🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

29. بَابُ لَا طَاعَةَ فِي مَعْصِيَةٍ .
معصیت کے بارے میں، (حاکم وقت یا امیر کی) اطاعت نہیں ہو گی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9151
وَعَنْ أَبِي عُتْبَةَ الْخَوْلَانِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تُحْرِجُوا أُمَّتِي - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - اللَّهُمَّ مَنْ أَمَرَ أُمَّتِي بِمَا لَمْ تَأْمُرْهُمْ بِهِ فَإِنَّهُمْ مِنْهُ فِي حِلٍّ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوعتبہ خولانی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم نے ارشاد فرمایا: ”تم میری امت کو حرج میں مبتلا نہ کرنا“۔ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی اور پھر یہ فرمایا: ”اے اللہ! جو شخص میری امت کو کوئی ایسا حکم دے، جو حکم تو نے انہیں نہ دیا ہو، تو وہ لوگ اس شخص کی طرف سے آزاد ہوں گے (کہ اس کا وہ حکم نہ مانیں)“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن محمد بن زیاد ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9151]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1598)، أخرجه مسند البزار برقم: 3761»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9152
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَيَكُونُ أُمَرَاءُ مِنْ بَعْدِي يَأْمُرُونَكُمْ بِمَا تَعْرِفُونَ، وَيَعْلَمُونَ مَا تُنْكِرُونَ فَلَيْسَ أُولَئِكَ عَلَيْكُمْ بِأَئِمَّةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْأَعْشَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے بعد، عنقریب ایسے حکمران ہوں گے، جو تمہیں ان باتوں کا حکم دیں گے، جنہیں تم معروف سمجھتے ہو گے، اور وہ خود ایسے عمل کریں گے، جنہیں تم منکر قرار دو گے، تو تمہارے پیشوا نہیں ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اعشی بن عبدالرحمان ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9152]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9153
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" خُذُوا الْعَطَاءَ مَا دَامَ عَطَاءً، فَإِذَا صَارَ رِشْوَةً عَلَى الدِّينِ فَلَا تَأْخُذُوهُ وَلَسْتُمْ بِتَارِكِيهِ يَمْنَعُكُمُ الْفَقْرَ وَالْحَاجَةَ، أَلَا إِنَّ رَحَى الْإِسْلَامِ دَائِرَةٌ فَدُورُوا مَعَ الْكِتَابِ حَيْثُ دَارَ، أَلَا إِنَّ الْكِتَابَ وَالسُّلْطَانَ سَيَفْتَرِقَانِ، فَلَا تُفَارِقُوا الْكِتَابَ، أَلَا إِنَّهُ سَيَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ يَقْضُونَ لِأَنْفُسِهِمْ مَا لَا يَقْضُونَ لَكُمْ فَإِذَا عَصَيْتُمُوهُمْ قَتَلُوكُمْ، وَإِنْ أَطَعْتُمُوهُمْ أَضَلُّوكُمْ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ نَصْنَعُ؟ قَالَ:" كَمَا صَنَعَ أَصْحَابُ عِيسَى بْنِ مَرْيَمَ نُشِرُوا بِالْمَنَاشِيرِ وَحُمِلُوا عَلَى الْخَشَبِ مَوْتٌ فِي طَاعَةِ اللَّهِ خَيْرٌ مِنْ حَيَاةٍ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَيَزِيدُ بْنُ مَرْثَدٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ، وَالْوَضِينُ بْنُ عَطَاءٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”سرکاری عطیات اُس وقت تک وصول کرو، جب تک وہ عطیات رہیں، جب وہ دین کے بارے میں رشوت بن جائیں، تو تم انہیں وصول نہ کرو، لیکن تم لوگ انہیں چھوڑو گے نہیں، کیونکہ وہ تمہیں غربت اور حاجت مندی سے بچا کے رکھتے ہیں، خبردار! اسلام کی چکی گھوم رہی ہے، تو تم کتاب کے احکام کے ساتھ گھومو، وہ جہاں بھی گھوم کر جاتی ہے، خبردار! کتاب اور حکمران، عنقریب ایک دوسرے سے جدا ہو جائیں گے، تو تم لوگ کتاب سے الگ نہ ہونا، خبردار! عنقریب تم پر ایسے حکمران آئیں گے، جو اپنی ذات کے بارے میں ایسے فیصلے دیں گے کہ اس طرح کے فیصلے وہ تمہارے حق میں نہیں دیں گے، جب تم ان کی نافرمانی کرو گے، تو وہ تمہیں قتل کر دیں گے اور اگر تم ان کی اطاعت کرو گے، تو وہ تمہیں گمراہ کر دیں گے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر ہم کیا کریں؟ نبی اکرم نے ارشاد فرمایا: اُسی طرح کرو، جس طرح سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے ساتھیوں نے کیا تھا، کہ انہیں آروں کے ذریعے چیر دیا گیا اور لکڑی پر مصلوب کر دیا گیا (یعنی انہوں نے موت کو گلے لگا لیا)، کیونکہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتے ہوئے مر جانا، اللہ تعالیٰ کی معصیت میں زندہ رہنے سے زیادہ بہتر ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، یزید بن مرثد نامی راوی نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، وضین بن عطاء کو ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9153]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (749) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (90/20)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 717، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4344، 4336، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7571»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9154
وَعَنْ أَبِي سُلَالَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" سَيَكُونُ عَلَيْكُمْ أَئِمَّةٌ يَمْلِكُونَ أَرْزَاقَكُمْ يُحَدِّثُونَكُمْ فَيَكْذِبُونَ وَيَعْمَلُونَ وَيُسِيؤُونَ الْعَمَلَ، لَا يَرْضَوْنَ مِنْكُمْ حَتَّى تُحَسِّنُوا قَبِيحَهُمْ وَتُصَدِّقُوا كَذِبَهُمْ، فَأَعْطُوهُمُ الْحَقَّ مَا رَضُوا بِهِ فَإِذَا تَجَاوَزُوا فَمَنْ قُتِلَ عَلَى ذَلِكَ فَهُوَ شَهِيدٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسلالہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب تم پر ایسے حکمران آئیں گے، جو تمہارے رزق کے مالک ہوں گے، وہ تمہارے ساتھ بات کرتے ہوئے جھوٹ بولیں گے اور عمل کرتے ہوئے برے عمل کریں گے، وہ تم سے اُس وقت تک راضی نہیں ہوں گے، جب تک تم اُن کی قبیح چیزوں کو اچھا قرار نہ دو، اور ان کے جھوٹ میں ان کی تصدیق نہ کرو، تم ان لوگوں کو حق دو، جب تک وہ حق کے حوالے سے راضی رہتے ہیں، اور جب وہ اس سے تجاوز کریں، تو جو شخص ایسی صورتحال میں مارا جائے، وہ شہید شمار ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9154]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (373 و 362/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9155
وَعَنْ أَبِي هِشَامٍ السُّلَمِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَيَكُونُ عَلَيْكُمْ أَئِمَّةٌ يَمْلِكُونَ رِقَابَكُمْ وَيُحَدِّثُونَكُمْ فَيَكْذِبُونَ وَيَعْمَلُونَ فَيُسِيؤُونَ لَا يَرْضَوْنَ مِنْكُمْ حَتَّى تُحَسِّنُوا قَبِيحَهُمْ وَتُصَدِّقُوا كَذِبَهُمْ فَأَعْطُوهُمُ الْحَقَّ مَا رَضُوا بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہشام سلمی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب تم پر ایسے حکمران آئیں گے، جو تمہاری گردنوں کے مالک ہوں گے، وہ تمہارے ساتھ بات کرتے ہوئے جھوٹ بولیں گے اور عمل کرتے ہوئے برائی کریں گے، وہ تم سے اُس وقت تک راضی نہیں ہوں گے، جب تک تم ان کی قبیح چیزوں کو عمدہ قرار نہ دو اور اُن کے جھوٹ کی تصدیق نہ کرو، لیکن تم انہیں حق دینا، جب تک وہ اُس (حق) سے راضی رہتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9155]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1373/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9156
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَيَكُونُ أُمَرَاءُ بَعْدِي يَعْرِفُونَ وَيُنْكِرُونَ فَمَنْ نَابَذَهُمْ نَجَا وَمَنِ اعْتَزَلَهُمْ سَلِمَ وَمَنْ خَالَطَهُمْ هَلَكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ هَيَّاجُ بْنُ بِسْطَامٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے بعد ایسے حکمران آئیں گے، جو اچھائیاں بھی کریں گے اور برائیاں بھی کریں گے، جو انہیں دور کر دے گا، وہ نجات پائے گا، جو اُن سے لاتعلقی اختیار کرے گا، وہ سلامت رہے گا، اور جو اُن سے گھل مل جائے گا، وہ ہلاکت کا شکار ہو جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہیاج بن بسطام ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9156]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10973)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10973»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9157
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اسْتَقِيمُوا لِقُرَيْشٍ مَا اسْتَقَامُوا لَكُمْ فَإِذَا لَمْ يَفْعَلُوا فَضَعُوا سُيُوفَكُمْ عَلَى عَوَاتِقِكُمْ فَأَبِيدُوا خَضْرَاءَهُمْ فَانْ لَمْ تَفْعَلُوا فَكُونُوا حِينَئِذٍ زَرَّاعِينَ أَشْقِيَاءَ تَأْكُلُونَ مِنْ كَدِّ أَيْدِيكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الصَّغِيرِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم قریش کے لیے ٹھیک رہنا، جب تک وہ تمہارے لئے ٹھیک رہتے ہیں، جب وہ ایسا نہ کریں، تو تم اپنی تلواریں، اپنے کندھوں پر رکھنا، اور ان کے بڑوں (یعنی حکمرانوں) کو ہلاک کر دینا، اگر تم ایسا نہیں کرو گے، تو ایسی صورت میں، تم بدنصیب کسانوں کے ساتھ ہو جانا اور اپنی ہاتھوں سے محنت کر کے کھا لینا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، معجم صغیر کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9157]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21883، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7811، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 182»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9158
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اسْتَقِيمُوا لِقُرَيْشٍ مَا اسْتَقَامُوا لَكُمْ، فَإِنْ لَمْ يَسْتَقِيمُوا لَكُمْ فَضَعُوا سُيُوفَكُمْ عَلَى عَوَاتِقِكُمْ فَأَبِيدُوا خَضْرَاءَهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم قریش کے لیے، اُس وقت تک ٹھیک رہنا، جب تک وہ تمہارے لئے ٹھیک رہیں، اگر وہ تمہارے لئے ٹھیک نہ رہیں، تو تم اپنی تلواریں، اپنے کندھوں پر رکھنا، اور اُن کے بڑوں (یعنی حکمرانوں) کو ہلاک کر دینا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9158]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9159
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَخْوَفُ مَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي ثَلَاثٌ: رَجُلٌ قَرَأَ كِتَابَ اللَّهِ حَتَّى إِذَا رُئِيَتْ عَلَيْهِ بَهْجَتُهُ وَكَانَ عَلَيْهِ رِدَاءُ الْإِسْلَامِ أَعَارَهُ اللَّهُ تَعَالَى إِيَّاهُ اخْتَرَطَ سَيْفَهُ وَضَرَبَ بِهِ جَارَهُ وَرَمَاهُ بِالشِّرْكِ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ الرَّامِي أَحَقُّ بِهِ أَمِ الْمَرْمِيُّ؟ قَالَ:" الرَّامِي. وَرَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ سُلْطَانًا فَقَالَ: مَنْ أَطَاعَنِي فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ، وَمَنْ عَصَانِي فَقَدْ عَصَى اللَّهَ، وَكَذَبَ، لَيْسَ لِخَلِيفَةٍ أَنْ يَكُونَ جُنَّةً دُونَ الْخَالِقِ، وَرَجُلٌ اسْتَخَفَّتْهُ الْأَحَادِيثُ كُلَّمَا قَطَعَ أُحْدُوثَةً حَدَّثَ بِأَطْوَلَ مِنْهَا أَنْ يُدْرِكَ الدَّجَّالَ يَتْبَعُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ بِنَحْوِهِ وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے اپنی امت کے بارے میں سب سے زیادہ اندیشہ تین چیزوں کے حوالے سے ہے، وہ شخص جو اللہ کی کتاب پڑھے گا یہاں تک کہ اس کا نور اس شخص پر نظر آنے لگے گا، اور اس شخص پر اسلام کی چادر موجود ہو گی، جو اللہ تعالیٰ نے اُسے عطا کی ہو گی، تو وہ شخص اپنی تلوار سونت لے گا اور اُس کے ذریعے اپنے پڑوسی پر حملہ کر دے گا اور اس پر شرک کا الزام لگائے گا، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! مارنے والا (یا الزام لگانے والا) اس (یعنی شرک) کا زیادہ حقدار ہو گا؟ یا وہ زیادہ حقدار ہو گا، جس کو مارا گیا ہو (یعنی جس پر الزام لگایا گیا ہو) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مارنے والا (یا الزام لگانے والا اس شرک کا) زیادہ حقدار ہو گا، اور ایک وہ شخص، جسے اللہ تعالیٰ حکومت عطا کرے اور پھر وہ یہ کہے: جو شخص میری اطاعت کرے گا، اس نے اللہ کی اطاعت کی، اور جس نے میری نافرمانی کی اُس نے اللہ کی نافرمانی کی، حالانکہ اس کی یہ بات جھوٹ ہو گی، کسی خلیفہ کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ خالق کے سامنے ڈھال بنے اور ایک وہ شخص، جو حدیث بیان کرتے ہوئے، اسے ہلکا سمجھے گا، جب اس کی ایک بات ختم ہو گی، تو وہ اُس سے زیادہ طویل روایت بیان کرنا شروع کر دے گا، وہ دجال تک پہنچ جائے گا اور اس کی پیروی کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم صغیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے اور وہ ضعیف ہے، جس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9159]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1001) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (88/20)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5973»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9160
وَعَنْ مَغْرَاءَ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ ابْنُ عَامِرٍ الشَّامَ، أَتَاهُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَأْتِيَهُ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَغَيْرِهِمْ، إِلَّا أَبَا الدَّرْدَاءِ فَإِنَّهُ لَمْ يَأْتِهِ فَقَالَ: لَا أَرِي أَبَا الدَّرْدَاءِ أَتَانِي لَآتِيَنَّهُ فَلْأَقْضِهِ مِنْ حَقِّهِ، فَأَتَاهُ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَقَالَ: أَتَانِي أَصْحَابُكَ وَلَمْ تَأْتِنِي فَأَحْبَبْتُ أَنْ آتِيَكَ فَأَقْضِيَ مِنْ حَقِّكَ. فَقَالَ لَهُ أَبُو الدَّرْدَاءِ: مَا كُنْتَ قَطُّ أَصْغَرَ فِي عَيْنِ اللَّهِ وَلَا فِي عَيْنِي مِنَ الْيَوْمِ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَنَا أَنْ نَتَغَيَّرَ لَكُمْ إِذَا تَغَيَّرْتُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
مغراء بیان کرتے ہیں: جب ابن عامر شام آئے، تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے، جتنے کے بارے میں، اللہ کو منظور تھا اتنے صحابہ کرام اور دوسرے لوگ ان کے پاس آئے، صرف سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ ان کے پاس نہیں آئے، تو انہوں نے کہا: کیا وجہ ہے کہ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ میرے پاس نہیں آئے، میں اُن کے پاس ضرور جاؤں گا اور اُن کے حق کو ادا کروں گا، پھر وہ سیدنا ابودردا رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور انہیں سلام کیا اور بولے: آپ کے ساتھی میرے پاس آ گئے تھے، لیکن آپ میرے پاس نہیں آئے، تو میں نے اس بات کو پسند کیا کہ میں آپ کے پاس آ جاؤں اور آپ کے حق کو ادا کروں، سیدنا ابودرداء نے فرمایا: تم اللہ تعالیٰ کی نظر میں، اور میری نظر میں، کبھی بھی آج کے دن سے زیادہ چھوٹے نہیں ہوئے، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ جب تم لوگ (یعنی حکمران) تبدیل ہو جاؤ، تو تمہارے لیے ہم بھی تبدیل ہو جائیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9160]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں