🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

5. بَابُ الْخُلَفَاءِ الِاثْنَيْ عَشَرَ .
بارہ خلفاء ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8967
عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ يُقْرِئُنَا الْقُرْآنَ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ هَلْ سَأَلْتُمْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَمْ يَمْلُكُ هَذِهِ الْأُمَّةَ مِنْ خَلِيفَةٍ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: مَا سَأَلَنِي عَنْهَا أَحَدٌ مُذْ قَدِمْتُ الْعِرَاقَ قَبْلَكَ ثُمَّ قَالَ: نَعَمْ، وَلَقَدْ سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" اثْنَا عَشَرَ كَعِدَّةِ نُقَبَاءِ بَنِي إِسْرَائِيلَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
مسروق بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے وہ ہمیں قرآن پڑھاتے تھے ایک شخص نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! کیا آپ لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال کیا تھا کہ اس امت کے کتنے خلفاء حکمران ہوں گے؟ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب سے میں عراق آیا ہوں تم سے پہلے کسی نے مجھ سے اس بارے میں دریافت نہیں کیا پھر انہوں نے فرمایا: جی ہاں! ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال کیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: ”بنی اسرائیل کے نقباء کی تعداد میں بارہ (خلفاء) ہوں گے“۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8967]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1587 و 1586) اخرجه أبو يعلى فى المسند (5031) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10310) اخرجه احمد فى المسند (3781)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3772»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8968
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: كُنْتُ مَعَ عَمِّي عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَخْطُبُ فَقَالَ:" لَا يَزَالُ أَمْرُ أُمَّتِي صَالِحًا حَتَّى يَمْضِيَ اثْنَا عَشَرَ خَلِيفَةً" وَخَفَضَ بِهَا صَوْتَهُ، فَقُلْتُ لِعَمِّي وَكَانَ أَمَامِي: مَا قَالَ يَا عَمُّ؟ قَالَ:" كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اپنے چچا کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا آپ خطبہ دے رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس امت کا معاملہ ٹھیک رہے گا یہاں تک کہ بارہ خلفاء گزر جائیں“۔ اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پست آواز میں کوئی بات ارشاد فرمائی، میں نے اپنے چچا سے دریافت کیا: جو مجھ سے آگے موجود تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ارشاد فرمایا ہے: اے چچا! انہوں نے جواب دیا: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے:) ”ان سب کا تعلق قریش سے ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8968]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1585 و 1584) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (120/22)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6648، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6207»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8969
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا مَلَكَ اثْنَا عَشَرَ مِنْ بَنِي مُرَّةَ بْنِ كَعْبٍ كَانَ الْبُغْضُ وَالنِّفَاقُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ذُؤَادُ بْنُ عُلَبْةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ ذُؤَادٍ تِلْمِيذُهُ ضَعِيفٌ جِدًّا أَيْضًا.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بنو مرہ بن کعب میں سے جب بارہ افراد حکمران بن جائیں گے، تو پھر قیامت تک بغض اور نفاق (حکومتی معاملات میں رہے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں زواد بن عبلہ ہے، اور وہ ضعیف ہے، اور ایک راوی اسماعیل بن ذؤاد ہے، جو اس کا شاگرد ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8969]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3865»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8970
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَخْطُبُ عَلَى الْمِنْبَرِ يَقُولُ:" اثْنَا عَشَرَ قَيِّمًا مِنْ قُرَيْشٍ لَا يَضُرُّهُمْ عَدَاوَةُ مَنْ عَادَاهُمْ". فَالْتَفَتُّ خَلْفِي فَإِذَا أَنَا بِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فِي أُنَاسٍ فَأَثْبَتُوا لِي الْحَدِيثَ كَمَا سَمِعْتُ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ مِنْ حَدِيثِهِ وَحَدِيثِ أَبِيهِ فَقَطْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر خطبہ دینے کے دوران یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”بارہ حکمرانوں کا تعلق قریش سے ہو گا، جو شخص ان سے دشمنی رکھے گا اس کی دشمنی انہیں نقصان نہیں پہنچائے گی“۔ میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ لوگوں میں موجود تھے، انہوں نے میری اس حدیث کو اسی طرح درست قرار دیا جس طرح میں نے سنی تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں، ان کی اور ان کے والد کی نقل کردہ حدیث کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8970]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2073)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2073»

الحكم على الحديث:
حدیث صحیح بشواھدہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8971
وَفِي رِوَايَةٍ:" لَا تَزَالُ هَذِهِ".
وَفِيهِ رَوْحُ بْنُ عَطَاءٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”یہ معاملہ مسلسل اسی طرح رہے گا“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی روح بن عطاء ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8971]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2059)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8972
عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ وَحْدَهُ زَادَ فِيهِ: ثُمَّ رَجَعَ - يَعْنِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - - إِلَى بَيْتِهِ فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ: ثُمَّ يَكُونُ مَاذَا؟ قَالَ:" ثُمَّ يَكُونُ الْهَرَجُ".
وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
یہ روایت امام بزار نے صرف سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اور اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر واپس تشریف لے گئے میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کی: پھر کیا ہو گا؟ آپ نے ارشاد فرمایا: پھر قتل و غارت گری ہو گی۔ اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8972]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3329)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20347»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں