🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

20. بَابُ غَزْوَةِ بَدْرٍ
غزوہ بدر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9952
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ السُّلَمِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِأَصْحَابِهِ:" قُومُوا فَقَاتِلُوا". فَقَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلَا نَقُولُ كَمَا قَالَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ لِمُوسَى: اذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هَاهُنَا قَاعِدُونَ، وَلَكِنِ انْطَلِقْ أَنْتَ وَرَبُّكَ يَا مُحَمَّدُ فَقَاتَلَا وَإِنَّا مَعَكُمْ نُقَاتِلُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عتبہ بن عبد سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: اٹھو اور جنگ کرو! لوگوں نے عرض کی: ٹھیک ہے یا رسول اللہ! ہم اس طرح نہیں کہیں گے، جس طرح بنی اسرائیل نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے کہا: تھا (جس کا ذکر قرآن میں ان الفاظ میں ہے:) ”آپ اور آپ کا پروردگار جائیں اور جنگ کریں، ہم یہاں بیٹھے ہوئے ہیں“۔ بلکہ (ہم یہ کہیں گے:) آپ اور آپ کا پروردگار، اے سیدنا محمد! چلیں اور جنگ کریں، ہم آپ کے ساتھ جنگ میں حصہ لیں گے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9952]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (185/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17193»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9953
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: لَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ أَصَبْنَا مِنْ ثِمَارِهَا، فَاجْتَوَيْنَاهَا، فَأَصَابَنَا بِهَا وَعَكٌ، فَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَخَبَّرُ عَنْ بَدْرٍ، فَلَمَّا بَلَغَنَا أَنَّ الْمُشْرِكِينَ قَدْ أَقْبَلُوا سَارَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى بَدْرٍ - وَبَدْرٌ بِئْرٌ - فَسَبَقَنَا الْمُشْرِكُونَ إِلَيْهَا، فَوَجَدْنَا فِيهَا رَجُلَيْنِ مِنْهُمْ رَجُلًا مِنْ قُرَيْشٍ، وَمَوْلًى لِعُقْبَةَ بْنِ أَبِي مُعَيْطٍ، فَأَمَّا الْقُرَشِيُّ فَانْفَلَتَ، وَأَمَّا مَوْلَى عُقْبَةَ، فَأَخَذْنَاهُ فَجَعَلْنَا نَقُولُ لَهُ: كَمِ الْقَوْمُ؟ فَيَقُولُ: هُمْ وَاللَّهِ كَثِيرٌ عَدَدُهُمْ، شَدِيدٌ بَأْسُهُمْ، فَجَعَلَ الْمُسْلِمُونَ إِذَا قَالَ ذَلِكَ ضَرَبُوهُ حَتَّى انْتَهَوْا بِهِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَمِ الْقَوْمُ؟". فَقَالَ: هُمْ وَاللَّهِ كَثِيرٌ عَدَدُهُمْ، شَدِيدٌ بَأْسُهُمْ. فَجَهَدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُخْبِرَهُ فَأَبَى، ثُمَّ إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَأَلَهُ:" كَمْ يَنْحَرُونَ مِنَ الْجُزُرِ؟". قَالَ: عَشْرٌ لِكُلِّ يَوْمٍ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْقَوْمُ أَلْفٌ، كُلُّ جَزُورٍ لِمِائَةٍ وَنَيِّفِهَا". ثُمَّ إِنَّهُ أَصَابَنَا طَشٌّ مِنْ مَطَرٍ ; فَانْطَلَقْنَا تَحْتَ الشَّجَرِ وَالْحَجَفِ نَسْتَظِلُّ تَحْتَهَا مِنَ الْمَطَرِ، وَبَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدْعُو رَبَّهُ وَيَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنْ تُهْلِكْ هَذِهِ الْفِئَةَ لَا تُعْبَدْ". قَالَ: فَلَمَّا أَنْ طَلَعَ الْفَجْرُ نَادَى:" الصَّلَاةَ عِبَادَ اللَّهِ". فَجَاءَ النَّاسُ مِنْ تَحْتِ الشَّجَرِ وَالْحَجَفِ، فَصَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَحَضَّ عَلَى الْقِتَالِ، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ جَمْعَ قُرَيْشٍ تَحْتَ هَذِهِ الضِّلْعِ الْحَمْرَاءِ مِنَ الْجَبَلِ". فَلَمَّا دَنَا الْقَوْمُ وَصَافَّنَاهُمْ إِذَا رَجُلٌ مِنْهُمْ عَلَى جَمَلٍ لَهُ أَحْمَرَ يَسِيرُ فِي الْقَوْمِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا عَلِيُّ، نَادِ لِي حَمْزَةَ". وَكَانَ أَقْرَبَهُمْ مِنَ الْمُشْرِكِينَ:" مَنْ صَاحِبُ الْجَمَلِ الْأَحْمَرِ؟ وَمَاذَا يَقُولُ لَهُمْ؟".
ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنْ يَكُنْ فِي الْقَوْمِ أَحَدٌ يَأْمُرُ بِخَيْرٍ، فَعَسَى أَنْ يَكُونَ صَاحِبَ الْجَمَلِ الْأَحْمَرِ". فَجَاءَ حَمْزَةُ فَقَالَ: هُوَ عُتْبَةُ بْنُ رَبِيعَةَ، وَهُوَ يَنْهَى عَنِ الْقِتَالِ وَيَقُولُ لَهُمْ: يَا قَوْمِ، إِنِّي أَرَى قَوْمًا مُسْتَمِيتِينَ لَا تَصِلُونَ إِلَيْهِمْ وَفِيكُمْ خَيْرٌ، يَا قَوْمِ، اعْصِبُوهَا الْيَوْمَ بِرَأْسِي وَقُولُوا: جَبُنَ عُتْبَةُ بْنُ رَبِيعَةَ، وَلَقَدْ عَلِمْتُمْ أَنِّي لَسْتُ بِأَجْبَنِكُمْ.
فَسَمِعَ بِذَلِكَ أَبُو جَهْلٍ فَقَالَ: أَنْتَ تَقُولُ ذَلِكَ؟ وَاللَّهِ لَوْ غَيْرُكَ يَقُولُ لَأَعْضَضْتُهُ، قَدْ مَلَأَتْ رِئَتُكَ جَوْفَكَ رُعْبًا، فَقَالَ عُتْبَةُ: إِيَّايَ تَعْنِي يَا مُصَفِّرَ اسْتِهِ، سَتَعْلَمُ الْيَوْمَ أَيُّنَا الْجَبَانُ؟ قَالَ: فَبَرَزَ عُتْبَةُ، وَأَخُوهُ شَيْبَةُ، وَابْنُهُ الْوَلِيدُ حَمِيَّةً، فَقَالُوا: مَنْ يُبَارِزُ؟ فَخَرَجَ فِتْيَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ سِتَّةٌ، فَقَالَ عُتْبَةُ: لَا نُرِيدُ هَؤُلَاءِ، وَلَكِنْ يُبَارِزُنَا مِنْ بَنِي عَمِّنَا مِنْ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قُمْ يَا عَلِيُّ، وَقُمْ يَا حَمْزَةُ، وَقُمْ يَا عُبَيْدَةُ بْنَ الْحَارِثِ بْنِ الْمُطَّلِبِ". فَقَتَلَ اللَّهُ شَيْبَةَ وَعُتْبَةَ ابْنَيْ رَبِيعَةَ وَالْوَلِيدَ بْنَ عُتْبَةَ، وَخَرَجَ عُبَيْدَةُ، فَقَتَلْنَا مِنْهُمْ سَبْعِينَ وَأَسَرْنَا سَبْعِينَ.
فَجَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ قَصِيرٌ بِالْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَسِيرًا، فَقَالَ الْعَبَّاسُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ هَذَا وَاللَّهِ مَا أَسَرَنِي، أَسَرَنِي رَجُلٌ أَجْلَحُ مِنْ أَحْسَنِ النَّاسِ وَجْهًا عَلَى فَرَسٍ أَبْلَقَ مَا أَرَاهُ فِي الْقَوْمِ، فَقَالَ الْأَنْصَارِيُّ: أَنَا أَسَرْتُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" اسْكُتْ فَقَدْ أَيَّدَكَ اللَّهُ بِمَلَكٍ كَرِيمٍ".
قَالَ عَلِيٌّ - عَلَيْهِ السَّلَامُ -: فَأَسَرْنَا وَأَسَرْنَا مِنْ بَنِي الْمُطَّلِبِ الْعَبَّاسَ وَعَقِيلًا وَنَوْفَلَ بْنَ الْحَارِثِ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ طَرَفًا. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حَارِثَةَ بْنِ مَضْرِبٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب ہم مدینہ منورہ آئے اور ہم نے وہاں کے پھل استعمال کیے تو وہ ہماری طبیعت کے موافق نہیں آئے اور ہمیں بخار ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بدر کے بارے میں خبر گیری کرتے رہتے تھے، جب ہمیں یہ اطلاع ملی کہ مشرکین آ رہے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بدر کی طرف روانہ ہوئے، بدر ایک کنواں ہے، مشرکین ہم سے پہلے وہاں پہنچ گئے، ہم نے وہاں پر ان میں سے دو آدمیوں کو پایا، ایک شخص کا تعلق قریش سے تھا، اور ایک عقبہ بن ابومعیط کا غلام تھا، جہاں تک قریشی شخص کا تعلق تھا، وہ تو بھاگ گیا، جہاں تک عقبہ کے غلام کا تعلق تھا، تو اسے ہم نے پکڑ لیا اور ہم نے اس سے پوچھا: اُن لوگوں کی تعداد کتنی ہے؟ اس نے جواب دیا: اللہ کی قسم! وہ لوگ زیادہ تعداد میں ہیں، اور ان کے پاس بھرپور اسلحہ ہے، جب وہ یہ بات کہتا تھا، تو مسلمان اسے مارنے لگتے تھے، یہاں تک کہ وہ اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: ان لوگوں کی تعداد کتنی ہے؟ اس نے بتایا: اللہ کی قسم! ان لوگوں کی تعداد زیادہ ہے اور ان کے پاس بھرپور اسلحہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کوشش کی کہ وہ آپ کو صحیح بات بتا سکے لیکن اس نے ایسا نہیں کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: ان لوگوں نے کتنے اونٹ قربان کیے ہیں؟ اس نے بتایا: وہ روزانہ دس اونٹ قربان کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ لوگ ایک ہزار ہوں گے اور ایک اونٹ ایک سو کے آس پاس کے لوگوں کے لئے ہو گا، پھر بارش کی وجہ سے ہمیں تھوڑی سی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، اور ہم لوگ ایک درخت کے نیچے آ گئے، اس درخت کے نیچے ہم ڈھالوں کے ذریعے بارش سے بچ رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات بھر اپنے پروردگار سے دعا کرتے رہے اور یہ کہتے رہے: اے اللہ! اگر تو نے اس گروہ کو ہلاکت کا شکار کر دیا، تو پھر تیری عبادت نہیں کی جائے گی، یہاں تک کہ جب صبح صادق ہوئی، تو آپ نے اعلان کیا: اے اللہ کے بندو! نماز پڑھو لوگ درخت اور ڈھالوں کے نیچے سے آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی، آپ نے جنگ کرنے کی ترغیب دی، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: قریش اس پہاڑ کے اس سرخ حصے کے نیچے اکٹھے ہوں گے، جب دشمن قریب آیا اور ہم نے ان کے مقابلے میں صف بندی کر لی، تو ان میں سے ایک شخص اپنے سرخ اونٹ پر لوگوں کے درمیان چل رہا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے علی! حمزہ کو بلاؤ، وہ اس وقت مشرکین کے سب سے زیادہ قریب تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ سرخ اونٹ والا شخص کون ہے؟ اور یہ اُن سے کیا کہہ رہا ہے؟ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر دشمن میں کوئی شخص بھلائی کی بات کرے گا، تو یہ سرخ اونٹ والا شخص وہ بات کرے گا، سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے یہ بات بتائی: وہ عتبہ بن ربیعہ ہے اور وہ لوگوں کو جنگ کرنے سے روک رہا ہے اور ان سے یہ کہہ رہا ہے: اے میری قوم! میں نے ایسے لوگوں کو دیکھا ہے، جو مرنے کے لیے تیار ہیں، جب تم ان تک پہنچو گے تو تمہارے میں بہتر صورتحال نہیں ہو گی، اے میری قوم! آج کے دن کی پٹی تم میرے سر پر باندھ دو (یعنی مجھ پر الزام عائد کر دو) اور یہ کہہ دو کہ عتبہ بن ربیعہ بزدل ہو گیا، حالانکہ تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ میں بزدل نہیں ہوں، ابوجہل نے یہ بات سنی تو بولا: تم یہ بات کہہ رہے ہو۔ اللہ کی قسم! اگر تمہارے علاوہ کسی اور نے یہ بات کہی ہوتی، تو میں نے اسے گالیاں دینی تھیں تمہارے اندر رعب بھر گیا ہے، عتبہ نے کہا: اوسر دوگرم سے ناواقف شخص! تم مجھے یہ بات کہہ رہے ہو؟ آج تمہیں پتہ چل جائے گا کہ ہم میں سے کون بزدل ہے؟ راوی بیان کرتے ہیں: پھر عتبہ، اُس کا بھائی شیبہ، اور اُس کا بیٹا ولید لڑائی کے لئے آئے، اور انہوں نے یہ کہا: کون ہمارے مقابلے میں آئے گا؟ تو انصار سے تعلق رکھنے والے کچھ نوجوان نکلے، عتبہ نے کہا: ہم ان سے مقابلہ نہیں کرنا چاہتے، بلکہ ہمارے مقابلے میں ہمارے چچازاد بنوعبدالمطلب سے تعلق رکھنے والے لوگ آئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے علی! تم کھڑے ہو جاؤ، اے حمزہ! آپ کھڑے ہو جائیں، اے عبیدہ بن حارث بن عبدالمطلب آپ کھڑے ہو جائیں، تو اللہ تعالیٰ نے ربیعہ کے دونوں بیٹوں شیبہ اور عتبہ کو قتل کروا دیا، ولید بن عتبہ کو بھی قتل کروا دیا، سیدنا عبیدہ بن حارث بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ زخمی ہوئے، ہم نے اس جنگ میں ان کے ستر افراد کو قتل کیا اور ستر افراد کو قیدی بنایا، انصار سے تعلق رکھنے والا ایک چھوٹے قد کا شخص، سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کو قیدی بنا کر لے آیا، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! اللہ کی قسم! اس نے مجھے قیدی نہیں بنایا ہے، بلکہ مجھے ایک ایسے شخص نے قیدی بنایا ہے، جو انتہائی خوبصورت تھا، اور سر کے اطراف سے اس کے بال ہٹے ہوئے تھے اور وہ ایک خوبصورت گھوڑے پر سوار تھا میں نے اُسے لوگوں میں نہیں دیکھا، انصاری نے عرض کی: یا رسول اللہ! انہیں میں نے قیدی بنایا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم خاموش رہو! اللہ تعالیٰ نے ایک معزز فرشتے کے ذریعے تمہاری مدد کی ہے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم نے، جناب عبدالمطلب کی اولاد میں سے، جناب عباس، جناب عقیل اور جناب نوفل بن حارث کو قیدی بنایا تھا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حارث بن مضرب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9953]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1761) اخرجه احمد فى المسند (948)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9954
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَ الْمُسْلِمُونَ بَدْرًا، وَأَقْبَلَ الْمُشْرِكُونَ نَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى عُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ، وَهُوَ عَلَى جَمَلٍ أَحْمَرَ، فَقَالَ:" إِنْ يَكُنْ عِنْدَ أَحَدٍ مِنَ الْقَوْمِ خَيْرٌ فَهُوَ عِنْدَ صَاحِبِ الْجَمَلِ الْأَحْمَرِ، إِنْ يُطِيعُوهُ يَرْشُدُوا".
وَهُوَ يَقُولُ: يَا قَوْمِ، أَطِيعُونِي فِي هَؤُلَاءِ الْقَوْمِ ; فَإِنَّكُمْ إِنْ فَعَلْتُمْ لَنْ يَزَالَ ذَلِكَ فِي قُلُوبِكُمْ يَنْظُرُ كُلُّ رَجُلٍ إِلَى قَاتِلِ أَخِيهِ وَقَاتِلِ أَبِيهِ، فَاجْعَلُوا جَنْبَهَا بِرَأْسِي وَارْجِعُوا، فَقَالَ أَبُو جَهْلٍ: انْتَفَخَ وَاللَّهِ سَحْرُهُ حِينَ رَأَى مُحَمَّدًا وَأَصْحَابَهُ، إِنَّمَا مُحَمَّدٌ وَأَصْحَابُهُ كَأَكْلَةِ جَزُورٍ لَوْ قَدِ الْتَقَيْنَا.
فَقَالَ عُتْبَةَ: سَتَعْلَمُ مَنِ الْجَبَانُ الْمُفْسِدُ لِقَوْمِهِ، أَمَا وَاللَّهِ إِنِّي لَأَرَى قَوْمًا يَضْرِبُونَكُمْ ضَرْبًا أَمَا تَرَوْنَ كَأَنَّ رُءُوسَهُمُ الْأَفَاعِي، وَكَأَنَّ وُجُوهَهُمُ السُّيُوفُ، ثُمَّ دَعَا أَخَاهُ وَابْنَهُ فَخَرَجَ يَمْشِي بَيْنَهُمَا، وَدَعَا بِالْمُبَارَزَةِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب مسلمان بدر پہنچے اور مشرکین بھی آ گئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عتبہ بن ربیعہ کی طرف دیکھا جو ایک سرخ اونٹ پر سوار تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان لوگوں میں سے، اگر کسی کے پاس بھلائی ہو سکتی ہے، تو وہ سرخ اونٹوں والے اس شخص کے پاس ہو سکتی ہے، اگر وہ لوگ اس کی بات مان جائیں گے تو وہ ہدایت حاصل کر لیں گے، عتبہ یہ کہہ رہا تھا: اے میری قوم! تم میری بات مان جاؤ، جو ان لوگوں کے بارے میں ہے، اگر تم ایسا کر لیتے ہو، تو ہمیشہ تمہارے دلوں میں ایک دوسرے کے ساتھ ناراضگی رہے گی، تم میں سے ہر ایک شخص کو اپنے کسی بھائی کے قاتل، اپنے باپ کے قاتل کی طرف دیکھنا پڑے گا، تو تم اس کا معاملہ میرے سر رکھ دو اور واپس چلو! ابوجہل نے کہا: اللہ کی قسم! جب سے اس نے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور ان کے ساتھیوں کو دیکھا ہے اس کا سینہ خوف سے پھول گیا ہے، اگر ہمارا ان سے مقابلہ ہوا تو محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور اس کے ساتھی تو اتنے تھوڑے ہیں کہ ایک اونٹ ان کے کھانے کے لئے کافی ہو، عتبہ نے کہا: تم عنقریب جان لو گے کہ کون بزدل ہے اور اپنی قوم کو خراب کرنے والا ہے؟ اللہ کی قسم! میں نے ان لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ تم پر بھرپور ضرب لگائیں گے، کیا تم نے یہ چیز نہیں دیکھی کہ ان کے سر، افعی (سانپوں) کی طرح ہیں اور ان کے چہرے تلواروں کی طرح ہیں، پھر اس نے اپنے بھائی اور اپنے بیٹے کو بلایا اور ان دونوں کے درمیان چلتا ہوا نکلا اور مبارزت کے لئے پکارا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9954]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1762)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9955
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، قَالَ: كُنْتُ عَلَى قَلِيبٍ يَوْمَ بَدْرٍ أَمِيحُ وَأَمْتَحُ مِنْهُ، فَجَاءَتْ رِيحٌ شَدِيدَةٌ، ثُمَّ جَاءَتْ رِيحٌ شَدِيدَةٌ شَدِيدَةٌ، فَلَمْ أَرَ رِيحًا أَشَدَّ مِنْهَا إِلَّا الَّتِي كَانَتْ قَبْلَهَا، ثُمَّ جَاءَتْ رِيحٌ شَدِيدَةٌ، فَكَانَتِ الْأُولَى مِيكَائِيلَ فِي أَلْفٍ مِنَ الْمَلَائِكَةِ عَنْ يَمِينِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالثَّانِيَةُ إِسْرَافِيلَ فِي أَلْفٍ مِنَ الْمَلَائِكَةِ عَنْ يَسَارِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالثَّالِثَةُ جِبْرِيلَ فِي أَلْفٍ مِنَ الْمَلَائِكَةِ.
وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ عَنْ يَمِينِهِ، وَكُنْتُ عَنْ يَسَارِهِ، فَلَمَّا هَزَمَ اللَّهُ الْكَفَّارَ حَمَلَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى فَرَسِهِ، فَلَمَّا اسْتَوَيْتُ عَلَيْهِ حَمَلَ بِي فَصِرْتُ عَلَى عُنُقِهِ، فَدَعَوْتُ اللَّهَ فَثَبَّتَنِي عَلَيْهِ، فَطَعَنْتُ بِرُمْحِي حَتَّى بَلَغَ الدَّمُ إِبِطِي. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں غزوہ بدر کے موقع پر اس گڑھے کے پاس موجود تھا، اور کنویں میں سے پانی نکال رہا تھا، اسی دوران ایک تیز ہوا آئی پھر ایک اور تیز ہوا آئی، میں نے اس جیسی تیز ہوا نہیں دیکھی تھی، البتہ اس سے جو پہلے آئی تھی وہ زیادہ تیز تھی، پھر ایک اور تیز ہوا آئی، تو پہلی مرتبہ میں سیدنا میکائیل علیہ السلام ایک ہزار فرشتے لے کر آئے تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں طرف کھڑے ہو گئے تھے، دوسری مرتبہ میں سیدنا اسرافیل علیہ السلام ایک ہزار فرشتے لے کے آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں طرف کھڑے ہو گئے، تیسری مرتبہ میں سیدنا جبرائیل علیہ السلام ایک ہزار فرشتے لے کر آئے تھے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں طرف تھے اور میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں طرف تھا۔ جب اللہ تعالیٰ نے کفار کو پسپا کر دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے گھوڑے پر سوار کروایا، جب میں اس پر بیٹھ گیا تو وہ مجھے لے کر دوڑ پڑا اور میں اس کی گردن پر جا پہنچا، میں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی: تو اللہ تعالیٰ نے مجھے اُس پر جم کے بٹھا دیا، پھر میں نے اپنے نیزے سے وار کیے، یہاں تک کہ خون میری بغلوں تک پہنچ گیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9955]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (489)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9956
وَعَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: لَمَّا رَأَى إِبْلِيسُ مَا تَفْعَلُ الْمَلَائِكَةُ بِالْمُشْرِكِينَ أَشْفَقَ أَنْ يَخْلُصَ الْقَتْلُ إِلَيْهِ، فَتَشَبَّثَ بِهِ الْحَارِثُ بْنُ هِشَامٍ وَهُوَ يَظُنُّ أَنَّهُ سُرَاقَةُ بْنُ مَالِكٍ، فَوَكَزَ فِي صَدْرِ الْحَارِثِ فَأَلْقَاهُ ثُمَّ خَرَجَ هَارِبًا حَتَّى أَلْقَى نَفْسَهُ فِي الْبَحْرِ، فَرَفَعَ يَدَيْهِ فَقَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ نَظْرَتَكَ إِيَّايَ، وَخَافَ أَنْ يَخْلُصَ الْقَتْلُ إِلَيْهِ.
فَأَقْبَلَ أَبُو جَهْلٍ فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ النَّاسِ، لَا يَهْزِمَنَّكُمْ خِذْلَانُ سُرَاقَةَ إِيَّاكُمْ ; فَإِنَّهُ كَانَ عَلَى مِيعَادٍ مِنْ مُحَمَّدٍ، لَا يَهُولَنَّكُمْ قَتْلُ عُتْبَةَ وَشَيْبَةَ ابْنَيْ رَبِيعَةَ ; فَإِنَّهُمْ قَدْ عَجَّلُوا، فَوَاللَّاتِ وَالْعُزَّى لَا نَرْجِعُ حَتَّى نُقْرِنَهُمْ بِالْحِبَالِ.
فَلَا أَلْقَيَنَّ رَجُلًا قَتَلَ رَجُلًا مِنْهُمْ، وَلَكِنْ خُذُوهُمْ أَخْذًا حَتَّى تُعَرِّفُوهُمْ سُوءَ صَنِيعِهِمْ مِنْ مُفَارَقَتِهِمْ إِيَّاكُمْ، وَرَغْبَتِهِمْ عَنِ اللَّاتِ وَالْعُزَّى. ثُمَّ قَالَ أَبُو جَهْلٍ مُتَمَثِّلًا:
مَا تَنْقِمُ الْحَرْبُ الشَّمُوسُ مِنِّي بَازِلٌ عَامَيْنِ حَدِيثٌ سِنِّي لِمِثْلِ هَذَا وَلَدَتْنِي أُمِّي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا رفاعہ بن رافع انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب ابلیس نے وہ چیز دیکھی، جو فرشتوں نے مشرکین کے ساتھ کی تھی، تو وہ ڈر گیا کہ کہیں قتل اس کی طرف نہ آ جائے، حارث بن ہشام نے اسے پکڑ لیا وہ یہ سمجھے کہ وہ سراقہ بن مالک ہے، اس نے حارث کے سینے پر مکا لگایا اور انہیں ایک طرف پھینکا اور پھر ڈر کے بھاگا یہاں تک کہ سمندر میں گر گیا، پھر اس نے دونوں ہاتھ بلند کیے اور بولا: اے اللہ! میں تجھ سے یہ سوال کرتا ہوں کہ تو مجھے مہلت دے، اُسے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں وہ بھی قتل نہ ہو جائے، پھر ابوجہل آیا اور بولا: اے لوگو! سراقہ کا تمہیں رسوا کرنا تمہیں پسپا نہ کرے، کیونکہ اس نے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے ساتھ ایک وعدہ کیا ہوا ہے، اور عتبہ اور شیبہ، جو ربیعہ کے بیٹے ہیں، ان کا قتل تمہیں ہولناکی کا شکار نہ کرے، کیونکہ ان لوگوں نے عجلت کا مظاہرہ کیا تھا، لات اور عزیٰ کی قسم، ہم اس وقت تک واپس نہیں جائیں گے جب تک ان لوگوں کو رسیوں میں جکڑ نہیں دیتے، اور میں ایسے کسی شخص کو ہرگز نہ پاؤں کہ اس نے ان لوگوں میں کسی کو قتل کر دیا ہو، بلکہ تم لوگ انہیں پکڑو، یہاں تک کہ تم انہیں ان کے برے طرز عمل سے واقف کرواؤ کہ جو انہوں نے تم سے علیحدگی اختیار کی تھی اور لات اور عزیٰ سے منہ موڑ دیا تھا۔ پھر ابوجہل نے مثال کے طور پر یہ اشعار پڑھے: ”مسلسل جاری رہنے والی جنگ کو مجھ پر یہی غصہ ہے، کہ میں نوجوان فرد ہوں اور میری عمر کم ہے، اسی طرح کی صورتحال کے لیے میری ماں نے مجھے جنم دیا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9956]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4550)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9957
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَخَذَتْهُمْ رِيحٌ عَقِيمٌ يَوْمَ بَدْرٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: غزوہ بدر کے موقع پر ان لوگوں کو، بارش کے بغیر والی ہوا نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9957]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1782)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9958
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَى نَبِيِّهِ بِمَكَّةَ: سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ جَمْعٍ؟ وَذَلِكَ قَبْلَ بَدْرٍ، فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ، وَانْهَزَمَتْ قُرَيْشٌ نَظَرْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي آثَارِهِمْ مُصْلِتًا بِالسَّيْفِ، يَقُولُ: سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ وَكَانَتْ يَوْمَ بَدْرٍ.
فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فِيهِمْ: حَتَّى إِذَا أَخَذْنَا مُتْرَفِيهِمْ بِالْعَذَابِ الْآيَةَ. وَأَنْزَلَ: أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ بَدَّلُوا نِعْمَةَ اللَّهِ كُفْرًا الْآيَةَ. وَرَمَاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَسِعَتْهُمُ الرَّمْيَةُ، وَمَلَأَتْ أَعْيُنَهُمْ وَأَفْوَاهَهُمْ حَتَّى إِنَّ الرَّجُلَ لَيُقْبِلُ وَهُوَ يَقْذِي عَيْنَيْهِ وَفَاهُ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ: وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ رَمَى وَأَنْزَلَ اللَّهُ فِي إِبْلِيسَ: فَلَمَّا تَرَاءَتِ الْفِئَتَانِ نَكَصَ عَلَى عَقِبَيْهِ وَقَالَ إِنِّي بَرِيءٌ مِنْكُمْ إِنِّي أَرَى مَا لَا تَرَوْنَ إِنِّي أَخَافُ اللَّهَ وَاللَّهُ شَدِيدُ الْعِقَابِ.
وَقَالَ عُتْبَةُ بْنُ رَبِيعَةَ وَنَاسٌ مَعَهُ مِنَ الْمُشْرِكِينَ يَوْمَ بَدْرٍ: غَرَّ هَؤُلَاءِ دِينُهُمْ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ: إِذْ يَقُولُ الْمُنَافِقُونَ وَالَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ غَرَّ هَؤُلَاءِ دِينُهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے مکہ میں اپنے نبی پر یہ آیت نازل کی: ”عنقریب وہ مجمع (یا جتھہ) شکست کھا جائے گا اور پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے“۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! جمع سے مراد کیا ہے؟ یہ غزوہ بدر سے پہلے کی بات ہے اور جب غزوہ بدر ہو گیا اور قریش پسپا ہو گئے، تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اُن کا پیچھا کر رہے تھے، آپ نے تلوار لہرائی ہوئی تھی اور آپ یہ پڑھ رہے تھے: ”عنقریب وہ مجمع (یا جتھہ) شکست کھا جائے گا اور پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے“ جب غزوہ بدر ہو گیا، تو اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے بارے میں یہ آیت نازل کی: ”یہاں تک کہ ہم نے اُن کے خوشحال لوگوں کو عذاب کی گرفت میں لے لیا“۔ اور یہ آیت نازل کی: ”کیا تم نے ان کی طرف نہیں دیکھا جنہوں نے، اللہ کی نعمت (یعنی ایمان) کو کفر میں تبدیل کر دیا“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کی طرف مٹی پھینکی اور وہ ان سب تک پہنچ گئی، اس مٹی نے ان کی آنکھوں اور مونہوں کو بھر دیا، یہاں تک کہ ایک شخص آتا تھا، اور وہ اپنی آنکھوں اور منہ سے مٹی صاف کر رہا ہوتا تھا، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اور جب تم نے مٹی پھینکی، تو وہ تم نے نہیں پھینکی، بلکہ وہ اللہ تعالیٰ نے پھینکی“۔ اللہ تعالیٰ نے ابلیس کے بارے میں یہ آیت نازل کی: ”جب دونوں افواج ایک دوسرے کے مدمقابل آ گئیں تو وہ ایڑیوں کے بل پلٹ گیا اور بولا: میں تم سے بری الذمہ ہوں، میں وہ دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھ رہے ہو، میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہوں، اور اللہ تعالیٰ سخت عذاب دینے والا ہے“۔ غزوہ بدر کے دن، عتبہ بن ربیعہ اور اس کے ساتھ مشرکین سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں نے یہ کہا: ان کے دین نے انہیں دھوکے کا شکار کیا، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”جب منافقین اور وہ لوگ جن کے دلوں میں مرض ہے، انہوں نے یہ کہا: ان کے دین نے انہیں دھوکے کا شکار کیا“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9958]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9959
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ: سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ قُلْتُ: أَيُّ جَمْعٍ هَذَا؟ فَلَمَّا كَانَ يَوْمٌ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبِيَدِهِ السَّيْفُ مُصْلِتًا، وَهُوَ يَقُولُ:" سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَلِيٍّ الْأَنْصَارِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”عنقریب وہ مجمع (یا جتھہ) شکست کھا جائے گا اور پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے“۔ تو میں نے سوچا: اس سے مراد کون سا جتھہ ہو سکتا ہے؟ جب غزوہ بدر آیا تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے اپنے ہاتھ میں تلوار لہرائی ہوئی تھی اور آپ یہ آیت پڑھ رہے تھے: ”عنقریب وہ مجمع (یا جتھہ) شکست کھا جائے گا اور پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن علی انصاری ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9959]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9960
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ أَبُو جَهْلِ بْنُ هِشَامٍ: إِنَّ مُحَمَّدًا يَزْعُمُ أَنَّكُمْ إِنْ لَمْ تُطِيعُوهُ كَانَ لَهُ مِنْكُمْ ذَبْحٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَأَنَا أَقُولُ ذَلِكَ، وَأَنْتَ مِنْ ذَلِكَ الذَّبْحِ". فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيْهِ يَوْمَ بَدْرٍ مَقْتُولًا، قَالَ:" اللَّهُمَّ قَدْ أَنْجَزْتَ لِي مَا وَعَدْتَنِي".
فَوَجَّهَ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الْأَسَدِ قِبَلَ أَبِي جَهْلٍ، فَقِيلَ لِابْنِ مَسْعُودٍ: أَنْتَ قَتَلْتَهُ؟ قَالَ: بَلِ اللَّهُ قَتَلَهُ. قَالَ أَبُو سَلَمَةَ: أَنْتَ قَتَلْتَهُ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ أَبُو سَلَمَةَ: لَوْ شَاءَ لَجَعَلَكَ فِي كَفِّهِ، قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: فَوَاللَّهِ لَقَدْ قَتَلْتُهُ وَجَرَّدْتُهُ.
قَالَ: فَمَا عَلَامَتُهُ؟ قَالَ: شَامَةٌ سَوْدَاءُ بِبَطْنِ فَخِذِهِ الْيَمِينِ، فَعَرَفَ أَبُو سَلَمَةَ النَّعْتَ، وَقَالَ: جَرَّدْتَهُ وَلَمْ تُجَرِّدْ قُرَشِيًّا غَيْرَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ابوجہل بن ہشام نے کہا: محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کا یہ کہنا ہے کہ اگر تم لوگ ان کی اطاعت نہیں کرو گے، تو وہ تمہیں ذبح کر دیں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے یہ بات کہی ہے اور تم بھی اُن ذبح ہونے والوں میں شامل ہو گے، غزوہ بدر کے دن، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے مقتول دیکھا تو یہ فرمایا: اے اللہ! تو نے جو میرے ساتھ وعدہ کیا تھا اسے پورا کر دیا ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوسلمہ بن عبدالاسد رضی اللہ عنہ کو ابوجہل کی طرف بھیجا، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا: کیا آپ نے اسے قتل کیا تھا؟ انہوں نے فرمایا: جی نہیں! بلکہ اللہ تعالیٰ نے اسے قتل کیا تھا، سیدنا ابوسلمہ رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ نے اسے قتل کیا تھا۔ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! سیدنا ابوسلمہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر وہ چاہتا، تو آپ کو اپنی ہتھیلی میں رکھ لیتا، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں نے اسے قتل کیا تھا، اور میں نے اس کا اوپری لباس اتار لیا تھا۔ انہوں نے دریافت کیا: اس کی نشانی کیا ہے؟ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: اس کے دائیں زانوں کے درمیان میں سیاہ رنگ کا تل ہے، تو سیدنا ابوسلمہ رضی اللہ عنہ نے اس نشانی کو پہچان لیا اور فرمایا: آپ نے اس کا اوپری لباس اتار لیا تھا آپ نے اس کے علاوہ کسی قریشی کا لباس نہیں اتارا ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9960]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9961
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: انْتَهَيْتُ إِلَى أَبِي جَهْلٍ يَوْمَ بَدْرٍ وَقَدْ ضُرِبَتْ رِجْلُهُ وَهُوَ صَرِيعٌ، وَهُوَ يَذُبُّ النَّاسَ عَنْهُ بِسَيْفٍ لَهُ، فَقُلْتُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَخْزَاكَ يَا عَدُوَّ اللَّهِ، فَقَالَ: هَلْ هُوَ إِلَّا رَجُلٌ قَدْ قَتَلَهُ قَوْمُهُ؟ قَالَ: فَجَعَلْتُ أَتَنَاوَلُهُ بِسَيْفٍ لِي غَيْرَ طَائِلٍ، فَأَصَبْتُ يَدَهُ فَبُدِرَ سَيْفُهُ فَأَخَذْتُهُ فَضَرَبْتُهُ حَتَّى قَتَلْتُهُ.
قَالَ: ثُمَّ خَرَجْتُ حَتَّى أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَأَنَّمَا أَفَلَ مِنَ الْأَرْضِ، فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ:" اللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ؟". فَرَدَّدَهَا ثَلَاثًا قَالَ: فَقُلْتُ: اللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ. قَالَ: فَخَرَجَ يَمْشِي مَعِي حَتَّى قَامَ عَلَيْهِ، فَقَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَخْزَاكَ يَا عَدُوَّ اللَّهِ، هَذَا كَانَ فِرْعَوْنَ هَذِهِ الْأُمَّةِ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے دن میں ابوجہل کے پاس آیا اس کے پاؤں پر ضرب لگی تھی، اور وہ زخمی پڑا ہوا تھا، وہ اپنی تلوار کے ذریعے لوگوں کو خود سے پرے کر رہا تھا، میں نے کہا: ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس نے تجھے رسوائی کا شکار کیا، اے اللہ کے دشمن! اس نے کہا: میں صرف ایک شخص ہوں، جس کی قوم نے اسے قتل کر دیا ہے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے اپنی تلوار اسے چبھونا چاہی جو زیادہ بڑی نہیں تھی، وہ تلوار اس کے ہاتھ پر لگی تو اس کی تلوار گر گئی، پھر میں نے اسے پکڑا اور اسے ضرب لگائی، یہاں تک کہ اسے قتل کر دیا، پھر میں وہاں سے نکلا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں خوشی کے عالم میں تیزی سے جا رہا تھا، میں نے آپ کو اس بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا اُس اللہ کی قسم جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے؟ (یہ اطلاع درست ہے؟) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ یہ سوال دہرایا، تو میں نے عرض کی: اس اللہ کی قسم! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے (یہ خبر درست ہے) پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ساتھ چلتے ہوئے آئے اور اس کی لاش کے پاس ٹھہرے اور پھر یہ فرمایا: ”اے اللہ کے دشمن! ہر طرح کی حمد، اس اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس نے تجھے رسوائی کا شکار کیا، (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) یہ اس امت کا فرعون ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9961]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1775) اخرجه احمد فى المسند (3824 و 3856 و 4246 و 4247)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں