🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

54. بَابُ مَا جَاءَ فِي الدُّهْنِ .
تیل کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8872
عَنْ بِشْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعِيدِ الْخَثْعَمِيِّ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ وَعِنْدَهُ ابْنُهُ فَقَالَ: هَلُمَّ إِلَى الْغَدَاءِ، فَقُلْتُ: قَدْ تَغَدَّيْتُ يَا ابْنَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِي: إِنَّهُ هِنْدِبَاءُ. فَقُلْتُ: يَا ابْنَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَا [ فِي ] الْهِنْدِبَاءِ؟ فَقَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ وَرَقَةٍ مِنْ وَرَقِ الْهِنْدِبَاءِ إِلَّا وَعَلَيْهَا قَطْرَةٌ مِنْ مَاءِ الْجَنَّةِ".
ثُمَّ أَتَى بِدُهْنٍ فَقَالَ: ادَّهِنْ. فَقُلْتُ: قَدِ ادَّهَنْتُ يَا ابْنَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّهُ الْبَنَفْسَجُ. قُلْتُ: وَمَا [ فِي ] الْبَنَفْسَجِ؟ فَقَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ فَضْلَ الْبَنَفْسَجِ عَلَى سَائِرِ الْأَدْهَانِ كَفَضْلِ وَلَدِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ عَلَى سَائِرِ قُرَيْشٍ، وَإِنَّ فَضْلَ [ دُهْنَ ] الْبَنَفْسَجِ كَفَضْلِ الْإِسْلَامِ عَلَى سَائِرِ الْأَدْيَانِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَرْطَاةُ بْنُ الْأَشْعَثِ، وَهُوَ مُتَّهَمٌ بِالْوَضْعِ.
بشر بن عبداللہ بن عمرو بن سعید خثمی بیان کرتے ہیں: میں امام محمد بن علی بن حسین (یعنی امام باقر) کی خدمت میں حاضر ہوا ان کے پاس ان کے صاحبزادے بھی موجود تھے انہوں نے فرمایا: آؤ اور ناشتہ کرو میں نے کہا: اے اللہ کے رسول کے صاحبزادے! میں کھانا کھا چکا ہوں، انہوں نے فرمایا: یہ ہندباء (کاسنی) ہے میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول کے صاحبزادے! ہندباء (کاسنی) میں کیا خصوصیت ہے؟ انہوں نے فرمایا: میرے والد نے میرے دادا کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ہندباء، کے ہر ایک پتے پر جنت کے پانی کا قطرہ موجود ہوتا ہے“۔ پھر امام باقر تیل لے کے آئے (یا ان کے پاس تیل لایا گیا) تو انہوں نے فرمایا: تم تیل لگا لو میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول کے صاحبزادے! میں نے تیل لگایا ہوا ہے۔ انہوں نے فرمایا: یہ بنفسج (بنفشہ) ہے، میں نے کہا: بنفسج (بنفشہ) میں کیا خصوصیت ہوتی ہے؟ انہوں نے بتایا میرے والد نے میرے دادا کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنفسج کو دیگر تمام تیلوں پر وہی فضیلت حاصل ہے، جو عبدالمطلب کی اولاد کو تمام قریش پر حاصل ہے، اور بنفسج کے تیل کو تمام تیلوں پر وہی فضیلت حاصل ہے، جو اسلام کو دیگر تمام ادیان پر حاصل ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ارطاۃ بن اشعث ہے، اور اس پر حدیث ایجاد کرنے کا الزام ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8872]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2892)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2892»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8873
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا دَهَنَ لِحْيَتَهُ بَدَأَ بِالْعَنْفَقَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ ضَعِيفٌ جِدًّا، قَالَ أَحْمَدُ: أَحَادِيثُهُ كُلُّهَا مَوْضُوعَةٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنی داڑھی پر تیل لگاتے تھے، تو سب سے پہلے، نچلے ہونٹ کے نیچے والے حصے سے آغاز کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبداللہ بن سعید ایلی ہے جو انتہائی ضعیف ہے امام أحمد کہتے ہیں: اس کی نقل کردہ احادیث تمام موضوع (ایجاد کی ہوئی) ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8873]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7625»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8874
وَعَنْ لَمِيسَ أَنَّهَا قَالَتْ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ قُلْتُ لَهَا: الْمَرْأَةُ تَصْنَعُ الدُّهْنَ تَتَحَبَّبُ إِلَى زَوْجِهَا؟ فَقَالَتْ: أَمِيطِي عَنْكِ تِلْكَ الَّتِي لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهَا.
[ قَالَتْ ] :وَقَالَتِ امْرَأَةٌ لِعَائِشَةَ: يَا أُمَّهُ فَقَالَتْ عَائِشَةُ: إِنِّي لَسْتُ بِأُمِّكُنَّ وَلَكِنِّي أُخْتُكُنَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَقَدْ وُثِّقَ، وَلَمِيسُ لَمْ أَعْرِفْهَا.
لمیس نامی خاتون بیان کرتی ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا میں نے ان سے کہا: عورت تیل رکھتی ہے تاکہ وہ اپنے شوہر کے لیے محبت کو ظاہر کرے، انہوں نے فرمایا: تم اپنے آپ سے اس چیز کو دور کر دو، جس کی طرف اللہ تعالیٰ نظر رحمت نہیں کرے گا۔ ایک عورت نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: اے امی جان! تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں تم خواتین کی ماں نہیں ہوں میں، تو تمہاری بہن ہوں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے جو انتہائی ضعیف ہے ویسے اس کی، توثیق کی گئی ہے، اور لمیس نامی خاتون سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8874]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (146/6)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں