🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

31. بَابٌ مِنْهُ فِي وَقْعَةِ أُحُدٍ
واقعہ احد
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10065
عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي تَيْمٍ - يُقَالُ لَهُ: مُعَاذٌ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ظَاهَرَ يَوْمَ أُحُدٍ بَيْنَ دِرْعَيْنِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
بنوتیم سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب، جن کا نام سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ ہے، وہ بیان کرتے ہیں: غزوہ احد کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دو، زرہیں پہن کر تشریف لائے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10065]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (660) اخرجه احمد فى المسند (449/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15295، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8943»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10066
وَعَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ظَاهَرَ يَوْمَ أُحُدٍ بَيْنَ دِرْعَيْنِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ اُحد کے دن دو زرہیں پہن کر تشریف لائے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10066]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (659)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15295، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8943»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10067
وَعَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ظَاهَرَ يَوْمَ أُحُدٍ بَيْنَ دِرْعَيْنِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي فَرْوَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوۂ احد کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دو زرہیں پہن کر تشریف لائے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابوفروہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10067]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1786)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15295، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8943»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10068
وَعَنْ أَيُّوبَ بْنِ النُّعْمَانِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: رَأَيْتُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ أُحُدٍ دِرْعَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ایوب بن نعمان، اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے غزوہ اُحد کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم پر دو زرہیں دیکھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10068]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (302/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10069
وَعَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ قَالَ: عَرَضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَيْفًا يَوْمَ أُحُدٍ، فَقَالَ:" مَنْ يَأْخُذُ هَذَا السَّيْفَ بِحَقِّهِ؟" فَقَامَ أَبُو دُجَانَةَ سِمَاكُ بْنُ خَرَشَةَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَا آخُذُهُ بِحَقِّهِ، فَمَا حَقُّهُ؟ قَالَ: فَأَعْطَاهُ إِيَّاهُ فَخَرَجَ وَاتَّبَعْتُهُ، فَجَعَلَ لَا يَمُرُّ بِشَيْءٍ إِلَّا أَفْرَاهُ وَهَتَكَهُ، حَتَّى أَتَى نِسْوَةً فِي سَفْحِ الْجَبَلِ وَمَعَهُنَّ هِنْدٌ وَهِيَ تَقُولُ.
نَحْنُ بَنَاتُ طَارِقْ نَمْشِي عَلَى النَّمَارِقْ وَالْمِسْكُ فِي الْمَفَارِقْ
إِنْ تُقْبِلُوا نُعَانِقْ أَوْ تُدْبِرُوا نُفَارِقْ
فِرَاقَ غَيْرِ وَامِقْ
قَالَ: فَحَمَلْتُ عَلَيْهَا فَنَادَتْ بِالصَّحْرَاءِ فَلَمْ يُجِبْهَا أَحَدٌ فَانْصَرَفْتُ عَنْهَا، فَقُلْتُ لَهُ: كُلَّ صَنِيعِكَ رَأَيْتُهُ فَأَعْجَبَنِي غَيْرَ أَنَّكَ لَمْ تَقْتُلِ الْمَرْأَةَ، قَالَ: فَإِنَّهَا نَادَتْ فَلَمْ يُجِبْهَا أَحَدٌ ; فَكَرِهْتُ أَنْ أَضْرِبَ بِسَيْفِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - امْرَأَةً لَا نَاصِرَ لَهَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ اُحد کے دن تلوار آگے کی، اور ارشاد فرمایا: کون اس تلوار کو اس کے حق کے ہمراہ حاصل کرے گا؟ تو سیدنا ابودجانہ سماک بن خرشہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اس کے حق کے ہمراہ اسے لوں گا، اس کا حق کیا ہے؟ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ تلوار انہیں دیدی، وہ اسے لے کر روانہ ہوئے میں ان کے پیچھے گیا، وہ جس بھی چیز کے پاس سے گزرتے تھے، اسے چیر دیتے تھے اور پھاڑ دیتے تھے، یہاں تک کہ وہ پہاڑ کے دامن میں موجود کچھ خواتین کے پاس آئے، ان خواتین کے ساتھ ”ہند“ بھی موجود تھی، جو یہ اشعار پڑھ رہی تھی: ”ہم طارق (نامی ستارے) کی بیٹیاں ہیں (یعنی بلند مرتبہ کی مالک ہیں) اور ہم قالینوں پر چلتی ہیں، ہماری مانگ میں مشک لگی ہوتی ہے، اگر تم پیش قدمی کرو گے تو ہم گلے لگائیں گی، اور اگر تم پیٹھ پھیر لو گے تو ہم جدا ہوائیں گی، ایسی جدائی جو کسی شک کے بغیر ہو، (یا ایسی جدائی جس کے بعد محبت نہ ہو سکے)“۔ راوی بیان کرتے ہیں: ان صاحب نے اس خاتون پر تلوار سونتی، تو اس نے صحراء میں بلند آواز میں پکارا، لیکن کسی نے اسے جواب نہیں دیا، تو پھر ان صاحب نے وہ تلوار اس خاتون کو نہیں ماری، میں نے ان سے کہا: آپ نے جو کچھ بھی کیا، وہ مجھے اچھا لگا لیکن مجھے یہ بات اچھی نہیں لگی کہ آپ نے اس عورت کو قتل نہیں کیا، انہوں نے فرمایا: اس عورت نے پکارا تھا، لیکن کسی نے اسے جواب نہیں دیا، تو مجھے یہ اچھا نہیں لگا کہ میں اللہ کے رسول کی تلوار کے ذریعے کسی ایسی عورت پر ضرب لگاؤں، جس کا کوئی مددگار نہ ہو۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10069]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1787)، أخرجه مسند البزار برقم: 979، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5069»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10070
وَعَنْ قَتَادَةَ بْنِ النُّعْمَانِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ أُحُدٍ:" مَنْ يَأْخُذُ هَذَا السَّيْفَ بِحَقِّهِ؟"، فَقَامَ عَلِيٌّ فَقَالَ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ:" اقْعُدْ"، فَقَعَدَ ثُمَّ قَالَ الثَّانِيَةَ:" مَنْ يَأْخُذُ هَذَا السَّيْفَ بِحَقِّهِ؟"، فَقَامَ أَبُو دُجَانَةَ فَدَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَيْهِ سَيْفَهُ ذَا الْفَقَارِ، فَقَامَ أَبُو دُجَانَةَ وَرَفَعَ عَلَى عَيْنَيْهِ عِصَابَةً حَمْرَاءَ تَرْفَعُ حَاجِبَيْهِ عَنْ عَيْنَيْهِ مِنَ الْكِبَرِ، ثُمَّ مَشَى بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالسَّيْفِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا قتاده بن نعمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ اُحد کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کون اس تلوار کو اس کے حق کے ہمراہ لے گا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بیٹھ جاؤ وہ بیٹھ گئے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری مرتبہ دریافت کیا: کون اس تلوار کو اس کے حق کے ہمراہ لے گا، تو سیدنا ابودجانہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی تلوار زوالفقار انہیں دی، سیدنا ابودجانہ رضی اللہ عنہ اٹھے، انہوں نے اپنی آنکھوں کے اوپری حصے پر سرخ پٹی باندھی تاکہ وہ کبر سنی کی وجہ سے آنکھوں پر آنے والی بھنووں کو روک سکے، پھر وہ اس تلوار کے ہمراہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے چلتے ہوئے گئے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10070]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10071
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَالِدِ بْنِ سِمَاكِ بْنِ خَرَشَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ أَنَّ أَبَا دُجَانَةَ يَوْمَ أُحُدٍ أَعْلَمَ بِعِصَابَةٍ حَمْرَاءَ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ مُخْتَالٌ فِي مِشْيَتِهِ بَيْنَ الصَّفَّيْنِ فَقَالَ:" إِنَّهَا مِشْيَةٌ يُبْغِضُهَا اللَّهُ إِلَّا فِي هَذَا الْمَوْضِعِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
خالد بن سلیمان بن عبدالله بن خالد بن سماک بن خرشہ، اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا ابودجانہ رضی اللہ عنہ نے غزوہ اُحد کے دن سرخ پٹی کا نشان بنایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف دیکھا، وہ دو صفوں کے درمیان اترا کر چل رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس قسم کی چال کو اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے، لیکن اس طرح کی صورت حال کا معاملہ مختلف ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10071]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6508)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6508»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10072
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ النِّسَاءَ يَوْمَ أُحُدٍ كُنَّ خَلْفَ الْمُسْلِمِينَ يُجْهِزْنَ عَلَى قَتْلَى الْمُشْرِكِينَ فَلَوْ حَلَفْتُ يَوْمَئِذٍ رَجَوْتُ أَنْ أَبَرَّ: إِنَّهُ لَيْسَ أَحَدٌ مِنَّا يُرِيدُ الدُّنْيَا حَتَّى أَنْزَلَ اللَّهُ: مِنْكُمْ مَنْ يُرِيدُ الدُّنْيَا وَمِنْكُمْ مَنْ يُرِيدُ الْآخِرَةَ ثُمَّ صَرَفَكُمْ عَنْهُمْ لِيَبْتَلِيَكُمْ فَلَمَّا خَالَفَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَصَوْا مَا أَمَرَ بِهِ، أُفْرِدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي تِسْعَةٍ: سَبْعَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، وَرَجُلَانِ مِنْ قُرَيْشٍ، وَهُوَ عَاشِرُهُمْ، فَلَمَّا رَهِقُوهُ قَالَ:" رَحِمَ اللَّهُ رَجُلًا رَدَّهُمْ عَنَّا"، فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَاتَلَ سَاعَةً حَتَّى قُتِلَ، فَلَمَّا رَهِقُوهُ أَيْضًا قَالَ:" يَرْحَمُ اللَّهُ رَجُلًا رَدَّهُمْ عَنَّا"، فَلَمْ يَزَلْ يَقُولُ ذَا حَتَّى قُتِلَ السَّبْعَةُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِصَاحِبَيْهِ:" مَا أَنْصَفْنَا أَصْحَابَنَا"، فَجَاءَ أَبُو سُفْيَانَ فَقَالَ: اعْلُ هُبَلُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قُولُوا اللَّهُ أَعْلَى وَأَجَلُّ" فَقَالُوا: اللَّهُ أَعْلَى وَأَجَلُّ، فَـقَالَ أَبُو سُفْيَانَ: لَنَا عُزَّى وَلَا عُزَّى لَكُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قُولُوا:" اللَّهُ مَوْلَانَا وَالْكَافِرِينَ لَا مَوْلَى لَهُمْ"، ثُمَّ قَالَ أَبُو سُفْيَانَ: يَوْمٌ بِيَوْمِ بَدْرٍ، يَوْمٌ لَنَا وَيَوْمٌ عَلَيْنَا، وَيَوْمٌ نُسَاءُ، وَيَوْمٌ نُسَرُّ، حَنْظَلَةُ بِحَنْظَلَةَ، وَفُلَانٌ بِفُلَانٍ، وَفُلَانٌ بِفُلَانٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا سَوَاءً، أَمَّا قَتْلَانَا فَأَحْيَاءٌ يُرْزَقُونَ، وَقَتْلَاكُمْ فِي النَّارِ يُعَذَّبُونَ"، قَالَ أَبُو سُفْيَانَ: قَدْ كَانَتْ فِي الْقَوْمِ مُثْلَةٌ ; فَإِنْ كَانَتْ لَعَنْ غَيْرِ مَلَأٍ مِنَّا، مَا أَمَرْتُ وَلَا نَهَيْتُ، وَلَا أَحْبَبْتُ وَلَا كَرِهْتُ، وَلَا سَاءَنِي وَلَا سَرَّنِي، قَالَ: فَنَظَرُوا، فَإِذَا حَمْزَةُ قَدْ بُقِرَ بَطْنُهُ، وَأَخَذَتْ هِنْدٌ كَبِدَهُ، فَلَاكَتْهَا فَلَمْ تَسْتَطِعْ أَنْ تَأْكُلَهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَكَلَتْ مِنْهَا شَيْئًا؟"، قَالُوا: لَا، قَالَ:" مَا كَانَ اللَّهُ لِيُدْخِلَ شَيْئًا مِنْ حَمْزَةَ النَّارَ"، فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَمْزَةَ فَصَلَّى عَلَيْهِ، وَجِيءَ بِرَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَوُضِعَ إِلَى جَنْبِهِ فَصَلَّى عَلَيْهِ، فَرُفِعَ الْأَنْصَارِيُّ وَتُرِكَ حَمْزَةُ ثُمَّ جِيءَ بِآخَرٍ فَوَضَعَهُ إِلَى جَنْبِ حَمْزَةَ، فَصَلَّى عَلَيْهِ، ثُمَّ رَفَعَ وَتَرَكَ حَمْزَةَ حَتَّى صَلَّى عَلَيْهِ يَوْمَئِذٍ سَبْعِينَ صَلَاةً، رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ؛ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ اُحد کے موقع پر خواتین مسلمانوں کے پیچھے تھیں، وہ مشرکین کے زخمیوں کا کام تمام کرتی تھیں، اگر میں اس دن کے بارے میں یہ حلف اٹھاؤں، تو مجھے یہ امید ہے کہ میں سچا ہوؤں گا کہ ہم میں سے کسی ایک کو بھی دنیا کی طلب نہیں تھی، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کر دی: ”تم میں سے کچھ لوگ وہ ہیں، جو دنیا کا ارادہ رکھتے ہیں اور تم میں سے کچھ وہ ہیں، جو آخرت کا ارادہ رکھتے ہیں، پھر اس نے تم کو ان لوگوں سے پھیر دیا، تاکہ وہ تمہیں آزمائش کا شکار کرے“۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ اصحاب نے آپ کے حکم برخلاف کیا اور جو حکم انہیں دیا گیا تھا، اس کی نافرمانی کی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نو افراد کے درمیان تنہا رہ گئے، جن میں سے سات کا تعلق انصار سے تھا، اور دو کا تعلق قریش سے تھا، اور دسویں خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے، جب دشمن نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد گھیرا ڈال دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم کرے، جو دشمن کو ہم سے پرے تو انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اُٹھا، اس نے گھڑی بھر کے لئے لڑائی کی اور شہید ہو گیا، پھر جب ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد گھیرا ڈال دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم کرے، جو انہیں ہم سے پرے کرے، آپ یہ مسلسل ارشاد فرماتے رہے، یہاں تک کہ سات افراد شہید ہو گئے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ساتھیوں سے فرمایا: ہم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا، پھر ابوسفیان آیا اور بولاہبل برتر ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ یہ کہو: اللہ تعالیٰ بلند و برتر اور جلیل القدر ہے، لوگوں نے کہا: اللہ تعالیٰ بلند و برتر اور جلیل القدر ہے، ابوسفیان (جو کفار کا سردار تھا) اس نے کہا: ہمارے پاس عزی ہے، تمہارے پاس عزیٰ نہیں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ یہ کہو: اللہ تعالیٰ ہمارا مولی ہے اور کافروں کا کوئی مولی (مددگار) نہیں ہے پھر ابوسفیان نے کہا: آج کا دن بدر کے دن کا بدلہ ہے، ایک دن ہمارے حق میں ہوا، اور ایک دن ہمارے خلاف ہوا، ایک دن ہمیں اچھا نہیں لگا تھا، اور ایک دن ہم خوش ہوئے ہیں، حنظلہ کا بدلہ حنظلہ ہے، فلاں کا بدلہ فلاں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دونوں برابر نہیں ہیں، ہمارے مقتولین زندہ ہیں اور انہیں رزق دیا جاتا ہے، اور تمہارے مقتولین جہنم میں ہیں اور انہیں عذاب دیا جاتا ہے ابوسفیان نے کہا: کچھ لوگوں نے (آپ کے افراد) کا مثلہ کیا ہے، اگرچہ یہ ہمارے بڑوں کے مشورے سے نہیں ہوا، میں نے اس کا حکم بھی نہیں دیا، اور اس سے منع بھی نہیں کیا، میں اس کو پسند بھی نہیں کرتا اور مجھے یہ ناگوار بھی نہیں گزرا، اور مجھے یہ برا بھی نہیں لگا، اور اس نے مجھے خوش بھی نہیں کیا۔ راوی کہتے ہیں: لوگوں نے اس بات کا جائزہ لیا، تو سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کا پیٹ چیر دیا گیا تھا، اور ہند نے ان کا کلیجہ نکال کر اسے چبایا تھا، وہ اسے کھا نہیں سکی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا اس نے اس میں سے کچھ کھایا تھا، لوگوں نے عرض کی: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے حمزہ کے کسی حصے کو، آگ میں داخل نہیں کرنا تھا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی میت کو رکھا اور ان کی نماز جنازہ ادا کی، پھر انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو لایا گیا اور انہیں سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے پہلو میں رکھا گیا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی نماز جنازہ ادا کی، پھر انصاری کی میت کو اٹھا لیا گیا، اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی میت کو رہنے دیا گیا، پھر ایک اور شخص کو لایا گیا اور اسے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے پہلو میں رکھا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کی نماز جنازہ ادا کی، پھر اس (دوسرے) شخص کی میت کو اٹھا لیا گیا اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی میت کو رہنے دیا گیا، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس دن ستر مرتبہ سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ ادا کی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10072]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (4414)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4400، وأخرجه فتح الباري برقم: 5049»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10073
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَا نَصَرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فِي مَوْطِنٍ كَمَا نَصَرَ فِي يَوْمِ أُحُدٍ قَالَ: فَأَنْكَرْنَا ذَلِكَ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: بَيْنِي وَبَيْنَ مَنْ أَنْكَرَ ذَلِكَ كِتَابُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ ؛ إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ فِي يَوْمِ أُحُدٍ: (وَلَقَدْ صَدَقَكُمُ اللَّهُ وَعْدَهُ إِذْ تَحُسُّونَهُمْ بِإِذْنِهِ) يَقُولُ ابْنُ عَبَّاسٍ وَالْحَسُّ: الْقَتْلُ، (حَتَّى إِذَا فَشِلْتُمْ) إِلَى قَوْلِهِ: (وَلَقَدْ عَفَا عَنْكُمْ وَاللَّهُ ذُو فَضْلٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ) ، وَإِنَّمَا عَنَى بِهَذَا الرُّمَاةَ، وَذَلِكَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقَامَهُمْ فِي مَوْضِعٍ، ثُمَّ قَالَ:" احْمُوا ظُهُورَنَا، فَإِنْ رَأَيْتُمُونَا قُتِلْنَا مَقْتَلَ فَلَا تَنْصُرُونَا، وَإِنْ رَأَيْتُمُونَا غَنِمْنَا فَلَا تُشْرِكُونَا"، فَلَمَّا غَنِمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَاخُوا عَسْكَرَ الْمُشْرِكِينَ، أَكَبَّ الرُّمَاةُ جَمِيعًا فَدَخَلُوا فِي الْعَسْكَرِ يَنْهَبُونَ، وَقَدِ الْتَفَّتْ صُفُوفُ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَهُمْ هَكَذَا - وَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعَ يَدَيْهِ - وَانْتَشَوْا، فَلَمَّا أَخَلَّ الرُّمَاةُ تِلْكَ الْخَلَّةَ الَّتِي كَانُوا فِيهَا، دَخَلَتِ الْخَيْلُ مِنْ ذَلِكَ الْمَوْضِعِ عَلَى أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَضَرَبَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا وَالْتَبَسُوا، وَقُتِلَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ نَاسٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاجِبَانِ أَوَّلَ النَّهَارِ حَتَّى قُتِلَ مِنْ أَصْحَابِ لِوَاءِ الْمُشْرِكِينَ سَبْعَةٌ - أَوْ تِسْعَةٌ - وَرِجَالُ الْمُسْلِمِينَ حَوْلَهُ وَلَمْ يَبْلُغُوا حَيْثُ يَقُولُ النَّاسُ: الْغَارُ إِنَّمَا كَانَ تَحْتَ الْمِهْرَاسِ، وَصَاحَ الشَّيْطَانُ: قُتِلَ مُحَمَّدٌ، فَلَمْ يُشَكَّ فِيهِ أَنَّهُ حَقٌّ، فَمَا زِلْنَا كَذَلِكَ مَا نَشُكُّ أَنَّهُ قَدْ قُتِلَ حَتَّى إِذَا طَلَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ السَّعْدَيْنِ نَعْرِفُهُ بِتَكَفُّئِهِ إِذَا مَشَى، قَالَ: وَفَرِحْنَا حَتَّى كَأَنَّهُ لَمْ يُصِبْنَا مَا أَصَابَنَا، قَالَ: فَرَقِيَ نَحْوَنَا وَهُوَ يَقُولُ:" اشْتَدَّ غَضَبُ اللَّهِ عَلَى قَوْمٍ دَمَوْا وَجْهَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -". وَيَقُولُ مَرَّةً أُخْرَى:" اللَّهُمَّ إِنَّهُ لَيْسَ لَهُمْ أَنْ يَعْلُونَا" حَتَّى انْتَهَى إِلَيْنَا فَمَكَثَ سَاعَةً، فَإِذَا أَبُو سُفْيَانَ يَصِيحُ فِي أَسْفَلِ الْجَبَلِ: اعْلُ هُبَلُ مَرَّتَيْنِ، يَعْنِي آلِهَتَهُ، أَيْنَ ابْنُ أَبِي كَبْشَةَ؟ أَيْنَ ابْنُ أَبِي قُحَافَةَ؟ أَيْنَ ابْنُ الْخَطَّابِ؟ فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفَلَا أُجِيبُهُ؟ قَالَ:" بَلَى"، قَالَ: فَلَمَّا قَالَ: اعْلُ هُبَلُ، قَالَ عُمَرُ: اللَّهُ أَعْلَى وَأَجَلُّ، قَالَ: فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ: يَا ابْنَ الْخَطَّابِ إِنَّهُ قَدْ أَنْعَمْتُ عَنْهَا أَوْ فَعَالِ عَنْهَا، فَقَالَ: أَيْنَ ابْنُ أَبِي كَبْشَةَ؟ أَيْنَ ابْنُ أَبِي قُحَافَةَ؟ أَيْنَ ابْنُ الْخَطَّابِ فَقَالَ عُمَرُ: هَذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهَذَا أَبُو بَكْرٍ، وَهَا أَنَا ذَا عُمَرُ، فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ: يَوْمٌ بِيَوْمِ بَدْرٍ، الْأَيَّامُ دُوَلٌ، وَإِنَّ الْحَرْبَ سِجَالٌ، قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ: لَا سَوَاءً ؛ قَتْلَانَا فِي الْجَنَّةِ وَقَتْلَاكُمْ فِي النَّارِ، قَالَ أَبُو سُفْيَانَ: إِنَّكُمْ لَتَزْعُمُونِ ذَلِكَ لَقَدْ خِبْنَا إِذًا وَخَسِرْنَا، ثُمَّ قَالَ أَبُو سُفْيَانَ: أَمَا إِنَّكُمْ سَتَجِدُونَ فِي قَتْلَاكُمْ مَثْلًا، وَلَمْ يَكُنْ ذَلِكَ عَنْ رَأْيِ سَرَّاتِنَا، قَالَ: ثُمَّ أَدْرَكَتْهُ حَمِيَّةُ الْجَاهِلِيَّةِ قَالَ: فَقَالَ: أَمَا إِنَّهُ قَدْ كَانَ ذَلِكَ فَلَمْ نَكْرَهْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے کسی بھی صورت حال میں اس طرح کی صورت حال نازل نہیں کی جس طرح کی مدد غزوہ احد کے موقع پر کی تھی۔ راوی کہتے ہیں: ہم نے اس بات پر اعتراض کیا، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں جو کہہ رہا ہوں اور جو شخص اس کا انکار کر رہا ہے ان دونوں کے بارے میں اللہ کی کتاب فیصلہ کرے گی، غزوہ اُحد کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”اور اللہ تعالیٰ نے تمہارے سامنے اپنے وعدے کو سچ کر دکھایا جب تم نے اس کے اذن کے تحت ان لوگوں کو قتل کیا“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: یہاں ”حس“ سے مراد قتل ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”یہاں تک کہ جب تم نے بزدلی کی“، اس فرمان تک: ”اور اس نے تمہیں معاف کر دیا ہے اور اللہ تعالیٰ اہل ایمان پر فضل کرنے والا ہے“۔ اس سے مراد تیر انداز لوگ ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو ایک مخصوص مقام پر کھڑا کیا تھا، اور پھر یہ ارشاد فرمایا تھا: تم لوگوں نے پیچھے سے ہماری حفاظت کرنی ہے، اگر تم ہمیں دیکھو کہ ہمیں قتل کیا جا رہا ہے، تو تم نے ہماری مدد نہیں کرنی اور اگر تم ہمیں دیکھو کہ ہم غنیمت حاصل کر رہے ہیں، تو تم نے ہمارے ساتھ شریک نہیں ہونا، پھر جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مال غنیمت حاصل ہوا اور لوگوں نے مشرکین کے لشکر کو مباح قرار دیا، تو وہ تیر انداز سب آئے اور لشکر میں سے چیزیں اکٹھے کرنے لگے، جب مختلف صفیں مل گئیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب یوں ہو گئے، راوی نے اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں داخل کر کے یہ بات بیان کی اور وہ گھل مل گئے، تو جب تیر اندازوں نے وہ جگہ خالی کر دی، جہاں پر تیر انداز تھے، تو اس مقام سے دشمن کے کچھ گھڑ سوار آئے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب پر حملہ آور ہوئے، اس دن بہت سے مسلمان شہید ہوئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب دن کے ابتدائی حصے میں اس حال میں تھے کہ مشرکین کے جھنڈا برداروں میں سے سات یا شاید نو افراد قتل ہوئے تھے اور مسلمانوں کے کچھ افراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اردگرد موجود تھے، یہ لوگ وہاں تک نہیں پہنچے تھے، جس کے بارے میں لوگ کہتے ہیں: غار ہے، بلکہ یہ پانی کے چشمے کے پاس پہنچے تھے اسی دوران شیطان نے چیخ کر کہا: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے ہیں، تو اس بارے میں کوئی شک نہیں ہوا کہ یہ بات درست ہو گی، ہم اسی حالت میں رہے، ہمیں اس بارے میں کوئی شک نہیں تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو چکے ہوں گے، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سعد نام کے دو افراد کے درمیان چلتے ہوئے سامنے آئے، ہم نے چلنے کے دوران آپ کے مخصوص انداز سے آپ کو پہچان لیا، راوی کہتے ہیں: ہمیں اس بات سے اتنی خوشی ہوئی کہ جیسے ہمیں کوئی نقصان ہوا ہی نہیں ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چڑھ کر ہماری طرف آئے، آپ یہ فرما رہے تھے: اللہ تعالیٰ کا غضب اس قوم پر شدید ہو گا، جس نے اللہ کے رسول کے چہرے کو خون آلود کیا ہے، ایک مرتبہ آپ نے یہ ارشاد فرمایا: اے اللہ! انہیں یہ حق نہیں ہے کہ وہ ہم پر غالب آئیں، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لے آئے، آپ گھڑی بھر کے لئے ٹھہرے رہے، پھر ابوسفیان نے پہاڑ کے نیچے والے حصے سے بلند آواز میں دو مرتبہ یہ کہا: ہبل سر بلند ہوا، یعنی اس نے اپنے معبود کے بارے میں کہا:، پھر پوچھا: ابن ابوکبشہ کہاں ہے؟ ابن ابوقحافہ کہاں ہے؟ ابن خطاب کہاں ہے؟ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں اسے جواب نہ دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے، جب اس نے کہا: ہبل سر بلند ہوا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ تعالیٰ بلند و برتر اور جلیل القدر ہے، ابوسفیان نے کہا: اے خطاب کے صاحبزادے! کیا اس کی (یعنی ہبل کی) آنکھ نے اجازت دی تو اب تم اسے برا نہ کہنا، پھر اس نے دریافت کیا: ابن ابوکبشہ کہاں ہیں؟ ابن ابوقحافہ کہاں ہیں؟ ابن خطاب کہاں ہیں؟ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ اللہ کے رسول موجود ہیں، یہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی موجود ہیں اور میں، عمر بھی موجود ہوں، تو ابوسفیان نے کہا: آج کا دن، بدر کے دن کا بدلہ ہے، اور دنوں میں الٹ پھیر ہوتا رہتا ہے اور جنگ ڈول کی طرح ہوتی ہے (یعنی اس میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے) راوی کہتے ہیں: تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں برابر نہیں ہے، ہمارے مقتولین جنت میں ہیں اور تمہارے مقتولین جہنم میں ہیں، ابوسفیان نے کہا: تم لوگ یہ گمان کرتے ہو، ایسی صورت میں، تو ہم رسوا ہو جائیں گے اور خسارے کا شکار ہو جائیں گے، پھر ابوسفیان نے کہا: تم لوگ اپنے مقتولین میں کچھ لوگوں کو پاؤ گے کہ ان کی لاشوں کی بے حرمتی کی گئی ہے، یہ ہمارے سرداروں کی رائے سے نہیں ہوا۔ راوی کہتے ہیں: پھر اسے زمانہ جاہلیت کی حمیت نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، تو اس نے کہا: ایسا ہوا ہے اور ہم اسے ناپسند بھی نہیں کرتے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10073]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2604»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10074
وَعَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ: أَيْ خَالِ، أَخْبِرْنِي عَنْ قِصَّتِكُمْ يَوْمَ بَدْرٍ؟ قَالَ: اقْرَأْ بَعْدَ الْعِشْرِينَ وَمِائَةٍ مِنْ آلِ عِمْرَانَ تَجِدُ قِصَّتَنَا: (وَإِذْ غَدَوْتَ مِنْ أَهْلِكَ تُبَوِّئُ الْمُؤْمِنِينَ مَقَاعِدَ لِلْقِتَالِ) إِلَى قَوْلِهِ: (إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلَا) ، قَالَ: هُمُ الَّذِينَ طَلَبُوا الْأَمَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ، إِلَى قَوْلِهِ: (وَلَقَدْ كُنْتُمْ تَمَنَّوْنَ الْمَوْتَ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَلْقَوْهُ فَقَدْ رَأَيْتُمُوهُ وَأَنْتُمْ تَنْظُرُونَ) قَالَ: فَهُوَ يَتَمَنَّى لِقَاءَ الْمُؤْمِنِينَ، إِلَى قَوْلِهِ: (إِذْ تَحُسُّونَهُمْ بِإِذْنِهِ) .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے کہا: اے ماموں جان! آپ غزوہ بدر کے موقعہ پر اپنی صورتحال کے بارے میں بتائیں، انہوں نے فرمایا: تم سورہ آل عمران کی ایک سو بیس کے بعد والی آیات پڑھ لو تمہیں ہماری صورتحال کا ذکر مل جائے گا (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور جب تم صبح کے وقت اپنے گھر سے نکلے تاکہ تم اہل ایمان کو جنگ کے لیے ان کے مخصوص مقام پر تعینات کرو“ یہ آیت یہاں تک ہے: ”جب تم میں سے دو گروہوں نے یہ ارادہ کیا کہ وہ بزدلی کا مظاہرہ کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ (سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے بتایا:) (ان لوگوں نے مشرکین سے امان مانگی تھی، (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”حالانکہ اس (دشمن) کا سامنا کرنے سے، پہلے تم موت (یعنی شہادت) کی آرزو کیا کرتے تھے، تو تم نے اس کو (یعنی موت یا شہادت کے سبب جنگ کو) دیکھ لیا، اور تم (جنگ کی صورتحال کو) دیکھ رہے تھے“۔ تو وہ (دشمن) اہل ایمان کا سامنا کرنے کی آرزو رکھتا تھا، یہ آیت یہاں تک ہے: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جب تم اس (یعنی پروردگار) کے اذن کے تحت ان (یعنی کفار) کو قتل کر رہے تھے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10074]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (836)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں