🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

12. بَابٌ فِيمَنْ وَلِيَ شَيْئًا .
اس شخص کا بیان جو کسی چیز کا نگران بنتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9033
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" مَا مِنْ رَجُلٍ يَلِي أَمْرَ عَشْرَةٍ فَمَا فَوْقَ ذَلِكَ إِلَّا أَتَى اللَّهَ مَغْلُولًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَدُهُ إِلَى عُنُقِهِ، فَكَّهُ بِرُّهُ، أَوْ أَوْثَقَهُ إِثْمُهُ، أَوَّلُهَا مَلَامَةٌ، وَأَوْسَطُهَا نَدَامَةٌ، وَآخِرُهَا خِزْيٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي مَالِكٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو بھی شخص دس یا اس سے زیادہ آدمیوں کے معاملے کا نگران بنتا ہے، تو قیامت کے دن جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو اس کے ہاتھ گردن پر بندھے ہوئے ہوں گے اس کی نیکی اسے چھڑوا دے گی یا اس کا گناہ اسے پابند کروا دے گا اس (یعنی ولایت یعنی حکومت) کی ابتداء ملامت ہے درمیانی حصہ ندامت ہے، اور آخری حصہ قیامت کے دن رسوائی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابومالک ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9033]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7720) اخرجه احمد فى المسند (267/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21797»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9034
وَعَنْ عُبَادَة‍َ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ أَمِيرِ عَشْرَةٍ إِلَّا جِيءَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولَةً يَدُهُ إِلَى عُنُقِهِ، حَتَّى يُطْلِقَهُ الْحَقُّ أَوْ يُوثِقَهُ، وَمَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ ثُمَّ نَسِيَهُ لَقِيَ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَهُوَ أَجْذَمُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَابْنُهُ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص، دس آدمیوں کا امیر ہو گا وہ بھی جب قیامت کے دن آئے گا، تو اس کے ہاتھ گردن پر بندھے ہوئے ہوں گے یہاں تک کہ حق اسے آزاد کروا دے گا یا (ظلم) اسے بندھوائے رکھے گا، اور جو شخص قرآن سیکھے اور پھر اسے بھول جائے وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو وہ جذام زدہ ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد اور ان کے صاحبزادے نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9034]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (323/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22275»

الحكم على الحديث:
قال شعيب الارناؤط : صحيح لغيره دون قوله: ومن تعلم القرآن... إلخ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9035
وَعَنْ رَجُلٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ قَالَ: سَمِعْتُهُ غَيْرَ مَرَّةٍ وَلَا مَرَّتَيْنِ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ أَمِيرِ عَشْرَةٍ إِلَّا يُؤْتَى بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولًا لَا يَفُكُّهُ مِنْ ذَلِكَ الْغُلِّ إِلَّا الْعَدْلُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ أَحَدِ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک شخص نے سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے وہ شخص کہتا ہے: میں نے انہیں ایک مرتبہ نہیں دو مرتبہ نہیں (اس سے زیادہ مرتبہ یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی شخص دس آدمیوں کا بھی امیر ہو گا، تو اسے قیامت کے دن لایا جائے گا، تو اس کے ہاتھ بندھے ہوئے ہوں گے اور زیادتی اسے نہیں چھڑوا سکے گی صرف عدل چھڑوائے گا“۔
یہ روایت امام أحمد امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے امام أحمد کی اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9035]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1642) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5388) اخرجه أحمد فى المسند (285/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21957»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9036
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ أَمِيرِ عَشْرَةٍ إِلَّا يُؤْتَى بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولًا حَتَّى يَفُكَّهُ الْعَدْلُ أَوْ يُوثِقَهُ الْجَوْرُ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص دس آدمیوں کا امیر ہو گا وہ بھی جب قیامت کے دن آئے گا، تو اس کے ہاتھ بندھے ہوئے ہوں گے یہاں تک کہ عدل اسے چھڑوا دے گا یا ظلم اسے بندھوا دے گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9036]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1640) اخرجه ابو يعلي فى المسند (6570) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (274) اخرجه احمد فى المسند (431/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9290»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9037
وَفِي رِوَايَةٍ:" وَإِنْ كَانَ مُسِيئًا زِيدَ غُلًّا إِلَى غُلِّهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِالْأَوَّلِ، وَرِجَالُ الْأَوَّلِ فِي الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اگر وہ زیادتی کرنے والا ہو گا، تو اس کی بندش میں اضافہ ہو جائے گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے پہلی روایت معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ پہلی روایت کے امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9037]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1641)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9038
وَفِي رِوَايَةِ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْأَوْسَطِ أَيْضًا:" عَافَاهُ اللَّهُ بِمَا شَاءَ أَوْ عَاقَبَهُ بِمَا شَاءَ".
امام طبرانی نے معجم اوسط میں ایک روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اللہ تعالیٰ جسے چاہے گا اسے عافیت عطا کر دے گا، اور جسے چاہے گا اسے سزا دے گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9038]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9039
وَعَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُجَاءُ بِالْإِمَامِ الْجَائِرِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَتُخَاصِمُهُ الرَّعِيَّةُ فَيُفْلَحُوا عَلَيْهِ فَيُقَالُ لَهُ: سُدَّ رُكْنًا مِنْ أَرْكَانِ جَهَنَّمَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَغْلَبُ بْنُ تَمِيمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن ظالم حکمران کو لایا جائے گا رعایا اس کے ساتھ جھگڑا کرے گی اور اس کے خلاف ان لوگوں کو کامیاب قرار دیا جائے گا، اور اس حکمران سے کہا: جائے گا: تم جہنم کے ارکان میں سے ایک رکن (یا کونے) کو بھر دو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اغلب بن تمیم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9039]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1644)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9040
وَعَنْ أَبِي وَائِلٍ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ اسْتَعْمَلَ بِشْرَ بْنَ عَاصِمٍ عَلَى صَدَقَاتِ هَوَازِنَ فَتَخَلَّفَ بِشْرٌ فَلَقِيَهُ عُمَرُ قَالَ: مَا خَلَّفَكَ أَمَا لَنَا سَمْعٌ وَطَاعَةٌ؟ قَالَ: بَلَى وَلَكِنْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ وَلِيَ شَيْئًا مَنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِينَ أُتِيَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُوقَفَ عَلَى جِسْرِ جَهَنَّمَ، فَإِنْ كَانَ مُحْسِنًا نَجَا، وَإِنْ كَانَ مُسِيئًا انْخَرَقَ بِهِ الْجِسْرُ فَهَوَى فِيهِ سَبْعِينَ خَرِيفًا".
قَالَ: فَخَرَجَ عُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - كَئِيبًا حَزِينًا فَلَقِيَهُ أَبُو ذَرٍّ فَقَالَ: مَا لِي أَرَاكَ كَئِيبًا حَزِينًا؟ فَقَالَ: مَا لِي لَا أَكُونُ كَئِيبًا حَزِينًا، وَقَدْ سَمِعْتُ بِشْرَ بْنَ عَاصِمٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ وَلِيَ شَيْئًا مِنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِينَ أُتِيَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُوقَفَ عَلَى جِسْرِ جَهَنَّمَ فَإِنْ كَانَ مُحْسِنًا نَجَا، وَإِنْ كَانَ مُسِيئًا انْخَرَقَ بِهِ الْجِسْرُ فَهَوَى فِيهِ سَبْعِينَ خَرِيفًا".
فَقَالَ أَبُو ذَرٍّ: وَمَا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: لَا. قَالَ: أَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ وَلِيَ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ أُتِيَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُوقَفَ عَلَى جِسْرِ جَهَنَّمَ فَإِنْ كَانَ مُحْسِنًا نَجَا وَإِنْ كَانَ مُسِيئًا انْخَرَقَ بِهِ الْجِسْرُ فَهَوَى فِيهِ سَبْعِينَ خَرِيفًا وَهِيَ سَوْدَاءُ مُظْلِمَةٌ".
فَأَيُّ الْحَدِيثَيْنِ أَوْجَعُ لِقَلْبِكَ؟ قَالَ: كِلَاهُمَا قَدْ أَوْجَعَ قَلْبِي، فَمَنْ يَأْخُذُهَا بِمَا فِيهَا؟ فَقَالَ أَبُو ذَرٍّ: مَنْ سَلَتَ اللَّهُ أَنْفَهُ، وَأَلْصَقَ خَدَّهُ بِالْأَرْضِ، أَمَّا إِنَّا لَا نَعْلَمُ إِلَّا خَيْرًا، وَعَسَى إِنْ وَلَّيْتَهَا مَنْ لَا يَعْدِلُ فِيهَا أَنْ لَا يَنْجُو مِنْ إِثْمِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سُوِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
ابووائل شقیق بن سلمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بشر بن عاصم کو ہوازن کے صدقات وصول کرنے کا اہلکار مقرر کیا۔ بشر وہاں نہیں گئے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی ان سے ملاقات ہوئی، تو انہوں نے دریافت کیا: تم کیوں نہیں گئے؟ کیا تم پر اطاعت و فرمانبرداری لازم نہیں ہے؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! لیکن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص مسلمانوں کے معاملے میں سے کسی بھی چیز کا نگران بنے گا اسے قیامت کے دن لایا جائے گا، اور اسے جہنم کے پل پر کھڑا کیا جائے گا، اگر وہ اچھائی کرنے والا ہو گا، تو نجات پا جائے گا، اگر وہ برائی کرنے والا ہو گا، تو وہ پل اسے نیچے گرا دے گا، اور وہ ستر برس تک جہنم میں گرتا رہے گا“۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ وہاں سے غمگین اور پریشان ہو کر نکلے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کی ان سے ملاقات ہوئی، انہوں نے کہا: کیا وجہ ہے میں آپ کو غمگین اور پریشان دیکھ رہا ہوں انہوں نے فرمایا: میں کیوں غمگین اور پریشان نہ ہوؤں جبکہ میں نے بشر بن عاصم کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے وہ کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص مسلمانوں کے معاملے میں سے کسی چیز کا نگران بنے گا اسے قیامت کے دن لایا جائے گا، اور جہنم کے پل پر کھڑا کر دیا جائے گا، اگر وہ اچھائی کرنے والا ہو گا، تو اس سے نجات پا جائے گا، اور اگر وہ برائی کرنے والا ہو گا، تو وہ پل ایسے نیچے گرا دے گا، اور وہ شخص جہنم میں ستر برس تک گرتا رہے گا“۔ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات نہیں سنی ہے؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی نہیں، تو سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص لوگوں میں سے کسی ایک کے معاملے کا نگران بنے گا، تو اسے قیامت کے دن لایا جائے گا یہاں تک کہ قیامت کے دن اسے جہنم کے پل پر ٹھہرا دیا جائے گا، اگر وہ اچھائی کرنے والا ہوا، تو نجات پا جائے گا، اور اگر وہ برائی کرنے والا ہوا، تو وہ پل اُسے نیچے گرا دے گا، اور وہ شخص جہنم میں ستر برس تک گرتا رہے گا، اور وہ جہنم سیاہ تاریک ہے“۔ (سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا:) ان دو روایت میں سے کون سی آپ کے لئے زیادہ پریشانی کا باعث ہے؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ان دونوں نے مجھے پریشان کر دیا ہے اس (حکومت) میں جو خرابی پائی جاتی ہے، تو پھر کون اس کو حاصل کرے گا، تو سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”وہ شخص کہ جس کی ناک کو اللہ تعالیٰ نے کاٹ دیا ہو، اور جس کے رخسار کو زمین سے ملا دیا ہو جہاں تک ہمارا تعلق ہے، تو ہمیں صرف بھلائی کا علم ہے لیکن اگر آپ نے اس کا نگران ایسے شخص کو بنا دیا جو اس کے بارے میں عدل سے کام نہ لے، تو ہو سکتا ہے کہ آپ اس کے گناہ سے نجات نہ پا سکیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9040]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1219)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1219»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9041
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ بَعَثَ إِلَيْهِ يَسْتَعِينُ بِهِ عَلَى بَعْضِ الصَّدَقَةِ فَأَبَى أَنْ يَعْمَلَ لَهُ، ثُمَّ قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ أُمِرَ بِالْوَالِي فَيُوقَفُ عَلَى جِسْرِ جَهَنَّمَ، فَيَأْمُرُ اللَّهُ الْجِسْرَ فَيَنْتَفِضُ انْتِفَاضَةً فَيَزُولُ كُلُّ عَظْمٍ مِنْهُ مِنْ مَكَانِهِ [ ثُمَّ يَأْمُرُ اللَّهُ الْعِظَامَ فَتَرْجِعُ إِلَى مَكَانِهِ ] ثُمَّ يَسْأَلُهُ، فَإِنْ كَانَ [ لِلَّهِ ] مُطِيعًا اجْتَبَذَهُ، فَأَعْطَاهُ كِفْلَيْنِ مِنَ الْأَجْرِ، وَإِنْ كَانَ [ لِلَّهِ ] عَاصِيًا خَرَقَ بِهِ الْجِسْرُ فَهَوَى فِي جَهَنَّمَ سَبْعِينَ خَرِيفًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ مِنْ نَحْوِ هَذَا فِي الْأَحْكَامِ.
قیس بن عاصم اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے انہیں (یعنی ان کے والد کو) کسی جگہ سے صدقات وصول کرنے کے لئے بھیجا تو انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے لئے یہ کام کرنے سے انکار کر دیا پھر انہوں نے یہ بات بیان کی کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن والی کے بارے میں حکم دیا جائے گا اسے جہنم کے پل پر کھڑا کر دیا جائے گا اللہ تعالیٰ پل کو حکم دے گا وہ ہلے گا، تو اس شخص کی ہر ایک ہڈی اپنی جگہ سے ہٹ جائے گی پھر اللہ تعالیٰ ان ہڈیوں کو حکم دے گا وہ دوبارہ اپنی جگہ پر واپس چلی جائیں گی، پھر اللہ تعالیٰ اس سے حساب لے گا، اگر وہ شخص اللہ تعالیٰ کا فرمانبردار ہو گا، تو اللہ تعالیٰ اسے بچا لے گا، اور اسے اجر کے دو کفل عطا کرے گا، اور اگر وہ شخص اللہ تعالیٰ کا نافرمان ہو گا، تو پل اسے نیچے گرا دے گا، اور وہ شخص ستر سال تک جہنم میں گرتا رہے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس نوعیت کی کچھ احادیث اس سے پہلے احکام سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9041]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (175/17)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9042
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - يَرْفَعُهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ رَجُلٍ وَلِي عَشْرَةً إِلَّا جِيءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولَةً يَدُهُ إِلَى عُنُقِهِ حَتَّى يَقْضِيَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی شخص دس آدمیوں کا بھی نگران بنے گا، تو جب وہ قیامت کے دن آئے گا تو اس کے ہاتھ گردن پر بندھے ہوئے ہوں گے یہاں تک کہ اس شخص اور ان لوگوں کے درمیان فیصلہ ہو گا“۔ (یا اس وقت تک بندھے رہیں گے، جب تک اس شخص اور ان لوگوں کے درمیان فیصلہ نہیں ہو جاتا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9042]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (288) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12689)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12689، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 288»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں