الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. بَابُ مَقْتَلِ حَمْزَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی شہادت کا بیان
حدیث نمبر: 10100
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا قُتِلَ حَمْزَةُ يَوْمَ أُحُدٍ أَقْبَلَتْ صَفِيَّةُ تَسْأَلُ مَا صَنَعَ، فَلَقِيَتْ عَلِيًّا وَالزُّبَيْرَ، فَقَالَتْ: يَا عَلِيُّ، وَيَا زُبَيْرُ، مَا فَعَلَ حَمْزَةُ؟ فَأَوْهَمَاهَا أَنَّهُمَا لَا يَدْرِيَانِ، قَالَ: فَضَحِكَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ:" إِنِّي أَخَافُ عَلَى عَقْلِهَا"، فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى صَدْرِهَا فَاسْتَرْجَعَتْ وَبَكَتْ، ثُمَّ قَامَ عَلَيْهِ، وَقَالَ:" لَوْلَا جَزَعُ النِّسَاءِ لَتَرَكْتُهُ حَتَّى يُحْشَرَ مِنْ بُطُونِ السِّبَاعِ، وَحَوَاصِلِ الطَّيْرِ"، ثُمَّ أَتَى بِالْقَتْلَى فَجَعَلَ يُصَلِّي عَلَيْهِمْ، فَيُوضَعُ سَبْعَةٌ وَحَمْزَةُ فَيُكَبِّرُ عَلَيْهِمْ سَبْعَ تَكْبِيرَاتٍ، ثُمَّ يُرْفَعُونَ وَيُتْرَكُ حَمْزَةُ مَكَانَهُ، ثُمَّ دَعَا بِتِسْعَةٍ فَكَبَّرَ سَبْعَ تَكْبِيرَاتٍ حَتَّى فَرَغَ مِنْهُمْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَقَدْ رَوَى مُسْلِمٌ فِي مُقَدِّمَةِ كِتَابِهِ، وَابْنُ مَاجَهْ قِصَّةَ الصَّلَاةِ عَلَيْهِمْ فَقَطْ، وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ وَالطَّبَرَانِيِّ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَقَدْ رَوَى مُسْلِمٌ فِي مُقَدِّمَةِ كِتَابِهِ، وَابْنُ مَاجَهْ قِصَّةَ الصَّلَاةِ عَلَيْهِمْ فَقَطْ، وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ وَالطَّبَرَانِيِّ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوہ اُحد کے دن، جب سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے، تو سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا آئیں، انہوں نے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی صورت حال کے بارے میں دریافت کیا، اُن کی ملاقات سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے ہوئی، سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اے علی! اور اے زبیر! حمزہ کا کیا حال ہے؟ تو ان دونوں نے ان کے سامنے یہ ظاہر کیا کہ ان دونوں کو پتہ نہیں ہے راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیئے، آپ نے ارشاد فرمایا: مجھے اس عورت کی عقل کے حوالے سے اندیشہ ہے (کہ کہیں یہ غم کی شدت کی وجہ سے ذہنی توازن نہ کھو بیٹھے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک ان کے سینے پر رکھا، تو اس خاتون نے انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھا اور رونے لگیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے پاس آ کر کھڑے ہوئے اور فرمایا: اگر خواتین کی گریہ وزاری کا اندیشہ نہ ہوتا، تو میں انہیں یوں ہی رہنے دیتا، یہاں تک کہ درندوں کے پیٹوں سے، اور پرندوں کے پیٹوں سے، حشر کے دن انہیں اٹھا لیا جاتا، پھر مقتولین کو لایا گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی نماز جنازہ ادا کرنا شروع کی، سات افراد کی میتیں سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ رکھی جاتی تھیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان پر سات تکبیریں کہتے تھے، پھر دوسرے لوگوں کو اٹھا لیا جاتا تھا، اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی میت وہیں رہتی تھی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نو افراد کو منگوایا اور ان پر سات تکبیریں کہیں، یہاں تک کہ اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان سب کی نماز جنازہ پڑھ کے فارغ ہوئے۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام مسلم نے اپنی کتاب کے مقدمہ میں، اور امام ابن ماجہ نے صرف ان حضرات کی نماز جنازہ والا حصہ نقل کیا ہے، اور امام بزار اور امام طبرانی کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10100]
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام مسلم نے اپنی کتاب کے مقدمہ میں، اور امام ابن ماجہ نے صرف ان حضرات کی نماز جنازہ والا حصہ نقل کیا ہے، اور امام بزار اور امام طبرانی کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10100]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1796) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2934)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10100 in Urdu