الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ الْخُلَفَاءِ الْأَرْبَعَةِ
چار خلفاء کا بیان
حدیث نمبر: 8937
وَعَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ قَالَ: قَالَ عُمَرُ لِأَبِي عُبَيْدَةَ: ابْسُطْ يَدَكَ حَتَّى أُبَايِعَكَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَنْتَ أَمِينُ هَذِهِ الْأُمَّةِ". فَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ: مَا كُنْتُ لِأَتَقَدَّمَ بَيْنَ يَدَيْ رَجُلٍ أَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَؤُمَّنَا فَأَمَّنَا حَتَّى مَاتَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ أَبَا الْبَخْتَرِيِّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُمَرَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ أَبَا الْبَخْتَرِيِّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُمَرَ.
ابوبختری بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ اپنا ہاتھ آگے بڑھائیں تاکہ میں آپ کی بیعت کر لوں کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”یہ اس امت کا امین ہے“۔ تو سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں ایسے شخص سے آگے نہیں بڑھوں گا جسے اللہ کے رسول نے یہ حکم دیا تھا کہ وہ ہماری امامت کرے اور وہ اللہ کے رسول کے وصال تک ہماری امامت کرتا رہا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ ابوبختری نامی راوی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8937]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ ابوبختری نامی راوی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8937]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (233)، أخرجه مسند أحمد برقم: 235»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 8938
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: لَمَّا تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَامَ خُطَبَاءُ الْأَنْصَارِ فَقَالُوا: يَا مَعْشَرَ الْمُهَاجِرِينَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا بَعَثَ رَجُلًا مِنْكُمْ قَرَنَهُ بِرَجُلٍ مِنَّا، فَنَحْنُ نَرَى أَنْ يَلِيَ هَذَا الْأَمْرَ رَجُلَانِ رَجُلٌ مِنَّا وَرَجُلٌ مِنْكُمْ، فَقَامَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَكُنَّا أَنْصَارَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَحْنُ أَنْصَارُ مَنْ يَقُومُ مَقَامَهُ. فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا مِنْ حَيٍّ يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ وَثَبَّتَ قَائِلَكُمْ، وَاللَّهِ لَوْ قُلْتُمْ غَيْرَ ذَلِكَ مَا صَالَحْنَاكُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تو انصار کے خطیب کھڑے ہوئے اور بولے: اے مہاجرین کے گروہ! اللہ کے رسول جب بھی تم میں سے کسی شخص کو کہیں بھیجتے تھے، تو اس کے ساتھ ہم میں سے کسی شخص کو بھی بھیجتے تھے، تو ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس معاملے کے نگران دو آدمی بنیں گے ایک فرد ہم میں سے ہو گا، اور ایک فرد تم میں سے ہو گا، تو سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، اور بولے: بے شک اللہ کے رسول کا تعلق مہاجرین سے تھا، اور ہم اللہ کے رسول کے مددگار ہیں، تو جو شخص آپ کا قائم مقام ہو گا، تو ہم اس کے بھی مددگار ہوں گے، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے انصار کے گروہ! اللہ تعالیٰ تمہیں جزائے خیر عطا کرے اور تمہارے کہنے والے کو ثابت قدم رکھے اللہ کی قسم! اگر تم اس کے علاوہ کوئی اور بات کہتے تو ہم نے تمہارے ساتھ مصالحت نہیں کرنی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8938]
یہ روایت امام طبرانی اور امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8938]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4785) اخرجه احمد فى المسند (1855)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21107، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8523، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4633»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8939
وَعَنْ عِيسَى بْنِ عَطِيَّةَ قَالَ: قَامَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ الْغَدَ - حِينَ بُويِعَ - فَخَطَبَ النَّاسَ فَقَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي قَدْ أَقَلْتُكُمْ رَأْيَكُمْ، إِنِّي لَسْتُ بِخَيْرِكُمْ فَبَايِعُوا خَيْرَكُمْ، فَقَامُوا إِلَيْهِ فَقَالُوا: يَا خَلِيفَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْتَ وَاللَّهِ خَيْرُنَا. فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ النَّاسَ دَخَلُوا فِي الْإِسْلَامِ طَوْعًا وَكَرْهًا، فَهُمْ عُوَّادُ اللَّهِ وَجِيرَانُ اللَّهِ، فَإِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ لَا يَطْلُبَنَّكُمُ اللَّهُ بِشَيْءٍ مِنْ ذِمَّتِهِ فَافْعَلُوا، إِنَّ لِي شَيْطَانًا يَحْضُرُنِي فَإِذَا رَأَيْتُمُونِي فَأَجِيبُونِي، لَا أُمَثِّلُ بِأَشْعَارِكُمْ وَأَبْشَارِكُمْ، يَا أَيُّهَا النَّاسُ تَفَقَّدُوا ضَرَائِبَ عُلَمَائِكُمْ، إِنَّهُ لَا يَنْبَغِي لِلَحْمٍ نَبَتَ مَنْ سُحْتٍ أَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ، أَلَا وَرَاعُونِي بِأَنْصَارِكُمْ، فَإِنِ اسْتَقَمْتُ فَاتَّبِعُونِي وَإِنْ زُغْتُ فَقَوِّمُونِي، وَإِنْ أَطَعْتُ اللَّهَ فَأَطِيعُونِي، وَإِنْ عَصَيْتُ اللَّهَ فَاعْصُونِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ سُلَيْمَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَعِيسَى بْنُ عَطِيَّةَ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ سُلَيْمَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَعِيسَى بْنُ عَطِيَّةَ لَمْ أَعْرِفْهُ.
عیسیٰ بن عطیہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بیعت کر لی گئی، تو اس کے اگلے دن وہ کھڑے ہوئے انہوں نے لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: اے لوگو! میں تمہاری رائے تمہیں واپس کر دیتا ہوں میں تم میں سے سب سے بہتر نہیں ہوں تم اپنے میں سے سب سے بہتر شخص کی بیعت کر لو تو لوگ ان کے سامنے ہو گئے، اور بولے: اے اللہ کے رسول کے خلیفہ! اللہ کی قسم! آپ ہم میں سب سے بہتر ہیں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے لوگو! دوسرے لوگ اسلام میں رضامندی کے ساتھ یا زبردستی داخل ہو گئے ہیں، تو یہ اللہ تعالیٰ کے مہمان اور اس کے پڑوسی ہیں اگر تم سے ہو سکے، تو تم اس چیز کا دھیان رکھنا کہ اللہ تعالیٰ اپنے ذمہ کے حوالے سے تم سے کوئی حساب نہ لے، میرے ساتھ ایک شیطان ہوتا ہے جو میرے پاس آ جاتا ہے، جب تم مجھے دیکھو تو مجھے جواب دو میں تمہارے بالوں اور تمہاری کھالوں کا مثلہ نہیں کروں گا، اے لوگو! اپنے علماء (یا شاید عمال، یعنی ریاستی اہل کاروں) کی کوتاہیوں کا خیال رکھو، کیونکہ جس گوشت کی نشو و نما حرام پر ہوئی ہو، اس کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ جنت میں جائے، خبردار! تم اپنے مددگاروں کے ذریعے میری دیکھ بھال کرنا اگر میں ٹھیک رہوں، تو تم میری پیروی کرنا اور اگر میں بھٹک جاؤں، تو مجھے سیدھا کر دینا اگر میں اللہ کی اطاعت کروں، تو تم میری اطاعت کرنا اور اگر میں اللہ کی نافرمانی کروں، تو تم میری نافرمانی کرنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن سلیمان ہے، اور وہ ضعیف ہے، اور ایک راوی عیسیٰ بن عطیہ ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8939]

إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8940
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: إِنِّي لَجَالِسٌ عِنْدَ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ خَلِيفَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ وَفَاتِهِ بِشَهْرٍ - قَالَ: فَذَكَرَ قِصَّةً - فَنُودِيَ فِي النَّاسِ: إِنَّ الصَّلَاةَ جَامِعَةٌ وَهِيَ أَوَّلُ صَلَاةٍ فِي الْمُسْلِمِينَ نُودِيَ فِي النَّاسِ أَنَّ الصَّلَاةَ جَامِعَةٌ فَاجْتَمَعَ النَّاسُ، فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ - شَيْئًا صُنِعَ لَهُ كَانَ يَخْطُبُ عَلَيْهِ، وَهِيَ أَوَّلُ خُطْبَةٍ فِي الْإِسْلَامِ - قَالَ: فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ وَلَوَدِدْتُ أَنَّ هَذَا كَفَانِيهِ غَيْرِي، وَلَئِنْ أَخَذْتُمُونِي بِسُنَّةِ نَبِيِّكُمْ مَا أُطِيقُهَا إِنْ كَانَ لَمَعْصُومًا مِنَ الشَّيْطَانِ، وَإِنْ كَانَ لَيَنْزِلُ عَلَيْهِ الْوَحْيُ مِنَ السَّمَاءِ..
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ الْبَجَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ الْبَجَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا جو اللہ کے رسول کے خلیفہ تھے، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے ایک ماہ بعد کی بات ہے اس کے بعد راوی نے پورا واقعہ ذکر کیا ہے جس میں یہ ہے کہ لوگوں کے درمیان اعلان کیا گیا نماز اکٹھا کرنے والی ہے یہ مسلمانوں میں پہلی نماز تھی جس کے لئے لوگوں میں یہ اعلان کیا گیا کہ نماز اکٹھا کرنے والی ہے لوگ اکٹھے ہو گئے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ منبر پر چڑھے وہ ایک ایسی چیز تھی، جو ان کے لئے تیار کی گئی تھی جس پر وہ کھڑے ہو کر خطبہ دیتے یہ اسلام میں پہلا خطبہ تھا انہوں نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کرنے کے بعد ارشاد فرمایا: اے لوگو! میری یہ خواہش ہے کہ یہ کام میری بجائے کوئی اور کر لے اگر تم اپنے نبی کی سنت کے حوالے سے میری گرفت کرتے ہو تو میں اس کی طاقت نہیں رکھتا کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شیطان سے محفوظ تھے پھر یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر آسمان سے وحی بھی نازل ہوتی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن مسیب بجلی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8940]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن مسیب بجلی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8940]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (80)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8941
وَعَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ: قِيلَ لِأَبِي بَكْرٍ: يَا خَلِيفَةَ اللَّهِ. قَالَ: أَنَا خَلِيفَةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا رَاضٍ بِهِ [ وَأَنا رَاضٍ بِهِ، وَأَنَا رَاضٍ بِهِ ] ..
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ لَمْ يُدْرِكِ الصِّدِّيقَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ لَمْ يُدْرِكِ الصِّدِّيقَ.
ابن ابوملیکہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہا: گیا: اے اللہ کے خلیفہ! تو انہوں نے فرمایا: میں اللہ کے رسول کا خلیفہ ہوں، اور میں اس بات سے راضی ہوں میں اس بات سے راضی ہوں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ ابن ابوملیکہ نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8941]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (59)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 8942
وَعَنْ قَيْسٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي حَازِمٍ - قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ وَبِيَدِهِ عَسِيبُ نَخْلٍ وَهُوَ [ يُجْلِسُ النَّاسَ ] يَقُولُ: اسْمَعُوا وَأَطِيعُوا لِخَلِيفَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ مَوْلًى لِأَبِي بَكْرٍ - يُقَالُ لَهُ: سَدِيدٌ - بِصَحِيفَةٍ فَقَرَأَهَا عَلَى النَّاسِ قَالَ: يَقُولُ أَبُو بَكْرٍ: اسْمَعُوا وَأَطِيعُوا لِمَنْ فِي هَذِهِ الصَّحِيفَةِ فَوَاللَّهِ مَا أَلَوْتُكُمْ، قَالَ قَيْسٌ: فَرَأَيْتُ عُمَرَ بَعْدَ ذَلِكَ عَلَى الْمِنْبَرِ..
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا ان کے ہاتھ میں کھجور کی شاخ تھی اور وہ لوگوں کو بٹھا رہے تھے اور یہ کہہ رہے تھے: اللہ کے رسول کے خلیفہ کی بات سنو اور فرمانبرداری کرو! سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا غلام آیا جس کا نام سدید تھا وہ ایک صحیفہ لے کے آیا وہ اس نے لوگوں کے سامنے پڑھا اور کہا: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ فرما رہے ہیں: اس صحیفے میں جس کا نام مذکور ہے تم نے اس کی بات سننی ہے، اور اطاعت کرنی ہے اللہ کی قسم! میں نے تم لوگوں کے بارے میں کوئی کوتاہی نہیں کی، قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: اس کے بعد میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو منبر پر دیکھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8942]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8942]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (259)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8943
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا عَائِشَةُ لَوْ كَانَ عِنْدَنَا مَنْ يُحَدِّثُنَا". قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا أَبْعَثُ إِلَى أَبِي بَكْرٍ؟ فَسَكَتَ ثُمَّ قَالَ:" لَوْ كَانَ عِنْدَنَا مَنْ يُحَدِّثُنَا". قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا أَبْعَثُ إِلَى عُمَرَ؟ فَسَكَتَ قَالَتْ: ثُمَّ دَعَا وَصِيفًا بَيْنَ يَدَيْهِ فَسَارَّهُ فَذَهَبَ، قَالَتْ: فَإِذَا عُثْمَانُ يَسْتَأْذِنُ فَأَذِنَ لَهُ فَدَخَلَ، فَنَاجَاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَوِيلًا ثُمَّ قَالَ"" يَا عُثْمَانُ إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُقَمِّصُكَ قَمِيصًا، فَإِنْ أَرَادَكَ الْمُنَافِقُونَ عَلَى خَلْعِهِ فَلَا تَخْلَعْهُ وَلَا كَرَامَةَ" يَقُولُهَا مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھی آپ نے ارشاد فرمایا: اے عائشہ! کاش ہمارے پاس کوئی ایسا فرد ہوتا جو ہمارے ساتھ بات چیت کرتا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجوا دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کاش ہمارے پاس کوئی فرد ہوتا جو ہمارے ساتھ بات چیت کرتا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو پیغام نہ بھیجوا دوں؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ملازم کو بلوایا اور اس کے ساتھ سرگوشی میں کوئی بات چیت کی وہ چلا گیا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اندر آنے کی اجازت مانگی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دیدی وہ اندر آ گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خاصی دیر تک پست آواز میں ان کے ساتھ بات چیت کی پھر آپ نے فرمایا: اے عثمان! اللہ تعالیٰ تمہیں ایک قمیص پہنائے گا منافقین اسے اتروانے کا ارادہ کریں گے، تو تم اسے نہ اتارنا اس میں کوئی کرامت نہیں ہے یہ بات آپ نے دو مرتبہ یا شاید تین مرتبہ ارشاد فرمائی
۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فرج بن فضالہ ہے جس کی، توثیق کی گئی ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8943]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (75/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23945»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8944
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ أَنَّ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ لِلسِّتَّةِ الَّذِينَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عَنْهُمْ رَاضٍ قَالَ: بَايِعُوا لِمَنْ بَايَعَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَإِنْ أَبَى فَاضْرِبُوا عُنُقَهُ..
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْ أَوَّلِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ. وَزَيْدٌ لَمْ يُدْرِكْ عُمَرَ، وَوَلَدُهُ عَبْدُ اللَّهِ وَثَّقَهُ مَعْنُ بْنُ عِيسَى وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.

زید بن اسلم بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان چھ افراد کے بارے میں یہ فرمایا: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے تشریف لے گئے تھے، تو آپ ان سے راضی تھے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ جس کی بیعت کر لے تم اس کی بیعت کر لینا اگر کوئی انکار کرے، تو اس کی گردن اڑا دینا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس روایت کا ابتدائی حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ زید نامی راوی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے اس کے بیٹے عبداللہ کو معن بن عیسیٰ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8944]

حدیث نمبر: 8945
وَعَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ: كَيْفَ بَايَعْتُمْ عُثْمَانَ وَتَرَكْتُمْ عَلِيًّا؟ قَالَ: مَا ذَنْبِي؟ قَدْ بَدَأْتُ بِعَلِيٍّ فَقُلْتُ: أُبَايِعُكَ عَلَى كِتَابِ اللَّهِ وَسُنَّةِ رَسُولِهِ وَسِيرَةِ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ؟ قَالَ: فَقَالَ: فِيمَا اسْتَطَعْتُ؟ قَالَ: ثُمَّ عَرَضْتُهَا عَلَى عُثْمَانَ فَقَبِلَهَا.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَفِيهِ سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَفِيهِ سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
ابووائل بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ لوگوں نے کیسے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی بیعت کر لی اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو چھوڑ دیا؟ انہوں نے فرمایا: میرا کیا قصور ہے؟ میں نے علی سے آغاز کیا اور میں نے کہا: میں آپ کی اس شرط پر بیعت کروں گا کہ آپ اللہ کی کتاب اس کے رسول کی سنت اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے طریقے پر عمل پیرا رہیں گے، تو انہوں نے کہا: جہاں تک مجھ سے ہو سکے گا (میں عمل کروں گا) سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: پھر میں نے اسی بات کی پیشکش سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو کی، تو انہوں نے اسے قبول کر لیا (یعنی یہ کہا: میں ایسا ہی کروں گا)۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سفیان بن وکیع ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8945]
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سفیان بن وکیع ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8945]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8946
وَعَنْ فَضَالَةَ بْنِ أَبِي فَضَالَةَ - وَكَانَ أَبُو فَضَالَةَ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ - قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ أَبِي عَائِدًا لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ فِي مَرَضٍ أَصَابَهُ ثَقُلَ مِنْهُ، فَقَالَ لَهُ أَبِي: مَا يُقِيمُكَ بِمَنْزِلِكَ هَذَا؟ لَوْ أَصَابَكَ أَجَلُكَ لَمْ تَلِكَ إِلَّا أَعْرَابُ جُهَيْنَةَ، تُحْمَلُ إِلَى الْمَدِينَةِ فَإِنْ أَصَابَكَ أَجَلُكَ وَلِيَكَ أَصْحَابُكَ وَصَلَّوْا عَلَيْكَ، قَالَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَهِدَ إِلَيَّ أَنِّي:" لَا أَمُوتُ حَتَّى أُؤَمَّرَ، ثُمَّ تُخْضَبَ هَذِهِ - يَعْنِي لِحْيَتَهُ - مِنْ هَذِهِ - يَعْنِي هَامَتَهُ -" فَقُتِلَ وَقُتِلَ أَبُو فَضَالَةَ مَعَ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ [ يَوْمَ صِفِّينَ ] .
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُقَيْلٍ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُقَيْلٍ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
فضالہ بن ابوفضالہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوفضالہ رضی اللہ عنہ کا شمار اہل بدر میں ہوتا ہے وہ بیان کرتے ہیں: میں اپنے والد (سیدنا ابوفضالہ رضی اللہ عنہ) کے ساتھ سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کی عیادت کرنے کے لئے گیا یہ ان کی اس بیماری کے دوران کی بات ہے جو شدید ہو چکی تھی میرے والد نے ان سے کہا: آپ اس جگہ پر کیوں ٹھہرے ہوئے ہیں، اگر آپ کا انتقال ہو گیا تو جہینہ قبیلے کے بدوہی آپ کی دیکھ بھال کریں گے آپ خود کو اٹھوا کر مدینہ منورہ لے جائیں کیونکہ اگر آپ کا وصال مدینہ میں ہوا تو آپ کے ساتھی آپ کی دیکھ بھال کریں گے اور آپ کی نماز جنازہ ادا کریں گے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے عہد لیا تھا کہ میں اس وقت تک نہیں مروں گا، جب تک میں امیر نہیں بن جاتا اور پھر اس کو (سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنی داڑھی کی طرف اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی) اس سے (یعنی سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنے سر کی طرف اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی یعنی میری داڑھی کو میرے سر کے خون سے) رنگین کر دیا جائے گا (راوی کہتے ہیں:) (بعد میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ بھی شہید ہوئے، اور سیدنا ابوفضالہ رضی اللہ عنہ بھی جنگ صفین کے موقع پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے۔ یہ راوی حسن الحدیث ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8946]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے۔ یہ راوی حسن الحدیث ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8946]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (802)، أخرجه مسند أحمد برقم: 804»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن