الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ الْخُلَفَاءِ الْأَرْبَعَةِ
چار خلفاء کا بیان
حدیث نمبر: 8927
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَأَيْتُ فِيمَا يَرَى النَّائِمُ، كَأَنِّي أَنْزِعُ أَرْضًا وَرَدَتْ عَلَيَّ غَنَمٌ سُودٌ وَغَنَمٌ عُفْرٌ، فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ فَنَزَعَ ذَنُوبًا أَوْ ذَنُوبَيْنِ، وَفِيهِمَا ضَعْفٌ، وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَهُ. ثُمَّ جَاءَ عُمَرُ فَنَزَعَ فَاسْتَحَالَتْ غَرْبًا، فَمَلَأَ الْحَوْضَ وَأَرْوَى الْوَارِدَةَ، فَلَمْ أَرَ عَبْقَرِيًّا أَحْسَنَ نَزْعًا مِنْ عُمَرَ، فَأَوَّلَتُ [ أَنَّ ] السُّودَ الْعَرَبَ وَأَنَّ الْعُفْرَ الْعَجَمُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے خواب میں دیکھا کہ جیسے میں زمین سے پانی نکال رہا ہوں، میرے پاس سیاہ رنگ کی بکریاں آئی ہیں اور خاکستری رنگ کی بکریاں آئی ہیں پھر ابوبکر آیا اس نے ایک یا دو ڈول نکالے اس کے نکالنے میں کمزوری تھی اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کرے پھر عمر آیا اس نے پانی نکالنا شروع کیا، تو وہ ڈول بڑا ڈول بن گیا اس نے حوض کو بھر دیا اور آنے والوں کو سیراب کر دیا میں نے اس جیسا طاقتور شخص نہیں دیکھا جس نے عمر سے زیادہ اچھے طریقے سے پانی نکالا ہو تو میں نے اس کی یہ تعبیر کی ہے کہ سیاہ بکریوں سے مراد عرب ہیں اور خاکستری بکریوں سے مراد عجمی ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے جس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8927]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے جس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8927]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23289»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8928
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: بُعِثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى جَزِيرَةِ الْعَرَبِ فَمَلَأَهَا قِسْطًا وَعَدْلًا، ثُمَّ ظَعَنَ بِهِمْ أَبُو بَكْرٍ، فَظَعَنَ بِهِمْ ظَعْنَةً رَغِيبَةً، ثُمَّ ظَعَنَ بِهِمْ عَمَرُ فَظَعَنَ بِهِمْ ظَعْنَةً رَغِيبَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعْدُ بْنُ حُذَيْفَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعْدُ بْنُ حُذَيْفَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جزیرہ عرب کی طرف بھیجا گیا تھا، آپ نے اسے عدل و انصاف سے بھر دیا۔ پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ان کو لے کر چلے، اور اچھے طریقے سے لے کر چلے، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان کو لے کر چلے، اور اچھے طریقے سے لے کر چلے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعد بن حذیفہ ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8928]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعد بن حذیفہ ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8928]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7253»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8929
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ قَيْسِ بْنِ عِيسَى عَنْ أَبِيهِ أَنَّ حَفْصَةَ قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ إِذَا اعْتَلَلْتَ قَدَّمْتَ أَبَا بَكْرٍ؟ فَقَالَ:" لَسْتُ أَنَا الَّذِي قَدَّمْتُهُ وَلَكِنَّ اللَّهَ الَّذِي قَدَّمَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سعید بن یحیی بن قیس بن عیسیٰ، اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! جب آپ بیمار ہوئے، تو آپ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو آگے کر دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے اسے آگے نہیں کیا بلکہ اللہ تعالیٰ نے اسے آگے کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8929]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8929]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2869»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8930
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ائْتُونِي بِدَوَاةٍ وَكَتِفٍ أَكْتُبُ لَكُمْ كِتَابًا لَا تَضِلُّونَ بَعْدَهُ أَبَدًا". ثُمَّ وَلَّانَا قَفَاهُ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا فَقَالَ:" يَأْبَى اللَّهُ وَالْمُؤْمِنُونَ إِلَّا أَبَا بَكْرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبدالرحمن بن ابوبکر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے پاس دوات اور (جانور کے) کندھے کی (ہڈی) لے کے آؤ تاکہ میں تمہیں ایسی تحریر لکھ دوں جس کے بعد تم کبھی گمراہ نہیں ہو گے راوی کہتے ہیں: پھر آپ نے ہماری طرف پشت پھیر لی پھر آپ ہماری طرف متوجہ ہوئے، اور آپ نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اور اہل ایمان صرف ابوبکر کو ہی مانیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8930]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8930]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8931
وَعَنِ الْعَبَّاسِ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَهُ نِسَاؤُهُ فَاسْتَتَرْنَ مِنِّي إِلَّا مَيْمُونَةَ، فَقَالَ:" لَا يَبْقَى أَحَدٌ [ فِي الْبَيْتِ ] شَهِدَ اللَّدَّ إِلَّا لُدَّ إِلَّا أَنَّ يَمِينِي لَمْ تُصِبِ الْعَبَّاسَ". ثُمَّ قَالَ:" مُرُوا أَبَا بَكْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ" فَقَالَتْ عَائِشَةُ لِحَفْصَةَ: قُولِي لَهُ: إِنَّ أَبَا بَكْرٍ رَجُلٌ إِذَا قَامَ ذَلِكَ الْمَقَامَ بَكَى، قَالَ:" مُرُوا أَبَا بَكْرٍ لِيُصَلِّ بِالنَّاسِ" فَقَامَ فَصَلَّى فَوَجَدَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي نَفْسِهِ خِفَّةً فَجَاءَ، فَنَكَصَ أَبُو بَكْرٍ فَأَرَادَ أَنْ يَتَأَخَّرَ فَجَلَسَ إِلَى جَنْبِهِ ثُمَّ اقْتَرَأَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ، وَأَبُو يَعْلَى أَتَمُّ مِنْهُمْ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ کے پاس آپ کی ازواج موجود تھیں ان سب نے مجھ سے پردہ لیا صرف میمونہ رضی اللہ عنہا نے نہیں کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا گھر میں موجود ہر وہ شخص جو (مجھے) دوائی پلانے کے وقت موجود تھا اسے بھی دوائی پلائی جائے البتہ اس حکم میں سیدنا عباس شامل نہیں ہوں گے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابوبکر سے کہو کہ لوگوں کو نماز پڑھائے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے کہا: تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں یہ گزارش کرو کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ایک ایسے فرد ہیں کہ جب وہ آپ کی جگہ کھڑے ہوں گے، تو رونے لگیں گے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے انہوں نے نماز پڑھانی شروع کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی طبیعت میں بہتری محسوس ہوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پیچھے ہٹنے لگے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پہلو میں تشریف فرما ہوئے، اور پھر آپ نے تلاوت کی۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور امام بزار نے بہت زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ امام ابویعلیٰ نے ان کے مقابلے میں زیادہ مکمل روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے شعبہ اور ثوری نے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8931]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1566) اخرجه أبو يعلى فى المسند (6704) اخرجه احمد فى المسند (1785)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1787، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1091»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8932
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: كَانَ كَوْنٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَأَتَاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِيُصْلِحَ بَيْنَهُمْ، ثُمَّ رَجَعَ وَقَدْ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، وَأَبُو بَكْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ، فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَلَفَ أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَلَفَ أَبِي بَكْرٍ. وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ نَجِيحٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار کے درمیان جھگڑا ہو گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے درمیان صلح کرانے کے لئے تشریف لے گئے، جب آپ واپس آئے، تو نماز کھڑی ہو چکی تھی اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز ادا کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔
یہ روایت صحیح میں مذکور ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز ادا کی“۔ امام طبرانی کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن جعفر بن نجیح ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8932]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5816)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 2547، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1183، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 940، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22356، وأخرجه موطأ مالك برقم: 392، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 4072، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4516، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5816، 5932»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8933
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: لَمَّا مَرِضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَضَهُ الَّذِي تُوفِّيَ فِيهِ، أَتَاهُ بِلَالٌ يُؤْذِنُهُ بِالصَّلَاةِ فَقَالَ بَعْدَ مَرَّتَيْنِ:" يَا بِلَالُ قَدْ بَلَّغْتَ فَمَنْ شَاءَ فَلْيُصَلِّ وَمَنْ شَاءَ فَلْيَدَعْ" فَرَجَعَ إِلَيْهِ بِلَالٌ فَقَالَ: [ يَا رَسُولَ اللَّهِ ] بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي مَنْ يُصَلِّي؟ قَالَ:" مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ. [ فَلَمَّا أَنْ تَقَدَّمَ أَبُو بَكْرٍ، رُفِعَتْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - السُّتُورُ، قَالَ: فَنَظَرْنَا إِلَيْهِ كَأَنَّهُ وَرَقَةٌ بَيْضَاءُ، عَلَى خَمِيصَةٍ، فَذَهَبَ أَبُو بَكْرٍ يَتَأَخَّرُ، وَظَنَّ أَنَّهُ يُرِيدُ الْخُروُجَ، فَأَشَارَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى أَبِي بَكْرٍ أَنْ يَقُومَ فَيُصَلِّيَ، فَصَلَّى أَبُو بَكْرٍ بِالنَّاسِ، فَمَا رَأَيْنَاهُ بَعْدُ ] ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ فِي الزُّهْرِيِّ، وَهَذَا مِنْ حَدِيثِهِ عَنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ فِي الزُّهْرِيِّ، وَهَذَا مِنْ حَدِيثِهِ عَنْهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس بیماری میں مبتلاء ہوئے جس میں آپ کا وصال ہو گیا تھا تو اسی دوران سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آپ کو بلانے کے لئے آئے دو مرتبہ کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے بلال! تم نے دو مرتبہ تبلیغ کر دی ہے جو شخص چاہے وہ نماز ادا کر لے اور جو شخص چاہے وہ ترک کر دے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ پھر آپ کے پاس آئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں نماز کون پڑھائے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابوبکر سے کہو کہ لوگوں کو نماز پڑھائے، جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آگے بڑھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے پردہ ہٹایا گیا راوی کہتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھا تو آپ کا چہرہ مبارک) سفید ورق کی طرح محسوس ہو رہا تھا آپ کے جسم پر چادر موجود تھی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پیچھے ہٹنے لگے۔ انہوں نے یہ گمان کیا کہ شاید آپ تشریف لانے لگے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو اشارہ کیا کہ وہ کھڑے رہیں اور نماز پڑھائیں، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو نماز پڑھائی اس کے بعد ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دیکھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سفیان بن حسین ہے، اور وہ زہری کے بارے میں ضعیف ہے، اور یہ حدیث ان روایات میں سے جو اس نے زہری کے حوالے سے نقل کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8933]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (202/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12680»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8934
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: مَرِضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ". فَقَالَتْ عَائِشَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَبِي رَجُلٌ رَقِيقٌ. فَقَالَ:" مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ فَإِنَّكُنَّ صَوَاحِبُاتُ يُوسُفَ". فَأَمَّ أَبُو بَكْرٍ النَّاسَ وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَيٌّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بریده رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہو گئے آپ نے ارشاد فرمایا: ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے والد ایک نرم دل شخص ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے تم سیدنا یوسف علیہ السلام والی خواتین کی طرح ہو پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو نماز پڑھائی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم زندہ تھے (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو نماز پڑھائی)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8934]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8934]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (361/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22551»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8935
وَعَنْ سَالِمِ بْنِ عُبَيْدٍ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ الصُّفَّةِ - قَالَ: أُغْمِيَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَرَضِهِ فَأَفَاقَ فَقَالَ:" حَضَرَتِ الصَّلَاةُ؟" قُلْنَا: نَعَمْ. قَالَ:" مُرُوا بِلَالًا فَلْيُؤَذِّنْ، وَمُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ". فَقَالَتْ عَائِشَةُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -: إِنْ أَبِي رَجُلٌ أَسِيفٌ، فَلَوْ أَمَرْتَ غَيْرَهُ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ. ثُمَّ أُغْمِيَ عَلَيْهِ فَأَفَاقَ فَقَالَ:" هَلْ حَضَرَتِ الصَّلَاةُ؟" قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: مُرُوا بِلَالًا فَلْيُؤَذِّنْ، وَمُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ". فَقَالَتْ عَائِشَةُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -: إِنَّ أَبِي رَجُلٌ أَسِيفٌ، فَلَوْ أَمَرْتَ غَيْرَهُ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ.
ثُمَّ أُغْمِيَ عَلَيْهِ فَأَفَاقَ فَقَالَ:" أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ؟" قُلْنَا: نَعَمْ. قَالَ:" ائْتُونِي بِإِنْسَانٍ أَعْتَمِدُ عَلَيْهِ". فَجَاءَهُ بُرَيْدَةُ وَإِنْسَانٌ آخَرُ، فَاعْتَمَدَ عَلَيْهِمَا فَأَتَى الْمَسْجِدَ فَدَخْلَهُ وَأَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يُصَلِّي بِالنَّاسِ، فَذَهَبَ أَبُو بَكْرٍ يَتَنَحَّى فَمَنَعَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُجْلِسَ إِلَى جَنْبِ أَبِي بَكْرٍ حَتَّى فَرَغَ مِنْ صِلَاتِهِ، فَقُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ عُمَرُ: لَا أَسْمَعُ أَحَدًا يَقُولُ مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا ضَرَبْتُهُ بِالسَّيْفِ.
فَأَخَذَ أَبُو بَكْرٍ بِذِرَاعِي فَاعْتَمَدَ عَلَيَّ، وَقَامَ يَمْشِي حَتَّى جِئْنَا فَقَالَ: أَوْسِعُوا فَأَوْسَعُوا لَهُ، فَأَكَبَّ عَلَيْهِ وَمَسَّهُ قَالَ: إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُمْ مَيِّتُونَ. قَالُوا: يَا صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: نَعَمْ. فَعَلِمُوا أَنَّهُ كَمَا قَالَ، قَالُوا: يَا صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: نَعَمْ. [ قَالُوا: كَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْهِ؟ قَالَ ] يَدْخُلُ قَوْمٌ فَيُكَبِّرُونَ وَيَدْعُونَ وَيُصَلُّونَ، ثُمَّ يَنْصَرِفُونَ وَيَجِئُ آخَرُونَ حَتَّى يَفْرُغُوا.
قَالُوا: يَا صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَيُدْفَنُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالُوا: وَأَيْنَ يُدْفَنُ؟ قَالَ: حَيْثُ قُبِضَ فَإِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لَمْ يَقْبِضْهُ إِلَّا فِي بُقْعَةٍ طَيِّبَةٍ، فَعَلِمُوا أَنَّهُ كَمَا قَالَ، ثُمَّ قَامَ فَقَالَ: عِنْدَكُمْ صَاحِبُكُمْ، فَأَمَرَهُمْ يُغَسِّلُونَهُ ثُمَّ خَرَجَ، وَاجْتَمَعَ الْمُهَاجِرُونَ يَتَشَاوَرُونَ، فَقَالُوا: انْطَلِقُوا إِلَى إِخْوَانِنَا مِنَ الْأَنْصَارِ، فَإِنَّ لَهُمْ فِي هَذَا الْأَمْرِ نَصِيبًا فَانْطَلَقُوا فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: مِنَّا أَمِيرٌ، وَمِنْكُمْ أَمِيرٌ، فَأَخَذَ عُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - بِيَدِ أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ: أَخْبِرُونِي مِنْ لَهُ هَذِهِ الثَّلَاثُ؟ ثَانِي اثْنَيْنِ إِذْ هُمَا فِي الْغَارِ) [ مَنْ هُمَا؟ ] (إِذْ يَقُولُ لِصَاحِبِهِ لَا تَحْزَنْ) مَنْ صَاحِبُهُ؟ (إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا) ، فَأَخَذَ بِيَدِ أَبِي بَكْرٍ فَضَرَبَ عَلَيْهَا، وَقَالَ لِلنَّاسِ: بَايِعُوهُ فَبَايَعُوهُ بَيْعَةً حَسَنَةً جَمِيلَةً.
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

سیدنا سالم بن عبید رضی اللہ عنہ جو اصحاب صفہ میں سے ہیں وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کے دوران آپ پر بے ہوشی طاری ہوئی آپ کو ہوش آیا تو آپ نے دریافت کیا: نماز کا وقت ہو گیا ہے؟ ہم نے عرض کی: جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلال سے کہو کہ وہ اذان دے اور ابوبکر کو کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھا دے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میرے والد ایک نرم دل شخص ہیں اگر آپ ان کی بجائے کسی اور کو نماز پڑھانے کی ہدایت کریں، تو یہ مناسب ہو گا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر بے ہوشی طاری ہوئی، جب آپ کو ہوش آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کیا نماز کا وقت ہو گیا ہے میں نے عرض کی: جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلال سے کہو کہ وہ اذان دے اور ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: میرے والد ایک نرم دل شخص ہیں اگر آپ ان کی بجائے کسی اور کو نماز پڑھانے کا حکم دیدیں، تو یہ مناسب ہو گا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر بے ہوشی طاری ہو گئی پھر جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہوش آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کیا نماز قائم ہو چکی ہے ہم نے عرض کی: جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے پاس کسی شخص کو لے کے آؤ جس سے میں ٹیک لگاؤں سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ اور ایک شخص آپ کے پاس آئے، تو آپ نے ان دونوں پر ٹیک لگائی اور آپ مسجد میں تشریف لے آئے، جب آپ مسجد میں داخل ہوئے، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پیچھے ہٹنے لگے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں منع کر دیا آپ کو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پہلو میں بٹھا دیا گیا یہاں تک کہ وہ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے پھر جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہ کہا: میں کسی شخص کو یہ کہتے ہوئے نہ سنوں کہ اللہ کے رسول کا انتقال ہو گیا ہے اگر میں نے کسی کو سنا تو اسے تلوار مار دوں گا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ میری کلائی پکڑ کر آئے انہوں نے میرے ساتھ ٹیک لگائی ہوئی تھی وہ چلتے ہوئے آئے انہوں نے کہا: تم لوگ گنجائش کرو تم لوگ ان کے لئے گنجائش کرو پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جھک گئے آپ کو چھوا اور بولے: آپ کا وصال ہو گیا ہے، اور لوگ بھی مر جائیں گے لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول کے ساتھی! کیا اللہ کے رسول کا انتقال ہو گیا ہے؟ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں، تو لوگوں کو پتہ چل گیا کہ جیسے یہ کہہ رہے ہیں ویسا ہی ہے لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول کے ساتھی! کیا ہم اللہ کے رسول کی نماز جنازہ ادا کریں؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! لوگوں نے کہا: ہم آپ کی نماز جنازہ کیسے ادا کریں؟ انہوں نے فرمایا: کچھ لوگ اندر آئیں وہ تکبیر کہیں دعا کریں اور درود پڑھیں وہ باہر چلے جائیں یہاں تک کہ سب لوگ فارغ ہو جائیں لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول کے ساتھی! کیا اللہ کے رسول کو دفن کیا جائے گا؟ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں لوگوں نے دریافت کیا: انہیں کہاں دفن کیا جائے گا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بتایا اسی جگہ جہاں ان کا انتقال ہوا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے انہیں پاکیزہ جگہ پر ہی وفات دی ہے، تو لوگوں کو یہ پتہ چل گیا کہ ویسا ہی ہو گا جیسے انہوں نے بیان کیا ہے پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، اور انہوں نے کہا: تمہارے آقا تمہارے پاس ہیں پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو حکم دیا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دیں وہ چلے گئے مہاجرین مشورہ کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے ان لوگوں نے کہا: تم لوگ ہمارے ساتھ انصاری بھائیوں کی طرف چلو کیونکہ اس معاملہ میں ان کا بھی حصہ ہو گا وہ لوگ گئے انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کہا: ایک امیر ہم میں سے ہو گا، اور ایک امیر تم میں سے ہو گا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوبکر کا ہاتھ پکڑا اور بولے: تم لوگ مجھے بتاؤ کہ کس شخص میں یہ تین خصوصیات ہیں وہ دو افراد میں سے ایک ہو کہ جب وہ دونوں غار میں تھے، تو وہ دونوں کون تھے جس نے اپنے ساتھی سے کہا: تم غمگین نہ ہو تو وہ ساتھی کون تھا (اور یہ بھی فرمایا:) بے شک اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا ہاتھ انہوں نے پکڑا اور لوگوں سے فرمایا ان کی بیعت کرو تو لوگوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی عمدہ طریقے سے بیعت کر لی۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8935]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8935]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6367)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8936
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: لَمَّا قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتِ الْأَنْصَارُ: مِنَّا أَمِيرٌ وَمِنْكُمْ أَمِيرٌ، فَأَتَاهُمْ عُمَرُ فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ أَبَا بَكْرٍ أَنْ يَؤُمَّ بِالنَّاسِ، فَأَيُّكُمْ تَطِيبُ نَفْسُهُ أَنْ يَتَقَدَّمَ أَبَا بَكْرٍ؟ قَالُوا: نَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ نَتَقَدَّمَ أَبَا بَكْرٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ أَبِي النُّجُودِ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ أَبِي النُّجُودِ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا تو انصار نے کہا: ایک امیر ہم میں سے ہو گا، اور ایک امیر تم میں سے ہو گا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے، اور بولے: کیا تم لوگ یہ بات نہیں جانتے ہو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو یہ حکم دیا تھا کہ وہ لوگوں کی امامت کریں، تو تم میں سے کون اس بات سے خوش ہو گا کہ وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے آگے بڑھ جائے؟ ان لوگوں نے کہا: ہم اس بات سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں کہ ہم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے آگے بڑھیں۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن ابونجود ہے، اور وہ ثقہ ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8936]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (3765)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3756»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن