🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

46. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّيْبِ وَالْخِضَابِ .
سفید بالوں اور خضاب لگانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8783
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَنَا بِالْحِنَّاءِ وَنَهَى عَنِ السَّوَادِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں مہندی لگانے کا حکم دیا تھا، اور سیاہ (خضاب) سے منع کیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8783]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2977)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8784
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اخْتَضِبُوا بِالْحِنَّاءِ، فَإِنَّهُ يَزِيدُ فِي شَبَابِكُمْ وَنِكَاحِكُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ مَيْمُونٍ التَّمَّارُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مہندی کو خضاب کے طور پر لگاؤ! یہ تمہاری جوانی اور تمہارے نکاح (کی صلاحیت) میں اضافہ کرے گی“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن میمون تمار ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8784]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2978)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7330»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8785
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" غَيِّرُوا الشَّيْبَ، وَإِنَّ أَحْسَنَ مَا غَيَّرْتُمْ بِهِ الشَّيْبَ الْحِنَّاءُ، وَالْكَتَمُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سفید رنگ کو تبدیل کر دو اور جس چیز کے ذریعے تم اسے تبدیل کرو گے اس میں سب سے بہتر مہندی اور کتم ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے، اور وہ ثقہ ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8785]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2980)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8786
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَحْسَنُ مَا غَيَّرْتُمْ بِهِ الشَّيْبَ الْحِنَّاءُ وَالْكَتَمُ". أَوْ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُخَضِّبُ بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ أَبُو النَّضْرِ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي الطُّفَيْلِ.
سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس چیز کے ذریعے تم سفید بالوں کو تبدیل کرو گے اس میں سب سے بہتر مہندی اور کتم ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مہندی اور کتم کا خضاب لگایا کرتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابونضر ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے اس نے سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8786]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2976)، أخرجه مسند البزار برقم: 2777، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7277»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8787
وَعَنْ أَنَسٍ أَنْ رَجُلًا دَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبْيَضَ الرَّأْسِ وَاللِّحْيَةِ، فَقَالَ:" أَلَسْتَ مُسْلِمًا؟" قَالَ: بَلَى. قَالَ:" فَاخْتَضِبْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ أَبِي سَارَّةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس کے سر اور داڑھی کے بال سفید تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم مسلمان نہیں ہو؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم خضاب لگاؤ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن ابوسارہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8787]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3494)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8788
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اخْتَضِبُوا بِالْحِنَّاءِ فَإِنَّهُ طَيِّبُ الرِّيحِ يُسَكِّنُ الدَّوْخَةَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مِنْ طَرِيقِ الْحَسَنِ بْنِ دِعَامَةَ عَنْ عُمَرَ بْنِ شَرِيكٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ: مَجْهُولَانِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ’ مہندی کو خضاب کے طور پر لگاؤ کیونکہ اس کی خوشبو پاکیزہ ہے، اور یہ سر کے درد (یا سر کو چکرانے) کو سکون دیتی ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے حسن بن دعامہ کے حوالے سے عمر بن شریک سے نقل کی ہے۔ امام ذہبی کہتے ہیں: یہ دونوں مجہول ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8788]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3621)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2259، 2446»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8789
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كُنَّا يَوْمًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَخَلَتْ عَلَيْهِ الْيَهُودُ فَرَآهُمْ بِيضَ اللِّحَى فَقَالَ:" مَا لَكُمْ لَا تُغَيِّرُونَ؟". فَقِيلَ: إِنَّهُمْ يَكْرَهُونَ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَكِنَّكُمْ غَيِّرُوا وَإِيَّايَ السَّوَادَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَهُوَ حَدِيثٌ حَسَنٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے یہودی آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی سفید داڑھیاں دیکھیں، تو ارشاد فرمایا تم لوگ ان کو تبدیل کیوں نہیں کرتے ہو (یعنی خضاب کیوں نہیں لگاتے ہو؟) آپ کو بتایا گیا یہ لوگ اس کو ناپسند کرتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (مسلمانوں سے فرمایا:) لیکن تم لوگ اس کا رنگ تبدیل کرو اور سیاہ رنگ استعمال کرنے سے بچنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور یہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8789]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (142)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 142»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8790
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" غَيِّرُوا الشَّيْبَ وَلَا تَشَبَّهُوا بِالْيَهُودِ وَلَا النَّصَارَى".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخٍ لَهُ اسْمُهُ أَحْمَدُ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ ثِقَةٌ ; لِأَنَّهُ أَكْثَرَ عَنْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سفید رنگ کو تبدیل کر دو! یہودیوں یا عیسائیوں کے ساتھ مشابہت اختیار نہ کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد کے حوالے سے نقل کی ہے۔ جس کا نام أحمد ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں بظاہر یہ لگتا ہے کہ وہ ثقہ ہیں کیونکہ امام طبرانی نے اس سے بکثرت روایات نقل کی ہیں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8790]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1252)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1252»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8791
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: رَأَيْتُ فِي أَصْدَاغِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْحِنَّاءَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کنپٹیوں پر مہندی لگی ہوئی دیکھی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8791]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7739»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8792
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: لَمَّا فَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَّةَ، وَأَبُو بَكْرٍ قَائِمٌ عَلَى رَأْسِهِ، فَقَالَ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبَا قُحَافَةَ شَيْخٌ كَبِيرٌ وَإِنَّهُ بِنَاحِيَةِ مَكَّةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قُمْ بِنَا إِلَيْهِ". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هُوَ أَحَقُّ أَنْ يَأْتِيَكَ فَجِيءَ بِأَبِي قُحَافَةَ، كَأَنَّ رَأْسَهُ وَلِحْيَتَهُ ثَغَامَةٌ بَيْضَاءُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" غَيِّرُوهُ وَجَنِّبُوهُ السَّوَادَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ فَرَاهِيجَ، وَثَّقَهُ يَحْيَى الْقَطَّانُ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح کیا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ کے سرہانے کھڑے ہوئے تھے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں سیدنا ابوقحافہ رضی اللہ عنہ ایک عمر رسیدہ شخص ہیں اور وہ مکہ کے کنارے پر موجود ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ہمیں لے کر ان کی طرف چلو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ اس بات کے زیادہ حق دار ہیں کہ وہ آپ کے پاس آئیں پھر سیدنا ابوقحافہ رضی اللہ عنہ کو لایا گیا تو ان کے سر اور داڑھی کے بال ثغامہ (نامی پھول کی طرح سفید تھے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے تبدیل کر دو! لیکن سیاہ رنگ استعمال کرنے سے بچنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن فراہیج ہے، جسے یحیی القطان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8792]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8325، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6737»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں