الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. بَابٌ فِيمَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ أُحُدٍ
ان لوگوں کا بیان، جنہوں نے غزوہ احد میں جام شہادت نوش کیا
حدیث نمبر: 10119
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ إِذَا ذُكِرَ أَصْحَابُ أُحُدٍ:" أَمَا وَاللَّهِ لَوَدِدْتُ أَنِّي غُودِرْتُ مَعَ أَصْحَابِي بِجِصِّ الْجَبَلِ" - يَعْنِي سَفْحَ الْجَبَلِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ ابْنِ إِسْحَاقَ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ.

سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا: آپ نے غزوہ احد میں شہید ہونے والوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میری یہ خواہش ہے کہ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ پہاڑ کے دامن میں شہید ہو جاتا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابن اسحاق کا معاملہ مختلف ہے اور اس نے سماع کی صراحت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10119]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (375/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14607، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2454»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 10120
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى مُصْعَبِ بْنِ عُمَيْرٍ حِينَ رَجَعَ مِنْ أُحُدٍ، فَوَقَفَ عَلَى أَصْحَابِهِ، فَقَالَ:" أَشْهَدُ أَنَّكُمْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ اللَّهِ، فَزُورُوهُمْ وَسَلِّمُوا عَلَيْهِمْ، فَوَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَا يُسَلِّمُ عَلَيْهِمْ أَحَدٌ إِلَّا رَدُّوا عَلَيْهِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم احد سے واپسی پر، سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے تو آپ اپنے اصحاب سمیت اُن کے پاس ٹھہر گئے، اور فرمایا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ تم لوگ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں زندہ ہو (پھر آپ نے اپنے اصحاب سے فرمایا:) تم ان کی زیارت کرو، ان پر سلام بھیجو، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے قیامت کے دن تک، جو بھی شخص ان پر سلام بھیجے گا، یہ اس کو جواب دیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلیٰ بن عبداللہ بن فروہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10120]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3712»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 10121
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: أُصِيبَ حَمْزَةُ يَوْمَ أُحُدٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں: غزوہ احد میں، سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ نے جام شہادت نوش کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10121]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10121]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10122
وَعَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ أُحُدٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، ثُمَّ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ: حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

ابن اسحاق نے غزوہ احد میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے ناموں میں یہ بات نقل کی ہے: مہاجرین میں سے سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ (شہید ہونے والوں میں) شامل تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10122]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10122]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10123
قُلْتُ: وَقَدْ سَمَّى ابْنُ شِهَابٍ جَمَاعَةً اسْتُشْهِدُوا يَوْمَ أُحُدٍ بِإِسْنَادٍ وَاحِدٍ، تَقَدَّمَ كَثِيرٌ مِنْهُمْ فِيمَنْ شَهِدَ بَدْرًا، وَأَذْكُرُ مَنْ بَقِيَ، وَرِجَالُهُ إِلَى ابْنِ شِهَابٍ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
1 - فَمِنْهُمْ مِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ: أَوْسُ بْنُ الْأَرْقَمِ.
2 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي زُرَيْقٍ: أُنَيْسُ بْنُ قَتَادَةَ.
3 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي النَّبِيتِ: إِيَاسُ بْنُ أَوْسٍ.
4 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي سَاعِدَةَ: ثَعْلَبَةُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مَالِكٍ.
5 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي زُرَيْقٍ: حَنْظَلَةُ بْنُ أَبِي عَامِرٍ، وَهُوَ الَّذِي غَسَّلَتْهُ الْمَلَائِكَةُ.
6 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي النَّبِيتِ: الْحَارِثُ بْنُ أَوْسِ بْنِ رَافِعٍ.
7 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي زُرَيْقٍ: ذَكْوَانُ بْنُ عَبْدِ قَيْسٍ.
8 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَوَّادٍ: رِفَاعَةُ بْنُ عَمْرٍو.
9 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي الْحَارِثِ: سَعْدُ بْنُ الرَّبِيعِ.
10 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ: سَعْدُ بْنُ سُوِيدٍ.
11 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَوَّادٍ: سَعْدُ بْنُ قَيْسِ بْنِ أَبِي كَعْبِ بْنِ الْقَيْنِ.
12 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَلَمَةَ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ.

(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ابن شہاب نے چند ایسے لوگوں کے نام ذکر کیے ہیں، جنہوں نے غزوہ اُحد میں جام شہادت نوش کیا تھا، انہوں نے ایک سند کے ساتھ انہیں نقل کیا ہے، ان میں سے زیادہ تر کے نام اس میں گزر چکے ہیں، جنہوں نے غزوہ بدر میں شرکت کی ہے، جو باقی رہ جانے والے ہیں، ان کا میں ذکر کروں گا، ابن شہاب تک ان کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
1- ان میں سے ایک، انصار کی شاخ بنو حارث بن خزرج سے تعلق رکھنے والے سیدنا اوس بن ارقم رضی اللہ عنہ ہیں۔
2- انصار کی شاخ بنوزریق سے تعلق رکھنے والے سیدنا انیس بن قتادہ رضی اللہ عنہ ہیں۔
3- انصار کی شاخ بنو نبیت سے تعلق رکھنے والے سیدنا ایاس بن اوس رضی اللہ عنہ ہیں۔
4- انصار کی شاخ بنو ساعدہ سے تعلق رکھنے والے سیدنا ثعلبہ بن سعید بن مالک رضی اللہ عنہ ہیں۔
5 - انصار کی شاخ بنو زریق سے تعلق رکھنے والے سیدنا حنظلہ بن ابوعامر رضی اللہ عنہ ہیں، یہ وہ ہیں، جنہیں فرشتوں نے غسل دیا تھا۔
6 - انصار کی شاخ بنو نبیت سے تعلق رکھنے والے سیدنا حارث بن اوس بن رافع ہیں۔
7 - انصار کی شاخ بنوزریق سے تعلق رکھنے والے سیدنا ذکوان بن عبدقیس رضی اللہ عنہ ہیں۔
8 - انصار کی شاخ بنو سواد سے تعلق رکھنے والے سیدنا رفاعہ بن عمرو رضی اللہ عنہ ہیں۔
9 - انصار کی شاخ بنو حارث سے تعلق رکھنے والے سیدنا سعد بن ربیع رضی اللہ عنہ ہیں۔
10 - انصار کی شاخ بنو حارث بن خزرج سے تعلق رکھنے والے سیدنا سعد بن سوید رضی اللہ عنہ ہیں۔
11- انصار کی شاخ بنو سواد سے تعلق رکھنے والے سیدنا سعد بن قیس بن ابوکعب بن القین رضی اللہ عنہ ہیں۔
12- انصار کی شاخ بنو سلمہ سے تعلق رکھنے والے سیدنا عبداللہ بن عمرو بن حرام رضی اللہ عنہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10123]

حدیث نمبر: 10123M
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرِ بْنِ هَاشِمِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ عَبْدِ الدَّارِ بْنِ قُصَيٍّ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ الْأَوَّلِينَ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ أُحُدٍ.
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مصعب بن عمیر بن ہاشم بن عبد مناف بن عبد الدار بن قصی (رضی اللہ عنہ) سابقینِ اولین مہاجرین میں سے ہیں، اور وہ غزوہِ احد کے دن شہید ہوئے تھے۔
[مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10123M]