🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

38. بَابُ اسْتِعْمَالِ الْحَرِيرِ لِعِلَّةٍ .
کسی علت کی وجہ سے ریشم استعمال کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8665
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّهُ شَكَا إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الدَّوَابَّ فَأَمَرَهُ أَنْ يَلْبَسَ الْحَرِيرَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَبِيبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جوؤں کی شکایت کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ حکم دیا کہ وہ ریشم پہن لیں۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عبداللہ بن شبیب کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8665]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8666
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ قَالَ: رَأَيْتُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ الْأَنْصَارِيِّ - وَكَانَ قَدْ صَلَّى الْقِبْلَتَيْنِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَوْبَ خَزٍّ أَغْبَرَ، وَأَشَارَ إِبْرَاهِيمُ بِيَدِهِ إِلَى مَنْكِبَيْهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ مَرْوَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
ابراہیم بن ابوعبلہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو بن حرام انصاری رضی اللہ عنہ جنہیں دونوں قبلوں کی طرف نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز پڑھنے کا شرف حاصل ہے ان کے جسم پر خز (ریشم کی ایک قسم) کا کپڑا دیکھا جو غبار آلود تھا۔ ابراہیم نامی راوی نے اپنے ہاتھ کے ذریعے اپنے کندھوں کی طرف اشارہ کر کے یہ بات بیان کی۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن مروان ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8666]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3003)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8667
وَعَنْ فُضَيْلِ بْنِ كَثِيرٍ قَالَ: رَأَيْتُ عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ خَزًّا أَصْفَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو سَاسَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
فضیل بن کثیر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے جسم پر پیلاخز (ریشم کی ایک قسم) دیکھا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوساسان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8667]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8668
وَعَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْعَتَكِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَلَيْهِ جُبَّةُ خَزٍّ، وَكِسَاءٌ، وَمِطْرَفُ خَزٍّ أَدْكَنُ، وَعِمَامَةٌ سَوْدَاءُ لَهُ ذُؤَابَةٌ مِنْ خَلْفِهِ يُخَضَّبُ بِالصُّفْرَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَسَالِمٌ هَذَا لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سالم بن عبدالله عتکی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے جسم پر خز (ریشم کی ایک قسم) کا جبہ دیکھا ہے، اور چادر دیکھی ہے، اور خز کا سیاہی مائل رومال دیکھا ہے، اور سیاہ رنگ کا عمامہ دیکھا ہے، جس کا شملہ پیچھے کی طرف لٹکا ہوا تھا انہوں نے زرد خضاب لگایا ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ سالم نامی اس راوی سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8668]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (665)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8669
وَعَنْ مُسْتَقِيمِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ قَالَ: رَأَيْتُ عَلَى الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا جَوَارِبَ خَزٍّ مِنْ صُوَرٍ وَرَأَيْتُهُمَا يَرْكَبَانِ الْبَرَاذِينَ التِّجَارِيَّةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْهِلَالِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وَثَّقَهُمُ ابْنُ حِبَّانَ.
مستقیم بن عبدالملک بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کو خز کی جرابیں پہنے ہوئے دیکھا ہے، اور میں نے انہیں دیکھا ہے کہ وہ تجارتی خچروں پر سواری کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد ابراہیم بن محمد ہلالی سے نقل کی ہے۔ میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8669]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2794)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8670
وَعَنِ الْعَيْزَارِ بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ: رَأَيْتُ عَلَى الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ كِسَاءَ خَزٍّ أَحْمَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عیزار بن حریث بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ کے جسم پر، خز کی سرخ چادر دیکھی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8670]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2795)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8671
وَعَنِ السُّدِّيِّ قَالَ: رَأَيْتُ الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ وَعَلَيْهِ عِمَامَةُ خَزٍّ قَدْ خَرَجَ شَعْرُهُ مِنْ تَحْتِ الْعِمَامَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيِّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سدی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے خز کا عمامہ باندھا ہوا تھا اور عمامہ کے نیچے سے ان کے بال باہر آ رہے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8671]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2796)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8672
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا وَعَلَيْهِ ثَوْبُ خَزٍّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: میں سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا ان کے جسم پر خز کا کپڑا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8672]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2797)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8673
وَعَنْ أَبِي عُكَاشَةَ الْهَمْدَانِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ عَلَى الْحُسَيْنِ يَوْمَ قُتِلَ يَلْمَقَ سُنْدُسٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَأَبُو عُكَّاشَةَ قَدْ جُهِلَ بِكَوْنِهِ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ أَبِي لَيْلَى وَقَدْ رَوَى عَنْهُ أَبُو إِسْحَاقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالِ الصَّحِيحِ.
ابوعکاشہ ہمدانی بیان کرتے ہیں: جس دن سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیا تو میں نے دیکھا کہ ان کے جسم پر سندس کی قباء تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ ابوعکاشہ نامی راوی کو مجہول قرار دیا گیا ہے، کیونکہ ابولیلیٰ کے علاوہ کسی نے اس سے روایت نقل نہیں کی ہے۔ ابواسحاق نے اس سے روایت نقل کی ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8673]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2799)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8674
وَعَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى قَالَ: رَأَيْتُ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ يَلْبَسُ الْخَزَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
زرارہ بن اوفی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کو خز پہنتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8674]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (106/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں