🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

37. بَابُ الزَّجْرِ عَنِ الظُّلْمِ .
ظلم سے بچنے کی تلقین
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9188
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِيَّاكُمْ وَالظُّلْمَ فَإِنَّ الظُّلْمَ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَإِيَّاكُمْ وَالشُّحَّ، فَإِنَّهُ أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمُ الشُّحُّ أَمَرَهُمْ بِالْقَطِيعَةِ فَقَطَعُوا أَرْحَامَهُمْ وَأَمَرَهُمْ بِسَفْكِ الدِّمَاءِ فَسَفَكُوا دِمَاءَهُمْ". فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَلِمَ النَّاسُ مِنْ يَدِهِ وَلِسَانِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ظلم سے بچ کے رہو! کیونکہ ظلم، قیامت کے دن، تاریکیوں کی شکل میں ہو گا، اور کنجوسی سے بچ کے رہو! کیونکہ کنجوسی نے تم سے پہلے کے لوگوں کو ہلاکت کا شکار کر دیا، اس نے رشتہ داری کے حقوق پامال کرنے پر مجبور کیا، تو اُن لوگوں نے رشتہ داری کے حقوق پامال کیے، اس نے انہیں خون بہانے کا حکم دیا، تو ان لوگوں نے خون بہائے، ایک شخص کھڑا ہوا، اُس نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سا اسلام زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کے ہاتھ اور زبان سے لوگ سلامت رہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس میں رادیوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں بھی واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9188]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3364»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9189
وَعَنِ الْهِرْمَاسِ بْنِ زِيَادٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ عَلَى نَاقَتِهِ فَقَالَ:" إِيَّاكُمْ وَالْخِيَانَةَ فَإِنَّهَا بِئْسَتِ الْبِطَانَةُ، وَإِيَّاكُمْ وَالظُّلْمَ فَإِنَّهُ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَإِيَّاكُمْ وَالشُّحَّ فَإِنَّمَا أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمُ الشُّحُّ حَتَّى سَفَكُوا دِمَاءَهُمْ وَقَطَّعُوا أَرْحَامَهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُلَيْحَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ہرماس بن زیاد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم کو اپنی اونٹنی پر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ خیانت سے بچ کے رہو! کیونکہ یہ بری ساتھی (یا عادت) ہے، اور تم ظلم سے بچ کے رہو! کیونکہ وہ قیامت کے دن تاریکیوں کی شکل میں ہو گا، اور تم کنجوسی سے بچ کے رہو! کیونکہ اس نے تم سے پہلے کے لوگوں کو ہلاکت کا شکار کیا، یہاں تک کہ انہوں نے خون بہائے اور رشتہ داری کے حقوق پامال کیے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عبدالرحمن بن ملیحہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9189]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (204/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9190
وَعَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِيَّاكُمْ وَالظُّلْمَ فَإِنَّ الظُّلْمَ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ ظلم سے بچ کے رہو! کیونکہ ظلم، قیامت کے دن تاریکیوں کی شکل میں ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9190]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (25/20)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6583»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9191
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَظْلِمُوا فَتَدْعُوا فَلَا يُسْتَجَابُ لَكُمْ وَتَسْتَسْقُوا فَلَا تُسْقَوْا وَتَسْتَنْصِرُوا فَلَا تُنْصَرُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم ظلم نہ کرو! کہیں ایسا نہ ہو کہ تم دعا کرو اور وہ قبول نہ ہو، تم بارش کی دعا مانگو اور بارش نہ ہو، تم مدد مانگو اور تمہاری مدد نہ کی جائے“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9191]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9192
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اتَّقُوا الظُّلْمَ فَإِنَّهُ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ظلم سے بچو! کیونکہ وہ قیامت کے دن تاریکیوں کی شکل میں ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9192]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (5662)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 2315، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 4676، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2030، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6410»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں