🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

21. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَسْرَى
قیدیوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10010
وَفِي رِوَايَةٍ: يَسْتَنْقِذُهُمْ بِكَ اللَّهُ مِنَ النَّارِ، وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عِتْرَتُكَ وَأَهْلُكَ وَقَوْمُكَ تَجَاوَزْ عَنْهُمْ يَسْتَنْقِذْهُمُ اللَّهُ بِكَ مِنَ النَّارِ.
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ أَيْضًا، وَفِيهِ أَبُو عُبَيْدَةَ وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ، وَلَكِنَّ رِجَالَهُ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اللہ تعالیٰ آپ کے ذریعے انہیں جہنم سے بچا لے گا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ آپ کے خاندان کے اور آپ کی قوم کے لوگ ہیں، آپ ان سے درگزر فرمائیں، اللہ تعالیٰ آپ کے ذریعے انہیں جہنم سے بچا لے گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوعبیدہ ہے اس نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے، تاہم اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10010]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (3633)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10011
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ: فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: إِنْ قَتَلْتَهُمْ دَخَلُوا النَّارَ وَإِنْ أَخَذْتَ مِنْهُمُ الْفِدَاءَ كَانُوا لَنَا عَضُدًا، وَقَالَ عُمَرُ: أَرَى أَنْ تَعْرِضَهُمْ ثُمَّ تَضْرِبَ أَعْنَاقَهُمْ، فَهَؤُلَاءِ أَئِمَّةُ الْكُفْرِ، وَقَادَةُ الْكَفْرِ، وَاللَّهِ مَا رَضَوْا أَنْ أَخْرَجُونَا حَتَّى كَانُوا أَوَّلَ الْعَرَبِ غَزَانَا. وَهِيَ مُتَّصِلَةٌ، وَفِيهَا مُوسَى بْنُ مُطَيْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
امام طبرانی کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اگر آپ انہیں قتل کر دیتے ہیں، تو یہ جہنم میں چلے جائیں گے، اور اگر آپ ان سے فدیہ وصول کرتے ہیں، تو (ہو سکتا ہے، آگے چل کر) یہ لوگ ہمارے دست و بازو بن جائیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں یہ سمجھتا ہوں کہ آپ انہیں لائیں اور پھر ان کی گردنیں اڑوا دیں، کیونکہ یہ کفر کے پیشوا ہیں اور کفر کے قائد ہیں، اللہ کی قسم! یہ لوگ اس بات پر بھی راضی نہیں ہوئے کہ انہوں نے ہمیں نکلنے پر مجبور کیا تھا، یہاں تک کہ یہ لوگ عربوں میں، ہمارے ساتھ جنگ کرنے والے پہلے افراد بن گئے“۔
یہ روایت متصل ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن مطیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10011]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10257)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10012
وَعَنْ أَنَسٍ وَالْحَسَنِ قَالَ: اسْتَشَارَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - النَّاسَ فِي الْأُسَارَى يَوْمَ بَدْرٍ، فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَمْكَنَكُمْ مِنْهُمْ". قَالَ: فَقَامَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اضْرِبْ أَعْنَاقَهُمْ. فَأَعْرَضَ عَنْهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. ثُمَّ عَادَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَمْكَنَكُمْ مِنْهُمْ، وَإِنَّمَا هُمْ إِخْوَانُكُمْ بِالْأَمْسِ". قَالَ: فَقَامَ عُمَرُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اضْرِبْ أَعْنَاقَهُمْ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
قَالَ: ثُمَّ عَادَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِلنَّاسِ مِثْلَ ذَلِكَ، فَقَامَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ تَرَى أَنْ تَعْفُوَ عَنْهُمْ، وَأَنْ تَقْبَلَ مِنْهُمُ الْفِدَاءَ. قَالَ: فَذَهَبَ عَنْ وَجْهِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا كَانَ مِنَ الْغَمِّ، قَالَ: فَعَفَا عَنْهُمْ، وَقَبِلَ الْفِدَاءَ قَالَ: وَأَنْزَلَ اللَّهُ: لَوْلَا كِتَابٌ مِنَ اللَّهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ الْآيَةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ شَيْخِهِ عَلِيِّ بْنِ عَاصِمِ بْنِ صُهَيْبٍ، وَهُوَ كَثِيرُ الْغَلَطِ وَالْخَطَأِ، لَا يَرْجِعُ إِذَا قِيلَ لَهُ الصَّوَابُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ اور حسن بصری بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ بدر کے موقع پر قیدیوں کے بارے میں لوگوں سے مشورہ لیا، آپ نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے تمہیں ان پر ق ابودے دیا ہے، راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ان کی گردنیں اڑا دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے منہ پھیر لیا اور پھر آپ نے اپنی بات دہرائی اور ارشاد فرمایا: اے لوگو! اللہ تعالیٰ نے تمہیں ان پر ق ابودے دیا ہے اور گزشتہ کل یہ تمہارے بھائی تھے، راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ان کی گردنیں اڑا دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے منہ پھیر لیا، راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی بات دہرائی اور آپ نے لوگوں سے اسی کی مانند بات ارشاد فرمائی تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر آپ مناسب سمجھیں، تو ان سے درگزر کریں اور ان سے فدیہ قبول کر لیں، راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر جو پریشانی تھی، وہ ختم ہو گئی، آپ نے اُن سے درگزر کیا اور فدیہ قبول کیا، راوی بیان کرتے ہیں: تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ پہلے سے طے شدہ نہ ہوتا (کہ وہ تمہیں عذاب نہیں دے گا) تو تم نے (بدر کے قیدیوں سے) جو وصول کیا ہے اس کی وجہ سے تمہیں (عظیم عذاب) لاحق ہونا تھا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اپنے استاد علی بن عاصم بن صہیب کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ بکثرت غلطی اور خطا کرنے والا شخص ہے، جب اُس سے درست بات کے لئے کہا: جاتا تھا، تو وہ رجوع نہیں کرتا تھا، امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10012]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (243/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10013
وَعَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ: قَالَ أَبُو رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: كُنْتُ غُلَامًا لِلْعَبَّاسِ بْنِ عَبَدِ الْمُطَّلِبِ وَكَانَ الْإِسْلَامُ قَدْ دَخَلَنَا فَأَسْلَمْتُ، وَأَسْلَمَتْ أُمُّ الْفَضْلِ، وَكَانَ الْعَبَّاسُ قَدْ أَسْلَمَ وَلَكِنَّهُ كَانَ يَهَابُ قَوْمَهُ، وَكَانَ يَكْتُمُ إِسْلَامَهُ، وَكَانَ أَبُو لَهَبٍ - لَعَنَهُ اللَّهُ - قَدْ تَخَلَّفَ عَنْ بَدْرٍ، وَبَعَثَ مَكَانَهُ الْعَاصَ بْنَ هِشَامِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، وَكَذَلِكَ كَانُوا يَصْنَعُونَ لَمْ يَتَخَلَّفْ رَجُلٌ إِلَّا بَعَثَ مَكَانُهُ رَجُلًا، فَلَمَّا جَاءَنَا الْخَبَرُ كَبَتَهُ اللَّهُ وَأَخْزَاهُ، وَوَجَدْنَا فِي أَنْفُسِنَا قُوَّةً.
قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَمِنْ هُنَا فِي كِتَابِ يَعْقُوبَ مُرْسَلٌ، لَيْسَ فِيهِ إِسْنَادٌ، وَقَالَ فِيهِ: أَخُو بَنِي سَالِمِ بْنِ عَوْفٍ، وَكَانَ فِي الْأُسَارَى أَبُو وَدَاعَةَ بْنُ صُبَيْرَةَ السَّهْمِيُّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لَهُ بِمَكَّةَ ابْنًا كَيِّسًا تَاجِرًا ذَا مَالٍ، لَكَأَنَّكُمْ بِهِ قَدْ جَاءَ فِي فِدَاءِ أَبِيهِ". وَقَدْ قَالَتْ قُرَيْشٌ: لَا تَعْجَلُوا فِي فِدَاءِ أَسْرَاكُمْ لَا يَتَأَرَّبُ عَلَيْكُمْ مُحَمَّدٌ وَأَصْحَابُهُ. فَقَالَ الْمُطَّلِبُ بْنُ أَبِي وَدَاعَةَ: صَدَقْتُمْ فَافْعَلُوا، وَانْسَلَّ مِنَ اللَّيْلِ فَقَدِمَ الْمَدِينَةَ، فَأَخَذَ أَبَاهُ بِأَرْبَعَةِ آلَافِ دِرْهَمٍ فَانْطَلَقَ بِهِ، وَقَدِمَ مِكْرَزُ بْنُ حَفْصِ بْنِ الْأَخْيَثِ فِي فِدَاءِ سُهَيْلِ بْنِ عَمْرٍو وَكَانَ الَّذِي أَسَرَهُ مَالِكُ بْنُ الدُّخْشُنِ أَخُو بَنِي مَالِكِ بْنِ عَوْفٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ هَكَذَا بِاخْتِصَارٍ، وَبَعْضُهُ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُ غَيْرِ الْمُرْسَلِ ثِقَاتٌ.
عکرمہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کا غلام تھا، ہم لوگ اسلام قبول کر چکے تھے، میں اسلام قبول کر چکا تھا سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا اسلام قبول کر چکی تھیں سیدنا عباس رضی اللہ عنہ اسلام قبول کر چکے تھے لیکن وہ اپنی قوم سے خوف زدہ تھے اور اپنے اسلام کو چھپاتے تھے، ابولہب، اللہ تعالیٰ اس پر لعنت کرے، وہ غزوہ بدر میں شریک نہیں ہوا تھا، اس نے اپنی جگہ عاص بن ہشام بن مغیرہ کو بھیجا تھا، وہ لوگ اسی طرح کیا کرتے تھے، جب کوئی شخص جنگ میں شریک نہیں ہو سکتا تھا، تو اپنی جگہ کسی اور کو بھیج دیتا تھا، جب ہمارے پاس اس بارے میں اطلاع آئی، تو اللہ تعالیٰ نے اسے ذلت اور رسوائی کا شکار کر دیا اور ہمیں اپنے اندر قوت محسوس ہوئی۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے، یعقوب کی تحریر میں یہاں ایک ”مرسل“ روایت ہے، جس کی سند نہیں ہے، اس میں انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: ”ان کا تعلق بنو سالم بن عوف سے تھا، اور ان قیدیوں میں ایک ابووداعہ بن صبیرہ سہمی بھی تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مکہ میں اس کا بیٹا ہے، جو بڑا سمجھدار تاجر اور مال دار شخص ہے، وہ جلد ہی اپنے باپ کے فدیے کہ سلسلے میں آ جائے گا، قریش نے اس دوران یہ کہا: تھا کہ تم لوگ اپنے قیدیوں کا فدیہ دینے میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کرنا، ورنہ سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور ان کے اصحاب تمہارے ساتھ سختی اور زیادتی سے کام لیں گے، تو مطلب بن ابووداعہ نے کہا: تم لوگ ٹھیک کہہ رہے ہو، تم ایسا ہی۔ کرو، پھر رات کو وہ وہاں سے کھسک کر نکل آیا، وہ مدینہ منورہ آیا اس نے اپنے باپ کو چار ہزار درہم کے عوض میں چھڑوایا اور اسے ساتھ لے کر چلا گیا، پھر مکرز بن حفص بن اخیث، سہیل بن عمرو کے فدیے کے سلسلے میں آیا، اُسے بنو مالک بن عوف سے تعلق رکھنے والے سیدنا مالک بن دخشم رضی اللہ عنہ نے قیدی بنایا ہوا تھا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اسی طرح اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کا کچھ حصہ ”مرسل“ ہے، جو روایت ”مرسل“ نہیں ہے، اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10013]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (9/6)»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن لغيرہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10014
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: كُنْتُ غُلَامًا لِلْعَبَّاسِ بْنِ عَبَدِ الْمُطَّلِبِ، وَكُنْتُ قَدْ أَسْلَمْتُ، وَأَسْلَمَتْ أُمُّ الْفَضْلِ، وَأَسْلَمَ الْعَبَّاسُ، وَكَانَ يَكْتُمُ إِسْلَامَهُ مَخَافَةَ قَوْمِهِ، وَكَانَ أَبُو لَهَبٍ قَدْ تَخَلَّفَ عَنْ بَدْرٍ، وَبَعَثَ مَكَانَهُ الْعَاصِ بْنَ هِشَامٍ، وَكَانَ لَهُ عَلَيْهِ دَيْنٌ، فَقَالَ لَهُ: اكْفِنِي مِنْ هَذَا الْغَزْوِ وَأَتْرُكُ لَكَ مَا عَلَيْكَ فَفَعَلَ، فَلَمَّا جَاءَ الْخَبَرُ، وَكَبَتَ اللَّهُ أَبَا لَهَبٍ، وَكُنْتُ رَجُلًا ضَعِيفًا أَنَحَتُ هَذِهِ الْأَقْدَاحَ فِي حُجْرَةِ زَمْزَمَ فَوَاللَّهِ إِنِّي لَجَالِسٌ أَنْحِتُ أَقْدَاحِي فِي الْحُجْرَةِ وَعِنْدِي أُمُّ الْفَضْلِ إِذَا الْفَاسِقُ أَبُو لَهَبٍ يَجُرُّ رِجْلَيْهِ أَرَاهُ قَالَ: حَتَّى جَلَسَ عِنْدَ طُنُبِ الْحُجْرَةِ فَكَانَ ظَهْرُهُ إِلَى ظَهْرِي، فَقَالَ النَّاسُ: هَذَا أَبُو سُفْيَانَ بْنُ الْحَارِثِ، [ فَقَالَ أَبُو لَهَبٍ: هَلُمَّ يَا ابْنَ أَخِي، فَجَاء أَبُو سُفْيَانَ حَتَّى جَلَسَ عِنْدَهُ، فَجَاءَ النَّاسُ فَقَامُوا عَلَيْهِمَا فَقَالَ: يَا ابْنَ أَخِي كَيْفَ كَانَ أَمْرُ النَّاسِ؟ قَالَ: لَا شَيْءَ، وَاللَّهِ مَا هُوَ إِلَّا أَنْ لَقِينَاهُمْ فَمَنَحْنَاهُمْ أَكْتَافَنَا يَقْتُلُونَنَا كَيْفَ شَاءُوا، وَيَأْسِرُونَنَا كَيْفَ شَاءُوا، وَايْمُ اللَّهِ مَا لُمْتُ النَّاسَ قَالَ: وَلِمَ؟ قَالَ: رَأَيْتُ رِجَالًا بِيضًا عَلَى خَيْلٍ بَلَقٍ لَا وَاللَّهِ لَا تَلْبَقُ شَيْئًا، وَلَا يَقُومُ لَهَا شَيْءٌ قَالَ: فَرَفَعْتُ طُنُبَ الْحُجْرَةِ، فَقُلْتُ: تِلْكَ وَاللَّهِ الْمَلَائِكَةُ، فَرَفَعَ أَبُو لَهَبٍ يَدَهُ فَلَطَمَ وَجْهِي، وَثَاوَرْتُهُ فَاحْتَمَلَنِي فَضَرَبَ بِي الْأَرْضَ حَتَّى نَزَلَ عَلَيَّ، وَقَامَتْ أُمُّ الْفَضْلِ فَاحْتَجَرَتْ، وَأَخَذَتْ عَمُودًا مِنْ عُمُدِ الْحُجْرَةِ فَضَرَبَتْهُ بِهِ فَفَلَقَتْ فِي رَأْسِهِ شَجَّةً مُنْكَرَةً، وَقَالَتْ: أَيْ عَدُوَّ اللَّهِ، اسْتَضْعَفْتَهُ أَنْ رَأَيْتَ سَيِّدَهُ غَائِبًا عَنْهُ، فَقَامَ ذَلِيلًا فَوَاللَّهِ مَا عَاشَ إِلَّا سَبْعَ لَيَالٍ حَتَّى ضَرَبَهُ اللَّهُ بِالْعَدَسَةِ فَقَتَلَتْهُ، فَتَرَكَهُ ابْنَاهُ يَوْمَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةً مَا يَدْفِنَاهُ حَتَّى أَنْتَنَ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ لِابْنَيْهِ: أَلَا تَسْتَحْيِيَانِ أَنَّ أَبَاكُمَا قَدْ أَنْتَنَ فِي بَيْتِهِ؟ فَقَالَا: إِنَّا نَخْشَى هَذِهِ الْقُرْحَةَ، وَكَانَتْ قُرَيْشٌ تَتَّقِي الْعَدَسَةَ كَمَا يُتَّقَى الطَّاعُونُ، فَقَالَ رَجُلٌ: انْطَلِقَا فَأَنَا مَعَكُمَا قَالَ: فَوَاللَّهِ مَا غَسَّلَاهُ إِلَّا قَذْفًا بِالْمَاءِ مِنْ بَعِيدٍ، ثُمَّ احْتَمَلُوهُ فَقَذَفُوهُ فِي أَعْلَى مَكَّةَ إِلَى جِدَارٍ، وَقَذَفُوا عَلَيْهِ الْحِجَارَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِهِ حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کا غلام تھا، میں اسلام قبول کر چکا تھا، سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا بھی اسلام کر چکی تھیں، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ بھی اسلام قبول کر چکے تھے، لیکن وہ اپنی قوم کے خوف کی وجہ سے اپنے اسلام کو چھپاتے تھے، ابولہب غزوہ بدر میں شریک نہیں ہو سکتا تھا اس نے اپنی جگہ عاص بن ہشام کو بھیجا تھا، جو اس کا مقروض تھا، اس نے عاص بن ہشام سے یہ کہا: تھا: تم میری جگہ اس جنگ میں حصہ لو، تمہارے ذمہ جو ادائیگی ہے میں اسے چھوڑ دوں گا، تو اس نے ایسا ہی کیا، جب (جنگ کے نتیجے) کی اطلاع آ گئی، تو اللہ تعالیٰ نے ابولہب کو ذلت کا شکار کیا، میں ایک کمزور شخص تھا، میں زمزم کے حجرے میں تیروں (کی لکڑی) چھیل رہا تھا، اللہ کی قسم! میں بیٹھا ہوا حجرے میں تیروں (کی لکڑی) چھیل رہا تھا، میرے پاس سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا بھی موجود تھیں، اس دوران فاسق ابولہب اپنی ٹانگیں گھسیٹتا ہوا آیا، میں اسے دیکھ رہا تھا یہاں تک کہ وہ خیمے کی طناب کے پاس بیٹھ گیا، اس کی پشت میری پشت کی طرف تھی، لوگوں نے کہا: یہ ابوسفیان بن حارث (آ رہا ہے) تو ابولہب نے کہا: اے میرے بھتیجے! میری طرف آ جاؤ، ابوسفیان آیا اور اس کے پاس آ کر بیٹھ گیا، لوگ آئے اور ان دونوں کے پاس آ کر کھڑے ہو گئے، ابولہب نے کہا: اے میرے بھتیجے! لوگوں کا کیا معاملہ ہے؟ اس نے جواب دیا: کچھ نہیں۔ اللہ کی قسم! جب ہمارا ان سے سامنا ہوا، تو یوں محسوس ہوا، جیسے ہم نے اپنے کندھے انہیں تحفے کے طور پر پیش کر دیے ہیں، تاکہ وہ ہمیں جیسے چاہیں قتل کر دیں، اور جیسے چاہیں ہمیں قیدی بنا لیں۔ اللہ کی قسم! میں اس بارے میں لوگوں کو ملامت نہیں کرتا، ابولہب نے دریافت کیا: وہ کیوں؟ ابوسفیان نے کہا: میں نے کچھ گورے چٹے لوگوں کو دیکھا، جو خوبصورت گھوڑوں پر سوار تھے، اللہ کی قسم! اُن کے لئے کوئی چیز نرم نہیں ہوتی تھی اور کوئی چیز ان کے سامنے ٹھہر نہیں سکتی تھی سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے حجرے کا طناب اُٹھایا اور میں نے کہا: اللہ کی قسم! وہ فرشتے ہوں گے، ابولہب اُٹھا، اس نے اپنا ہاتھ اٹھایا اور میرے چہرے پر طمانچہ رسید کر دیا، میں نے بھی اس پر حملہ کیا اس نے مجھے اٹھایا اور زمین پر دے مارا، یہاں تک کہ وہ مجھ پر چڑھ گیا۔ سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا انھیں انہوں نے حجرے کی لکڑیوں میں سے ایک لکڑی پکڑی اور وہ لکڑی ابولہب کو ماری تو اس کے سر میں بڑا سا گومڑ نکل آیا سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا نے کہا: اے اللہ کے دشمن! تم نے اسے کمزور سمجھ لیا ہے، جب یہ دیکھا کہ اس کا آقا یہاں موجود نہیں ہے، تو ابولہب ذلیل ہو کے اٹھ گیا۔ اللہ کی قسم! اس کے بعد وہ سات دن زندہ رہا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اسے عدسہ (نامی پھوڑے والی بیماری) میں مبتلاء کر کے موت کا شکار کر دیا، اُس کے بیٹوں نے دو یا تین راتوں تک اسے ایسی حالت میں رہنے دیا کہ اسے دفن نہیں کیا، یہاں تک کہ اس کے جسم سے بدبو آنے لگی، تو قریش کے ایک فرد نے اُس کے دونوں بیٹوں سے کہا: کیا تمہیں اس بات سے شرم نہیں آتی کہ تمہارا باپ گھر میں پڑا ہوا بودار ہو گیا ہے؟ ان دونوں نے کہا: ہمیں اس پھوڑے کے حوالے سے اندیشہ ہے، کیونکہ قریش عدسہ نامی پھوڑے سے اُسی طرح بچتے تھے جس طرح طاعون سے بچتے تھے، تو ایک شخص نے کہا: تم دونوں چلو! میں تمہارے ساتھ ہوں، راوی بیان کرتے ہیں: اللہ کی قسم! ان دونوں نے اسے غسل نہیں دیا۔ دور سے اس پر پانی ڈالا پھر اسے اٹھایا اور مکہ کے بالائی حصے میں موجود ایک دیوار کے پاس ڈال دیا اور اس پر پتھر ڈال دیے۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبداللہ بن عبیداللہ ہے، جسے ابوحاتم اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10014]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1778) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2912) اخرجه أحمد فى المسند (9/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10015
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: أَسَرْتُ أَنَا وَالزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ يَوْمَ بَدْرٍ، فَقَدِمَ هِشَامُ بْنُ الْوَلِيدِ لِفِدَائِهِ فَوَهَبْتُ لَهُ حَقِّي وَأَخَذَ الزُّبَيْرُ حَقَّهُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَبِيبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اور سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ نے غزوہ بدر کے موقع پر ولید بن ولید کو قیدی بنا لیا، ہشام بن ولید اس کے فدیے کی ادائیگی کے لئے آیا، تو میں نے اپنا حق اُسے ہبہ کر دیا اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے اپنا حق وصول کر لیا۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عبداللہ بن شبیب کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10015]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1779)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10016
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَأَقْتُلَنَّ الْيَوْمَ رَجُلًا مِنْ قُرَيْشٍ صَبْرًا". قَالَ: فَنَادَى عُقْبَةُ - بْنُ أَبِي مُعَيْطٍ بِأَعْلَى صَوْتِهِ: يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ، مَالِي أُقْتَلُ مِنْ بَيْنِكُمْ صَبْرًا قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بِكُفْرِكَ بِاللَّهِ، وَافْتِرَائِكَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ..
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آج میں قریش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو باندھ کر ضرور قتل کروں گا“ راوی بیان کرتے ہیں: تو عقبہ بن ابومعیط نے بلند آواز میں پکار کر کہا: اے قریش کے گروہ! کیا وجہ ہے کہ تم سب کے درمیان مجھے باندھ کر قتل کر دیا جائے گا؟ راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے اللہ تعالیٰ کا کفر کرنے کی وجہ سے اور تمہارے اللہ کے رسول پر افتراء باندھنے کی وجہ سے (ایسا کیا جائے گا)۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحییٰ بن سلمہ بن کہیل ہے اور وہ ضعیف ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10016]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1781)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10017
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَادَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُسَارَى بَدْرٍ، وَكَانَ فِدَاءُ كُلِّ رَجُلٍ مِنْهُمْ أَرْبَعَةَ آلَافٍ، وَقُتِلَ عُقْبَةُ بْنُ أَبِي مُعَيْطٍ قَبْلَ الْفِدَاءِ، قَامَ إِلَيْهِ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ فَقَتَلَهُ صَبْرًا قَالَ: مَنْ لِلصِّبْيَةِ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" النَّارُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بلند آواز میں بدر کے قیدیوں کو پکارا، اُن میں سے ہر ایک فرد کا فدیہ چار ہزار تھا، فدیہ وصول کرنے سے پہلے ہی عقبہ بن ابومعیط کو قتل کر دیا گیا، سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ اُٹھ کر اس کی طرف گئے، اور انہوں نے اسے باندھ کر قتل کر دیا، اس نے (مرنے سے پہلے) یہ کہا: اے محمد! بچوں کا کون نگران ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آگ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10017]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12154)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12154، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3027»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10018
وَعَنْ مَسْرُوقٍ أَنَّهُ قَالَ لِابْنِ أَبِي مُعَيْطٍ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ - وَكَانَ غَيْرَ كَذَّابٍ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ بِعُنُقِ أَبِيكَ أَنْ تُضْرَبَ صَبْرًا، ثُمَّ مَرَّ بِهِ فَقَالَ: مَنْ لِلصِّبْيَةِ بَعْدِي؟ قَالَ:" لَهُمُ النَّارُ". حَسْبُكَ مَا رَضِيَ لَكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
مسروق کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے ابومعیط کے بیٹے سے کہا: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ہمیں حدیث بیان کی ہے، اور وہ جھوٹ بولنے والے نہیں تھے انہوں نے یہ بتایا ہے:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہارے باپ کی گردن اُڑانے کا حکم دیا کہ اسے باندھ کر قتل کر دیا جائے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس سے گزرے، تو اس نے دریافت کیا: میرے بعد بچوں کا کون نگہبان ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انہیں آگ نصیب ہو گی۔ (پھر مسروق نے، عقبہ بن ابومعیط کے بیٹے سے کہا:) تمہارے لئے وہ چیز کافی ہے، جس کے حوالے سے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے لئے راضی ہوئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10018]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2973»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10019
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَتَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ بَدْرٍ ثَلَاثَةَ صَبْرًا، قَتَلَ النَّضْرَ بْنَ الْحَارِثِ مِنْ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ، وَقَتَلَ طُعَيْمَةَ بْنَ عَدِيٍّ مِنْ بَنِي نَوْفَلٍ، وَقَتَلَ عُقْبَةَ بْنَ أَبِي مُعَيْطٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَمَّادِ بْنِ نُمَيْرٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ بدر کے موقع پر تین افراد کو باندھ کر قتل کروایا تھا، آپ نے نصر بن حارث کو قتل کروایا، جس کا تعلق بنو عبدالدار سے تھا، آپ نے بنونوفل سے تعلق رکھنے والے طعیمہ بن عدی کو قتل کروایا، اور آپ نے عقبہ بن ابومعیط کو قتل کروایا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن حماد بن نمیر ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10019]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں