الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّيْبِ وَالْخِضَابِ .
سفید بالوں اور خضاب لگانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8793
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ قَوْمٌ يُسَوِّدُونَ أَشْعَارَهُمْ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِمْ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ:" لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ:" لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”آخری زمانے میں ایسے لوگ ہوں گے جو اپنے بال سیاہ کر لیں گے، اللہ تعالیٰ ان کی طرف نظر رحمت نہیں کرے گا“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے۔ تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہے: ”اللہ تعالی ان کی طرف نظر رحمت نہیں کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8793]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3815»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
حدیث نمبر: 8794
وَعَنْ عُمَرَ أَنَّهُ عَرَضَتْ عَلَيْهِ مَوْلَاةٌ لَهُ أَنْ تَصْبُغَ لِحْيَتَهُ فَقَالَ: أَتُرِيدِينَ أَنْ تُطْفِئِي نُورِي كَمَا أَطْفَأَ فُلَانٌ نُورَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ ان کنیز نے ان کے سامنے یہ پیشکش کی کہ وہ ان کی داڑھی کو رنگ دے، تو انہوں نے فرمایا: کیا تم یہ چاہتی ہو کہ تم میرے نور کو بجھا دو! جس طرح فلاں شخص نے اپنے نور کو بجھا دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے، اور وہ مدلس ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8794]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے، اور وہ مدلس ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8794]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (56)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8795
وَعَنْ أَبِي عَامِرٍ سَلِيمِ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ لَا يُغَيِّرُ مِنْ لِحْيَتِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ خَلَا بَكْرِ بْنِ سَهْلٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ: مُقَارِبُ الْحَدِيثِ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ خَلَا بَكْرِ بْنِ سَهْلٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ: مُقَارِبُ الْحَدِيثِ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ.
ابوعامر سلیم بن عامر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ اپنی داڑھی کا رنگ تبدیل نہیں کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں صرف بکر بن سہل کا معاملہ مختلف ہے امام ذہبی کہتے ہیں: یہ مقارب الحدیث ہے امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8795]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (57)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8796
وَعَنْ مُسْتَقِيمِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ قَالَ: رَأَيْتُ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - مَا شَابَا وَمَا يُخَضِّبَانِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جُمْهُورُ بْنُ مَنْصُورٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جُمْهُورُ بْنُ مَنْصُورٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
مستقیم بن عبدالملک بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ ان دونوں کے بال بھی سفید نہیں ہوئے تھے اور یہ دونوں خضاب بھی نہیں لگاتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جمہور بن منصور ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8796]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جمہور بن منصور ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8796]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2537)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8797
وَعَنْ أُمِّ عَيَّاشٍ قَالَتْ: مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَضَّبَ حَتَّى مَاتَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ رَوْحٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ. وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ لَمْ يَتَكَلَّمْ فِيهِمْ أَحَدٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ رَوْحٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ. وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ لَمْ يَتَكَلَّمْ فِيهِمْ أَحَدٌ.
سیدہ ام عیاش رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خضاب لگاتے ہوئے نہیں دیکھا یہاں تک کہ آپ کا وصال ہو گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم بن روح ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے، اور برخلاف روایت نقل کرتا ہے دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال کے بارے میں کسی نے کلام نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8797]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (92/25)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8798
وَعَنْ حَسَّانَ بْنِ أَبِي جَابِرٍ السُّلَمِيِّ قَالَ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالطَّائِفِ فَرَأَى رِجَالًا مِنْ أَصْحَابِهِ قَدْ حَمَّرُوا لِحَاهُمْ وَصَفَّرُوا لِحَاهُمْ قَالَ:" مَرْحَبًا بِالْمُحَمِّرِينِ وَالْمُصَفِّرِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَتَابِعَيْهِ يُوسُفُ غَيْرُ مُسَمًّى، وَبَقِيَّةُ: مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَتَابِعَيْهِ يُوسُفُ غَيْرُ مُسَمًّى، وَبَقِيَّةُ: مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا حسان بن ابوجابر سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ طائف میں موجود تھا آپ نے اپنے اصحاب میں سے کچھ افراد کو دیکھا کہ انہوں نے داڑھی پر سرخ رنگ لگایا ہے، اور کچھ نے داڑھیوں پر زرد رنگ لگایا ہے، تو آپ نے فرمایا: سرخ رنگ لگانے والوں اور زرد رنگ لگانے والوں کو خوش آمدید ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں تابعی یوسف نامی شخص ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس میں ایک راوی بقیہ ہے جو مدلس ہے اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8798]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3595)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3595»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8799
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، وَشُعَيْبِ بْنِ عَمْرٍو، وَنَاجِيَةَ بْنِ عَمْرٍو قَالُوا: رَأَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْضِبُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَايِذُ بْنُ شُرَيْحٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَايِذُ بْنُ شُرَيْحٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ اور سیدنا شعیب بن عمرو رضی اللہ عنہ اور سیدنا ناجیہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ نے خضاب لگایا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عائذ بن شریح ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8799]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عائذ بن شریح ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8799]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7234)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8800
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَرَادَ أَنْ يُخَضِّبَ أَخَذَ شَيْئًا مِنْ دُهْنٍ وَزَعْفَرَانٍ فَرَشَهُ بِيَدِهِ ثُمَّ يَمْرُسُهُ عَلَى لِحْيَتِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو تَوْبَةَ بَشِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يَجْرَحْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو تَوْبَةَ بَشِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يَجْرَحْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب خضاب لگانے کا ارادہ کرتے تھے، تو کچھ تیل اور زعفران لے کر اسے اپنے ہاتھ پر ملتے تھے اور پھر اسے اپنی داڑھی پر لگا لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوتوبہ بشیر بن عبداللہ ہے ابن ابوحاتم نے اس کا ذکر کیا ہے، اور اس پر جرح نہیں کی ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8800]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11466)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11466»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8801
وَعَنِ الْجَهْدَمَةِ قَالَتْ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ يَنْفُضُ رَأْسَهُ وَلِحْيَتَهُ مِنْ رَدْعِ الْحِنَّاءِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الدَّاهِرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الدَّاهِرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ جہدمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نماز کے لئے تشریف لے گئے آپ اپنے سر اور داڑھی مبارک سے مہندی کے نشانات جھاڑ رہے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر داہری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8801]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر داہری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8801]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (208/24) .»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8802
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُ بِتَغْيِيرِ الشَّعْرِ مُخَالَفَةً لِلْأَعَاجِمِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْأَحْوَصُ بْنُ حَكِيمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْأَحْوَصُ بْنُ حَكِيمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بالوں کا رنگ تبدیل کرنے کا حکم دیتے تھے تاکہ عجمیوں کے برخلاف ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی احوص بن حکیم ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8802]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی احوص بن حکیم ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8802]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (129/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف