الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَاتَمِ .
انگوٹھی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8739
وَعَنْ مُسْلِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُبَايِعُ النِّسَاءَ عَامَ الْفَتْحِ عَلَى الصَّفَا فَجَاءَتْهُ امْرَأَةٌ يَدُهَا كَيَدِ الرَّجُلِ، فَلَمْ يُبَايِعْهَا حَتَّى تَذْهَبَ فَتُغَيِّرُ يَدَيْهَا بِحُمْرَةٍ أَوْ بِصُفْرَةٍ، وَجَاءَهُ رَجُلٌ عَلَيْهِ خَاتَمٌ مِنْ حَدِيدٍ، فَقَالَ:" مَا طَهَّرَ اللَّهُ يَدًا فِيهَا خَاتَمٌ مِنْ حَدِيدٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ شُمَيْسَةُ بِنْتُ نَبْهَانَ وَلَمْ أَعْرِفْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ شُمَيْسَةُ بِنْتُ نَبْهَانَ وَلَمْ أَعْرِفْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا مسلم بن عبدالرحمن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ فتح مکہ کے سال صفا کی پہاڑی پر آپ نے خواتین سے بیعت لی ایک خاتون آپ کے پاس آئی اس کا ہاتھ مرد کے ہاتھ کی طرح تھا آپ نے اس سے بیعت نہیں لی یہاں تک وہ چلی گئی اور اس نے سرخ یا زدر رنگ کے ذریعے اپنے ہاتھوں کو تبدیل کیا (یعنی مہندی لگا لی) ایک شخص آپ کے پاس آیا اس نے لوہے کی انگوٹھی پہنی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ ایسے ہاتھ کو پاک نہیں کرتا جس میں لوہے کی انگوٹھی موجود ہو۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک خاتون شمیسہ بنت نبہان ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8739]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2993) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1118) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (435/19)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1118»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8740
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ خَاتَمِ الذَّهَبِ وَخَاتَمِ الْحَدِيدِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی اور لوہے کی انگوٹھی سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8740]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8740]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8741
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: أَقْبَلُ رَجُلٌ مِنَ الْبَحْرِينِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ، وَكَانَ فِي يَدِهِ خَاتَمٌ مِنْ ذَهَبٍ، وَجُبَّةُ حَرِيرٍ، فَانْصَرَفَ الرَّجُلُ مَحْزُونًا، فَشَكَا ذَلِكَ إِلَى امْرَأَتِهِ فَقَالَتْ لَهُ: لَعَلَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَرِهَ جُبَّتَكَ وَخَاتَمَكَ فَأَلْقِهِمَا، فَأَلْقَاهُمَا ثُمَّ غَدَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَتَيْتُكَ آنِفًا فَأَعْرَضْتَ عَنِّي؟ قَالَ:" كَانَ فِي يَدِكِ جَمْرَةٌ مِنْ نَارٍ". قَالَ: لَقَدْ جِئْتُ إِذًا بِجَمْرٍ كَثِيرٍ. قَالَ:" إِنَّمَا جِئْتَ بِهِ لَيْسَ أَغْنَى عَنَّا مِنْ حِجَارَةِ الْحَرَّةِ، وَلَكِنَّهُ مَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا". قَالَ: فَمَا أَتَخَتَّمُ بِهِ؟ قَالَ:" حَلْقَةٌ مِنْ وَرِقٍ أَوْ حَدِيدٍ أَوْ صُفْرٍ".
قُلْتُ: رَوَى النَّسَائِيُّ طَرَفًا مَنْ أَوَّلِهِ يَسِيرًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ. وَأَبُو النَّجِيبِ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: رَوَى النَّسَائِيُّ طَرَفًا مَنْ أَوَّلِهِ يَسِيرًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ. وَأَبُو النَّجِيبِ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص بحرین سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سلام کا جواب نہیں دیا اس کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی تھی اور اس نے ریشمی جبہ پہنا ہوا تھا وہ شخص پریشان ہو کر واپس چلا گیا اس نے اس بات کی شکایت اپنی بیوی کے سامنے کی، تو اس کی بیوی نے اس سے کہا: شاید نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تمہارا جبہ اور تمہاری انگوٹھی پسند نہیں آئی تم ان دونوں کو اتار دو اس نے ان دونوں کو اتار دیا اگلے دن جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سلام کا جواب دیا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں آپ کے پاس پہلے آیا تھا تو آپ نے مجھ سے منہ موڑ لیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے ہاتھ میں آگ کا انگارہ تھا اس نے عرض کی: ایسی صورت میں، تو میں بہت سے انگارے لے کے آیا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم وہ چیز لے کے آئے ہو جو ہمارے نزدیک پتھریلی زمین کے پتھروں سے زیادہ اہم نہیں ہے یہ دنیاوی زندگی کا ساز و سامان ہے اس شخص نے دریافت کیا: پھر میں کس چیز کی انگوٹھی پہنوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: چاندی یا لوہے یا پیتل کے چھلے والی (انگوٹھی پہنو)۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام نسائی رحمہ اللہ نے اس روایت کا ابتدائی کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ ابونجیب نامی راوی کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8741]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ ابونجیب نامی راوی کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8741]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 5206، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10725»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 8742
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيْهِ خَاتَمٌ مِنْ صُفْرٍ فَقَالَ:" مَا هَذَا الْخَاتَمُ؟" قَالَ: مِنَ الْوَاهِنَةِ قَالَ:" أَمَا إِنَّهَا لَا تَزِيدُكَ إِلَّا وَهْنًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے پیتل کی انگوٹھی پہنی ہوئی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ انگوٹھی کس لئے ہے؟ اس نے عرض کی: واہنہ (نامی بیماری کے لئے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تمہاری کمزوری میں اضافہ ہی کرے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8742]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8742]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7700)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8743
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِهِ وَفِي يَدِهِ خَاتَمٌ [ مِنْ نُحَاسٍ ] فَقَالَ:" مَا بَالُ هَذَا؟" قَالَ: مِنَ الْوَاهِنَةِ. قَالَ:" انْزِعْهُ عَنْكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَأَبُو سَلَمَةَ الْكَلَاعِيُّ التَّابِعِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ وَالْأَحْوَصُ بْنُ حَكِيمٍ وَثَّقَهُ ابْنُ الْمَدِينِيِّ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب میں سے ایک شخص کے پاس سے گزرے اس کے ہاتھ میں تانبے کی انگوٹھی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کس لئے ہے؟ اس نے عرض کی: یہ واہنہ (نامی تکلیف کے لئے ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے اتار دو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ ابوسلمہ کلاعی نامی تابعی سے میں واقف نہیں ہوں، اور ایک راوی احوص بن حکیم ہے، جسے ابن مدینی اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8743]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1439)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1439»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8744
وَعَنْ فَاطِمَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ تَخَتَّمَ بِالْعَقِيقِ لَمْ يَزَلْ يَرَى خَيْرًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَعَمْرُو بْنُ الشَّرِيدِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ فَاطِمَةَ، وَزُهَيْرُ بْنُ عَبَّادٍ الرُّؤَاسِيُّ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جو شخص عقیق (نای نگینے والی) انگوٹھی پہنے گا وہ مسلسل بھلائی دیکھتا رہے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ عمرو بن ثرید نامی راوی نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے سماع نہیں کیا ہے، اور زہیر بن عباد رواسی نامی راوی کو ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8744]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (103)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 103»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 8745
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: أَتَى بَعْضُ بَنِي جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرْسِلْ مَعِي مَنْ يَشْتَرِي لِي نَعْلًا وَخَاتَمًا، فَدَعَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِلَالًا فَقَالَ:" انْطَلِقْ إِلَى السُّوقِ فَاشْتَرِ لَهُ نَعْلًا، وَاسْتَجِدَّهَا، وَلَا تَكُنْ سَوْدَاءَ،، وَاشْتَرِ لَهُ خَاتَمًا، وَلْيَكُنْ فَصُّهُ مِنْ عَقِيقٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبِ بْنِ سُوَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبِ بْنِ سُوَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے ایک صاحبزادے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں آپ میرے ساتھ کسی ایسے شخص کو بھیجیں جو میرے لئے جوتا اور انگوٹھی خرید ہوے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو بلایا اور فرمایا: تم بازار جاؤ اور اس کے لئے جوتا خریدو اور نیا خریدنا اور وہ سیاہ رنگ کا نہ ہو اور اس کے لئے انگوٹھی خریدو اور اس کا نگینہ عقیق ہونا چاہیے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ایوب بن سوید ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8745]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ایوب بن سوید ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8745]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6687»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8746
وَعَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: كَانَتِ الْمَرْأَةُ [ مِنَ النِّسَاءِ الْأُولَى ] تَتَّخِذُ لَكُمْ دِرْعَهَا إِزَارًا تَجْعَلُهُ فِي إِصْبَعِهَا تُغَطِّي بِهِ الْخَاتَمَ..
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مجاہد بیان کرتے ہیں: پہلی خواتین میں سے کوئی خاتون، اپنی قمیص کی آستین کے لیے، بٹن بناتی تھی جس کو وہ اپنی انگلیوں میں رکھتی تھی اور اس کے ذریعے اپنی انگوٹھی کو چھپا لیتی تھی (تاکہ اس کی زینت ظاہر نہ ہو)۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8746]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8746]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابويعليٰ فى المسند (6989)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح