🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

62. بَابٌ فِي زَوْجَةِ الشَّهِيدِ
شہید کی بیوی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9532
عَنْ سَلْمَى بِنْتِ جَابِرٍ أَنَّ زَوْجَهَا اسْتُشْهِدَ فَأَتَتْ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ فَقَالَتْ: إِنِّي امْرَأَةٌ اسْتَشْهَدَ زَوْجِي وَخَطَبَنِي الرِّجَالُ فَأَبَيْتُ أَنْ أَتَزَوَّجَ حَتَّى أَلْقَاهُ فَتَرْجُو لِي إِذَا اجْتَمَعْتُ أَنَا وَهُوَ أَنْ أَكُونَ مِنْ أَزْوَاجِهِ؟ قَالَ: نَعَمْ. فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ عِنْدَهُ: مَا رَأَيْنَاكَ فَعَلْتَ هَذَا مُنْذُ قَاعَدْنَاكَ فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ أَسْرَعَ أُمَّتِي بِي لُحُوقًا فِي الْجَنَّةِ امْرَأَةٌ مِنْ أَحْمَسَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى. وَسَلْمَى لَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سلمی بنت جابر نامی خاتون بیان کرتی ہیں: ان کے شوہر نے جام شہادت نوش کر لیا وہ خاتون سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئیں اور بولیں: میں ایک ایسی خاتون ہوں کہ میرے شوہر نے جام شہادت نوش کر لیا ہے کچھ لوگوں نے مجھے شادی کا پیغام دیا ہے، لیکن میں نے یہ بات نہیں مانی کہ میں شادی کروں، یہاں تک کہ میں اپنے شوہر سے جا ملوں، تو کیا آپ میرے بارے میں یہ توقع رکھتے ہیں؟ میں اور میرے شوہر جب ہم اکٹھے ہوں گے تو کیا میں اس کی بیویوں میں سے ایک ہوں گی؟ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس موجود ایک شخص نے ان سے کہا: ہم جب سے آپ کے پاس بیٹھ رہے ہیں ہم نے کبھی بھی آپ کو اس طرح کی بات کہتے ہوئے نہیں سنا تو انہوں نے جواب دیا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری امت میں سے، جنت میں مجھ سے سب سے پہلے ملنے والی شخصیت احمس قبیلے سے تعلق رکھنے والی ایک عورت ہو گی“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے سلمہ نامی راوی خاتون کو ثقہ قرار دیتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ امام أحمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9532]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (5338) اخرجه احمد فى المسند (3822)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں