🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

11. بَابُ الْهِجْرَةِ إِلَى الْمَدِينَةِ
مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9922
وَعَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقُبَاءٍ عَلَى كُلْثُومِ بْنِ هَدْمِ أَخِي بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ وَيُقَالُ: بَلْ نَزَلَ عَلَى سَعْدِ بْنِ خَيْثَمَةَ، فَأَقَامَ فِي بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ، وَأَدْرَكَتْهُ الْجُمُعَةُ فِي بَنِي سَالِمِ بْنِ عَوْفٍ فَصَلَّى الْجُمُعَةَ الْكُبْرَى فِي الْمَسْجِدِ بِبَطْنِ الْوَادِي.
قَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ: ثُمَّ نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أَبِي أَيُّوبَ وَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِبِنَاءِ مَسْجِدِهِ فِي تِلْكَ السَّنَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابن اسحاق بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قباء میں بنو عمرو بن عوف سے تعلق رکھنے والے صاحب سیدنا کلثوم بن ہدم رضی اللہ عنہ کے ہاں پڑاؤ کیا تھا، ایک قول کے مطابق آپ نے سیدنا سعد بن خیثمہ رضی اللہ عنہ کے ہاں پڑاؤ کیا تھا، آپ بنوعمرو بن عوف کے محلے میں مقیم رہے، یہاں تک کہ بنوسالم بن عوف کے علاقے میں جمعہ کا دن آ گیا، تو آپ نے آبادی کے نشیبی حصے میں موجود مسجد میں، جمعہ کی نماز ادا کی، اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے ہاں ٹھہرنے، اور اُسی سال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی مسجد (یعنی مسجد نبوی) کی تعمیر کا حکم دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9922]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5414)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5414»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9923
وَعَنْ عَاصِمِ بْنِ عَدِيٍّ قَالَ: قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ لِاثْنَتَيْ عَشْرَةَ لَيْلَةً خَلَتْ مِنْ رَبِيعٍ الْأَوَّلِ فَأَقَامَ بِالْمَدِينَةِ عَشْرَ سِنِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عاصم بن عدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بارہ ربیع الاول، پیر کے دن، مدینہ منورہ تشریف لائے تھے اور آپ نے مدینہ منورہ میں دس سال قیام کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9923]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (172/17)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 194»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9924
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدِمَ الْمَدِينَةَ فَاسْتَنَاخَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ بَيْنَ دَارِ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ، وَدَارِ الْحَسَنِ بْنِ زَيْدٍ، فَأَتَاهُ النَّاسُ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْمَنْزِلُ، فَانْبَعَثَ بِهِ رَاحِلَتُهُ، فَقَالَ:" دَعُوهَا فَإِنَّهَا مَأْمُورَةٌ". ثُمَّ خَرَجَتْ بِهِ حَتَّى جَاءَتْ بِهِ مَوْضِعَ الْمِنْبَرِ فَاسْتَنَاخَتْ بِهِ ثُمَّ تَجَلْجَلَتْ، وَلِنَاسٍ ثَمَّ عَرِيشٌ كَانُوا يَرُشُّونَهُ وَيُعَمِّرُونَهُ وَيَتَبَرَّدُونَ فِيهِ حَتَّى نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ رَاحِلَتِهِ، فَآوَى إِلَى الظِّلِّ فَنَزَلَ فِيهِ فَأَتَاهُ أَبُو أَيُّوبَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْزِلِي أَقْرَبُ الْمَنَازِلِ إِلَيْهِ فَانْقُلْ رَحْلَكَ قَالَ:" نَعَمْ". فَذَهَبَ بِرَحْلِهِ إِلَى الْمَنْزِلِ ثُمَّ أَتَاهُ رَجُلٌ آخَرُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، انْزِلْ عَلَيَّ، فَقَالَ:" إِنَّ الرَّجُلَ مَعَ رَحْلِهِ حَيْثُ كَانَ". وَثَبَتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْعَرِيشِ اثْنَتَيْ عَشَرَةَ لَيْلَةً حَتَّى بَنَى الْمَسْجِدَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صِدِّيقُ بْنُ مُوسَى، قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَيْسَ بِالْحُجَّةِ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے (راوی بیان کرتے ہیں:) تو آپ کی اونٹنی اس جگہ پر ٹھہر گئی، جو (اس وقت) امام جعفر صادق اور امام حسن بن زید کے گھروں کے درمیان والی جگہ ہے لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! رہائشی جگہ کون سی ہو گی؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی آپ کو لے کر کھڑی ہو گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسے چھوڑ دو! یہ حکم کی پابند ہے، پھر وہ آپ کو لے کر چلی، یہاں تک کہ وہ آپ کو لے کر اس جگہ پر آئی، جہاں منبر رکھا ہوا ہے، وہاں وہ ٹھہر گئی اور بیٹھ گئی، اس جگہ پر لوگوں نے ایک چھپر بنایا ہوا تھا، جہاں وہ پانی چھڑکایا کرتے تھے اور وہاں ٹھنڈک حاصل کیا کرتے تھے، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری سے اترے آپ سائے کی طرف آئے اور وہاں ٹھہر گئے، سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرا گھر تمام گھروں سے زیادہ قریب ہے، تو آپ اپنی سواری کو (یا سامان کو) وہاں منتقل کر دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے! پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامان کو اپنے گھر لے گئے، ایک اور شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ آپ میرے ہاں پڑاؤ کیجئے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی اپنے سامان کے ساتھ ہوتا ہے، جہاں وہ ہو، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بارہ دن تک اس جگہ پر مقیم رہے، یہاں تک کہ آپ نے مسجد کی تعمیر شروع کروائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صدیق بن موسیٰ ہے، امام ذہبی کہتے ہیں: وہ حجت نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9924]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3568»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9925
وَعَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: نَزَلَ أَبُو بَكْرٍ عَلَى حُبَيْبٍ، [ وَيُقَالُ: خُبَيْبُ - ابْنُ يَسَافِ - أَخِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ ] بِالسُّنْحِ. وَيُقَالُ: بَلْ نَزَلَ عَلَى خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَبِي زُهَيْرٍ أَخِي بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابن اسحاق بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ، سیدنا حبیب بن یساف رضی اللہ عنہ، اور ایک قول کے مطابق، سیدنا خبیب بن یساف رضی اللہ عنہ کے ہاں ٹھہرے، جن کا تعلق بنو حارث بن خزرج سے تھا، اور وہ ”سخ“ کے مقام پر رہتے تھے، ایک قول کے مطابق، وہ سیدنا خارجہ بن زید بن ابوزہیر رضی اللہ عنہ کے ہاں ٹھہرے تھے، جن کا تعلق بنو حارث بن خزرج سے تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9925]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3545 و 4138)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9926
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ، وَكَانَ آخِرَ مَنْ بَقِيَ مِمَّنْ هَاجَرَ، وَكَانَ قَدْ كُفَّ بَصَرُهُ، فَلَمَّا أَجْمَعَ عَلَى الْهِجْرَةِ كَرِهَتِ امْرَأَتُهُ ذَلِكَ بِنْتُ حَرْبِ بْنِ أُمَيَّةَ، وَجَعَلَتْ تُشِيرُ عَلَيْهِ أَنْ يُهَاجِرَ إِلَى غَيْرِهِ، فَهَاجَرَ بِأَهْلِهِ وَمَالِهِ مُكْتَتِمًا مِنْ قُرَيْشٍ حَتَّى قَدِمَ الْمَدِينَةَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَثَبَ أَبُو سُفْيَانَ بْنُ حَرْبٍ فَبَاعَ دَارَهُ بِمَكَّةَ فَمَرَّ بِهَا بَعْدَ ذَلِكَ أَبُو جَهْلٍ ابْنُ هِشَامٍ، وَعُتْبَةُ بْنُ رَبِيعَةَ، وَشَيْبَةُ بْنُ رَبِيعَةَ، وَالْعَبَّاسُ بْنُ عَبَدِ الْمُطَّلِبِ، وَحُوَيْطِبُ بْنُ عَبَدِ الْعُزَّى، وَفِيهَا أُهُبٌ مَعْطُونَةٌ، فَذَرَفَتْ عَيْنَا عُتْبَةَ، وَتَمَثَّلَ بِبَيْتٍ مِنْ شِعْرٍ:
وَكُلُّ دَارٍ وَإِنْ طَالَتْ سَلَامَتُهَا يَوْمًا سَيُدْرِكُهَا النَّكْبَاءُ وَالْحُوبُ. قَالَ أَبُو جَهْلٍ: وَأَقْبَلَ عَلِيَّ الْعَبَّاسُ، فَقَالَ: هَذَا مَا أَدْخَلْتُمْ عَلَيْنَا فَلَمَّا دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَّةَ يَوْمَ الْفَتْحِ قَامَ أَبُو أَحْمَدَ يَنْشُدُ دَارَهُ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ فَقَامَ إِلَى أَبِي أَحْمَدَ فَانْتَحَاهُ، فَسَكَتَ أَبُو أَحْمَدَ عَنْ نَشِيدِ دَارِهِ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: وَكَانَ أَبُو أَحْمَدَ يَقُولُ - وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُتَّكِئٌ عَلَى يَدِهِ يَوْمَ الْفَتْحِ -:
حَبَّذَا مَكَّةَ مِنْ وَادِي بِهَا أَمْشِي بِلَا هَادِي
بِهَا يَكْثُرُ عُوَّادِي بِهَا تَرْكِزُ أَوْتَادِي
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ، یہ ان افراد میں سے آخری تھے، جو ہجرت کرنے والے باقی رہ گئے تھے، اُن کی بینائی کمزور ہو چکی تھی، جب انہوں نے ہجرت کرنے کا ارادہ کیا، تو ان کی اہلیہ، جو حرب بن امیہ کی صاحبزادی تھیں، انہوں نے اس بات کو ناپسند کیا اور انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ کسی اور طرف ہجرت کر لیں، تو وہ اپنے اہلِ خانہ اور مال کو لے کر قریش سے چھپتے ہوئے ہجرت کے لئے نکلے، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مدینہ منورہ آ گئے، ابوسفیان بن حرب نے مکہ میں موجود ان کا گھر فروخت کر دیا، اس کے بعد ابوجہل بن ہشام، عتبہ بن ربیعہ، شیبہ بن ربیعہ، عباس بن عبدالمطلب اور حويطب بن عبدالعزیٰ کا اس گھر کے پاس سے گزر ہوا، تو وہاں کچھ کھالیں رکھی ہوئی تھیں، عتبہ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے اور اس نے صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے یہ شعر پڑھا: ”ہر گھر خواہ وہ کتنے عرصے تک سلامت رہے، آخر کار ایک دن اسے بربادی اور وحشت لاحق ہو جاتے ہیں“ راوی کہتے ہیں: ابوجہل نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہو کر یہ کہا: یہ صورت حال آپ لوگوں نے ہم پر داخل کی ہے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے دن مکہ میں داخل ہوئے، تو ابو أحمد کھڑے ہوئے اور انہوں نے اپنے گھر کے حوالے سے بات چیت کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو حکم دیا، وہ اٹھ کر ابو أحمد کی طرف گئے اور انہیں اس سے روکا، تو ابو أحمد اپنے گھر کے حوالے سے بات کرنے سے خاموش ہو گئے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہاتھ پر ٹیک لگائی ہوئی تھی اور ابو أحمد یہ شعر پڑھ رہے تھے: ”مکہ کی وادی کے کیا کہنے؟ میں یہاں کسی رہنما کے بغیر چلتا ہوں، یہاں میرے ملاقاتی بہت سے ہیں، یہاں میرے کیل گاڑے گئے ہیں“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن شبیب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9926]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9927
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ قُدُومُنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِخَمْسٍ مِنَ الْهِجْرَةِ خَرَجْنَا مُتَوَصِّلِينَ مَعَ قُرَيْشٍ عَامَ الْأَحْزَابِ، وَأَنَا مَعَ أَخِي الْفَضْلِ، وَمَعَنَا غُلَامُنَا أَبُو رَافِعٍ حَتَّى انْتَهَيْنَا إِلَى الْعَرْجِ، فَضَلَّ لَنَا فِي الطَّرِيقِ رَكُوبَةٌ وَأَخَذْنَا فِي ذَلِكَ الطَّرِيقِ عَلَى الْجَثْجَاثَةِ حَتَّى خَرَجْنَا عَلَى بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ حَتَّى دَخَلْنَا الْمَدِينَةَ، فَوَجَدْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْخَنْدَقِ، وَأَنَا يَوْمَئِذٍ ابْنُ ثَمَانِ سِنِينَ، وَأَخِي ابْنُ ثَلَاثَ عَشْرَةَ سَنَةً. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَةَ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ، وَكِلَاهُمَا لَمْ يُوَثَّقْ وَلَمْ يُضَعَّفْ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہجرت کے پانچویں سال آئے تھے، غزوہ احزاب کے سال ہم قریش کے ساتھ مل کر نکلے تھے، میں اپنے بھائی سیدنا فضل رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا، اور ہمارے ساتھ ہمارا غلام ابورافع تھا، یہاں تک کہ جب ہم ”عرج“ کے مقام پر پہنچے، تو راستے میں ہماری سواری گم ہو گئی، ہم نے چثجاثہ کی طرف سے وہ راستہ طے کیا، یہاں تک کہ بنوعمرو بن عوف کے محلے میں آ نکلے، پھر ہم مدینہ منورہ میں داخل ہو گئے، ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خندق میں پایا، میں اُن دنوں آٹھ سال کا تھا اور میرے بھائی (سیدنا فضل رضی اللہ عنہ) تیرہ سال کے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں عبداللہ بن محمد بن عمارہ انصاری کے حوالے سے، سلیمان بن داؤد بن حصین سے نقل کی ہے، ان دونوں کی توثیق بھی نہیں کی گئی ہے اور انہیں ضعیف بھی قرار نہیں دیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9927]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9928
وَعَنْ صُهَيْبٍ أَنَّ الْمُشْرِكِينَ لَمَّا أَطَافُوا بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقْبَلُوا عَلَى الْغَارِ وَأَدْبَرُوا قَالَ: وَاصُهَيْبَاهُ وَلَا صُهَيْبَ لِي، فَلَمَّا أَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْخُرُوجَ بَعَثَ أَبَا بَكْرٍ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا إِلَى صُهَيْبٍ فَوَجَدَهُ يُصَلِّي، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: وَجَدَتْهُ يُصَلِّي ; فَكَرِهْتُ أَنْ أَقْطَعَ عَلَيْهِ صَلَاتَهُ، فَقَالَ:" أَصَبْتَ". وَخَرَجَا مِنْ لَيْلَتِهِمَا، فَلَمَّا أَصْبَحَا خَرَجَ حَتَّى إِذَا أَتَى أُمَّ رُومَانَ زَوْجَةَ أَبِي بَكْرٍ، فَقَالَتْ: أَلَا أَرَاكَ هَاهُنَا وَقَدْ خَرَجَ أَخَوَاكَ وَوَضَعْنَا لَكَ شَيْئًا مِنْ أَزْوَادِهِمَا؟ قَالَ: فَخَرَجْتُ حَتَّى أَتَيْتُ عَلَى زَوْجَتِي أُمِّ عَمْرٍو، فَأَخَذَتْ سَيْفِي وَجُعْبَتِي وَقَوْسِي حَتَّى أَقْدَمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ، فَأَجِدُهُ وَأَبَا بَكْرٍ جَالِسَيْنِ، فَلَمَّا رَآنِي أَبُو بَكْرٍ قَامَ إِلَيَّ فَبَشَّرَنِي بِالْآيَةِ الَّتِي نَزَلَتْ فِيَّ وَأَخَذَ بِيَدِي، فَلُمْتُهُ بَعْضَ اللَّائِمَةِ فَاعْتَذَرَ، وَرَبَّحَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَبِحَ الْبَيْعُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زَبَالَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاش میں مشرکین چکر لگا رہے تھے اور غار کے پاس آ جا رہے تھے تو آپ نے ارشاد فرمایا: وائے صہیب! میرے پاس صہیب نہیں ہے، پھر جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں (یعنی مکہ) سے نکلنے کا ارادہ کیا، تو آپ نے دو یا شاید تین مرتبہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو، سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے انہیں نماز پڑھتے ہوئے پایا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گزارش کی: میں نے انہیں نماز پڑھتے ہوئے پایا تھا تو مجھے اچھا نہیں لگا کہ میں ان کی نماز درمیان میں ختم کروا دوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے ٹھیک کیا، پھر یہ دونوں حضرات اُسی رات روانہ ہو گئے، اگلے دن صبح سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ نکلے اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اہلیہ سیدہ ام رومان رضی اللہ عنہا کے پاس آئے، تو انہوں نے کہا: کیا آپ یہاں نظر آ رہے ہیں؟ آپ کے دونوں بھائی تو تشریف لے جا چکے ہیں اور ان کے زاد سفر میں ہم نے آپ کے لئے بھی چیزیں رکھ دی تھیں، سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو میں نکلا اور اپنی بیوی ام عمرو کے پاس آیا، میں نے اپنی تلوار، اپنا ترکش اور اپنی کمان لی، یہاں تک کہ مدینہ منورہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آ گیا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بیٹھے ہوئے پایا، جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مجھے دیکھا تو وہ اُٹھ کر میرے پاس آئے اور اس آیت کے بارے میں مبارک باد دی، جو میرے بارے میں نازل ہوئی تھی، انہوں نے میرا ہاتھ پکڑ لیا، میں نے انہیں ملامت کی، تو انہوں نے معذرت کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کامیاب قرار دیتے ہوئے فرمایا: ”سودا کامیاب ہو گیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9928]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7308)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں