الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَاتَمِ .
انگوٹھی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8719
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: رَأَيْتُ عَلَى الْبَرَاءِ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ وَكَانَ النَّاسُ يَقُولُونَ لَهُ: لِمَ تَخْتِمُ بِالذَّهَبِ وَقَدْ نَهَى عَنْهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَ الْبَرَاءُ: بَيْنَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبَيْنَ يَدَيْهِ غَنِيمَةٌ يُقَسِّمُهَا سَبْيٌ وَخُرْثِيٌّ قَالَ: فَقَسَّمَهَا حَتَّى بَقِيَ هَذَا الْخَاتَمُ، فَرَفَعَ طَرْفَهُ فَنَظَرَ إِلَى أَصْحَابِهِ، ثُمَّ خَفَضَ، ثُمَّ رَفَعَ طَرْفَهُ يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ، ثُمَّ خَفَضَ ثُمَّ رَفَعَ طَرْفَهُ فَنَظَرَ إِلَيْهِمْ، ثُمَّ قَالَ:" أَيْ بَرَاءُ". فَجِئْتُهُ حَتَّى قَعَدْتُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَأَخَذَ الْخَاتَمَ ثُمَّ قَبَضَ عَلَى كُرْسُوعِي ثُمَّ قَالَ:" خُذِ الْبَسْ مَا كَسَاكَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ". قَالَ: وَكَانَ الْبَرَاءُ يَقُولُ: كَيْفَ تَأْمُرُونِي أَنْ أَضَعَ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْبَسْ مَا كَسَاكَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَالِكٍ مَوْلَى الْبَرَاءِ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَأَبُو حَاتِمٍ، وَلَكِنْ قَالَ ابْنُ حِبَّانَ: لَمْ يَسْمَعْ مِنَ الْبَرَاءِ، قُلْتُ: قَدْ وَثَّقَهُ، وَقَالَ: رَأَيْتُ عَلَى الْبَرَاءِ فَصَرَّحَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

محمد بن مالک بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا براء رضی اللہ عنہ کو سونے کی انگوٹھی پہنے ہوئے دیکھا، لوگوں نے اُن سے کہا: آپ نے سونے کی انگوٹھی پہنی ہوئی ہے، جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا ہے سیدنا براء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے آپ کے سامنے مال غنیمت موجود تھا، آپ نے اس میں قیدیوں اور گھر کے ساز و سامان کو تقسیم کر دیا راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تقسیم کر دیا یہاں تک کہ یہ انگوٹھی باقی رہ گئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نگاہ اٹھا کر اپنے صحابہ کی طرف دیکھا پھر نگاہ کو جھکا لیا پھر آپ نے نگاہ اٹھا کر ان کی طرف دیکھا پھر آپ نے نگاہ کو جھکا لیا پھر آپ نے نگاہ اٹھا کر ان کی طرف دیکھا پھر فرمایا: اے براء میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا یہاں تک کہ آپ کے سامنے آ کر بیٹھ گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انگوٹھی لی پھر میری کلائی کو پکڑا اور فرمایا: تم یہ لو اور اسے پہن لو جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے تمہیں پہننے کے لئے دیا ہے راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا براء رضی اللہ عنہ یہ کہتے تھے کہ تم مجھے یہ کیسے کہہ سکتے ہو کہ میں اس چیز کو اتار دوں کہ جس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے کہ تم وہ چیز پہن لو جو اللہ اور اس کے رسول نے تمہیں پہنائی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام ابویعلیٰ نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے۔ محمد بن مالک نامی راوی سیدنا براء رضی اللہ عنہ کا غلام ہے اسے ابن حبان اور ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے، لیکن ابن حبان یہ کہتے ہیں: اس نے سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے میں یہ کہتا ہوں انہوں نے اس کی توثیق کی گئی ہے اس راوی نے یہ بیان کیا ہے: میں نے سیدنا براء رضی اللہ عنہ پر دیکھا، تو یہ اس بات کی صراحت ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8719]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1708) أخرجه احمد فى المسند (294/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 8720
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى فِي يَدِ رَجُلٍ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ فَقَالَ:" أَلْقِ ذَا". فَأَلْقَاهُ فَتَخَتَّمَ بِخَاتَمٍ مِنْ حَدِيدٍ فَقَالَ:" ذَا شَرٌّ مِنْهُ". فَتَخَتَّمَ بِخَاتَمٍ مِنْ فِضَّةٍ فَسَكَتَ عَنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ عَمَّارَ بْنَ أَبِي عَمَّارٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُمَرَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ عَمَّارَ بْنَ أَبِي عَمَّارٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُمَرَ.
عمار بن ابوعمار بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی، تو فرمایا: اسے اتار دو اس شخص نے اسے اتار دیا پھر اس شخص نے لوہے کی انگوٹھی پہن لی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اس سے زیادہ بری ہے پھر اس شخص نے چاندی کی انگوٹھی پہن لی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کچھ نہیں کہا:۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ عمار بن ابوعمار نامی راوی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8720]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (132)، أخرجه مسند أحمد برقم: 133»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 8721
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّهُ لَبِسَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، كَأَنَّهُ كَرِهَهُ فَطَرَحَهُ ثُمَّ لَبِسَ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ، فَقَالَ:" هَذَا أَخْبَثُ وَ أَخْبَثُ" فَطَرَحَهُ، ثُمَّ لَبِسَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ فَسَكَتَ عَنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے سونے کی انگوٹھی پہنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف دیکھا تو اس پر ناگواری کا اظہار کیا انہوں نے اسے اتار دیا پھر انہوں نے لوہے کی انگوٹھی پہن لی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ زیادہ خبیث ہے یہ زیادہ خبیث ہے۔ انہوں نے اسے اتار دیا پھر انہوں نے چاندی کی انگوٹھی پہنی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کچھ نہیں کہا:۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8721]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8721]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6977)»
الحكم على الحديث:
قال شعيب الارناؤط : صحيح لغيره
حدیث نمبر: 8722
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَ أَحْمَدَ: قَالَ فِي الْخَاتَمِ الْحَدِيدِ:" هَذَا حِلْيَةُ أَهْلِ النَّارِ".
وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
امام أحمد کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: لوہے کی انگوٹھی کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا تھا ”یہ اہل جہنم کا زیور ہے“۔ امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8722]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6518,6680)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8723
وَعَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ قَوْمِهِ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيَّ خَاتَمٌ مِنْ ذَهَبٍ فَأَخَذَ جَرِيدَةً فَضَرَبَ بِهَا كَفِّي وَقَالَ:" اطْرَحْهُ". قَالَ: فَخَرَجْتُ فَطَرَحْتُهُ، فَقَالَ:" مَا فَعَلَ الْخَاتَمُ؟" قَالَ: قُلْتُ: طَرَحْتُهُ قَالَ:" إِنَّمَا أَمَرْتُكَ أَنْ تَسْتَمْتِعَ بِهِ وَلَا تَطْرَحْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سالم بن ابوالجعد، اپنی قوم کے ایک آدمی کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: (وہ صاحب کہتے ہیں:) میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے سونے کی انگوٹھی پہنی ہوئی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چھٹری لی اور اس کے ذریعے میری ہتھیلی پر مارا اور فرمایا اسے اتار دو! وہ صاحب کہتے ہیں: میں وہاں سے نکلا میں نے اسے اتار دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: انگوٹھی کا کیا بنا؟ میں نے عرض کی: میں نے اسے پھینک دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے تمہیں یہ ہدایت کی تھی کہ تم اس سے نفع حاصل کرو (یعنی اسے فروخت کر کے قیمت حاصل کر لو) تم نے اسے پھینکنا نہیں تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے۔ ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8723]
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے۔ ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8723]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21831»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8724
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَا أَبُو بَكْرٍ وَلَا عُمَرُ يَلْبَسُونَ خَوَاتِيمَهُمْ، حَتَّى قَدِمَ أَبَانٌ عَلَى عُمَرَ - يَعْنِي كَانُوا يَتَّخِذُونَهَا وَلَا يَلْبَسُونَهَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا ابْنَ لَهِيعَةَ، وَإِنْ كَانَ حَسَنَ الْحَدِيثَ، وَلَكِنَّهُ لَمْ يُحْتَمَلْ هَذَا مِنْهُ لَمَّا خَالَفَ الْأَثْبَاتَ الْذِينَ رَوَوْا عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَلْبَسُ الْخَاتَمَ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اپنی انگوٹھیاں پہنتے نہیں تھے (صرف مہر لگانے کے لئے استعمال کرتے تھے) یہاں تک کہ ابان، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آ گئے راوی کہتے ہیں: یعنی وہ لوگ رکھتے تھے انہیں پہنتے نہیں تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف، بن لہیعہ کا معاملہ مختلف ہے وہ اگرچہ حسن الحدیث ہے، لیکن اس سے
یہ روایت حاصل نہیں کی جاتی کیونکہ اس نے ان ثبت راویوں کے برخلاف نقل کیا ہے، جنہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے۔ کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انگوٹھی پہنتے تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8724]

تخریج الحدیث: «أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6025»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8725
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفِي يَدِهِ خَاتَمٌ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا خَالِدُ مَا هَذَا الْخَاتَمُ؟" قَالَ: خَاتَمٌ اتَّخَذْتُهُ. قَالَ:" فَاطْرَحْهُ إِلَيَّ". قَالَ: فَطَرَحْتُهُ فَإِذَا هُوَ خَاتَمٌ مِنْ حَدِيدٍ مَلْوِيٌّ عَلَيْهِ فِضَّةٌ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا نَقْشُهُ؟" قُلْتُ: مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ. فَأَخَذَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَبِسَهُ فَهُوَ الْخَاتَمُ الَّذِي كَانَ فِي يَدِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا خالد بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ان کے ہاتھ میں انگوٹھی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے خالد یہ انگوٹھی کیا ہے۔ انہوں نے عرض کی: یہ انگوٹھی ہے جو میں نے پہنی ہوئی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اتار کر مجھے دکھاؤ راوی کہتے ہیں: میں نے اسے اتارا وہ لوہے کی بنی ہوئی انگوٹھی تھی جس پر چاندی لگی ہوئی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس پر کیا نقش ہے؟ میں نے عرض کی ہے: محمد رسول اللہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ لی اور اسے پہن لیا یہ وہی انگوٹی ہے، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک میں رہی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8725]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8725]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4118)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4118»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8726
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَا أَبُو بَكْرٍ وَلَا عُمَرُ يَلْبَسُونَ الْخَوَاتِيمَ، وَلَا يَطْبَعُونَ كِتَابًا، حَتَّى كَتَبَ زِيَادُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ إِلَى عُمَرَ: إِنَّكَ تَكْتُبُ إِلَيْنَا بِأَشْيَاءَ مَا نَجِدُ لَهَا طَوَابِعَ، فَاتَّخَذَ عِنْدَ ذَلِكَ خَاتَمًا فَطَبَعَ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ مُخَالِفٌ لِأَحَادِيثِ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ مُخَالِفٌ لِأَحَادِيثِ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ انگوٹھیاں پہنتے نہیں تھے اور نہ ہی تحریروں پر مہر لگایا کرتے تھے یہاں تک کہ زیاد بن ابوسفیان نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خط لکھا کہ آپ کچھ چیزوں کے بارے میں ہماری طرف مکتوب بھیج دیتے ہیں لیکن ہمیں اس پر مہر نہیں ملتی اس وقت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انگوٹھی بنوائی اور اس کے ذریعے وہ مہر لگاتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور یہ صیح احادیث کے برخلاف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8726]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور یہ صیح احادیث کے برخلاف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8726]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13124)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13124»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8727
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَانَ فَصُّ خَاتَمِ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ سَمَاوِيًّا، فَأُلْقِيَ عَلَيْهِ فَأَخَذَهُ فَوَضَعَهُ فِي خَاتَمِهِ، وَكَانَ نَقْشُهُ أَنَا اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا، مُحَمَّدٌ عَبْدِي وَرَسُولِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ الرُّعَيْنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ الرُّعَيْنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سیدنا سلیمان بن داؤد علیہما السلام کی انگوٹھی کا نگینہ آسمان سے آیا ہوا تھا وہ ان پر ڈالا گیا انہوں نے اسے لیا اور انہوں نے اسے اپنی انگوٹھی میں لگا لیا اس پر یہ نقش تھا: میں اللہ ہوں میرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے محمد میرا بندہ اور میرا رسول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مخلد رعینی ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8727]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مخلد رعینی ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8727]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8728
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَبِسَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، فَلَمَّا رَآهُ أَصْحَابُهُ، فَشَتْ عَلَيْهِمْ خَوَاتِيمُ الذَّهَبِ، فَرَمَى بِهِ، فَلَا يَدْرِي مَا فُعِلَ بِهِ؟ فَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ وَأَمَرَ أَنْ يُنْقَشَ فِيهِ:" مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ". فَكَانَ فِي يَدِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى مَاتَ، وَفِي يَدِ أَبِي بَكْرٍ حَتَّى مَاتَ، وَفِي يَدِ عُمَرَ حَتَّى مَاتَ، وَفِي يَدِ عُثْمَانَ سَنَتَيْنِ مِنْ عَمَلِهِ، فَلَمَّا كَثُرَتْ عَلَيْهِ الْكُتُبُ دَفَعَهُ إِلَى رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَكَانَ يَخْتِمُ بِهِ فَخَرَجَ الْأَنْصَارِيُّ إِلَى قُلَيْبٍ لِعُثْمَانَ فَسَقَطَ مِنْهُ، فَلَمْ يُوجَدْ، فَأَمَرَ بِخَاتَمٍ مِثْلِهِ وَنَقَشَ فِيهِ: مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ.
قُلْتُ: حَدِيثُ ابْنُ عُمَرَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْمُغِيرَةُ بْنُ زِيَادٍ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی تین دن تک پہنی جب آپ کے اصحاب نے آپ کو دیکھا تو انہوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں پہن لیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اتار دیا ہمیں نہیں پتہ کہ اس کا کیا ہوا؟ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی اور یہ حکم دیا کہ اس پر ”محمد رسول اللہ“ نقش کیا جائے وہ انگوٹھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک میں رہی یہاں تک کہ آپ کا وصال ہو گیا پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں رہی یہاں تک کہ ان کا وصال ہو گیا پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں رہی یہاں تک کہ ان کا وصال ہو گیا پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں دو سال رہی جب ان کے پاس تحریریں زیادہ ہو گئیں، تو انہوں نے وہ ایک انصاری شخص کے حوالے کر دی وہ اس کے ذریعے مہر لگا دیتا تھا ایک مرتبہ وہ انصاری شخص سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ایک گڑھے (یا کنویں) کی طرف گیا تو وہ انگوٹھی اس سے گر گئی پھر وہ نہیں ملی سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اس کے جیسی ایک انگوٹھی تیار کرنے کا حکم دیا اور اس میں محمد رسول اللہ نقش کروایا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث صحیح میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مغیرہ بن زیاد ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے۔ امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8728]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2992)، أخرجه سنن النسائي برقم: 5217، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2566، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5773»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن