الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابٌ فِيمَنْ وَلِيَ شَيْئًا .
اس شخص کا بیان جو کسی چیز کا نگران بنتا ہے
حدیث نمبر: 9043
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مِنْ وَلِيَ عَشْرَةً فَحَكَمَ بَيْنَهُمْ بِمَا أَحَبُّوا أَوْ كَرِهُوا جِيءَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولَةٌ يَدُهُ إِلَى عُنُقِهِ فَإِنْ كَانَ حَكَمَ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ، وَلَمْ يَحِفْ فِي حُكْمٍ وَلَمْ يَرْتَشِ أُطْلِقَتْ يَمِينُهُ".
فَقَالَ بَعْضُ جُلَسَاءِ عَطَاءٍ: يَا أَبَا مُحَمَّدٍ وَمَا بُدُّ مِنْ غُلٍّ؟ قَالَ: إِي وَرَبِّ هَذِهِ الْبِنْيَةِ. وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى الْكَعْبَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعْدَانُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص دس آدمیوں کا نگران بنتا ہے، اور ان کے درمیان ایسا فیصلہ دیتا ہے، جسے وہ پسند کرتے ہیں یا جسے وہ ناپسند کرتے ہیں، تو اس شخص کو قیامت کے دن لایا جائے گا، تو اس شخص کے ہاتھ گردن پر بندھے ہوئے ہوں گے اگر اس نے اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ حکم کے مطابق فیصلہ دیا ہو گا، اور فیصلہ دینے میں کوئی زیادتی نہیں کی ہو گی۔ اور رشوت نہیں لی ہو گی، تو اس کو کھول دیا جائے گا“ اس وقت عطاء کے پاس بیٹھے ہوئے افراد میں سے کسی نے کہا: اے ابومحمد کیا پھر (ہاتھ) بندھنا لازمی ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں اس عمارت کے پروردگار کی قسم! انہوں نے اپنے ہاتھ کے ذریعے خانہ کعبہ کی طرف اشارہ کر کے یہ بات کہی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعدان بن ولید ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9043]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعدان بن ولید ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9043]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7151»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9044
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْ وَالِي ثَلَاثَةٍ إِلَّا لَقِيَ اللَّهَ مَغْلُولَةً يَمِينُهُ، فَكَّهُ عَدْلُهُ، أَوْ غَلَّهُ جَوْرُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ هِشَامِ بْنِ يَحْيَى الْغَسَّانِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَكَذَّبَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَأَبُو زُرْعَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تین آدمیوں کا بھی جو نگران ہو گا وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایسی حالت میں حاضر ہو گا کہ اس کا ہاتھ بندھا ہوا ہو گا عدل اسے چھڑوا دے گا یا ظلم اسے پابند رکھے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن ہشام بن یحیی عنسانی ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے۔ ابوحاتم اور ابوزرعہ نے اسے جھوٹا کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9044]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (963)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 663، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4525»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 9045
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ أَمِيرِ عَشْرَةٍ إِلَّا أَتَى اللَّهَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولَةً يَدُهُ إِلَى عُنُقِهِ فَإِنْ كَانَ مُحْسِنًا فُكَّ عَنْهُ وَإِنْ كَانَ مُسِيئًا زِيدَ غُلًّا إِلَى غُلِّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادَيْنِ وَكَّلَاهُمَا فِيهِ ضَعْفٌ وَلَمْ يُوَثَّقْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادَيْنِ وَكَّلَاهُمَا فِيهِ ضَعْفٌ وَلَمْ يُوَثَّقْ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص دس آدمیوں کا بھی امیر ہو گا وہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو اس کا ہاتھ گردن پر بندھا ہوا ہو گا، اگر وہ اچھائی کرنے والا ہو گا، تو اسے نجات مل جائے گی اور اگر وہ برائی کرنے والا ہو گا، تو اس کی بندش میں اضافہ ہو جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے۔ اور ان دونوں کی سند میں ایسے راوی ہیں جو ضعیف ہیں اور ان کی توثیق نہیں کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9045]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1641)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5753»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9046
وَعَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: لَعَلَّكَ أَنْ يُنْسَأَ فِي أَجْلِكَ حَتَّى تُؤَمَّرَ عَلَى عَشْرَةٍ حِينَ يَسْكُنُ النَّاسُ الْكَفُورَ فَإِيَّاكَ أَنْ تُؤَمَّرَ عَلَى عَشْرَةٍ فَمَا فَوْقَ ذَلِكَ، فَإِنَّهُ لَا يُقَامُ أَحَدٌ عَلَى عَشْرَةٍ فَمَا فَوْقَ ذَلِكَ إِلَّا أَتَى اللَّهَ مَغْلُولَةً يَدُهُ إِلَى عُنُقِهِ، لَا يَفُكُّهُ مِنْ غِلِّهِ ذَلِكَ إِلَّا الْعَدْلُ إِنْ كَانَ عَدَلَ بَيْنِهِمْ وَلَا تُعَمِّرَنَّ الْكَفُورَ فَإِنَّ عَامِرَ الْكَفُورِ كَعَامِرِ الْقُبُورِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مَسْلَمَةَ بْنِ رَجَاءٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مَسْلَمَةَ بْنِ رَجَاءٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں وہ فرماتے ہیں: ہو سکتا ہے کہ تمہاری عمر زیادہ ہو اور تم دس آدمیوں کے امیر بن جاؤ ایسی جگہ جہاں لوگ آبادی سے ہٹ کے رہتے ہوں، تو تم دس یا اس سے زیادہ لوگوں کے امیر بننے سے بچنے کی کوشش کرنا کیونکہ جس بھی شخص کو دس آدمیوں یا اس سے زیادہ آدمیوں کا امیر بنایا جائے، جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو اس کا ہاتھ بندھا ہوا ہو گا اس نے جو زیادتی کی ہوئی ہو گی وہ اسے نہیں چھڑوائے گی۔ صرف عدل اسے چھڑوا سکے گا، اگر اس نے لوگوں کے درمیان عدل کیا ہوا ہو گا اور تم آبادی سے ہٹ کر موجود جگہ کو ہرگز آباد نہ کرنا، کیونکہ آبادی سے ہٹ کر موجود جگہ کو آباد کرنے والا شخص، قبروں کو آباد کرنے والے کی مانند ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد مسلمہ بن رجاء کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9046]