🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

32. بَابُ مَقْتَلِ حَمْزَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی شہادت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10099
عَنِ الزُّبَيْرِ - يَعْنِي ابْنَ الْعَوَّامِ - أَنَّهُ لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ أَقْبَلَتِ امْرَأَةٌ تَسْعَى حَتَّى كَادَتْ أَنْ تُشْرِفَ عَلَى الْقَتْلَى، قَالَ: فَكَرِهَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ تَرَاهُمْ، فَقَالَ:" الْمَرْأَةَ الْمَرْأَةَ"، قَالَ الزُّبَيْرُ: فَتَوَسَّمْتُ أَنَّهَا أُمِّي صَفِيَّةُ قَالَ: فَخَرَجْتُ أَسْعَى إِلَيْهَا، قَالَ: فَأَدْرَكْتُهَا قَبْلَ أَنْ تَنْتَهِيَ إِلَى الْقَتْلَى، قَالَ: فَلَدَمَتْ فِي صَدْرِي، وَكَانَتِ امْرَأَةً جَلْدَةً، قَالَتْ: إِلَيْكَ عَنِّي لَا أَرْضَ لَكَ، فَقُلْتُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَزَمَ عَلَيْكِ، قَالَ: فَوَقَفَتْ وَأَخْرَجَتْ ثَوْبَيْنِ مَعَهَا، فَقَالَتْ: هَذَانِ ثَوْبَانِ جِئْتُ بِهِمَا لِأَخِي حَمْزَةَ فَقَدْ بَلَغَنِي مَقْتَلُهُ فَكَفِّنُوهُ فِيهِمَا، قَالَ: فَجِئْنَا بِالثَّوْبَيْنِ لِنُكَفِّنَ فِيهِمَا حَمْزَةَ، فَإِذَا إِلَى جَنْبِهِ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ قَتِيلٌ، فُعِلَ بِهِ كَمَا فُعِلَ بِحَمْزَةَ قَالَ: فَوَجَدْنَا غَضَاضَةً وَحَيَاءً أَنْ يُكَفَّنَ حَمْزَةُ فِي ثَوْبَيْنِ وَالْأَنْصَارِيُّ لَا كَفَنَ لَهُ، فَقُلْنَا: لِحَمْزَةَ ثَوْبٌ، وَلِلْأَنْصَارِيِّ ثَوْبٌ، فَقَدَّرْنَاهُمَا فَكَانَ أَحَدُهُمَا أَكْبَرَ مِنَ الْآخَرِ، فَأَقْرَعْنَا بَيْنَهُمَا، فَكَفَّنَّا كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا فِي الثَّوْبِ الَّذِي طَارَ لَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوۂ احد کے موقع پر، ایک خاتون دوڑتی ہوئی آئی، قریب تھا کہ وہ مقتولین کے پاس پہنچ جاتی، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ناگوار گزری کہ وہ خاتون مقتولین کو دیکھے، آپ نے فرمایا: اس عورت کو پکڑو! اس عورت کو پکڑو! سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے پہچان لیا کہ وہ میری والدہ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا ہیں، میں دوڑتا ہوا، ان کے پاس گیا اور مقتولین تک پہنچنے سے پہلے میں اُن تک گیا، انہوں نے میرے سینے پر ہاتھ مارا، وہ مضبوط جسم کی مالک خاتون تھیں، انہوں نے فرمایا: تم مجھ سے دور ہو جاؤ! میں تم سے راضی نہیں ہوؤں گی، میں نے کہا: اللہ کے رسول نے آپ کو تاکید کی ہے (کہ آپ آگے نہ جائیں) راوی کہتے ہیں: تو وہ ٹھہر گئیں، پھر انہوں نے اپنے پاس موجود، دو کپڑے نکالے اور کہا: یہ دو کپڑے میں اپنے بھائی حمزہ کے لئے لے کر آئی ہوں، مجھے پتہ چلا ہے کہ وہ شہید ہو گئے ہیں، انہیں ان دونوں میں کفن دینا۔ راوی کہتے ہیں: ہم وہ دو کپڑے لے کر آئے، تاکہ ان میں سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کو کفن دیں، تو ان کے پہلو میں انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شہید موجود تھا، اُس کے ساتھ بھی اسی طرح کا سلوک کیا گیا تھا، جس طرح کا سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ کیا گیا تھا، تو ہمیں اس بات سے شرم اور حیاء آئی کہ ہم سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کو دو کپڑوں میں کفن دیدیں اور انصاری کا کفن نہ ہو، تو ہم نے یہ طے کیا کہ سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے لئے ایک کپڑا ہو گا، اور انصاری کے لئے ایک کپڑا ہو گا، ہم نے ان دونوں کی پیمائش کی، تو ان دونوں میں سے ایک دوسرے سے بڑا تھا، تو ہم نے دونوں کے لئے اس کی قرعہ اندازی کر لی اور جس کے حصے میں جو کپڑ آیا تھا، اُس کو اسی کپڑے میں کفن دیا۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10099]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (686) اخرجه احمد فى المسند (1418)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10100
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا قُتِلَ حَمْزَةُ يَوْمَ أُحُدٍ أَقْبَلَتْ صَفِيَّةُ تَسْأَلُ مَا صَنَعَ، فَلَقِيَتْ عَلِيًّا وَالزُّبَيْرَ، فَقَالَتْ: يَا عَلِيُّ، وَيَا زُبَيْرُ، مَا فَعَلَ حَمْزَةُ؟ فَأَوْهَمَاهَا أَنَّهُمَا لَا يَدْرِيَانِ، قَالَ: فَضَحِكَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ:" إِنِّي أَخَافُ عَلَى عَقْلِهَا"، فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى صَدْرِهَا فَاسْتَرْجَعَتْ وَبَكَتْ، ثُمَّ قَامَ عَلَيْهِ، وَقَالَ:" لَوْلَا جَزَعُ النِّسَاءِ لَتَرَكْتُهُ حَتَّى يُحْشَرَ مِنْ بُطُونِ السِّبَاعِ، وَحَوَاصِلِ الطَّيْرِ"، ثُمَّ أَتَى بِالْقَتْلَى فَجَعَلَ يُصَلِّي عَلَيْهِمْ، فَيُوضَعُ سَبْعَةٌ وَحَمْزَةُ فَيُكَبِّرُ عَلَيْهِمْ سَبْعَ تَكْبِيرَاتٍ، ثُمَّ يُرْفَعُونَ وَيُتْرَكُ حَمْزَةُ مَكَانَهُ، ثُمَّ دَعَا بِتِسْعَةٍ فَكَبَّرَ سَبْعَ تَكْبِيرَاتٍ حَتَّى فَرَغَ مِنْهُمْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَقَدْ رَوَى مُسْلِمٌ فِي مُقَدِّمَةِ كِتَابِهِ، وَابْنُ مَاجَهْ قِصَّةَ الصَّلَاةِ عَلَيْهِمْ فَقَطْ، وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ وَالطَّبَرَانِيِّ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوہ اُحد کے دن، جب سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے، تو سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا آئیں، انہوں نے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی صورت حال کے بارے میں دریافت کیا، اُن کی ملاقات سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے ہوئی، سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اے علی! اور اے زبیر! حمزہ کا کیا حال ہے؟ تو ان دونوں نے ان کے سامنے یہ ظاہر کیا کہ ان دونوں کو پتہ نہیں ہے راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیئے، آپ نے ارشاد فرمایا: مجھے اس عورت کی عقل کے حوالے سے اندیشہ ہے (کہ کہیں یہ غم کی شدت کی وجہ سے ذہنی توازن نہ کھو بیٹھے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک ان کے سینے پر رکھا، تو اس خاتون نے انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھا اور رونے لگیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے پاس آ کر کھڑے ہوئے اور فرمایا: اگر خواتین کی گریہ وزاری کا اندیشہ نہ ہوتا، تو میں انہیں یوں ہی رہنے دیتا، یہاں تک کہ درندوں کے پیٹوں سے، اور پرندوں کے پیٹوں سے، حشر کے دن انہیں اٹھا لیا جاتا، پھر مقتولین کو لایا گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی نماز جنازہ ادا کرنا شروع کی، سات افراد کی میتیں سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ رکھی جاتی تھیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان پر سات تکبیریں کہتے تھے، پھر دوسرے لوگوں کو اٹھا لیا جاتا تھا، اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی میت وہیں رہتی تھی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نو افراد کو منگوایا اور ان پر سات تکبیریں کہیں، یہاں تک کہ اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان سب کی نماز جنازہ پڑھ کے فارغ ہوئے۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام مسلم نے اپنی کتاب کے مقدمہ میں، اور امام ابن ماجہ نے صرف ان حضرات کی نماز جنازہ والا حصہ نقل کیا ہے، اور امام بزار اور امام طبرانی کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10100]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1796) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2934)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10101
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَمَّا بَلَغَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَتْلُ حَمْزَةَ بَكَى فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيْهِ شَهِقَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی شہادت کی اطلاع ملی، تو آپ رو پڑے، جب آپ نے اُن (کی میت) کو دیکھا، تو آپ نے گہری سانس لی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد عقیل ہے اور وہ ضعیف ہونے کے باوجود ”حسن الحدیث“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10101]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1794)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10102
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَمَّا جَرَّدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَمْزَةَ بَكَى، فَلَمَّا رَأَى مِثَالَهُ شَهِقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمُفَضَّلُ بْنُ صَدَقَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ سے کپڑا ہٹایا، تو آپ رو پڑے، جب آپ نے ان کا مثلہ دیکھا تو آپ نے گہری سانس لی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مفضل بن صدقہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10102]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1714) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2932)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2932»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10103
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ رَأَى مَقْتَلَ حَمْزَةَ؟" فَقَالَ رَجُلٌ: أَعَزَّكَ اللَّهُ، أَنَا رَأَيْتُ مَقْتَلَهُ، فَانْطَلَقَ فَوَقَفَ عَلَى حَمْزَةَ فَرَآهُ قَدْ شُقَّ بَطْنُهُ، وَقَدْ مُثِّلَ بِهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ مُثِّلَ بِهِ، فَكَرِهَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَنْظُرَ إِلَيْهِ وَوَقَفَ بَيْنَ ظَهْرَانَيِ الْقَتْلَى، وَقَالَ:" أَنَا شَهِيدٌ عَلَى هَؤُلَاءِ لُفُّوهُمْ بِدِمَائِهِمْ، فَإِنَّهُ لَيْسَ مَجْرُوحٌ يُجْرَحُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلَّا جَاءَ جُرْحُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُدْمِي لَوْنُهُ لَوْنُ الدَّمِ، وَرِيحُهُ رِيحُ الْمِسْكِ، قَدِّمُوا أَكْثَرَهُمْ قُرْآنًا، وَاجْعَلُوهُ فِي اللَّحْدِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کس نے حمزہ کی شہادت کی جگہ دیکھی ہے؟ ایک صاحب نے عرض کی: اللہ تعالیٰ آپ کو عزت عطا کرے! میں نے ان کی شہادت کی جگہ دیکھی ہے، وہ صاحب گئے، اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی (میت) کے پاس آ کر ٹھہر گئے، انہوں نے دیکھا کہ ان کا پیٹ چیر دیا گیا تھا، اور ان کے جسم کی بے حرمتی کی گئی تھی، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ان کی بے حرمتی کی گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کی طرف دیکھنے کو ناپسند کیا، آپ مقتولین کے درمیان کھڑے ہوئے، اور آپ نے ارشاد فرمایا: میں ان لوگوں کا گواہ ہوں، تم انہیں ان کے خون میں (یعنی خون آلود کپڑوں میں) لپیٹ دو! کیونکہ جس بھی زخمی کو، اللہ کی راہ میں جو زخم لگتا ہے، وہ شخص جب قیامت کے دن آئے گا، تو اس کے زخم سے خون بہہ رہا ہو گا، جس کا رنگ خون کے رنگ جیسا ہو گا، اور اس کی خوشبو، مشک کی خوشبو جیسی ہو گی اور جس شخص کو زیادہ قرآن آتا ہو اسے (قبلہ کی سمت میں) آگے رکھنا اور اسے لحد میں رکھو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10103]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (82/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10104
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَفَ عَلَى حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ حِينَ اسْتُشْهِدَ فَنَظَرَ إِلَى مَنْظَرٍ لَمْ يَنْظُرْ إِلَى مَنْظَرٍ أَوْجَعَ لِلْقَلْبِ مِنْهُ، أَوْ أَوْجَعَ لِقَلْبِهِ مِنْهُ، وَنَظَرَ إِلَيْهِ وَقَدْ مُثِّلَ بِهِ، فَقَالَ:" رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْكَ إِنْ كُنْتَ مَا عَلِمْتُ لَوَصُولًا لِلرَّحِمِ، فَعُولًا لِلْخَيْرَاتِ، وَاللَّهِ لَوْلَا حُزْنٌ مِنْ بَعْدِكَ عَلَيْكَ، لَسَرَّنِي أَنْ أَتْرُكَكَ حَتَّى يَحْشُرَكَ اللَّهُ مِنْ بُطُونِ السِّبَاعِ - أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا - أَمَا وَاللَّهِ، عَلَى ذَلِكَ لَأُمَثِّلَنَّ بِسَبْعِينَ كَمِثْلَتِكَ"، فَنَزَلَ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِهَذِهِ السُّورَةِ، وَقَرَأَ: (وَإِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوا بِمِثْلِ مَا عُوقِبْتُمْ بِهِ) إِلَى آخِرِ الْآيَةِ، فَكَفَّرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَمْسَكَ عَنْ ذَلِكَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ بَشِيرٍ الْمُرِّيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُن کی لاش کے پاس آ کر ٹھہرے، آپ نے جب یہ منظر ملاحظہ کیا، تو آپ نے کوئی ایسا منظر نہیں دیکھا تھا جو آپ کے دل کے لئے اس سے زیادہ تکلیف دہ ہو (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھا کہ ان کی بے حرمتی کی گئی ہے، تو آپ نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کی آپ پر رحمت ہو! میرے علم کے مطابق آپ سب سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والے تھے، بھلائی کے کام کرنے والے تھے، اللہ کی قسم! اگر مجھے آپ کے بعد لوگوں کے آپ کے حوالے سے غم کا اندیشہ نہ ہوتا، تو مجھے یہ پسند تھا کہ میں آپ کو یوں ہی چھوڑ دیتا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ درندوں کے پیٹوں میں سے، آپ کو حشر کے دن اُٹھاتا (راوی کو شک ہے، یا شاید اس کی مانند کوئی کلمہ آپ نے ارشاد فرمایا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) اللہ کی قسم! اس کے بدلے میں، میں ستر افراد کا مثلہ کروں گا، جو آپ کے مثلہ کی مانند ہو گا، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ سورت لے کر نازل ہوئے، انہوں نے یہ آیت پڑھی: ”اور اگر تم سزا دیتے ہو تو اتنی ہی دو، جتنی تمہیں تکلیف پہنچائی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ یہ آیت کے آخر تک ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (پھر اپنی قسم کا) کفارہ دیا اور اس سے رک گئے۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن بشیر مری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10104]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1795)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10105
وَعَنْ أَبِي أُسَيْدٍ السَّاعَدِيِّ قَالَ: أَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى قَبْرِ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَجَعَلُوا يَجُرُّونَ النَّمِرَةَ عَلَى وَجْهِهِ فَتَنْكَشِفُ قَدَمَاهُ، وَيَجُرُّونَهَا عَلَى قَدَمَيْهِ فَيَنْكَشِفُ وَجْهُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اجْعَلُوهَا عَلَى وَجْهِهِ، وَاجْعَلُوا عَلَى قَدَمَيْهِ مِنْ هَذَا الشَّجَرِ"، قَالَ: فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسَهُ، فَإِذَا أَصْحَابُهُ يَبْكُونَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّهُ يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَخْرُجُونَ إِلَى الْأَرْيَافِ فَيُصِيبُونَ بِهَا مَطْعَمًا وَمَسْكَنًا وَمَرْكَبًا - أَوْ قَالَ: مَرَاكِبَ - فَيَكْتُبُونَ إِلَى أَهْلِيهِمْ هَلُمَّ إِلَيْنَا، فَإِنَّكُمْ بِأَرْضِ حِجَازٍ جَدْوَبَةٍ وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ، لَا يَصْبِرُ عَلَى لَأْوَائِهَا وَشِدَّتِهَا أَحَدٌ إِلَّا كُنْتُ لَهُ شَفِيعًا أَوْ شَهِيدًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابواسید ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کی قبر کے پاس موجود تھا لوگ چادر ان کے چہرے پر ڈالتے تھے، تو ان کے پاؤں ظاہر ہو جاتے تھے، لوگ چادر کو کھینچ کر ان کے پاؤں پر ڈالتے تھے، تو چہرہ ظاہر ہو جاتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس چادر کو ان کے چہرے پر ڈال دو اور ان کے پاؤں پر اس درخت کے (پتے) ڈال دو۔ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سر مبارک اٹھایا، تو آپ کے اصحاب رو رہے تھے۔ آپ نے فرمایا: لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ جب وہ خوشحال علاقوں کی طرف چلے جائیں گے، وہاں انہیں کھانے کے لئے رہائش کے لئے سواری کے لئے چیزیں ملیں گی (یہاں ایک لفظ کے بارے میں، راوی کو شک ہے) وہ اپنے اہل خانہ کو خط لکھیں گے، تم بھی ہماری طرف آ جاؤ! کیونکہ حجاز کی سرزمین تو خشک سالی والی ہے، حالانکہ مدینہ ان کے لئے زیادہ بہتر ہے، اگر انہیں علم ہو، یہاں کی سختی اور شدت پر جو شخص صبر کرے گا، میں قیامت کے دن اس کا شفاعت کرنے والا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اس کا گواہ ہوؤں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10105]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2939)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10106
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى حَمْزَةَ يَوْمَ أُحُدٍ وَهُوَ يَدْفِنُهُ، فَلُفَّ فِي نَمِرَةٍ فَبَدَتْ قَدَمَاهُ، حِينَ خَمَّرُوا رَأْسَهُ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْحَرْمَلِ فَجُعِلَ عَلَى قَدَمَيْهِ، وَقَالَ:" لَوْلَا أَنْ يَحْزَنَ لِذَلِكَ النِّسَاءُ، لَتَرَكْنَا حَمْزَةَ بِالْعَرَاءِ لِعَافِيَةِ الطَّيْرِ وَالسِّبَاعِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى الْمَدَنِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ اُحد کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے پاس آ کر کھڑے ہو گئے، آپ انہیں دفن کروانے لگے تھے، انہیں چادر میں لپیٹا گیا، تو ان کے پاؤں ظاہر ہو گئے، اس وقت جب لوگوں نے ان کے سر کو ڈھانپا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حرمل (یعنی گھاس یا پتوں) کے بارے میں حکم دیا وہ ان کے قدموں پر ڈال دی گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر خواتین کے اس حوالے سے غمگین ہونے کا اندیشہ ہوتا، تو ہم نے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کو پرندوں اور درندوں کے لئے یوں ہی چھوڑ دینا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن یحیی مدنی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10106]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10107
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى حَمْزَةَ نَظَرَ إِلَى مَا بِهِ، فَقَالَ:" لَوْلَا أَنْ يَحْزَنَ نِسَاؤُنَا مَا غَيَّبْتُهُ، وَلَتَرَكْتُهُ حَتَّى يَكُونَ فِي بُطُونِ السِّبَاعِ وَحَوَاصِلِ الطَّيْرِ، يَبْعَثُهُ اللَّهُ مِمَّا هُنَالِكَ"، قَالَ: وَأَحْزَنَهُ مَا رَأَى بِهِ، فَقَالَ:" لَئِنْ ظَفِرْتُ بِهِمْ لَأُمَثِّلَنَّ بِثَلَاثِينَ رَجُلًا مِنْهُمْ"، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - فِي ذَلِكَ: (وَإِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوا بِمِثْلِ مَا عُوقِبْتُمْ بِهِ وَلَئِنْ صَبَرْتُمْ لَهُوَ خَيْرٌ لِلصَّابِرِينَ) إِلَى قَوْلِهِ: (يَمْكُرُونَ)
ثُمَّ أَمَرَ بِهِ فَهُيِّئَ إِلَى الْقِبْلَةِ، ثُمَّ كَبَّرَ عَلَيْهِ تِسْعًا، ثُمَّ جَمَعَ إِلَيْهِ الشُّهَدَاءَ، كُلَّمَا أُتِيَ بِشَهِيدٍ وُضِعَ إِلَى جَنْبِهِ، فَصَلَّى عَلَيْهِ وَعَلَى الشُّهَدَاءِ اثْنَتَيْنِ وَسَبْعِينَ صَلَاةً، ثُمَّ قَامَ عَلَى أَصْحَابِهِ حَتَّى وَارَوْهُمْ، وَلَمَّا نَزَلَ الْقُرْآنُ عَفَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَتَجَاوَزَ وَتَرَكَ الْمِثْلَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ أَيُّوبَ بْنِ رَاشِدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے پاس ٹھہرے اور آپ نے ان کی صورت حال ملاحظہ فرمائی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: اگر ہماری خواتین کے غمگین ہونے کا اندیشہ نہ ہوتا، تو میں نے انہیں دفن نہیں کرنا تھا، میں نے انہیں یوں ہی چھوڑ دینا تھا، یہاں تک کہ انہوں نے درندوں کے پیٹوں میں اور پرندوں کے پیٹوں میں چلے جانا تھا، اور وہاں سے اللہ تعالیٰ نے انہیں دوبارہ زندہ کرنا تھا، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو صورت حال ملاحظہ فرمائی تھی، اس نے آپ کو نمگین کر دیا، آپ نے ارشاد فرمایا: اگر میں نے ان لوگوں کے خلاف کامیابی حاصل کر لی، تو میں اُن کے تیس افراد کا مثلہ کروں گا، تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی ہے: ”اور اگر تم سزا دیتے ہو تو اتنی ہی دو، جتنی تمہیں تکلیف پہنچائی گئی، اور اگر تم صبر کرو تو وہ (یعنی صبر کرنا) صبر کرنے والوں کے لیے زیادہ بہتر ہے“ یہ آیت یہاں تک ہے: ”یمکرون“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں حکم دیا، انہیں قبلہ کی سمت میں رکھا گیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر نو مرتبہ تکبیر کہی پھر دیگر شہداء کو لا کر اُن کے ساتھ رکھا جاتا تھا، جب بھی کسی شہید کو لایا جاتا تھا، تو اسے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے پہلو میں رکھا جاتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی دیگر شہداء سمیت بہتر مرتبہ نماز جنازہ ادا کی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کے پاس آ کر کھڑے ہوئے اور آپ نے ان سب حضرات کو دفن کروایا، (راوی بیان کرتے ہیں: (جب قرآن کا حکم نازل ہو گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے درگزر سے کام لیا اور مثلہ کرنے کے فیصلے کو ترک کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن ایوب بن راشد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10107]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11051)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11051، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 5025، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 17941»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10108
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قُتِلَ حَمْزَةُ يَوْمَ أُحُدٍ، وَقُتِلَ مَعَهُ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَجَاءَتْهُ صَفِيَّةُ بِنْتُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ بِثَوْبَيْنِ لِيُكَفَّنَ فِيهِمَا حَمْزَةُ، فَلَمْ يَكُنْ لِلْأَنْصَارِيِّ كَفَنٌ فَأَسْهَمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ الثَّوْبَيْنِ، ثُمَّ كُفِّنَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا فِي ثَوْبٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوہ اُحد کے دن سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے، ان کے ساتھ انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص بھی شہید ہو گیا۔ سیدہ صفیہ بنت عبدالمطلب رضی اللہ عنہ دو کپڑے لے کر آئیں، تاکہ ان میں سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کو کفن دیا جائے، لیکن انصاری کے لئے کوئی کفن نہیں تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں کپڑے دو حصوں میں تقسیم کیے اور ان دونوں حضرات میں سے ہر ایک کو ایک، ایک کپڑے میں کفن دیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10108]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12152)، أخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 6194، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3033»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں