِقُّ الْقَلْبَ، وَتُدْمِعُ الْعَيْنَ، وَتُذَكِّرُ الْآخِرَةَ، فَزُورُوهَا وَلَا تَقُولُوا: هُجْرًا وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ أَنْ تَأْكُلُوهَا فَوْقَ ثَلَاثِ لَيَالٍ، ثُمَّ بَدَا لِي أَنَّ النَّاسَ يُتْحِفُونَ ضَيْفَهُمْ، وَيُخَبِّئُونَ لِغَائِبِهِمْ، فَأَمْسِكُوا مَا شِئْتُمْ. وَنَهَيْتُكُمْ عَنِ النَّبِيذِ فِي هَذِهِ الْأَوْعِيَةِ، فَاشْرَبُوا فِيمَا شِئْتُمْ، وَلَا تَشْرَبُوا مُسْكِرًا مَنْ شَاءَ أَوْكَأَ سِقَاءَهُ عَلَى إِثْمٍ".
وَفِي رِوَايَةٍ:" يَبْتَغُونَ أُدْمَهُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْجَابِرُ وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَقَالَ أَحْمَدُ: لَا بَأْسَ بِهِ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا النَّحْوِ فِي زِيَارَةِ الْقُبُورِ وَالْأَضَاحِيِّ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبروں کی زیارت کرنے، تین دن کے بعد قربانی کا گوشت کھانے، اور نقیر، دباء اور مزفت کی نبیذ استعمال کرنے سے منع کیا تھا، راوی کہتے ہیں، پھر اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے پہلے تمہیں تین چیزوں سے منع کیا تھا، پھر مجھے یہ بات مناسب لگی (کہ میں اس بارے میں حکم تبدیل کر دوں) میں نے تمہیں قبروں کی زیارت کرنے سے منع کیا تھا، پھر مجھے یہ چیز مناسب لگی کہ یہ چیز دل کو نرم کرتی ہے، آنسو بہاتی ہے، آخرت کی یاد دلاتی ہے، تو تم ان کی زیارت کرو! لیکن کوئی غلط بات نہ کہنا، اور میں نے تمہیں قربانی کے گوشت کے بارے میں منع کیا تھا کہ تین دن سے زیادہ اسے نہیں کھانا، پھر مجھے یہ مناسب لگا کہ لوگ اپنے مہمانوں کو اسے تحفے کے طور پر دے سکتے ہیں، اپنے غیر موجود افراد کے لئے سنبھال کے رکھ سکتے ہیں؟ تو اب تم جتنا چاہو روک لو! اور میں تمہیں ان برتنوں کے بارے میں منع کیا تھا، اب تم جس میں چاہو اس میں پیو، لیکن نشہ آور چیز نہ پینا، جو شخص چاہے وہ اپنے مشکیزے کا منہ گناہ پر بند کر لے“۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”لوگ اپنا سالن تلاش کرتے ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبداللہ جابر ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، امام أحمد کہتے ہیں: اس میں کوئی حرج نہیں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ اس نوعیت کی دیگر احادیث قبروں کی زیارت کرنے سے متعلق باب میں اور قربانی کے گوشت سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8157]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 13075، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3743/1»

الحكم على الحديث:
إسناده یہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8158
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ هَذِهِ الظُّرُوفِ ثُمَّ رَخَّصَ فِيهَا.
نَهَى عَنِ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالنَّقِيرِ، وَالْمُزَفَّتِ ثُمَّ رَخَّصَ فِيهَا قَالَ:" اشْرَبُوا فِيمَا شِئْتُمْ، وَاجْتَنِبُوا كُلَّ مُسْكِرٍ".
وَنَهَى عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ وَقَالَ:" زُورُوهَا فَإِنَّ فِيهَا عِظَةً".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان برتنوں سے منع کیا تھا، پھر آپ نے ان کے بارے میں رخصت دیدی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دباء، حنتم، نقیر اور مزفت سے منع کیا تھا، پھر آپ نے ان کے بارے میں رخصت دیدی اور ارشاد فرمایا: ”تم لوگ جس میں چاہو، اس میں پیو، اور ہر نشہ آور چیز سے اجتناب کرنا“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے قبروں کی زیارت کرنے سے منع کیا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ان کی زیارت کرو! کیونکہ اس میں نصیحت موجود ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے، اور وہ ضعیف ہے، جس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8158]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1211) اخرجه ابويعليٰ فى المسند (3705) اخرجه احمد فى المسند (237/3)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں