🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

21. بَابُ إِظْهَارِ النِّعَمِ وَاللِّبَاسِ الْحَسَنِ .
نعمت کا اظہار کرنا اور عمدہ لباس پہننا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8590
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَمِنَ الْكِبْرِ أَنْ يَكُونَ لِي الْحُلَّةُ فَأَلْبَسُهَا؟ قَالَ:" لَا". قُلْتُ: أَمِنَ الْكِبْرِ أَنْ تَكُونَ لِي رَاحِلَةٌ فَأَرْكَبُهَا؟ قَالَ:" لَا". قُلْتُ: أَمِنَ الْكِبْرِ أَنْ أَصْنَعَ طَعَامًا فَأَدْعُوَ أَصْحَابِي؟ قَالَ:" لَا. الْكِبْرُ أَنْ تُسَفِّهَ الْحَقَّ، وَتَغْمِصَ النَّاسَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ تَقَدَّمَ فِي وَصِيَّةِ نُوحٍ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فِي الْوَصَايَا وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا یہ بات تکبر میں شامل ہے کہ میرے پاس حلہ ہو، جسے میں پہن لوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں میں نے عرض کی: کیا یہ چیز تکبر میں شامل ہے کہ میرے پاس سواری ہو کہ جس پر میں سوار ہو جاؤں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں میں نے عرض کی: کیا یہ بات تکبر میں شامل ہے کہ میں کھانا تیار کروں، اور اپنے دوستوں کی دعوت کر دوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! تکبر یہ ہے کہ تم حق کا انکار کرو اور لوگوں کو کمتر سمجھو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام أحمد نے اسے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کیا ہے جو اس سے پہلے سیدنا نوح علیہ السلام کی وصیت والے باب میں کتاب الوصایا میں گزر چکی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8590]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2966)، أخرجه مسند البزار برقم: 2433»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8591
وَعَنِ الْحُسَيْنِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَمِنَ الْكِبْرِ أَنْ يَكُونَ لِأَحَدِنَا النَّجِيبَةُ الْفَارِهَةُ؟ قَالَ:" لَا". قَالَ: فَمِنَ الْكِبْرِ أَنْ يَكُونَ لِأَحَدِنَا الْحُلَّتَانِ الْحَسَنَتَانِ؟ قَالَ:" لَا". قَالَ: فَمِنَ الْكِبْرِ أَنْ أَتَّخِذَ طَعَامًا فَأَدْعُوَ قَوْمِي فَيَمْشُونَ خَلْفِي وَيَأْكُلُونَ عِنْدِي؟ قَالَ:" لَا". قَالَ: فَمَا الْكِبْرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" أَنْ تُسَفِّهَ الْحَقَّ، وَتَغْمِصَ النَّاسَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حسین نامی راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا یہ چیز تکبر میں شامل ہے کہ ہم میں سے کسی ایک کے پاس عمدہ قسم کی اونٹنی ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں انہوں نے عرض کی: کیا یہ چیز تکبر میں شامل ہے کہ ہم میں سے کسی کے پاس دو عمدہ قسم کے حلے ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں انہوں نے عرض کی: کیا یہ چیز تکبر میں شامل ہے کہ میں کھانا تیار کروں، اور اپنی قوم کی دعوت دوں وہ میرے پیچھے چلتے ہوئے آئیں اور میرے ہاں کھانا کھائیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر تکبر کیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ کہ تم حق سے روگردانی کرو اور لوگوں کو حقیر سمجھو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالحمید بن سلیمان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8591]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2898)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9084»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8592
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزْوَةٍ، فَبَيْنَا أَنَا نَازِلٌ مَعَهُ تَحْتَ شَجَرَةٍ، إِذْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلُمَّ إِلَى الظِّلِّ، فَنَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَجَدْتُ فِي السُّفْرَةِ جَرْوَ قِثَّاءٍ، فَقَالَ:" مِنْ أَيْنَ لَكُمْ هَذَا؟" فَذَكَرَ كَلِمَةً، ثُمَّ أَدْبَرَ رَجُلٌ وَعَلَيْهِ ثَوْبَانِ قَدْ خَلَقَا فَنَظَرَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَمَا لَهُ ثَوْبَانِ غَيْرُ هَذَيْنِ؟" فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَهُ ثَوْبَانِ فِي الْعَيْبَةِ كَسَوْتَهُ إِيَّاهُمَا. قَالَ:" فَادْعُهُ فَمُرْهُ فَلْيَلْبَسْهُمَا" فَدَعَوْتُهُ فَلَبِسَهُمَا ثُمَّ وَلَّى يَذْهَبُ، فَقَالَ:" مَا لَهُ؟ ضَرَبَ اللَّهُ عُنُقَهُ أَلَيْسَ هَذَا خَيْرٌ". فَسَمِعَهُ الرَّجُلُ فَرَجَعَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فِي سَبِيلِ اللَّهِ؟ فَقَالَ:" فِي سَبِيلِ اللَّهِ". فَقُتِلَ الرَّجُلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِأَسَانِيدَ وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَقَدْ رَوَاهُ مَالِكٌ فِي الْمُوَطَّأِ وَقَالَ فِيهِ:" مِنْ أَيْنَ لَكُمْ هَذَا؟". فَقُلْتُ: مِنَ الْمَدِينَةِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک غزوہ میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے ایک مرتبہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک درخت کے نیچے پڑاؤ کیا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ سائے کی طرف آ جائیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نیچے اترے میں نے تھیلے میں ایک چھوٹی ککڑی پائی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ تمہارے پاس کہاں سے آئی ہے پھر راوی نے ایک کلمہ ذکر کیا پھر ایک شخص مڑ کے چلا گیا اس کے جسم پر دو کپڑے تھے جو پرانے ہو چکے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف دیکھا اور فرمایا کیا اس کے پاس اس کے علاوہ کپڑے نہیں ہیں؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کے پاس تھیلے میں دو کپڑے ہیں جو آپ نے اسے پہننے کے لئے دیے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے بلاؤ اور اسے کہو کہ وہ ان کو پہنے میں نے اس شخص کو بلایا اس نے ان دونوں کو پہن لیا اور پھر وہ مڑ کر چلا گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے کیا ہوا ہے؟ اللہ تعالیٰ اس کی گردن مار دے کیا یہ زیادہ بہتر نہیں ہے اس شخص نے یہ بات سنی، تو وہ واپس آیا اور عرض کی: کیا اللہ کی راہ میں (میری گردن اتاری جائے گی؟) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی راہ میں (راوی بیان کرتے ہیں:) تو وہ شخص اللہ کی راہ میں شہید ہوا۔
یہ روایت امام بزار نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے۔ جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
یہ روایت امام مالک نے ”موطا“ میں نقل کی ہے۔ اور اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”یہ تم لوگوں کے پاس کہاں سے آئی ہے؟ میں نے عرض کی: مدینہ سے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8592]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2962,2963,2964)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8593
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: رَآنِي أَبِي فِي يَدِي سَوْطٌ لَا عَلَاقَةَ لَهُ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِرَجُلٍ:" أَحْسِنْ عَلَاقَةَ سَوْطِكَ فَإِنَّ اللَّهَ جَمِيلٌ يُحِبُّ الْجَمَالَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
عثمان بن محمد بن قیس بیان کرتے ہیں: میرے والد نے میرے ہاتھ میں ایسی چھڑی دیکھی جس کا علاقہ (لٹکانے والا حصہ) نہیں تھا انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا: ”اپنی چھڑی کے علاقہ کو اچھا رکھو کیونکہ اللہ تعالیٰ جمیل ہے، اور جمال کو پسند کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8593]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (366/18)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8594
وَعَنْ سَوَادِ بْنِ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي رَجُلٌ حُبِّبَ إِلَيَّ الْجَمَالُ وَأُعْطِيتُ مِنْهُ مَا تَرَى فَمَا أُحِبُّ أَنْ يَفُوقَنِي أَحَدٌ فِي شِسْعِ [ نَعْلِي ] - أَوْ قَالَ: شِرَاكُ نَعْلِي - أَفَمِنَ الْكِبْرِ ذَاكَ؟ قَالَ:" لَا". قُلْتُ: فَمَا الْكِبْرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" مَنْ سَفَّهَ الْحَقَّ، وَغَمَصَ النَّاسَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سواد بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ایک ایسا شخص ہوں کہ میرے نزدیک جمال کو پسندیدہ کر دیا گیا ہے، اور مجھے اس میں سے جو کچھ دیا گیا ہے وہ آپ ملاحظہ فرما رہے ہیں یہاں تک کہ مجھے یہ بات بھی پسند نہیں ہے کہ کسی کے جوتے کا تسمہ میرے جوتے کے تسمے سے زیادہ اچھا ہو یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) تو کیا یہ چیز تکبر میں شامل ہو گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر تکبر کیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو حق سے روگردانی کرے اور لوگوں کو حقیر سمجھے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8594]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6477)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6477»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8595
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ جَمِيلٌ يُحِبُّ الْجَمَالَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ جمیل ہے، اور وہ جمال کو پسند کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8595]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9762)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7822»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8596
وَعَنْ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: ذُكِرَ الْكِبْرُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَدَّدَ فِيهِ فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُورٍ". فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي لِأَغْسِلُ ثِيَابِي فَيُعْجِبُنِي بَيَاضُهَا، وَيُعْجِبُنِي شِرَاكُ نَعْلِي، وَعَلَاقُ سَوْطِي؟ فَقَالَ:" لَيْسَ ذَاكَ الْكِبْرُ، إِنَّمَا الْكِبْرُ أَنْ تُسَفِّهَ الْحَقَّ، وَتَغْمِصَ النَّاسَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ بِالشَّوَاهِدِ الْتِي تَقَدَّمَتْ فِي هَذَا الْبَابِ وَلَكِنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ ثَابَتٍ.
قُلْتُ: وَلَهُ طَرِيقٌ فِي سُورَةِ النِّسَاءِ، وَلِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي الْكِبَارِ فِي الْإِيمَانِ وَطُرُقٌ فِي الزُّهْدِ.
سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے تکبر کا ذکر کیا گیا تو آپ نے اس بارے میں سختی کا اظہار کیا اور ارشاد فرمایا بے شک اللہ تعالیٰ ہر متکبر فخر کرنے والے شخص کو پسند نہیں کرتا حاضرین میں سے ایک صاحب نے عرض کی: اللہ کی قسم! یا رسول اللہ! میں اپنے کپڑے دھوتا ہوں، تو مجھے ان کی سفیدی اچھی لگتی ہے، اور مجھے اپنے جوتے کا تسمہ اچھا لگتا ہے، اور مجھے اپنی لاٹھی کا علاقہ (لٹکانے کی جگہ) اچھا لگتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ چیز تکبر نہیں ہے، تکبر یہ ہے کہ تم حق سے رو گردانی کرو اور لوگوں کو حقیر سمجھو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ اس ک سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلیٰ ہے، اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے اس کی نقل کردہ حدیث ان شواہد کی بنیاد پر حسن ہے جو اس سے پہلے اس باب میں گزر چکے ہیں، البتہ عبدالرحمن نامی راوی نے سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں۔ اس روایت کا ایک طریق سورت نساء سے متعلق باب میں بھی ہے اس روایت کے مختلف طرق ہیں جو کتاب الایمان میں گزر چکے ہیں اور اس کے کچھ طرق کتاب الزہد میں ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8596]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3578) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1317)، أخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5558»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف ولکن حدیث حسن بشواھدہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8597
وَعَنْ نُفَيْعٍ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ مِنْ أَجْوَدِ النَّاسِ ثَوْبًا أَبْيَضَ وَمِنْ أَطْيَبِ النَّاسِ رِيحًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَنُفَيْعٌ هَذَا ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يَجْرَحْهُ، وَكَذَلِكَ سُلَيْمَانُ بْنُ مِينَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ ابْنَ أَبِي حَاتِمٍ قَالَ: لَمْ يَسْمَعِ الْمَسْعُودِيُّ مِنْ سُلَيْمَانَ، وَهُوَ مُرْسَلٌ. وَأَبُو نُعَيْمٍ سَمِعَ الْمَسْعُودِيَّ قَبْلَ الِاخْتِلَاطِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے غلام نفیح بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سب سے زیادہ عمدہ سفید کپڑا پہنتے تھے اور سب سے زیادہ پاکیزہ خوشبو لگاتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ نفیع نامی اس راوی کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے۔ انہوں نے اس پر جرح نہیں کی ہے اسی طرح سلیمان بن میناء ایک راوی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، البتہ ابوحاتم نے یہ کہا: ہے کہ مسعودی نے سلیمان سے سماع نہیں کیا، تو
یہ روایت مرسل ہے۔ ابونعیم نے مسعودی سے اختلاط کا شکار ہونے سے پہلے سماع کیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8597]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9176)»

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8598
وَعَنِ جَابِرٍ أَنَّ تَمِيمًا الدَّارِيَّ اشْتَرَى رِدَاءً بِأَلْفٍ، وَكَانَ يُصَلِّي فِيهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ نے ایک چادر ایک ہزار کے عوض میں خریدی تھی وہ اس میں نماز ادا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8598]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1248)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں