🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

122. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْغُلُولِ .
(مال غنیمت میں) خیانت کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9744
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا سُلُولَ وَلَا غُلُولَ، وَمَنْ يَغْلُلْ يَأْتِ بِمَا غَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پوشیدہ چوری، اور (مال غنیمت میں) خیانت نہیں ہو گی، جو شخص خیانت کرے گا، تو اس نے جو خیانت کی ہو گی، اس چیز کو وہ قیامت کے دن لے کر آئے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ مزنی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ امام ترمذی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9744]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9745
وَعَنْ خَارِجَةَ بْنِ عُمَرَ - وَكَانَ حَلِيفًا لِأَبِي سُفْيَانَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ - عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ لَا يَحِلُّ لِي وَلَا لِأَحَدٍ مِنْ مَغَانِمِ الْمُسْلِمِينَ مَا يَزِنُ هَذِهِ الْوَبَرَةَ - وَأَخَذَ وَبَرَةً مِنْ غَارِبِ نَاقَتِهِ - بَعْدَ الَّذِي فَرَضَ اللَّهُ لِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا خارجہ بن عمر رضی اللہ عنہ جو زمانہ جاہلیت میں سیدنا ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے حلیف تھے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! مسلمانوں کے مال غنیمت میں سے میرے لئے اور کسی کے لئے بھی اتنی چیز بھی حلال نہیں ہے، جو اس بال کے وزن جتنی ہو“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اونٹنی کی پشت سے ایک بال لے کر یہ بات ارشاد فرمائی تھی: ”جو اُس کے بعد (یعنی اُس کے علاوہ) ہو، جو اللہ تعالیٰ نے میرا حصہ مقرر کیا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9745]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (36/15)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9746
وَعَنِ الْمُسْتَوْرِدِ الْفِهْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رُدُّوا الْخِيَاطَ وَالْمِخْيَاطَ. مَنْ غَلَّ مِخْيَطًا أَوْ خِيَاطًا كُلِّفَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَنْ يَجِيءَ بِهِ وَلَيْسَ بِجَاءٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَكِيمٍ الدَّاهِرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ قَوَّاهُ بَعْضُ النَّاسِ فَلَمْ يُلْتَفَتْ إِلَيْهِ.
سیدنا مستورد فہری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سوئی اور دھاگہ بھی ادا کر دو جو شخص سوئی یا دھاگہ کی خیانت کرے گا، تو قیامت کے دن اس کو اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ اسے لے کر آئے اور وہ نہیں لا پائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر عبداللہ بن حکیم داہری ہے اور وہ ضعیف ہے بعض لوگوں نے اسے قوی قرار دیا ہے، لیکن اس کی طرف توجہ نہیں کی جائے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9746]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (303/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9747
وَعَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ نِيَارٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَى الْقَبَائِلَ يَدْعُو لَهُمْ، وَتَرَكَ قَبِيلَةً لَمْ يَأْتِهِمْ فَأَنْكَرُوا ذَلِكَ فَفَتَّشُوا مَتَاعَ صَاحِبٍ لَهُمْ فَوَجَدُوا قِلَادَةً فِي بَرْدَعَةِ رَجُلٍ مِنْهُمْ غَلَّهَا، فَرَدُّوهَا فَأَتَاهُمْ فَصَلَّى عَلَيْهِمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قبائل کے پاس تشریف لے جا کر ان کے لئے دعا کیا کرتے تھے۔ آپ نے ایک قبیلہ کو ترک کر دیا آپ ان کے پاس تشریف نہیں لائے وہ اس بات سے پریشان ہو گئے انہوں نے اپنے ایک ساتھی کے سامان کی تلاشی لی تو انہیں، ان میں سے ایک شخص کے سامان میں ایک ہار مل گیا، جسے اُس شخص نے خیانت کے طور پر لیا تھا ان لوگوں نے وہ اسے واپس کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے پاس تشریف لائے اور آپ نے ان لوگوں کے لئے دعائے رحمت کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبداللہ بن مغیرہ بن ابوبردہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9747]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (195/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9748
وَعَنْ رَبِيعَةَ الْجُرَشِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ كَتَمَ غَلُولًا فَهُوَ مِثْلُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ وَابْنُ لَهِيعَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ربیعہ جرشی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص خیانت کی ہوئی چیز چھپائے گا وہ اس کی مانند ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک ایسا شخص ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا اور ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9748]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4598)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں