الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّبَّاغِ .
رنگریز کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8556
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَيَصْبِغُ رَبُّكَ؟ فَقَالَ:" نَعَمْ صِبَاغًا لَا يَنْفَضُّ أَحْمَرَ وَأَصْفَرَ وَأَبْيَضَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: کیا آپ کا پروردگار بھی رنگ (عطا) کرتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! ایسا رنگ جو اترتا نہیں، سرخ، زرد اور سفید۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8556]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8556]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2944)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8557
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: رُبَّمَا صَبَغَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رِدَاءَهُ وَإِزَارَهُ بِزَعْفَرَانٍ أَوْ وَرْسٍ ثُمَّ يَخْرُجُ فِيهِمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةٍ رَكِيحٍ بْنِ أَبِي عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ، وَقَدْ ذَكَرَ ابْنُ حِبَّانَ رَكِيحًا فِي الثِّقَاتِ، وَذَكَرَ هَذَا الْحَدِيثَ فِي تَرْجَمَتِهِ فَلَا أَدْرِي حَكَمَ بِصِحَّتِهِ أَمْ لَا، وَلَمْ يَتَعَرَّضْ لِبَقِيَّةِ رِجَالِهِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: بعض اوقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی چادر اور تہبند پر زعفران یا درس کا رنگ کروا لیتے تھے اور پھر ان کو پہن کر نکلتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے رکیح بن ابوعبیدہ کی اپنے والد سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ ابن حبان نے رکیح کا ذکر کتاب الثقات میں کیا ہے، اور یہ حدیث ان کے حالات میں ذکر کی ہے مجھے پتہ نہیں انہوں نے اس کے صحیح ہونے کا حکم لگایا ہے یا نہیں انہوں نے اس کے بقیہ رجال سے تعرض نہیں کیا اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8557]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (399/23)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8558
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَخَّصَ فِي الثَّوْبِ الْمَصْبُوغِ مَا لَمْ يَكُنْ لَهُ نَفْضٌ وَلَا رَدْعٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رنگے ہوئے کپڑے کی رخصت دی ہے، جب تک اس میں خوشبو اور (نسوانی) رنگ نہ ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8558]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8558]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 3408، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2504»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8559
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: رَاحَ عُثْمَانُ إِلَى مَكَّةَ حَاجًّا، وَدَخَلَتْ عَلَى مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ امْرَأَتُهُ فَبَاتَ مَعَهَا حَتَّى أَصْبَحَ، ثُمَّ غَدَا عَلَيْهِ رَدْعُ الطَّيِّبِ، وَمِلْحَفَةٌ مُعَصْفَرَةٌ مُفَدَّمَةٌ، فَأَدْرَكَ النَّاسَ بِمَلَلٍ قَبْلَ أَنْ يَرُوحُوا فَلَمَّا رَآهُ عُثْمَانُ انْتَهَرَهُ وَأَفَّفَ وَقَالَ: أَتَلْبَسُ الْمُعَصْفَرَ وَقَدْ نَهَى عَنْهُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَ لَهُ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَنْهَهُ وَلَا إِيَّاكَ إِنَّمَا نَهَانِي.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَقَدْ ضُعِّفَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَقَدْ ضُعِّفَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ حج کرنے کے لئے مکہ کی طرف روانہ ہوئے محمد بن جعفر بن ابوطالب کی اہلیہ أن (یعنی محمد بن جعفر) کے پاس آئیں اور انہوں نے اپنی بیوی کے ساتھ رات گزاری یہاں تک کہ جب صبح ہوئی، تو ان کے جسم سے خوشبو کے بھپکے اُٹھ رہے تھے اور انہوں نے معصفر کپڑا اوڑھا ہوا تھا، جو مفدم تھا، انہوں نے لوگوں کو ”ملل، میں پایا، وہ ابھی روانہ نہیں ہوئے تھے، جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے انہیں دیکھا تو انہیں ڈانٹا اور انہیں ”ف“ کہا: اور فرمایا: کیا تم نے معصفر لباس پہنا ہوا ہے؟ جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا ہے، تو سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے اُن سے کہا: اللہ کے رسول نے اسے یا آپ کو اس سے منع نہیں کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے، امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن عبداللہ بن موہب ہے، جسے یحیی بن معین نے، ایک روایت کے مطابق ثقہ قرار دیا ہے، ویسے اسے ضعیف کہا: گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8559]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (517)، أخرجه مسند أحمد برقم: 519»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8560
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: كَانَ أَحَبُّ الصِّبَاغِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الصُّفْرَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ الْقَاسِمِ، وَهُوَ كَذَّابٌ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ الْقَاسِمِ، وَهُوَ كَذَّابٌ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ رنگ زرد تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبید بن قاسم ہے، اور وہ کذاب اور متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8560]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبید بن قاسم ہے، اور وہ کذاب اور متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8560]
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 8561
وَعَنْ قَيْسٍ التَّمِيمِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَيْهِ ثَوْبٌ أَصْفَرُ، وَرَأَيْتُهُ يُسَلِّمُ عَلَى نِسَاءٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا قیس تمیمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ کے جسم پر زرد کپڑا تھا، اور میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے خواتین کو سلام کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8561]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8561]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (366/18)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8562
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُحِبُّ الْخُضْرَةَ أَوْ قَالَ: كَانَ أَحَبُّ الْأَلْوَانِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيُّ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيُّ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سبز رنگ کو پسند کرتے تھے راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ رنگ یہ تھا۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8562]
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8562]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2943)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5727، 8023، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7234»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8563
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَتْ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِلْحَفَةٌ مَصْبُوغَةٌ بِالْوَرْسِ وَالزَّعْفَرَانِ يَدُورُ بِهَا عَلَى نِسَائِهِ فَإِنْ كَانَتْ لَيْلَةَ هَذِهِ رَشَّهَا بِالْمَاءِ وَإِنْ كَانَتْ لَيْلَةَ هَذِهِ رَشَّتْهَا بِالْمَاءِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک لحاف تھا جو ورس اور زعفران سے رنگا ہوا تھا آپ وہ پہن کر اپنی ازدواج کے پاس تشریف لے جاتے تھے اگر آپ کی کسی مخصوص زوجہ محترمہ کے پاس ٹھہرنے کی باری ہوتی، تو آپ اس کپڑے پر پانی چھڑک دیتے تھے اور اگر کسی دوسری زوجہ محترمہ کے پاس رہنے کی باری ہوتی، تو وہ اس پر پانی چھڑک دیتی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مؤمل بن اسماعیل ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8563]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (679)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 679»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8564
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: رَأَيْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَوْبَيْنِ أَصْفَرَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ.
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دو زرد کپڑے پہنے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8564]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8564]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (652)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف: قال بدرالدین العینی: في سنده عبد الله بن مصعب بن الزبير وفيه ضعف ¤ عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (22 / 22)
حدیث نمبر: 8565
وَرَوَى لَهُ أَبُو يَعْلَى: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيْهِ ثَوْبَانِ مَصْبُوغَانِ بِالزَّعْفَرَانِ: رِدَاءٌ وَعِمَامَةٌ. وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُصْعَبٍ الزُّهْرِيُّ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ.
امام ابویعلیٰ نے، ان صحابی (یعنی سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے۔ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ کے جسم پر دو کپڑے تھے، جو زعفران سے رنگے ہوئے تھے، ایک چادر تھی اور عمامہ تھا۔ ایک روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مصعب زہری ہے، جسے یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8565]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6789)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف