🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

30. بَابُ النَّصِيحَةِ لِلْأَئِمَّةِ وَكَيْفِيَّتِهَا .
حکمرانوں کے لئے خیرخواہی اور خیرخواہی کی کیفیت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9161
عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ وَغَيْرِهِ قَالَ: جَلَدَ عِيَاضُ بْنُ غَنْمٍ صَاحِبَ دَارٍ حِينَ فُتِحَتْ، فَأَغْلَظَ لَهُ هِشَامُ بْنُ حَكِيمٍ الْقَوْلَ حَتَّى غَضِبَ عِيَاضٌ، ثُمَّ مَكَثَ لَيَالِيَ فَأَتَاهُ هِشَامُ بْنُ حَكِيمٍ فَاعْتَذَرَ إِلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ هِشَامٌ: أَلَمْ تَسْمَعْ بِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ مِنْ أَشَدِّ النَّاسِ عَذَابًا أَشَدُّهُمْ عَذَابًا فِي الدُّنْيَا لِلنَّاسِ"؟.
فَقَالَ عِيَاضُ بْنُ غَنْمٍ: يَا هِشَامُ بْنَ حَكِيمٍ قَدْ سَمِعْنَا مَا سَمِعْتَ وَرَأَيْنَا مَا رَأَيْتَ أَوَلَمْ تَسْمَعْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَرَادَ أَنْ يَنْصَحَ لِذِي سُلْطَانٍ بِأَمْرٍ فَلَا يُبْدِ لَهُ عَلَانِيَةً، وَلَكِنْ لِيَأْخُذْ بِيَدِهِ فَيَخْلُو بِهِ، فَإِنْ قَبِلَ مِنْهُ فَذَاكَ وَإِلَّا كَانَ قَدْ أَدَّى الَّذِي عَلَيْهِ"؟.
وَإِنَّكَ أَنْتَ يَا هِشَامُ لَأَنْتَ الْجَرِيءُ، إِذْ تَجْتَرِئُ عَلَى سُلْطَانِ اللَّهِ، فَهَلَّا خَشِيتَ أَنْ يَقْتُلَكَ السُّلْطَانُ، فَتَكُونَ قَتِيلَ سُلْطَانِ اللَّهِ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ مِنْ حَدِيثِ هِشَامٍ فَقَطْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنِّي لَمْ أَجِدْ لِشُرَيْحٍ مِنْ عِيَاضٍ وَهِشَامٍ سَمَاعًا وَإِنْ كَانَ تَابِعِيًّا.
شریح بن عبید اور دیگر حضرات بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عیاض بن غنم رضی اللہ عنہ نے ایک گھر کے مالک کو کوڑے لگائے، یہ اس علاقے کے فتح ہونے کے بعد کی بات ہے، تو ہشام بن حکیم نے اس بارے میں ان پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا، یہاں تک کہ سیدنا عیاض بن غنم رضی اللہ عنہ غصے میں آ گئے، پھر کچھ دن گزرنے کے بعد ہشام بن حکیم، ان کے پاس آئے اور ان کے سامنے معذرت پیش کی، پھر ہشام نے یہ کہا: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نہیں سنا ہے: ”لوگوں میں، سب سے زیادہ شدید عذاب، اُس شخص کو ہو گا، جو دنیا میں، لوگوں کو سب سے زیادہ سخت عذاب دیتا ہو گا“۔ تو سیدنا عیاض بن غنم رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے ہشام بن حکیم! جو آپ نے سنا ہے، وہ ہم نے بھی سنا ہوا ہے، اور جو آپ نے دیکھا ہے وہ ہم نے بھی دیکھا ہے، کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہے: ”جو شخص کسی حکمران کی خیرخواہی کرنے کا ارادہ رکھے، تو وہ معاملہ اعلانیہ طور پر اس کے سامنے ظاہر نہ کرے، بلکہ اس کا ہاتھ پکڑ کر، اسے تنہائی میں لے جائے، اگر وہ حکمران اُس کی بات کو قبول کر لے، تو ٹھیک ہے، ورنہ اس نے اپنے ذمہ لازم فرض کو ادا کر دیا“۔ اے ہشام! تم اس حوالے سے جرات مند ہو، تم نے اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ حکمران کے سامنے جرات کا مظاہرہ کیا ہے، تم اس بات سے ڈرے کیوں نہیں؟ کہ سلطان تمہیں قتل کروا سکتا ہے، اور تم اللہ کے سلطان کے ہاتھوں قتل ہو جانے والے فرد بن جاتے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں، اس روایت کا ایک حصہ منقول ہے، جو ہشام سے منقول روایت ہے،
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ میں نے شریح کے سیدنا عیاض بن غنم رضی اللہ عنہ یا سیدنا ہشام بن حکیم رضی اللہ عنہ سے سماع کے بارے میں کوئی روایت نہیں پائی ہے، اگرچہ وہ تابعی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9161]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (404 و 403/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14909»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9162
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ أَنَّ عِيَاضَ بْنَ غَنْمٍ وَقَعَ عَلَى صَاحِبِ دَارٍ حِينَ فُتِحَتْ، فَأَتَاهُ هِشَامُ بْنُ حَكِيمٍ فَأَغْلَظَ لَهُ الْقَوْلَ وَمَكَثَ لَيَالِيَ فَأَتَاهُ هِشَامٌ يَعْتَذِرُ إِلَيْهِ فَقَالَ: يَا عِيَاضُ أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا لِلنَّاسِ فِي الدُّنْيَا"؟.
فَقَالَ لَهُ عِيَاضٌ: إِنَّا قَدْ سَمِعْنَا الَّذِي سَمِعْتَ، وَرَأَيْنَا الَّذِي رَأَيْتَ، وَصَحِبْنَا مَنْ صَحِبْتَ، أَوَلَمْ تَسْمَعْ يَا هِشَامُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كَانَتْ عِنْدَهُ نَصِيحَةٌ" فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِهِ.
وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَإِسْنَادُهُ مُتَّصِلٌ.
جبیر بن نفیر بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عیاض بن غنم رضی اللہ عنہ نے ایک گھر کے مالک کو کوڑے لگائے، یہ اُس علاقے کے فتح ہونے کے بعد کی بات ہے، تو ہشام بن حکیم نے اس بارے میں ان پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا، کچھ دن گزرنے کے بعد، ہشام بن حکیم، اُن کے پاس آئے اور ان کے سامنے معذرت پیش کی، اور یہ کہا: اے عیاض! کیا آپ نہیں جانتے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”لوگوں میں، قیامت کے دن سب سے زیادہ شدید عذاب، اُس شخص کو ہو گا، جو دنیا میں، لوگوں کو سب سے زیادہ سخت عذاب دیتا ہو گا“۔ تو سیدنا عیاض بن غنم رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: جو آپ نے سنا ہے وہ ہم نے بھی سنا ہے، جو آپ نے دیکھا ہے، وہ ہم نے بھی دیکھا ہے اور ہم بھی اُسی طرح صحابی ہیں، جس طرح آپ صحابی ہیں، لیکن اے ہشام! کیا آپ نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہے: جس شخص کے پاس کوئی نصیحت ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اور اس کی سند متصل ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9162]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (367/17)، أخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 171»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9163
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُمْهَانَ قَالَ: لَقِيتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى - وَهُوَ مَحْجُوبُ الْبَصَرِ - فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَقَالَ: مَنْ أَنْتَ؟ قُلْتُ: أَنَا سَعِيدُ بْنُ جُمْهَانَ قَالَ: مَا فَعَلَ وَالِدُكَ؟ قُلْتُ: قَتَلَتْهُ الْأَزَارِقَةُ. قَالَ: لَعَنَ اللَّهُ الْأَزَارِقَةَ، حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُمْ كِلَابُ النَّارِ، قَالَ: قُلْتُ: الْأَزَارِقَةُ وَحْدَهُمْ أَمِ الْخَوَارِجُ كُلُّهَا؟ قَالَ: بَلِ الْخَوَارِجُ كُلُّهَا. قَالَ: قُلْتُ: فَإِنَّ السُّلْطَانَ يَظْلِمُ النَّاسَ وَيَفْعَلُ بِهِمْ وَيَفْعَلُ بِهِمْ؟ قَالَ: فَتَنَاوَلَ يَدِي فَغَمَزَهَا غَمْزَةً شَدِيدَةً، ثُمَّ قَالَ: وَيَحَكَ يَا ابْنَ جُمْهَانَ عَلَيْكَ بِالسَّوَادِ الْأَعْظَمِ - مَرَّتَيْنِ - إِنْ كَانَ السُّلْطَانُ يَسْمَعُ مِنْكَ فَائْتِهِ فِي بَيْتِهِ فَأَخْبِرْهُ بِمَا تَعْلَمُ، فَإِنْ قَبِلَ مِنْكَ وَإِلَّا فَدَعْهُ فَإِنَّكَ لَسْتَ بِأَعْلَمَ مِنْهُ.
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ طَرَفًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سعید بن جمہان بیان کرتے ہیں: میری ملاقات سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ سے ہوئی، اُن کی بینائی رخصت ہو چکی تھی، میں نے انہیں سلام کیا، تو انہوں نے دریافت کیا: تم کون ہو؟ میں نے جواب دیا: میں سعید بن جمہان ہوں، انہوں نے دریافت کیا: تمہارے والد کا کیا حال ہے؟ میں نے بتایا: انہیں ازارقہ نے قتل کر دیا ہے، انہوں نے فرمایا: اللہ تعالیٰ ازارقہ پر لعنت کرے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ بات بتائی ہے کہ وہ لوگ جہنم کے کتے ہیں، میں نے دریافت کیا: صرف ازارقہ؟ یا تمام خوارج؟ انہوں نے فرمایا: بلکہ تمام خوارج، میں نے دریافت کیا: اگر کوئی حکمران لوگوں پر ظلم کرتا ہے اور اُن کے ساتھ برا سلوک کرتا ہے؟ راوی کہتے ہیں: تو انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے زور سے چبھویا اور پھر بولے: اے ابن جمہان! تمہارا ستیاناس ہو، تم نے سواد اعظم کے ساتھ رہنا ہے، یہ بات انہوں نے دو مرتبہ کہی اور پھر بولے: اگر حکمران تمہاری بات سنتا ہے تو تم اس کے گھر میں، اُس کے پاس جاؤ اور اپنے علم کے مطابق اسے اطلاع دو! اگر وہ تمہاری بات کو قبول کر لیتا ہے، تو ٹھیک ہے، ورنہ اسے اس کے حال پر چھوڑ دو، کیونکہ تم اس سے زیادہ علم رکھنے والے نہیں ہو گے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9163]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (382/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18923، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3448/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں