الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَرِيرِ وَالذَّهَبِ .
ریشم اور سونے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8636
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّمَا يَلْبَسُ الْحَرِيرَ فِي الدُّنْيَا مَنْ لَا يَرْجُو أَنْ يَلْبَسَهُ فِي الْآخِرَةِ [ إِنَّمَا يَلْبَسُ الْحَرِيرَ مَنْ لَا خَلَاقَ لَهُ ] .
قَالَ الْحَسَنُ: فَمَا بَالُ أَقْوَامٍ يَبْلُغُهُمْ هَذَا عَنْ نَبِيِّهِمْ فَيَجْعَلُونَ حَرِيرًا فِي ثِيَابِهِمْ وَ [ فِي ] بُيُوتِهِمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”دنیا میں ریشم وہ شخص پہنے گا، جو یہ امید نہ رکھتا ہو کہ وہ آخرت میں اس کو پہنے گا، ریشم وہ پہنے گا جس کا (آخرت میں) کوئی حصہ نہیں ہو گا“۔ حسن بصری فرماتے ہیں: لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ ان کے نبی کے حوالے سے ان تک یہ بات پہنچی ہے، اور پھر بھی وہ اپنے کپڑوں میں ریشم شامل کر لیتے ہیں اور اپنے گھروں میں بھی استعمال کرتے ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8636]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2997) اخرجه احمد فى المسند (329/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8155»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8637
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتْبَعُ الْحَرِيرَ مِنَ الثِّيَابِ فَيَنْزِعُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا أَبَا سَعِيدٍ الْغِفَارِيَّ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا أَبَا سَعِيدٍ الْغِفَارِيَّ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کپڑے میں سے ریشم تلاش کر کے اسے الگ کر دیتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوسعید غفاری کا معاملہ مختلف ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8637]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوسعید غفاری کا معاملہ مختلف ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8637]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8062»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 8638
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عُطَارِدًا التَّمِيمِيَّ كَانَ يُقِيمُ حُلَّةَ حَرِيرٍ، فَلَوِ اشْتَرَيْتَهَا فَلَبِسْتَهَا إِذَا جَاءَكَ وُفُودُ النَّاسِ؟ فَقَالَ:" إِنَّمَا يَلْبَسُ الْحَرِيرَ مَنْ لَا خَلَاقَ لَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! عطارد تمیمی ریشم کا حلہ فروخت کر رہا ہے اگر آپ اسے خرید لیں اور جب لوگوں کے وفود آپ کے پاس آئیں، تو آپ اسے پہن لیں (تو یہ مناسب ہو گا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ریشم وہ شخص پہنے گا، جس کا (آخرت میں) کوئی حصہ نہیں ہو گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8638]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8638]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2997) اخرجه أحمد فى المسند (337/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8239»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8639
وَعَنْ حَبِيبِ بْنِ عُبَيْدٍ الرَّحْبِيِّ أَنَّ أَبَا أُمَامَةَ دَخَلَ عَلَى خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ وَأَلْقَى لَهُ وِسَادَةً، وَظَنَّ أَبُو أُمَامَةَ أَنَّهُ حَرِيرٌ فَتَنَحَّى يَمْشِي الْقَهْقَرَى حَتَّى بَلَغَ آخِرَ السِّمَاطِ وَخَالِدٌ يُكَلِّمُ رَجُلًا، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَى أَبِي أُمَامَةَ فَقَالَ: يَا أَخِي؟ [ مَا ظْنَنْتَ؟ ] أَظَنَنْتَ أَنَّهَا حَرِيرٌ؟ فَقَالَ أَبُو أُمَامَةَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَسْتَمْتِعُ بِالْحَرِيرِ مَنْ يَرْجُو أَيَّامَ اللَّهِ".
فَقَالَ لَهُ خَالِدٌ: يَا أَبَا أُمَامَةَ أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَ: اللَّهُمَّ غُفْرَانَكَ، كُنَّا فِي قَوْمٍ مَا كَذَبُوا وَلَا كُذِّبْنَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ وَقَدِ اخْتَلَطَ.

حبیب بن عبید رحبی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوامامہ، خالد بن یزید کے پاس آئے خالد نے ان کے لئے تکیہ رکھا سیدنا ابومامہ بھی رضی اللہ عنہ نے یہ سمجھا کہ شاید یہ ریشم کا ہے، تو وہ پیچھے ہٹے اور الٹے قدموں چلتے ہوئے صف کے آخر تک پہنچ گئے خالد اس دوران ایک شخص سے بات چیت کر رہے تھے جب انہوں نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کی طرف، توجہ دی، تو بولے: اے میرے بھائی! آپ نے کیا گمان کیا ہے؟ آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ یہ ریشم ہے؟ سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اللہ کے ایام کی امید رکھتا ہو وہ ریشم سے نفع حاصل نہیں کرے گا“ تو خالد نے ان سے دریافت کیا: اے ابوامامہ! کیا آپ نے خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے، تو سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اللہ! تیری مغفرت کا سوال ہے ہم ایک ایسی قوم میں تھے جو غلط بیانی نہیں کرتے تھے اور نہ ہی ہمیں جھٹلایا گیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8639]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8639]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (267/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21799، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7510، 7511»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8640
وَعَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ قَالَ: فَحَدَّثَ الْحَسَنُ بِحَدِيثِ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَنْ عُمَرَ فِي الدِّيبَاجِ فَقَالَ الْحَسَنُ: أَخْبَرَنِي رَجُلٌ مِنَ الْحَيِّ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ لَبِنَتُهَا دِيبَاجٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَبِنَةٌ مِنْ نَارٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عَاصِمِ بْنِ صُهَيْبٍ، وَأَنْكَرَ عَلَيْهِ كَثْرَةَ الْغَلَطِ وَتَمَادِيَهُ فِيهِ قَالَ أَحْمَدُ: أَمَّا أَنَا فَأُحَدِّثُ عَنْهُ وَحُدِّثْنَا عَنْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سلیمان تیمی بیان کرتے ہیں حسن نے ابوعثمان نہدی کی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے دیباج کے بارے میں نقل کردہ روایت بیان کی، تو حسن نے کہا: قبیلے کے ایک شخص نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ان صاحب کے جسم پر ایک جبہ تھا جس کا ”لبنہ“ (وہ ٹکڑا جو قمیص یا جبہ کے گریبان پر لگایا جاتا ہے) ریشم کا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ آگ کا ”لبنہ“ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن عاصم بن صہیب ہے۔ انہوں نے اس کی بکثرت غلطیوں اور اس بارے میں اس کے حد سے بڑھنے کی وجہ سے اسے منکر قرار دیا ہے، امام أحمد کہتے ہیں: جہاں تک میرا تعلق ہے، تو میں اس سے حدیث روایت کرتا ہوں، اور ہمیں اس کے حوالے سے حدیث بیان کی گئی ہے، اور اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8640]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (70/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20160، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4005/2»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8641
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَاهِبًا أَهْدَى لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جُبَّةَ سُنْدُسٍ فَلَبِسَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ أَتَى الْبَيْتَ فَوَضَعَهَا، وَحَسَّ بِوَفْدٍ أَتَوْهُ، فَأَمَرَهُ عُمَرُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - أَنْ يَلْبَسَ الْجُبَّةَ لِقُدُومِ الْوَفْدِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَصْلُحُ لَنَا لِبَاسُهَا فِي الدُّنْيَا، وَيَصْلُحُ لَنَا فِي الْآخِرَةِ، وَلَكِنْ خُذْهَا يَا عُمَرُ". قَالَ: تَكْرَهُهَا وَآخُذُهَا؟ قَالَ:" إِنِّي لَا آمُرُكَ أَنْ تَلْبَسَهَا وَلَكِنْ أَرْسِلْ بِهَا إِلَى أَرْضِ فَارِسَ فَتُصِيبَ بِهَا مَالًا". فَأَرْسَلَ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى النَّجَاشِيِّ وَكَانَ قَدْ أَحْسَنَ إِلَى مَنْ فَرَّ إِلَيْهِ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک راہب نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سندس کا جبہ تحفے کے طور پر دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وہ پہن لیا پھر آپ گھر تشریف لے گئے، اور آپ نے اسے اتار دیا آپ کو ایک وفد کی آمد کے بارے میں پتہ چلا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے آپ سے درخواست کی کہ آپ وہ جبہ پہن لیں کیونکہ وفد آنے والا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دنیا میں اس کو پہننا ہمارے لئے مناسب نہیں ہے آخرت میں وہ ہمارے لئے مناسب ہو گا اے عمر وہ تم لے لو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: آپ اسے ناپسند کر رہے ہیں، تو کیا میں اسے لے لوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تمہیں یہ نہیں کہہ رہا کہ تم اسے پہن لو بلکہ تم اسے فارس کی سرزمین کی طرف بھیجوا دینا اور تم اس سے مال حاصل کر لینا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ جبہ نجاشی کو بھیجوا دیا کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب جو اس کی طرف گئے تھے ان کے ساتھ اس نے اچھا سلوک کیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8641]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (337/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14210»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8642
وَفِي رِوَايَةٍ: فَأَبَى عُمَرُ أَنْ يَأْخُذَهَا.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے لینے سے انکار کر دیا تھا۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت صحیح میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8642]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (347/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 8643
وَعَنْ جُوَيْرِيَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ لَبِسَ ثَوْبَ حَرِيرٍ فِي الدُّنْيَا أَلْبَسَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - يَوْمًا - أَوْ ثَوْبًا - مِنَ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
سیدہ جویریہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص دنیا میں ریشم کا کپڑا پہنے گا اللہ تعالیٰ ایک دن اسے آگ سے بنا ہوا کپڑا پہنائے گا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے آگ کا کپڑا پہنائے گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8643]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (65/24) اخرجه احمد فى المسند (324/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26217»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 8644
وَفِي رِوَايَةٍ:" مَنْ لَبِسَ ثَوْبَ حَرِيرٍ فِي الدُّنْيَا أَلْبَسَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ثَوْبَ مَذَلَّةٍ مِنْ نَارٍ - أَوْ ثَوْبًا مِنَ النَّارِ -".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جو شخص دنیا میں ریشم کے کپڑے پہنے گا اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن آگ سے بنا ہوا ذلت کا لباس پہنائے گا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) آگ سے بنا ہوا کپڑا پہنائے گا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8644]

إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8645
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَوْ عِمْرَانَ أَنَّهُ قَالَ: أَشْهَدُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ نَهَى عَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ. قُلْتُ: أَخْرَجْتُهُ لِذِكْرِ أَبِي سَعِيدٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ یا شاید سیدنا عمران رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں گواہی دے کر یہ کہتا ہوں کہ آپ نے ریشم پہننے سے منع کیا ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے ذکر کی وجہ میں نے
یہ روایت یہاں نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8645]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 5187، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19478، 19479»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح