الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. بَابُ طَهَارَةِ الْوَشْمِ، وَأَنَّهُ لَا تَجِبُ إِزَالَتُهُ .
گودنے کی طہارت، نیز اس (گودنے کے نشان) کو زائل کرنا واجب نہیں ہے
حدیث نمبر: 8871
عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فِي مَرَضِهِ فَرَأَيْتُ عِنْدَهُ امْرَأَةً بَيْضَاءَ مَوْشُومَةَ الْيَدَيْنِ تَذُبُّ عَنْهُ وَهِيَ أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے یہ ان کی بیماری کے دوران کی بات ہے، تو میں نے ان کے پاس ایک خاتون کو پایا جو سفید رنگ کی تھیں اور ان کے ہاتھوں پر گودنے کا نشان تھا، وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے مکھی وغیرہ ہٹا رہی تھیں وہ سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8871]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8871]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (131/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح