🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

21. بَابُ أَلْوَانِ الْخَيْلِ وَمَا يُسْتَحَبُّ مِنْهَا وَمَا يُكْرَهُ
گھوڑوں کی مختلف قسموں کا بیان اور ان میں سے کون سا پسندیدہ ہے؟ اور کون سا ناپسندیدہ ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9344
عَنْ أَبِي وَهْبٍ الْكُلَاعِيِّ وَسُئِلَ: لِمَ فَضَّلَ الْأَشْقَرَ؟ قَالَ: لِأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ سَرِيَّةً فَكَانَ أَوَّلُ مَنْ جَاءَ بِالْفَتْحِ صَاحِبَ الْأَشْقَرِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَقَوْلُهُ:" أَبِي وَهْبٍ الْكُلَاعِيِّ" وَهْمٌ ؛ لِأَنَّ عَقِيلَ بْنَ شَبِيبٍ لَمْ يَرْوِ إِلَّا عَنْ أَبِي وَهْبٍ الْجُشَمِيِّ.
سیدنا ابووہب کلاعی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے ان سے سوال کیا گیا: انہوں نے اشقر کو کیوں فضیلت دی ہے، تو انہوں نے جواب دیا: کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہم روانہ کی تھی تو جو صاحب فتح کی خوشخبری لے کے آئے تھے۔ وہ ”اشقر““ (یعنی گہرے سرخ رنگ کے) گھوڑے پر سوار تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ان کے یہ الفاظ ”سیدنا ابووہب کلاعی رضی اللہ عنہ“ یہ وہم ہے، کیونکہ عقیل بن شبیب نامی راوی نے صرف سیدنا ابووہب جشمی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9344]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (19055 رقم 345/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18553»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9345
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يُمْنُ الْخَيْلِ فِي شُقْرِهَا وَأَيْمَنُهَا نَاصِيَةُ مَا كَانَ مِنْهَا أَغَرَّ مُحَجَّلًا مُطْلَقَ الْيَدِ الْيُمْنَى".
قُلْتُ: اقْتَصَرَ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ عَلَى قَوْلِهِ:" يُمْنُ الْخَيْلِ فِي شُقْرِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ فَرَجُ بْنُ يَحْيَى وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”گھوڑے کی برکت اس کے گہرے سرخ رنگ میں ہے اور اس میں بھی زیادہ مبارک پیشانی والا وہ ہے، جو چمکدار پیشانی والا ہو، اور اس کی ٹانگوں میں سفید نشان ہو، اور اس کا دایاں اگلا پاؤں کھلا ہو (شاید یہ مراد ہے کہ اس پر سفید نشان نہ ہو)“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد اور امام ترمذی نے روایت کے صرف ان الفاظ کو نقل کرنے پر اکتفاء کیا ہے: ”گھوڑے کی برکت اُس کے گہرے سرخ رنگ میں ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فرج بن یحیی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9345]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (10677)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1695، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2545، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10677، 10676»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9346
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا أَرَدْتَ أَنْ تَغْزُوَ فَاشْتَرِ فَرَسًا أَغَرَّ مُحَجَّلًا مُطْلَقَ الْيُمْنَى فَإِنَّكَ تَسْلَمُ وَتَغْنَمُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ الصَّبَّاحِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم جنگ میں حصہ لینے کا ارادہ کرو، تو ایسا گھوڑا خریدو، جو چمکدار پیشانی والا ہو، اس کی (تین) ٹانگوں میں سفید نشان ہو، اور (آگے والی) دائیں ٹانگ میں نہ ہو، اس طرح تم سلامت بھی رہو گے اور تمہیں غنیمت بھی حاصل ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبید بن صباح ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9346]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (293/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9347
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِيَّاكُمْ وَالْخَيْلَ الْمُثَفَّلَةَ ؛ فَإِنَّهَا إِنْ تَلْقَ تَفِرَّ وَإِنْ تَغْنَمْ تَغُلَّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَكَأَنَّهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرَادَ بِالْخَيْلِ أَصْحَابَ الْخَيْلِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”تم ست قسم کے گھوڑوں سے بچ کے رہو، کیونکہ اگر وہ (دشمن کا) سامنا کرے گا، تو فرار ہو جائے گا، اور اگر تمہیں غنیمت حاصل ہو گی، تو تم خیانت کرو گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور شاید یہاں گھوڑے سے مراد گھوڑے والے افراد ہیں، باقی اللہ بہتر جانتا ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9347]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (356/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8461»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں