الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. بَابُ الزَّجْرِ عَنِ الظُّلْمِ .
ظلم سے بچنے کی تلقین
حدیث نمبر: 9188
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِيَّاكُمْ وَالظُّلْمَ فَإِنَّ الظُّلْمَ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَإِيَّاكُمْ وَالشُّحَّ، فَإِنَّهُ أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمُ الشُّحُّ أَمَرَهُمْ بِالْقَطِيعَةِ فَقَطَعُوا أَرْحَامَهُمْ وَأَمَرَهُمْ بِسَفْكِ الدِّمَاءِ فَسَفَكُوا دِمَاءَهُمْ". فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَلِمَ النَّاسُ مِنْ يَدِهِ وَلِسَانِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ظلم سے بچ کے رہو! کیونکہ ظلم، قیامت کے دن، تاریکیوں کی شکل میں ہو گا، اور کنجوسی سے بچ کے رہو! کیونکہ کنجوسی نے تم سے پہلے کے لوگوں کو ہلاکت کا شکار کر دیا، اس نے رشتہ داری کے حقوق پامال کرنے پر مجبور کیا، تو اُن لوگوں نے رشتہ داری کے حقوق پامال کیے، اس نے انہیں خون بہانے کا حکم دیا، تو ان لوگوں نے خون بہائے، ایک شخص کھڑا ہوا، اُس نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سا اسلام زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کے ہاتھ اور زبان سے لوگ سلامت رہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس میں رادیوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں بھی واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9188]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس میں رادیوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں بھی واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9188]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3364»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 9188 in Urdu