🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

6. بَابُ الْخِلَافَةِ فِي قُرَيْشٍ وَالنَّاسُ تَبَعٌ لَهُمْ .
خلافت کا قریش میں ہونا اور لوگوں، ان کے پیروکار ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8983
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى بَابِ الْبَيْتِ لِبَيْتٍ فِيهِ نَفَرٌ مِنْ قُرَيْشٍ فَقَالَ وَأَخَذَ بِعَضَادَتَيِ الْبَابِ فَقَالَ:" هَلْ فِي الْبَيْتِ إِلَّا قُرَشِيٌّ؟" قَالَ: فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ غَيْرُ فُلَانِ ابْنِ أُخْتِنَا فَقَالَ:" ابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ" ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ هَذَا الْأَمْرَ فِي قُرَيْشٍ مَا [ دَامُوا ] إِذَا اسْتُرْحِمُوا رَحِمُوا، وَإِذَا حَكَمُوا عَدَلُوا وَإِذَا قَسَّمُوا أَقْسَطُوا، فَمَنْ لَمْ يَفْعَلْ ذَلِكَ مِنْهُمْ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ، لَا يُقْبَلُ مِنْهُ صَرْفٌ وَلَا عَدْلٌ".
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ:" ابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ" فَقَطْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک گھر کے دروازے پر کھڑے ہوئے اس گھر میں قریش سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد موجو تھے راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دروازے کے کواڑوں کو پکڑا اور ارشاد فرمایا: کیا گھر میں صرف قریشی افراد موجود ہیں؟ عرض کی گئی: یا رسول اللہ! ہمارا ایک بھانجا ہے جو قریشی نہیں ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قوم کا بھانجا ان کا ایک فرد ہوتا ہے پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”یہ معاملہ (یعنی حکومت) قریش میں رہے گی جب تک وہ اس حال میں رہیں گے، کہ جب ان سے رحم مانگا جائے، تو وہ رحم کریں جب فیصلہ دیں، تو عدل سے کام لیں جب تقسیم کریں، تو انصاف سے کام لیں ان میں سے جو فرد ایسا نہیں کرے گا اس پر اللہ تعالیٰ فرشتوں اور انسانوں سب کی لعنت ہو گی اس شخص کی کوئی فرض یا نفل عبادت قبول نہیں ہو گی“۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابوداؤد نے اس روایت میں سے صرف یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”قوم کا بھانجا ان کا ایک فرد ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8983]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1582) اخرجه احمد فى المسند (396/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19047»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8984
وَعَنْ ذِي مِخْبَرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَانَ هَذَا الْأَمْرُ فِي حِمْيَرَ فَنَزَعَهُ اللَّهُ مِنْهُمْ، فَجَعَلَهُ فِي قُرَيْشٍ وَفِي وَسَ يَ عُ و دُ إِ لَ يْ هِ مْ".
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: كَذَا هُوَ فِي كِتَابِ أَبِي مُقَطَّعٌ، وَحَيْثُ حَدَّثَنَا بِهِ تَكَلَّمَ بِهِ عَلَى الِاسْتِوَاءِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارِ الْحُرُوفِ، وَرِجَالُهُمْ ثِقَاتٌ.
سیدنا ذومخبر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”یہ معاملہ (یعنی حکومت) حمیر میں تھی، پھر اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں سے اسے الگ کر دیا اور اسے قریش میں رکھ دیا اور یہ عنقریب ان کی طرف لوٹ جائے گی“۔ عبداللہ کہتے ہیں: میری والد کی تحریر میں یہ الفاظ اسی طرح الگ الگ ذکر ہوئے ہیں لیکن جب وہ ہمیں یہ حدیث بیان کرتے تھے، تو یہ پورا جملہ صحیح بولتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے اسے حروف کے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے ان کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8984]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (4227) اخرجه احمد فى المسند (91/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16386، وأخرجه فتح الباري برقم: 3309»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8985
وَعَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي جُبَيْرُ بْنُ نُفَيْرٍ، وَكَثِيرُ بْنُ مُرَّةَ، وَعَمْرُو بْنُ الْأَسْوَدِ، وَالْمِقْدَامُ بْنُ مَعْدِ يَكْرِبَ، وَأَبُو أُمَامَةَ: أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَمَا هَذَا الْأَمْرُ إِلَّا فِي قَوْمِكَ؟ قَالَ:" بَلَى". قَالَ: فَوَصِّهِمْ بِنَا. فَقَالَ لِقُرَيْشٍ:" إِنِّي أُحَذِّرُكُمُ اللَّهَ أَنْ تَشُقُّوا عَلَى أُمَّتِي مِنْ بَعْدِي". ثُمَّ قَالَ لِلنَّاسِ:" سَيَكُونُ مِنْ بَعْدِي أُمَرَاءُ فَأَدُّوا إِلَيْهِمْ طَاعَتَهُمْ، فَإِنَّ الْأَمِيرَ مِثْلُ الْمِجَنِّ يُتَّقَى بِهِ، فَإِنْ صَلُحُوا وَاتَّقَوْا وَأَمَرُوكُمْ بِخَيْرٍ، وَإِنْ أَسَاؤُوا وَأَمَرُوكُمْ بِهِ، فَعَلَيْهِمْ وَأَنْتُمْ مِنْهُ بَرَآءٌ" فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
شریح بن عبید بیان کرتے ہیں: جبیر بن نفیر، کثیر بن مرہ، عمرو بن اسود، سیدنا مقدام بن معدیکرب اور سیدنا ابوامامہ نے مجھے یہ بات بیان کی ہے: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا یہ معاملہ صرف آپ کی قوم میں رہے گا؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں! اس نے عرض کی: پھر ان لوگوں کو ہمارے بارے میں وصیت کر دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش سے فرمایا میں تم لوگوں کو اس بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرنے کی تلقین کرتا ہوں کہ تم میرے بعد میری امت کو مشقت کا شکار کرو پھر آپ نے لوگوں سے فرمایا: عنقریب میرے بعد ایسے حکمران آئیں گے کہ تم ان کی اطاعت کرنا کیونکہ امیر کی مثال ڈھال کی طرح ہوتی ہے جس کے ذریعے بچاؤ کیا جاتا ہے اگر وہ ٹھیک رہیں اور پرہیز گاری اختیار کریں اور بھلائی کا حکم دیں، تو ٹھیک ہے، اور اگر وہ برائی کریں اور تمہیں برائی کا حکم دیں، تو ان پر (اس کا وبال ہو گا) اور تم اس سے لاتعلق ہو گے“ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن عیاش ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8985]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7515»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8986
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ مِلْحَةَ الْمُزَنِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ قَاعِدًا مَعَهُمْ فَدَخَلَ بَيْتَهُ فَقَالَ:" ادْخُلُوا عَلَيَّ وَلَا يَدْخُلُ عَلَيَّ إِلَّا قُرَشِيٌّ" فَتَسَالَّلْتُ فَدَخَلْتُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ هَلْ مَعَكُمْ أَحَدٌ لَيْسَ مِنْكُمْ؟" قَالُوا: نُخْبِرُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ بِآبَائِنَا أَنْتَ وَأُمَّهَاتِنَا مَعَنَا ابْنُ الْأُخْتِ وَالْمَوْلَى فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حَلِيفُ الْقَوْمِ مِنْهُمْ، وَابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ، يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ إِنَّكُمُ الْوُلَاةُ بَعْدِي لِهَذَا الْأَمْرِ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ، (وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا) (وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ تَفَرَّقُوا وَاخْتَلَفُوا مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْبَيِّنَاتُ (وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ حُنَفَاءَ وَيُقِيمُوا الصَّلَاةَ وَيُؤْتُوا الزَّكَاةَ وَذَلِكَ دِينُ الْقَيِّمَةِ) يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ احْفَظُونِي فِي أَصْحَابِي وَأَبْنَائِهِمْ وَأَبْنَاءِ أَبْنَائِهِمْ رَحِمَ اللَّهُ الْأَنْصَارَ وَأَبْنَاءَ الْأَنْصَارِ وَأَبْنَاءَ أَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو الْمُزَنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ حَسَّنَ لَهُ التِّرْمِذِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمرو بن عوف بن یزید بن ملحہ مزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے ساتھ تشریف فرما تھے آپ گھر کے اندر تشریف لے گئے آپ نے ارشاد فرمایا تم لوگ میرے پاس اندر آ جاؤ لیکن صرف قریشی اندر آئیں راوی کہتے ہیں: میں وہاں سے اٹھا اور اندر آ گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے قریش کے افراد! کیا تمہارے ساتھ کوئی ایسا فرد ہے جو تم میں سے نہ ہو؟ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ہم آپ کو بتاتے ہیں ہمارے ساتھ ہمارا ایک بھانجا ہے، اور ایک غلام ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قوم کا حلیف ان میں سے ایک ہوتا ہے، اور قوم کا بھانجا ان میں سے ایک ہوتا ہے اے قریش کے گروہ! تم لوگ میرے بعد اس معاملے کے نگران بنو گے، تو تم مرتے وقت مسلمان ہی رہنا اور تم اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام کے رکھنا اور فرقوں میں تقسیم نہ ہونا اور تم ان لوگوں کی مانند نہ ہو جانا جو فرقوں میں تقسیم ہو گئے، اور انہوں نے اختلاف کیا اس کے بعد کہ ان کے پاس واضح نشانیاں آ گئی تھیں اور ان لوگوں کو صرف اسی بات کا حکم دیا گیا کہ وہ دین کو اللہ تعالیٰ کے لئے خالص کرتے ہوئے، اور صحیح راستے پر قائم رہتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں وہ نماز قائم کریں زکوۃ ادا کریں یہی مضبوط دین ہے اے قریش کے گروہ! میرے اصحاب ان کے بیٹوں ان کے بیٹوں کے بیٹوں کے بارے میں میرا دھیان رکھنا اللہ تعالیٰ انصار پر انصار کے بیٹوں پر انصار کے بیٹوں کے بیٹوں پر رحمت فرمائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ بن عمرو مزنی ہے، اور وہ ضعیف ہے امام ترمذی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8986]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12/17)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4146، 6949»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8987
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى بَيْتٍ فِيهِ نَفَرٌ مِنْ قُرَيْشٍ فَأَخَذَ بِعِضَادَتَيِ الْبَابِ فَقَالَ:" هَلْ فِي الْبَيْتِ إِلَّا قُرَشِيٌّ؟" فَقَالُوا: [ لَا ] إِلَّا ابْنَ أُخْتٍ لَنَا. فَقَالَ:" ابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ" ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ هَذَا الْأَمْرَ فِي قُرَيْشٍ مَا إِذَا اسْتُرْحِمُوا رَحِمُوا، وَإِذَا حَكَمُوا عَدَلُوا، وَإِذَا أَقْسَمُوا أَقْسَطُوا، وَمَنْ لَمْ يَفْعَلْ ذَلِكَ مِنْهُمْ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک گھر کے پاس آ کر کھڑے ہوئے جس میں قریش کے کچھ افراد موجود تھے آپ نے دروازے کے کواڑوں کو پکڑ لیا اور دریافت کیا: گھر میں صرف قریشی ہیں؟ لوگوں نے عرض کی: جی نہیں! ہمارا ایک بھانجا بھی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قوم کا بھانجا ان کا ایک فرد ہوتا ہے پھر آپ نے ارشاد فرمایا یہ معاملہ (یعنی حکومت) قریش میں رہے گا، جب تک ان سے رحم مانگا جائے، تو وہ رحم کریں گے اور جب تک وہ فیصلہ دیتے ہوئے عدل سے کام لیں گے اور تقسیم کرتے ہوئے انصاف سے کام لیں گے ان میں سے جو فرد ایسا نہیں کرے گا اس پر اللہ تعالیٰ فرشتوں اور انسانوں سب کی لعنت ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8987]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (216)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19047، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2584، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 195»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8988
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كُنَّا فِي بَيْتٍ فِيهِ نَفَرٌ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ، فَأَقْبَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَ كُلُّ رَجُلٍ مِنَّا يُوَسِّعُ رَجَاءَ أَنْ يَجْلِسَ إِلَى جَنْبِهِ، ثُمَّ قَامَ إِلَى الْبَابِ فَأَخَذَ بِعِضَادَتَيْهِ فَقَالَ:" الْأَئِمَّةُ مِنْ قُرَيْشٍ، وَلِي عَلَيْكُمْ حَقٌّ عَظِيمٌ، وَلَهُمْ ذَلِكَ مَا فَعَلُوا ثَلَاثًا: إِذَا اسْتُرْحِمُوا رَحِمُوا، وَإِذَا حَكَمُوا عَدَلُوا، وَإِذَا عَاهَدُوا وَفَّوْا فَمَنْ لَمْ يَفْعَلْ ذَلِكَ مِنْهُمْ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ".
وَفِي رِوَايَةٍ:" وَإِذَا ائْتَمَنُوا أَدُّوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ فَرُّوخَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: رُبَّمَا خَالَفَ وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْكَبِيرِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم ایک ایسے گھر میں موجود تھے جس میں مہاجرین اور انصار سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد موجود تھے اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لے آئے ہم میں سے ہر ایک شخص نے جگہ بنانی شروع کی یہ امید رکھتے ہوئے کہ شاید آپ اس کے پہلو میں تشریف فرما ہو جائیں لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دروازے کے پاس کھڑے ہوئے آپ نے اس کے کواڑوں کو پکڑا اور فرمایا حکمران قریش میں سے ہوں گے میرا تم پر بڑا حق ہے، اور ان لوگوں کا بھی حق ہو گا، جب تک وہ تین کام کریں گے، جب ان سے رحم مانگا جائے، تو رحم کریں جب وہ فیصلہ دیں، تو عدل سے کام لیں گے، جب عہد کریں، تو اس کو پورا کریں گے ان میں سے جو فرد ایسا نہیں کرے گا اس پر اللہ تعالیٰ فرشتوں اور انسانوں سب کی لعنت ہو گی۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: جب انہیں امین بنایا جائے، تو وہ ادائیگی کریں (یعنی امانت واپس کر دیں)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن فروخ ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے وہ فرماتے ہیں: یہ بعض اوقات (دوسروں کے) برخلاف روایت نقل کرتا ہے اس راوی کے بارے میں کلام کیا گیا ہے معجم کبیر کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8988]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6606»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8989
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمَانُ أَهْلِ الْأَرْضِ مِنَ الْغَرَقِ الْقَوْسُ، وَأَمَانُ أَهْلِ الْأَرْضِ مِنَ الِاخْتِلَافِ الْمُوَالَاةُ لِقُرَيْشٍ، قُرَيْشُ أَهْلُ اللَّهِ، فَإِذَا خَالَفَتْهَا قَبِيلَةٌ مِنَ الْعَرَبِ صَارُوا حِزْبَ إِبْلِيسَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" وَأَمَانُ أُمَّتِي مِنَ الِاخْتِلَافِ".
وَفِي رِوَايَةٍ: وَقَالَ:" قُرَيْشٌ أَهْلُ اللَّهِ". ثَلَاثَ مَرَّاتٍ.
وَفِيهِ خُلَيْدُ بْنُ دَعْلَجٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل زمین کے ڈوبنے سے امان، قوس (شاید مراد قوس قزح کا نمودار ہونا) ہے، اور اختلاف کے حوالے سے اہل زمین کی امان قریش کے ساتھ محبت ہے قریش اللہ والے ہیں عربوں کا کوئی قبیلہ جب ان کی مخالفت کرے گا، تو وہ ابلیس کے گروہ میں ہو جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ تا ہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اختلاف کے حوالے سے میری امت کی امان“۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: آپ نے فرمایا: ”قریش اللہ والے ہیں“۔ یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی خلید بن دعلج ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8989]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (747) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11479)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11479، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6705، 747»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8990
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" النَّاسُ تَبَعٌ لِقُرَيْشٍ فِي الْخَيْرِ وَالشَّرِّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بھلائی اور برائی (ہر معاملے) میں لوگ قریش کے پیروکار ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8990]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5841)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5592»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8991
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ الْحَارِثِ، وَكَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ، وَعَمْرِو بْنِ الْأَسْوَدِ، وَأَبِي أُمَامَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ خِيَارَ أَئِمَّةِ قُرَيْشٍ خِيَارُ أَئِمَّةِ النَّاسِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا حارث بن حارث رضی اللہ عنہ سیدنا کثیر بن مرہ رضی اللہ عنہ سیدنا عمرو بن اسود رضی اللہ عنہ سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قریش کے بہترین حکمران لوگوں کے بہترین حکمران ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8991]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7517)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7517»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8992
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ أَنَّهُ قَالَ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ: حَدَّثَنِي الضَّحَّاكُ بْنُ قَيْسٍ - وَهُوَ عَدْلٌ عَلَى نَفْسِهِ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَزَالُ وَالٍ مِنْ قُرَيْشٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سُنَيْدٌ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَقَدْ تُكُلِّمَ فِي رِوَايَتِهِ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ سُلَيْمَانَ وَهَذَا مِنْهَا، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے بارے یہ بات منقول ہے۔ انہوں نے منبر پر یہ بات ارشاد فرمائی: کہ ضحاک بن قیس نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے، اور یہ اپنی ذات کے حوالے سے عادل شخص ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”حکمران ہمیشہ قریش سے رہے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سنید ہے، اور وہ ثقہ ہے حجاج بن سلیمان سے اس کے روایت کرنے کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور
یہ روایت بھی ان میں سے ایک ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8992]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8134)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8134»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں