🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

63. بَابٌ فِيمَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ مُقْبِلًا وَغَيْرِ ذَلِكَ
اس شخص کا بیان جو اللہ کی راہ میں دشمن کی طرف رخ رکھتے ہوئے قتل ہو جائے اور دیگر امور کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9533
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" سَبَقَ الْمَقْتُولُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ مُقْبِلًا غَيْرَ مُدْبِرٍ الْمَقْتُولَ الْمُدْبِرَ إِلَى الْجَنَّةِ سَبْعِينَ خَرِيفًا [ وَمَرْضَى أُمَّتِي مِنْ أَصْحَابِهِمْ بِسَبْعِينَ خَرِيفًا ] ، وَالْأَنْبِيَاءَ قَبْلَ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ بِأَرْبَعِينَ خَرِيفًا لِمَا كَانَ فِيهِ مِنَ الْمُلْكِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ جُوَيْبِرٍ عَنِ الضَّحَّاكِ وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ کی راہ میں قتل ہونے والا وہ شخص سبقت لے جاتا ہے جس نے دشمن کی طرف رخ کیا ہوا ہو پیٹھ نہ کی ہوئی ہو اس مقتول پر سبقت لے جاتا ہے) جس نے پیٹھ کی ہوئی تھی اور وہ جنت کی طرف ستر برس پہلے سبقت لے جائے گا، اور میری امت کے بیمار افراد اپنے ساتھیوں سے ستر برس پہلے سبقت لے جائیں گے، اور انبیاء سیدنا سلیمان بن داؤد علیہما السلام سے چالیس سال پہلے (جنت میں چلے جائیں گے) کیونکہ سیدنا سلیمان علیہ السلام میں یہ چیز تھی کہ انہیں (دنیا میں) بادشاہی ملی تھی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے جویبر کی ضحاک کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9533]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12651)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12651»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں