🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

19. بَابُ التَّدَاوِي بِالْعَسَلِ وَالْحِجَامَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
شہد، پچھنے لگوانے اور دیگر چیزوں کو، دواء کے طور پر استعمال کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8322
وَعَنْ أَبِي أُمَيَّةَ الْفَزَارِيِّ قَالَ:
رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَحْتَجِمُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوامیہ فزاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پچھنے لگواتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8322]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (360/22) اخرجه احمد فى المسند (310/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18302»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8323
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْخَطْمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" خَمْسٌ مِنْ سُنَنِ الْمُرْسَلِينَ: الْحَيَاءُ، وَالْحُلْمُ، وَالْحِجَامَةُ، وَالسِّوَاكُ، وَالتَّعَطُّرُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرَ مُحَمَّدُ بْنُ الْأَسْلَمِيُّ قَالَ الذَّهَبِيُّ: مَجْهُولٌ، قَالَ: وَرَوَى لَهُ الْحَاكِمُ فِي الْمُسْتَدْرَكِ. وَرَوَى عَنْهُ غَيْرُ وَاحِدٍ.
سیدنا عبداللہ بن یزید خطمی، اپنے والد کے حوالے یہ بات نقل کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پانچ چیزیں مرسلین کی سنت میں سے ہیں حیاء، بردباری، پچھنے لگوانا، مسواک کرنا اور عطر لگانا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن محمد بن اسلمی ہے۔ امام ذہبی کہتے ہیں: یہ مجہول ہے۔ امام حاکم رحمہ اللہ نے مستدرک میں اس کے حوالے سے حدیث نقل کی ہے۔ اس کے حوالے سے ایک سے زیادہ افراد نے روایات نقل کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8323]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8324
وَعَنْ سَمُرَةَ قَالَ: دَعَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَجَّامًا فَحَجَّمَهُ بِقَرْنٍ وَشَرَطَ بِشَفْرَةٍ، فَرَآهُ رَجُلٌ مِنْ بَنِي فَزَازَةَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلَامَ تَدَعُ هَذَا يَقْطَعُ لَحْمَكَ؟ فَقَالَ:" هَلْ تَدْرِي مَا هَذَا؟ هَذَا الْحَجْمُ، وَهُوَ خَيْرُ مَا تَدَاوَيْتُمْ بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا حُصَيْنَ بْنَ أَبِي الْحُرِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنے لگانے والے کو بلوایا اس نے سینگ اور چھری کے ذریعے آپ کو پچھنے لگائے، بنو فزارہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے آپ کو دیکھا تو عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اس شخص کو کیوں موقع دے رہے ہیں کہ یہ آپ کا گوشت کاٹ دے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم یہ نہیں جانتے کہ یہ کیا کام ہے یہ پچھنے لگوانا ہے، اور یہ ان سب میں بہتر ہے جو تم دواء (یعنی علاج) کے طور پر استعمال کرتے ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف حصین بن ابوحر کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8324]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6785)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19591»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8325
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ:
أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - احْتَجَمَ بَعْدَ مَا سُمَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى.
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب زہر دیا گیا، تو اس کے بعد آپ نے پچھنے لگوائے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے۔ جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں اور
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8325]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6796)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8326
وَعَنْ عَلِيٍّ - لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِذَا هَاجَ بِأَحَدِكُمُ الدَّمُ فَلْيُهْرِقْهُ وَلَوْ بِمِشْقَصٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ أَبُو إِبْرَاهِيمَ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَكَذَّبَهُ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت منقول ہے: (راوی کہتے ہیں:) میرے علم کے مطابق، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:)۔ ”جب تم میں سے کسی شخص کا خون جوش مارنے لگے (یعنی اسے بلند فشار دم کی شکایت ہو) تو اسے اس کو بہا دینا چاہیے خواہ وہ تیر کے ذریعے ایسا کرے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن قاسم ابوابراہیم ہے، جسے یحیی بن معین نے ثقہ کہا: ہے، اور امام أحمد نے اسے ضعیف کہا: ہے، اور اسے جھوٹا قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8326]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (501)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں